Tag: عالیہ بھٹ

  • عالیہ نے رنبیر کی سالگرہ پر راہا کیساتھ اب تک کی بہترین تصویر شیئر کردی

    عالیہ نے رنبیر کی سالگرہ پر راہا کیساتھ اب تک کی بہترین تصویر شیئر کردی

    بالی ووڈ کی سپراسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کی سالگرہ پر ان کی اور بیٹی راہا کپور کی اب تک کی سب سے بہترین تصویر شیئر کردی۔

    رنبیر کپور 28 ستمبر کو اپنی 42ویں سالگرہ منارہے ہیں، ان کے مداح اور ساتھ فنکار اس موقع پر ان کے لیے پیار کا اظہار کررہے ہیں، ایسے میں عالیہ بھٹ نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرنے کےلیے انسٹاگراہم پر ایک دلکش فیملی پوسٹ شیئر کی جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

    سالگرہ پر رنبیر کے پرستاروں کو بھی بہترین تحفہ ملا ہے، ہفتے کے روز ان کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے 42 ویں سالگرہ کے موقع پر سب سے پیاری خاندانی تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کیا۔

    ان تصاویر میں رنبیر کی بہترین فیملی لائف کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں، پہلی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ تینوں ایک درخت کو گلے لگا رہے ہیں اور صرف راہا کیمرے کے لیے پوزنگ پر فوکس کر رہی ہیں۔

    دوسری تصویر میں رنبیر کے بازوؤں میں راہا نظر آرہی ہیں جبکہ وہ کسی غیرملکی سیاحتی مقام پر نظر آرہے ہیں، تیسری تصویر میں عالیہ رنبیر کی گود میں بیٹھی ہیں مسکراہی ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے پوسٹ میں لکھا کہ ’بعض اوقات آپ کو صرف اس کی ضرورت ہوتی ہے کوئی آپ کو گلے لگائے، آپ زندگی میں محسوس کریں آپ ایک ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔

    رنبیر کپور کو کئی دیگر مشہور شخصیات نے بھی مبارکباد دی جن میں کرن جوہر، گنیت مونگا اور کچھ دوسرے لوگ شامل ہیں، ایک مداح نے اس تصویر پر لکھا کہ ’دن کی بہترین تصویر۔‘ ایک اور نے تبصرہ کیا، ’میرے پسندیدہ اداکار کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

  • عالیہ بھٹ ’ایکشن ہیروئن‘ بن گئیں، فلم جگرا کا ٹریلر جاری

    عالیہ بھٹ ’ایکشن ہیروئن‘ بن گئیں، فلم جگرا کا ٹریلر جاری

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ویدانگ رائنا کی آنے والی ایکشن تھرلر سے پھر پور فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور ویدانگ رینا کی آنے والی فلم ’جگرا‘ ریلیز کے لیے تیار ہے، ریلیز سے قبل آج 26 ستمبر کو میکرز نے جگرا کا ٹریلر لانچ کیا ہے۔

    دھرما پروڈکشن نے تین منٹ کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اداکارہ کو ایکشن ہیروئن کے اوتار میں دکھایا گیا ہے، اپنے بھائی کو بچانے کے لیے نکلنے والی عالیہ بھٹ ایک بہت ہی طاقتور کردار میں نظر آ رہی ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام پر جگرا کا ٹریلر شیئر کیا ہے اور اس کا کیپشن دیا ہے ’آل سیٹ؟‘، اس فلم میں عالیہ بھٹ نے ’ستیہ‘ کا کردار ادا کیا ہے، جس کا ماضی کئی مسائل سے بھرا ہوا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    ستیہ کی زندگی میں صرف ایک ہی شخص ہے اور وہ ہے اس کا بھائی انکور( ویدانگ نے انکور کا کردار ادا کیا ہے)، انکور کو منشیات کیس میں عدالت تین ماہ کے بعد کرنٹ لگا کر موت دینے کا حکم دیتی ہے۔

