Tag: عالیہ بھٹ

  • غزہ کے معاملے پر خاموشی، عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ 2024 لسٹ میں شامل

    غزہ کے معاملے پر خاموشی، عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ 2024 لسٹ میں شامل

    اسرائیلی جارحیت پر خاموش رہنے والی بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کا نام بلاک آؤٹ لسٹ 2024 میں شامل کردیا گیا۔

    غزہ کی صورتحال پر جہاں بہت سے ہالی وڈ اور بالی وڈ کے اے لسٹ اداکاروں نے کھل کر اظہار خیال کیا تھا اور وہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کرتے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے نظر آئے تھے، وہیں کئی اداکار اس معاملے میں اب تک مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں۔

    ان ہی فنکاروں میں سے ایک بالی وڈ کی نامور اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ہیں جو اب مشکل کا شکار نظر آتی ہیں۔ غزہ کی صورتحال پر ان کی مبینہ خاموشی کی وجہ سے انھیں تنقید کا سامنا ہے۔

    میٹ گالا میں 6 مئی کو شاندار ساڑھی میں ملبوس ہوکر ان کی آمد سب کی توجہ کا مرکز بنی تھیں جبکہ 13 مئی کو لندن میں انھوں نے گوچی کروز شو میں بھی شرکت کی تھی، تاہم اس کے بعد انھیں مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔

    ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ غزہ کے معاملے میں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہیں، وہ اسرائیل اور غزہ کے جاری تنازع کی طرف توجہ مبذول کروانے کے لیے کوئی اقدام کرنے سے گریز کررہی ہیں۔

    بلاک لسٹ میں ویرات کوہلی، پریانکا چوپڑا، کم کارڈیشین، ٹیلر سوئفٹ، بیونس، کائلی جینر، زینڈایا، مائلی سائرس، سیلینا گومز، آریانا گرانڈے، جسٹن ٹمبرلیک سمیت دیگر کئی بڑے سیلیبریٹیز اور مشہور شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔

    بلاک آؤٹ لسٹ کیا ہے؟
    پچھلے کچھ مہینوں میں، بلاک آؤٹ 2024 کی تحریک نے سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹک ٹاک پر توجہ حاصل کی ہے، جہاں صارفین ان مشہور شخصیات کی نشاندہی کرتے ہیں اور بلاک کرتے ہیں جنھوں نے غزہ پر اسرائیل کے حملوں پر کوئی بات نہیں کی۔

    میٹ گالا 2024 کے بعد لوگوں نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بلاک لسٹ مشہور شخصیات کی اپنی اپنی فہرستیں شیئر کرنے کے ساتھ اس جانب مزید توجہ دلائی تھی۔ بائیکاٹ کی اس کوشش کا مقصد ان ممتاز شخصیات کو اس بات پر مجبور کرنا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے مطالبات پر زور دیں۔

  • عالیہ، رنبیر نے کامیابی اور ناکامی کا سامنا کس طرح کیا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

    عالیہ، رنبیر نے کامیابی اور ناکامی کا سامنا کس طرح کیا؟ اداکارہ کا اہم انکشاف

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ اور ان کے شوہر رنبیر کپور نے کیرئیر میں کامیابی اور ناکامی کو کس طرح ہینڈل کیا، اداکارہ نے بتادیا۔

    ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انھوں نے اپنے شوہر رنبیر سے بہت کچھ سیکھا ہے۔ رنبیر اور میں چیزوں کو مختلف طریقے سے ہینڈل کرتے ہیں۔ میں زیادہ سوچنے والی ہوں جب کہ وہ واقعات کی دھول جھاڑ کر تیزی سے آگے بڑھنے کو ترجیح دیتا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ یہی فرق ہے جو ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنے میں معاونت کرتا ہے اور جب ہمیں بہت ضرورت ہوتی ہے تو ہماری زندگیوں میں توازن فراہم کرتا ہے۔

    عالیہ کا کہنا تھا کہ تاہم ہم دونوں یہی چاہتے ہیں کہ بہت پیار اور بے پناہ احترام کے ساتھ اپنے کام پر توجہ مرکوز کریں۔ ہم اس طرح کام کرتے ہیں جیسے یہ ہماری زندگی کا ایک حصہ ہو، بہت اہم حصہ لیکن یہ ہماری پوری زندگی نہیں ہے۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ نے پانچ سال تک ڈیٹنگ کے بعد 14 اپریل 2022 کو باندرہ کی رہائش گاہ واستو میں منعقدہ تقریب میں شادی کی تھی۔

