Tag: عالیانہ فلک

  • سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

    سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

    شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سارہ خان نے بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سارہ خان نے بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ عالیانہ فلک کے ساتھ سیلفی لے رہی ہیں۔

    سارہ خان نے عالیانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’بے بی‘ ایموجیز بنائیں۔

    اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے لاکھوں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ننھی عالیانہ کو دعائیں بھی دے رہے ہیں۔

    سارہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر بیٹی عالیانہ، شوہر فلک شبیر کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اس سے قبل بھی اداکارہ نے فلک شبیر اور بیٹی عالیانہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    قبل ازیں شان سحور میں سارہ خان نے بتایا تھا کہ ’فلک نے شادی پر منہ دکھائی میں ’گھر‘ تحفے میں دیا تھا اور کچھ دن قبل بھی مجھے گھر تحفے میں دیا ہے۔

    سارہ خان کا کہنا تھا کہ ’فلک نے کچھ عرصہ مجھے ہیرے کی انگوٹھی بھی گفٹ کی ہے۔‘

    انہوں نے بتایا تھا کہ شادی کے بعد فلک شبیر نے مجھے مہنگے مہنگے برانڈز سے متعارف کروایا اور ان کی عادت ہے جب بھی بیرون ملک جاتے ہیں تو میرے لیے مہنگے تحائف ضرور لاتے ہیں۔

    فلک شبیر اور سارہ خان 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی ایک بیٹی عالیانہ فلک ہے۔

  • سارہ خان نے فلک شبیر کو ذمہ داریاں یاد دلادیں

    سارہ خان نے فلک شبیر کو ذمہ داریاں یاد دلادیں

    کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر کی گفتگو کی دلچسپ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    وائرل ویڈیو میں سارہ خان اپنی ننھی بیٹی عالیانہ فلک کے ساتھ کہیں موجود ہیں اس دوران فلک بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    فلک شبیر کہتے ہیں کہ ’میرا بھی دکھ سن لو، پیسے بہت کم ہیں اس پر سارہ کہتی ہیں کہ پیسے زیادہ لگیں گے کیونکہ اب آپ کے اوپر دو ذمہ داریاں ہیں۔‘

    فلک شبیر دلچسپ انداز میں انہیں جواب دیتے ہیں کہ ’میں تو تیسری ذمہ داری لینے کے لیے بھی تیار ہوں۔‘

    یہ سن کر سارہ خان کے چہرے پر بے ساختہ مسکراہٹ بکھر جاتی ہے۔

    شوبز جوڑی کی ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بھی خوب پسند کیا جارہا ہے اور اس پر تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