    انکور اپنی بہن سے دور بیرون ملک میں رہتا ہے۔ ستیہ کے پاس اپنے بھائی کو بچانے کے لیے صرف تین مہینے ہیں، عدالتی فیصلے کے بعد عالیہ بھٹ عرف سیتہ اپنے بھائی کو بچانے کے مشن پر نکلتی ہیں، بعد میں، ستیہ اپنے دوست سے بھی پوچھتی ہے کہ کیا اسے، اس کے بھائی سے ملنے کی اجازت دی کیسے ملے گی۔

    ٹریلر میں ستیہ کو لوگوں سے لڑتے، درختوں سے چھلانگ لگاتے، اور سفر کے دوران بے حد شوق سے کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور اداکار ویدانگ رائنا کی فلم کے ٹریلر نے ہی مداحوں کو جذباتی کردیا ہے، فلم اگلے ماہ 11 اکتوبر کو ریلیز ہوگی۔

  • عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

    عالیہ بھٹ کا اپنی بیماری سے متعلق بڑا انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں کسی بھی کام پر زیادہ وقت اور توجہ دینے میں دشواری ہوتی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ میں اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) میں مبتلا ہوں اور اسی وجہ سے، میں میک اپ سیٹ پر 45 منٹ سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتی۔

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی بیماری کی وجہ سے میک اپ سیٹ پر زیادہ وقت نہیں گزار سکتی اس لیے میں ہر تقریبات میں سادہ رہنے کو ترجیح دیتی ہوں۔

    عالیہ بھٹ نے کہا کہ اس بیماری کی وجہ سے میں اپنا ہر کام جلدی کرتی ہوں، اور میں چاہتی ہوں کہ میرے ساتھ کام کرنے والے لوگ بھی کسی بھی کام میں زیادہ وقت نہ لگائیں۔

    اُنہوں نے اپنی شادی کے میک اپ کے حوالے سے کہا کہ میری میک اپ آرٹسٹ نے شادی کے روز مجھے تیار کرنے کے لیے دو گھنٹے کا وقت مانگا تھا۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے مزید کہا کہ میک اپ آرٹسٹ نے باقاعدہ مجھ سے درخواست کی تھی لیکن میں نے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا تھا کہ میں تمہیں ایک گھنٹے کا وقت بھی نہیں دے سکتی، میں سادہ میک اپ چاہتی ہوں، اور میری شادی ہے جسے میں انجوائے کرنا چاہتی ہوں۔

    واضح رہے کہ اے ڈی ایچ ڈی (اٹینشن ڈیفیسیٹ ہائپر ایکٹیویٹی ڈس آرڈر) ایک ذہنی عارضہ ہے جس میں مبتلا افراد ضرورت سے زیادہ سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، توجہ دینے میں دشواری اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر کام سرانجام دیتے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا، وجہ بھی بتادی

    عالیہ بھٹ نے اپنا نام تبدیل کرلیا، وجہ بھی بتادی

    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بعد اپنا نام تبدیل کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیٹ فلکس پر ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ سیزن ٹو کا پرومو حال ہی میں جاری ہوا، جس میں اداکارہ نے اپنے نام کی تبدیلی سے متعلق آگاہ کیا۔

    رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پروموں میں اعلان کیا کہ ان کا نام اب عالیہ بھٹ نہیں ہے بلکہ تبدیل ہوگیا ہے۔

    پرومو کے دوران اپنا نام عالیہ بھٹ پکارے جانے پر انہوں نے تصیح کرتے ہوئے اپنا پورا نام لیا کہ ‘عالیہ بھٹ کپور’۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کی معروف جوڑی رنبیر اور عالیہ میں کئی سال تک گہری دوستی رہی اور وہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے رہے جب کہ عالیہ کئی تقریبات میں رنبیر کے لیے اپنی محبت کا اظہار بھی کرچکی ہیں۔

    ایشا دیول نے ہجوم میں کھڑے شخص کو تھپڑ جڑ دیا

    بھارتی فلم انڈسٹری کا معروف جوڑا 2022 میں شادی کے بندھن میں بندھ گیا تھا، جب کہ اسی برس نومبر میں عالیہ کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا نام انہوں نے راہا رکھا۔

  • کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی کی پیشگوئی 2011 میں ہی کردی گئی تھی؟

    کیا رنبیر اور عالیہ کی شادی کی پیشگوئی 2011 میں ہی کردی گئی تھی؟

    بالی ووڈ کے چاکیلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی اہلیہ کیسی ہوں گی، اس حوالے سے ایک عشرے قبل پروگرام میں ان کے سامنے پیشگوئی کی گئی تھی۔

    عالیہ بھٹ کے شوہر رنبیر کپور نے 2011 میں سیمی گریوال کے مشہور ٹاک شو سیمی سیلیکٹس انڈیا موسٹ ڈیزائرایبل میں شرکت کی تھی، جہاں ایک نجومی نے مستقبل میں انکے لائف پارٹنر سے متعلق چند باتیں بتائی تھیں، اس پروگرام کی کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

    منیشا کھتوانی جو کہ ٹیروٹ کارڈ ریڈر تھیں وہ سیمی کی پروگرام میں آنے والے ہر مہمان کے مستقبل کے شریک سفر کے حوالے سے پیشگوئیاں کرتی تھیں۔

    اس شو رنبیر بھی شریک ہوئے تھے جس کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہورہی ہے۔ منیشا نے رنبیر کی ازدواجی زندگی اور ان کی بیوی کے بارے میں بتایا تھا کہ وہ کس طرح کی ہوگی۔

    منیشا کا بالی ووڈ ہیرو کے سامنے کہنا تھا کہ رنبیر جس سے آپ شادی کریں گے، وہ بہت جذباتی اور محبت کرنے والی شخصیت ہوگی، اس کا اپنا ایک کیریئر ہوگا اور وہ آپ کے کام کو بہت اچھی طرح سمجھے گی۔

    ٹیروٹ کارڈ ریڈر کا مزید کہنا تھا کہ آپ دونوں کے درمیان گہری دوستی ہوگی کیونکہ آپ اس قسم کے شخص ہیں جسے تعلقات میں جانے سے پہلے دوستی کی ضرورت ہوتی ہے۔

    اس ویڈو کلپ کے منظر عام پر دوبارہ آنے کے بعد مداح اسے رنبیر کپور کے حالیہ انٹرویو سے جوڑ رہے ہیں جس میں انھوں نے عالیہ بھٹ کی بہت سی چیزوں کی تعریف کی تھی۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور نے 2022 میں عالیہ بھٹ سے شادی کی تھی جبکہ بالی ووڈ کی اس مشہور جوڑی کے ہاں اسی برس نومبر میں بیٹی راہا کپور کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • عالیہ بھٹ نے خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے بارے میں کیا کہا؟

    عالیہ بھٹ نے خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی آبروریزی اور قتل کے بارے میں کیا کہا؟

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کولکتہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی ٹرینی ڈاکٹر کے واقعے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے اس ہولناک واقعے پر گہرے صدمے اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے، عالیہ نے لکھا کہ ’ایک اور وحشیانہ عصمت دری کی گئی، یہ اس بات کے احساس کا ایک اور دن ہے کہ عورتیں کہیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔‘

    اداکارہ نے لکھا کہ ’نربھایا کے واقعے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصہ گزر چکا ہے، ہمیں یاد دلانے کے لیے یہ ایک اور ہولناک ظلم ہے‘، انھوں نے اپنی پوسٹ میں نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو 2022 کی رپورٹ کے اعداد و شمار بھی شیئر کیے۔

    عالیہ کے علاہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا، اداکار ایوشمان کھرانہ اور وجے نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا سہارا لیتے ہوئے اس واقعے پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    خیال رہے کہ بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے خلاف مظاہرے شروع ہو گئے ہیں، کئی ریاستوں میں ہڑتال کر کے ڈاکٹر سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

