بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنے گھر کے دو ملازموں کو 50، 50 لاکھ کا تحفہ دے کر سب کو حیران کردیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالیہ بھٹ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ ان کا دل بھی بہت بڑا ہے، انھوں نے 2019 میں اپنے ڈرائیور اور ملازمہ کو 50، 50 لاکھ روپے فی کس دیے تاکہ وہ اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلیں اور اپنا گھر بناسکیں۔
عالیہ نے تقریباً 6 سال قبل اپنے ڈرائیور سنیل اور گھریلو ملازمہ امول کو اپنا گھر خریدنے کیلئے یہ رقم دی کیوں کہ وہ دنوں کافی عرصے سے اداکارہ کے ملازم ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2012 سے عالیہ کے ڈرائیور اور ملازمہ اداکارہ کیلئے فرائض نبھارہے ہیں اور دونوں ان کے گھر کے فرد جیسے ہیں، یہی وجہ ہے کہ دونوں ملازمین کو اداکارہ نے 50 ، 50 لاکھ کی رقم تحفے میں دی۔
اداکارہ نے جو رقم ملازمین کو دی انھوں نے اس سے ممبئی میں گھر خریدے، عالیہ بھٹ نے 2019 میں ملازمین کو یہ خاص تحفہ دیا جس دن ان کی سالگرہ تھی۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی کو 3 برس مکمل ہوگئے، اس موقع پر اداکارہ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
رنبیر کپور کے ساتھ معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی تیسری شادی کی سالگرہ کے موقع پر ایک خوبصورت تصویر انسٹا گرام پر شیئر کی ہے، جس کے پس منظر میں ساحل سمندر کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ کا تصویر کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ”ہمیشہ کے لیے گھر، ہیپی 3“
اس پوسٹ پر عالیہ کی والدہ سونی رازدان نے تبصرہ کیا، ’شادی کی سالگرہ مبارک ہو‘، جبکہ کرینہ کپور نے لکھا، ’سب سے بہترین لوگ‘۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے خوبصورت جوڑے کو مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی جارہی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔
عالیہ اور رنبیر نے 14 اپریل 2022 کو ممبئی میں اپنے گھر میں سادگی سے شادی کی تھی۔ فی الوقت یہ جوڑی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم Love & War کی شوٹنگ میں مصروف ہے، جس میں وکی کوشل بھی شامل ہیں۔
اس سے قبل بالی ووڈ اداکارہ عالیہ والدہ سونی رازدان کے ساتھ‘ایپل کرمبل‘ بناتے ہوئے ہاتھ جلا بیٹھیں۔
عالیہ نے اپنے چینل پر یوٹیوب سیریز ’ان مائی ماماز کچن‘ شروع کیا ہے جس میں وہ والدہ اور سینئر اداکارہ سونی رازدان سے کھانا پکانا سیکھتی ہیں جبکہ پہلی قسط میک اور پنیر کے بارے میں تھی، دوسری قسط میں ’ایپل کرمبل‘ بنانے سے متعلق تھی۔
ویڈیو میں جیسے ہی سونی تیاری شروع کررہی ہیں عالیہ کہتی ہیں ’اب بتائیں کیا کرنا ہے۔‘ سونی نے جواب دیا کہ تم یہاں کھڑے ہوکر دیکھو۔
عالیہ اعتراض کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ لیکن یہ میرے بارے میں ہے میں کھانا پکانا سیکھ رہی ہوں جس پر سونی نے پیالہ ان کے حوالے کردیا۔
جیسے ہی عالیہ آتا، براؤن شوگر اور مکھن ملاتی ہیں، سونی انہیں دکھاتی ہیں کہ اسے اپنی انگلیوں سے کیسے ملایا جائے تاکہ یہ روٹی کے ٹکڑے کی طرح نظر آئے، سونی یہاں تک کہ جلدی کرنے پر سرزنش کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ آٹے کو آہستہ آہستہ ملانا ہے۔
عالیہ کہتی ہیں کہ مجھے یہ اچھا لگ رہا ہے کون اسے کھائے گا، ہم کچھ شاہین، راہا کے لیے بھیجیں گے پھر سونی کہتی ہیں کہ آپ مجھے گھر سے نکال سکتی ہیں کیونکہ اس ماہ مزید میٹھی چیزیں کھانے کی مجھے ضرورت نہیں
سونی پھر عالیہ کو دکھاتی ہیں کہ کٹے ہوئے اورچھلکے ہوئے سیبوں پر لونگ، جائفل اور کیسٹر شوگر کیسے چھڑکیں اور پھر اسے 35 منٹ کے لیے اوون میں رکھ دیتے ہیں۔
بعدازاں عالیہ بھٹ اپنا ہاتھ جلا بیٹھتی ہیں اور چیخ رہی ہوتی ہیں پھر سونی نے انہیں ٹھنڈے پانی میں ہاتھ ڈالنے کو کہا، عالیہ کہتی ہیں میں ٹھیک ہوں۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رنبیر کپور نے اپنے یہاں جَلد دوسرے ننھے مہمان کی آمد سے متعلق خوشخبری سنادی۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ میری گردن پر پہلے ہی سے میری بیٹی راہا کا نام لکھا ہوا ہے، اب میں ایک اور ٹیٹو گدوانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔
رنبیر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ یہ ٹیٹو کیا ہو گا، شاید میرے دوسرے بچے کا ہی نام ہو گا۔ راہا کے بعد میں نے کوئی نیا ٹیٹو نہیں بنوایا ہے مگر امید ہے کہ جَلد نیا ٹیٹو بنوانا پڑے گا۔
رنبیر کے اس بیان نے مداحوں کی توجہ سمیٹ لی، بھارتی میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں کہ آیا رنبیر اور عالیہ اپنے دوسرے بچے سے متعلق منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔
واضح رہے گزشتہ دنوں رنبیر نے انکشاف کیا تھا کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں، اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔
رنبیر نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا تھا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی کو بھی شیئر کیا۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔
رنبیر نے اس پراسرار مداح سے متعلق بتایا کہ ’اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے دروازے پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے، اتفاق سے اس دن میں گھر پر موجود نہیں تھا۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار رشی کپور کے صاحبزادے اداکاررنبیر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عالیہ بھٹ ان کی پہلی بیوی نہیں، اس انکشاف کے بعد ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
رنبیر کپور نے حال ہی میں بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا جس کی وضاحت کیلئے انہوں نے اپنی ’پہلی اہلیہ‘ اور اس کی شادی سے متعلق ایک مضحکہ خیز کہانی کو بھی شیئر کیا۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ میری پہلی بیوی نہیں کیوں کہ میں اپنی پہلی بیوی ایک ایسی پراسرار مداح کو سمجھتا ہوں جس سے میں آج تک نہیں ملا۔
رنبیر نے اس پراسرار مداح سے متعلق بتایا کہ ’اس لڑکی کو پاگل تو نہیں کہوں گاکیونکہ پاگل منفی طور پر استعمال کیا جاتا ہے لیکن مجھے یاد ہے کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ایک لڑکی جس سے میں کبھی نہیں ملا میرے گھر کے دروازے تک پہنچ گئی تھی۔
اداکار کا کہنا تھا کہ اس بنگلے میں، میں اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھا، ایک مرتبہ مجھے وہاں کے چوکیدار نے بتایا کہ ایک لڑکی پنڈت کے ساتھ آئی تھی اور اس نے میرے دروازے پر شادی کی تھی، اس روز میرے گیٹ پر ٹیکا اور کچھ پھول بھی پڑے تھے، اتفاق سے اس دن میں گھر پر موجود نہیں تھا۔
رنبیر کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک اپنی پہلی بیوی سے نہیں ملا لیکن میں اس سے ملاقات کا منتظر ہوں۔