    مغربی بنگال میں ایک سرکاری اسپتال میں زیر تربیت ڈاکٹر کی عصمت دری اور بے دردی سے قتل کے واقعے نے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور وہاں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے، کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی نے ملزمان کو جلد از جلد سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک وفاقی حکومت مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہائی نہیں کراتی، وہ ہڑتال ختم نہیں کریں گے۔

    یاد رہے کہ 10 اگست کو کلکتہ کے سرکاری میڈیکل کالج ’’آر جی کار میڈیکل کالج اینڈ اسپتال‘‘ کے سیمینار ہال سے 31 سال کی ٹرینی ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی تھی، کولکتہ پولیس نے پوسٹ گریجویٹ ٹرینی ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جس کی شناخت سنجوئے رائے کے نام سے ہوئی ہے۔

    ملزم اسپتال میں ’شہری رضاکار‘ کے طور پر تعینات تھا، عصمت دری اور قتل کے دوران خاتون ڈاکٹر شدید چوٹیں آئیں تھیں، اس کی ٹوٹی ہوئی عینک کے ٹکڑے اس کی آنکھوں میں گھس گئے تھے، اور نازک حصوں میں زخموں کے واضح نشان تھے۔

  • اننت اور رادھیکا کی شادی: عالیہ بھٹ کی اس ساڑھی کی خاص بات کیا ہے؟

    اننت اور رادھیکا کی شادی: عالیہ بھٹ کی اس ساڑھی کی خاص بات کیا ہے؟

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ نے ایشیا کے امیر ترین بھارتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ساڑھی زیب تن کی۔

    گزشتہ 7 ماہ سے جاری تقریبات کے بعد بالآخر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں اور اس طویل شادی کو ’ویڈنگ آف دی ائیر‘ کا خطاب بھی دیا جارہا ہے۔

    اس شادی میں بالی ووڈ سمیت دُنیا بھر کے شوبز ستاروں اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات نے شرکت کی، شادی کی تقریب کے بعد، تمام اسٹارز اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    جبکہ بالی ووڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب کی اپنی تصاویر شیئر کی۔

    عالیہ بھٹ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’’میں صدی پُرانے پلو میں محبت کا جشن منایا ‘‘۔

    عالیہ بھٹ نے گلابی اور گولڈن رنگ کی خوبصورت ساڑھی زیب تن کی اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی یہ ساڑھی 160 سال پرانی ہے جو گجرات میں خالص ریشم اور اصلی زری بارڈر سے تیار کی گئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ کی چھ گز کی قدیم ساڑھی کی تیاری میں 99 فیصد خالص چاندی اور تقریباً 6 گرام اصلی سونے کا استعمال کیا گیا ہے۔

    یہ ساڑھی کو معروف بھارتی ڈیزائنر منیش ملہوترا کی خاص آرکائیو ویو کلیکشن کا حصہ ہے جس نے بھارت کی ثقافتی میراث کو محفوظ کیا ہوا ہے۔

  • عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

    عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون سے اہم اعزاز چھین لیا

    بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ نے ’ڈمپل کوئین‘ دیپیکا پڈوکون کو برانڈ ویلیو کی دوڑ میں شکست دیتے ہوئے ان سے اہم اعزاز چھین لیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق دیپیکا پڈوکون ممکنہ طور پر بالی وڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ ہیں لیکن فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو دیپیکا پڈکون سے زیادہ ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    فائنینشل اینڈ رسک ایڈورسری فرم ’کرول‘ کی نئی رپورٹ کے مطابق بھارت کے سب سے زیادہ مہنگے سیلیبریٹیز کی رینکنگز میں تبدیلی دیکھی گئی ہے، عالیہ بھٹ نے دیپیکا پڈوکون کو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں 5واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔

    سیلیبریٹی برانڈ ویلیوایشن رپورٹ 2023 کے مطابق عالیہ بھٹ کی برانڈ ویلیو 101 عشاریہ ایک ملین ڈالر ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون اس فہرست میں چھٹے نمبر پر اب دیپیکا پڈوکون ہیں کی برانڈ ویلیو 96 ملین ڈالر ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور دیپیکا پڈوکون کو اداکاری کی دنیا کے ساتھ کاروباری دنیا میں بھی کامیاب دیکھا گیا، عالیہ بھٹ کا کپڑوں کے برانڈ کا بزنس ہے جبکہ دیپیکا پڈوکون کاسمیٹکس کا کاروبار کرتی ہیں۔

  • عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ سے متعلق اہم خبر آگئی

    عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ سے متعلق اہم خبر آگئی

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کی ریلیز ملتوی کردی گئی، فلم رواں برس 27 ستمبر کو ریلیز کیلئے شیڈول تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ سپر اسٹار عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’جگرا‘ کو مزید دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے فلم اب 11 اکتوبر 2024 کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    وسن بالا کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں عالیہ بھٹ اکے ساتھ ویدانگ رائنا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، نامور ڈائریکٹر وسن بالا اپنی منفرد فلموں جیسے ’مرد کو درد نہیں ہوتا‘ سے مشہور ہیں۔

    عالیہ بھٹ نے اس فلم میں اداکاری کے ساتھ کو پروڈیوسر کی ذمہ داری بھی نبھائی ہے اور ’ڈارلنگز‘ کے بعد یہ ان کے پروڈکشن کیریئر کی دوسری فلم بن گئی ہے۔

  • عالیہ، کترینہ، پرینکا سمیت بڑے سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیوں نہیں کیا؟َ

    عالیہ، کترینہ، پرینکا سمیت بڑے سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیوں نہیں کیا؟َ

    بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات جاری ہیں جس پانچواں مرحلہ گزشتہ دنوں ممبئی میں منعقد ہوا مگر کئی بالی وڈ سپراسٹارز نے اپنا ووٹ کا حق استعمال نہیں کیا۔

    پیر کو بالی ووڈ کے متعدد ستاروں نے لوک سبھا انتخابات 2024 میں اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کیا۔ ان میں شاہ رخ، سلمان خان سے لے کر جلد والدین بننے والے دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ بھی شامل تھے۔

    ووٹ کاسٹ کرنے والے اداکاروں کی فہرست میں عامر خان اور ان کی فیملی، دبنگ خان کے والدین، رنبیر کپور، اکشے کمار، ایشوریہ رائے بچن، امیتابھ بچن اور کیارا ایڈوانی بھی شامل ہیں۔

    بھارتی فلم انڈسٹری کی کئی مشہور شخصیات جنھوں نے اس سال اپنا حق رائے دہی استعمال نہیں کیا اس میں کترینہ کیف، پرنیکا چوپڑا، عالیہ بھٹ، ابھیشیک بچن وہ دیگر شامل تھے۔

    پرینکا چوپڑا اٹلی میں ہونے کی وجہ سے اپنا ووٹ ڈالنے کا حق استعمال نہ کرسکیں جو کہ ہالی وڈ کی ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لیے وہاں موجود ہیں۔

    کترینہ کیف اور وکی کوشل لندن میں ہونے کے باعث یہ حق استعمال نہ کرسکے جبکہ کترینہ برٹش شہری ہونے کے ناطے ووٹ ڈالنے کی اہل بھی نہیں ہیں۔

    عالیہ بھٹ بھی بھارت میں ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں کیوں کہ وہ بھی ایک برطانوی شہری ہیں اس لیے وہ اپنے شوہر رنبیر کے ساتھ نہیں دیکھی گئیں۔ فیملی کے ووٹ ڈالنے کے باوجود ابھیشک نے ممبئی میں ہوتے ہوئے ووٹ ڈالنے سے گریز کیا جس کی وجوہات تاحال نامعلوم ہیں۔

    جیکولین فرنینڈس اس وقت کینز فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے فرانس میں موجود ہیں تاہم وہ بھی ووٹ ڈالنے کی اہل نہیں ہیں کیوں کہ وہ سری لنکن شہریت رکھتی ہیں۔

    انوشکا شرما کو بھی آئی پی ایل میچ کے دوران دیکھا گیا تھا تاہم ان کے ووٹ کاسٹ کرنے کے حوالے سے بھی کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