اس سے قبل عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔ اس موقع پر رنبیر کی جانب سے شرارتوں کا سلسلہ جاری رہا، انہو ں نے سالگرہ کا کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگایا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ براہ کرم بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نشر یا شائع نہ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر نہیں لینی چاہیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار علی رضا نے عالیہ بھٹ کے ساتھ کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔
اداکار علی رضا نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا اور وہ اب تیزی سے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنارہے ہیں۔
انہوں نے حال ہی میں بھارت کے مشہور میگزین فلم فیئر انڈیا کو ایک خصوصی انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیریئر، اسکرپٹ کے انتخاب کے طریقے اور بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہشات پر کھل کر بات کی۔
علی رضا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان شوبز انڈسٹری میں تعاون کی بحالی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ دونوں ممالک کے فنکار ایک بار پھر اکٹھے کام کر سکیں گے، کیونکہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی۔
اداکار سے پوچھا گیا کہ اگر انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کا موقع ملا تو وہ کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود یہ فیصلہ نہیں کروں گا کہ میں کس کے ساتھ کام کروں گا لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت کے ساتھ مجھے بالی ووڈ میں ضرور کام کرنے کا موقع ملے گا، اگر کبھی ایسا ہوا تو میری خواہش ہو گی کہ میں عالیہ بھٹ کے ساتھ کام کروں کیونکہ وہ شاندار اداکارہ ہیں اور ان کے ساتھ اسکرین شیئر کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہو گا۔
علی رضا نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میں بچپن سے ہی بالی ووڈ فلموں کا دلدادہ رہا ہوں، خاص طور پر اکشے کمار کی کامیڈی فلمیں بے حد پسند ہیں اور میں ان کی زیادہ تر فلمیں دیکھ چکا ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ میں بھارتی او ٹی ٹی شوز بھی شوق سے دیکھتا ہوں اور مرزا پور سب سے پسندیدہ ویب سیریز ہے۔
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ کی صاحبزادی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ 15 مارچ 2025 کو 32 سال کی ہو جائیں گی تاہم انھوں نے ایک روز قبل ہی اپنی سالگرہ منالی۔
عالیہ بھٹ نے اپنی سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اس موقع پر رنبیر کپور کی جانب سے شرارتوں کا سلسلہ جاری رہا، انہو ں نے سالگرہ کا کیک عالیہ بھٹ کی ناک پر لگایا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے جوڑے کا کہنا تھا کہ براہ کرم بغیر اجازت ان کی بیٹی ریا کی تصاویر نشر یا شائع نہ کیا کریں۔انہوں نے کہا کہ والدین کی اجازت کے بغیر کسی بچے کی تصویر نہیں لینی چاہیے۔
اس موقع پر رنبیر نے فوٹو گرافر کو یقین دلایا کہ وہ قانونی کارروائی نہیں کریں گے تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ ”اگر کوئی ہماری بات بار بار نہیں سن رہا ہے، تو ہم کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
دوسری جانب عالیہ نے شوہر رنبیر کپور اور ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان سے متعلق مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالیہ نے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ عامر خان اور رنبیر کپور جلد ہی ایک پروجیکٹ کیلیے اکٹھے ہوں گے جس کی تفصیلات 12 مارچ کو سامنے آئیں گی۔
ویڈیو میں عالیہ کے ہاتھ میں ایک ہوسٹر دیکھا جا سکتا ہے جس پر دونوں اداکاروں کی تصاویر موجود ہیں۔ پوسٹر میں دونوں کے اشتراک کو حتمی بلاک بسٹر قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ وہ اسکرین پر سب سے بڑی دشمنی مول لیں گے۔
اداکارہ کے مذکورہ اعلان پر مداح خوشی سے جھوم اٹھے اور انہوں نے کمنٹ سیکشن میں رنبیر کپور اور عامر خان کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ میں ایک ساتھ کام کریں گے جس میں وکی کوشل مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔
بالی ووڈ سپراسٹار رنبیر کپور نے کئی لوگوں کے کہنے کے باوجود اپنی اہلیہ عالیہ بھٹ کے بغیر تصویر کھنچوانے سے انکار کردیا۔
بھارتی فلموں کی خوبصورت جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی میں شرکت کی اور سب کی توجہ کا مرکز بن گئے، اس جوڑے کو شادی کے پنڈال میں داخل ہوتے ہی پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔
تاہم، اس وقت رنبیر کپور نے پاپارازی فوٹوگرافرز کی پرزور فرمائش کے باجود سولو تصویروں کے لیے پوز دینے سے انکار کر دیا، اس پر عالیہ بھٹ کا ردعمل بھی ناقابل یقین تھا۔
جیسے ہی عالیہ اور رنبیر نے پاپرازی کے لیے پوز دیا، فوٹوگرافروں نے انھیں دیکھر بالی ووڈ کی نمبر ون جوڑی پکارنا شروع کردیا جس پر عالیہ شرماتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
رنبیر نے اصرار کرکے عالیہ کی سولو تصویریں بنوائیں تاہم، جب پاپرازی نے رنبیر سے اکیلے پوز دینے کو کہا، تو انھوں نے انکار کرتے ہوئے جواب دیا، پاگل ہے کیا، جس پر عالیہ بھی کھلھلا کر ہنس پڑیں۔
خیال رہے کہ بالی وڈ کے بزنس تجزیہ کار و ناقد ترن آدرش نے ایکشن کرائم فلم ’اینیمل‘ کی کامیابی کے بعد رنبیر کپور کو انڈسٹری کا اگلا شاہ رخ خان بھی قرار دیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے فلم ’اینیمل‘ کی شاندار کامیابی سے اپنا سُپر اسٹارڈم دوبارہ قائم کرلیا ہے، ترن آدرش رنبیر کپور کو بہت سراہا۔
ترن آدرش نے اداکاروں کے فلمی سفر کا تجزیہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ وہ کیسے فلاپ ہونے کے بعد واپس لوٹے اور رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔
بالی ووڈ کی نامور ہیروئن اور رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ کی آٹو رکشہ میں بیٹھ کر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کو ہفتے کی شام ممبئی کے پاپارازی فوٹو گرافرز نے گیٹ وے آف انڈیا جیٹی پر دیکھا، جہاں وہ ڈھیلی قمیض اور خاکستری پینٹ میں ملبوس اپنے بالوں کو کندھوں پر گرائے رکشے میں سفر کرتی نظر آئیں، اس ویڈیو نے فوراً ہی انٹرنیٹ صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔
اس دوران پاپا رازی فوٹو گرافر ان کا نام لے کر چلاتے رہے اور ان سے پوز دینے کی درخواست کرتے رہے، تاہم وہ ایک شخص کے ساتھ رکشے میں بیھٹیں اور چلی گئیں۔
کچھ لوگوں نے ان کی یہ ویڈیو دیکھ کر کہا کہ وہ کسی ’مڈل کلاس‘ عورت کی ایکٹنگ کر رہی ہیں تبھی ایسے سفر کررہی ہیں جبکہ کچھ صارفین کا خیال تھا کہ وہ ممبئی کے ٹریفک سے بچنے کے لیے ایسا کررہی ہیں۔
ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں جیٹی تک گاڑی لے جانا مشکل ہے، ایک بندے نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ارے بھائی جیٹی پر رکشہ جانے کی جگہ مشکل سے بنتی ہے تو وہاں رینج روور کیسے جائے گی۔
ایک انٹرنیٹ صارف نے کہا کہ جہاں گاڑی نہیں گھستی وہاں آٹو ہی لینا پڑے گا، اس کے علاوہ بھی بہت سے مداحوں نے اس ویڈیو پر اپنی قیاس آرائی کی۔
عالیہ بھٹ نے اپنی مسکراہٹ اور بولنے کے طریقے پر اٹھنے والے سوالات اور بوٹوکس کے الزامات لگانے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
عالیہ بھٹ کے بولنے اور مسکرانے کا طریقہ کچھ عرصے سے تنقید کی زد میں ہے اور سوشل میڈیا پر ان کے انٹرویوز کی متعدد ویڈیوز کو شیئر کر کے اکثر سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ڈرماٹولوجسٹ اور ایستھیٹک فیزیشن ڈاکٹر یہ تبصرے کرتے نظر آئیں ہیں کہ ممکنہ طور پر عالیہ بھٹ کی کاسمیٹک سرجری غلط ہوگئی جس کی وجہ سے انکا چہرہ ٹیڑھا ہوگیا ہے۔
تاہم عالیہ بھٹ نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا، فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ سچ میں کسی کو اس طرح جج نہیں کرنا چاہیے، اگر کسی نے کاسمیٹک سرجری کروائی ہے تو اس کا جسم ہے اور اسی کی مرضی ہے کہ وہ جو بھی کرے۔
’’لیکن یہ کتنی بد اخلاقی کی بات ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ میں نے بوٹوکس کروایا جو غلط ہو گیا، اسی موضوع پر بے شمار آرٹیکلز لکھے گئے ہیں، آپ لوگوں کے مطابق میری مسکراہٹ ٹیڑھی ہے اور میرا بات کرنے کا طریقہ بھی کافی عجیب ہے‘‘۔
عالیہ بھٹ نے لکھا کہ یہ ہے آپ لوگوں کی ہائپر کریٹیکل اور مائکرواسکوپک ججمنٹ کسی انسان کے چہرے کے لیے؟ اور اس کے بعد بعض تو سائنٹیفک ایکسپلینیشن بھی دے رہے ہیں جس کے مطابق میرے چہرے کا آدھا حصہ پیرالائزڈ ہے، کیا آپ سچ میں اپنے ہوش و حواس میں ہیں؟ یہ بے انتہا سنگین الزامات ہیں جو آپ لوگوں نے بغیر کسی دلائل اور تصدیق کے بہت آسانی سے مجھ پر لگا دیے ہیں۔
عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ اس سے بُرا کیا ہی ہو سکتا ہے کہ آپ نئی نسل کو انفلوئنس کرنے کا کام سنبھالے بیٹھے ہیں اور ان کے دماغوں میں اس طریقے کا کچرا بھر رہے ہیں، آپ یہ بات کیسے کہہ سکتے ہیں؟ صرف کچھ پیسوں کے لیے؟ تھوڑی توجہ کے لیے؟ کیونکہ ان میں سے کوئی بھی بات صحیح نہیں بلکہ یہ بیوقوفانہ حرکت ہے۔
عالیہ بھٹ نے مزید لکھا کہ’ افسوس کی بات یہ ہے کہ اس طرح کی ججمنٹس دوسری خواتین کی طرف سے کی جارہی ہیں، اپنی زندگی جینے اور دوسروں کو بھی جینے دینے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟ ہر کسی کو اسکی زندگی آزادی سے جینے کا حق کیسے ملے گا؟‘۔
عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ رنبیر کپور سے شادی کرتے وقت انھیں ان کی ساس نیتو کپور نے کس چیز کو دھیان میں رکھنے کا کہنا تھا۔
کرینہ کپور کے ساتھ مرچی پلس میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ نے اپنے اور ساس نیتو کپور کے درمیان تعلقات پر کھل پر بات کی، انھوں نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ نیتو کپور نے شادی کے وقت انھیں کس طرح کی بہو بننے کا مشورہ دیا تھا۔
جگرا کی اداکارہ نے کہا کہ میرے اور ساس کے درمیان ایک قدرتی سا تعلق ہے جبکہ پچھلے 6 ماہ میں ہماری دوستی مزید گہری ہوگئی ہے۔
عالیہ بھٹ نے بتایا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میری اور رنبیر کی شادی ہورہی تھی تھی تو نیتو کپور نے مجھے کہا تھا کہ میں تمہاری ساس ہوں مگر یہ بات سن لو کہ میری ساس کے ساتھ میری بہترین دوستی تھی۔
اداکارہ نے بتایا کہ میری ساس کا کہنا تھا کہ میں بھی تم سے ایسا ہی دوستی والا تعلق رکھنا چاہتی ہوں جیسا کہ میرا میری ساس کے ساتھ تھا وہ بہت ہی مثبت ذہن کی اور امنگوں سے بھرپور خاتون تھیں۔
خیال رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے 2022 میں شادی کی تھی، دونوں بالی ووڈ کی ان جوڑیوں میں سے ایک تھے کہ جب انھوں نے اپنی شادی کی تصاویر ریلیز کی تھیں تو ان تصاویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی اور مداحوں نے انھیں ریکارڈ تعداد میں دیکھا تھا۔