    جوڑے نے اسی سال نومبر میں اپنی پہلی بیٹی کا استقبال کیا تھا جس کا نام انھوں نے راہا کپور رکھا تھا جبکہ کئی سالوں بعد دنوں بچی کو میڈیا کے سامنے لائے تھے۔

  • میٹ گالا: عالیہ بھٹ کی شاہکار ساڑھی کتنے کاریگروں نے تیاری کی؟

    میٹ گالا: عالیہ بھٹ کی شاہکار ساڑھی کتنے کاریگروں نے تیاری کی؟

    دنیائے فیشن کی سب سے بڑی رات میٹ گالا 2024 میں بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی دنیا پھر میں توجہ کا مرکز بن گئی۔

    سالانہ کیلنڈر کے سب سے مشہور ایونٹس میں سے ایک ’میٹ گالا‘ کا رنگا رنگ میلا 6 مئی کو نیویارک کے میٹروپولیٹن میوزیم آف آرٹ میں سجا جس میں معروف شخصیات نے تھیم کی مناسبت سے منفرد ملبوسات زیب تن کیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    میٹ گالا میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھارتی سیلیبریٹی فیشن ڈیزائنر سبیاساچی کی تیار کردہ ساڑھی پہنی جو میٹ گالا کے تھیم کی مکمل عکاسی کرتا ہے، ساڑھی پر دلکش کڑھائی سے بنائے گئے پھول اور پتھر اس ایونٹ کے ’گارڈن اف ٹائم‘ کے تھیم کو پورا کر رہا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس ساڑھی کو کتنے کاریگر کی مدد سے تیار کیا گیا ہے؟۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    تقریب میں عالیہ بھٹ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’ یہ پوری ساڑھی ہاتھ کے کام سے تیار کی گئی ہے اس ساڑھی کی تیاری میں 163 کاریگروں نے انتھک محنت سے تیار کی اور ہر وہ چیز جو محبت اور فرصت سے تیار کی جائے ہمیشہ جگمگاتی رہتی ہے‘۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ کی ساڑھی کو تقریباً 163 کاریگروں نے 1965 گھنٹوں میں تیار کیا ہے، ساڑھی میں آسمان، زمین اور سمندر کے رنگوں کو یکجا کرتے ہوئے قدرتی حسن کو چھپا گیا ہے۔

  • عالیہ بھٹ نے شادی کی دوسری سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی

    عالیہ بھٹ نے شادی کی دوسری سالگرہ پر ان دیکھی تصویر شیئر کردی

    بالی ووڈ ادکارہ عالیہ بھٹ نے شادی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر اپنے شوہر و اداکار رنبیر کپور کے ہمراہ ان دیکھی تصویر شیئر کردی۔

    شادی کے خوشگوار دو سال مکمل ہونے کی خوشی میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر معنی خیز پوسٹ شیئر کی جس نے اس جوڑے کی پوری زندگی کی عکاسی کردی۔

    عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر دو خوبصورت تصاویر شیئر کی، پہلی مونوکروم تصویر میں عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ رومانوی پوز دیتی دکھائی دے رہی ہیں، رنبیر کپور سوٹ میں جبکہ عالیہ لباس میں شاندار لگ رہی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Alia Bhatt (@aliaabhatt)

    دوسری تصویر 2009 کی اینی میٹڈ فلم ’اپ‘ کی ہے، جس میں کارل اور ایلی کو ستاروں سے بھری شام میں چھت پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    عالیہ بھٹ نے خود کی عمر رسیدہ جوڑے سےمثال دیتے ہوئے لکھا کہ،’دوسری سالگرہ مبارک ہو، یہ ہمارے لیے میری محبت ہے،آج اور آج سے کئی سال بعد’۔

    دوسری جانب رنبیر کپور کی والدہ اور اداکارہ نیتو کپور نے بھی جوڑے کو نیک خواہشات کا اظہار کیا، نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پر شادی سے پہلے کی تقریبات کی ایک تصویر شیئر کی۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور 14 اپریل 2022 کو عالیشان تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کے سات ماہ بعد انکی بیٹی راہا کپور 2 نومبر 2022 کو پیدا ہوئیں۔

  • ہیرا منڈی کے ٹیزر پر عالیہ بھٹ کا ردعمل

    ہیرا منڈی کے ٹیزر پر عالیہ بھٹ کا ردعمل

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کے ٹیزر پر ردعمل دیا ہے۔

    بالی وڈ سپر اسٹار اداکارہ عالیہ بھٹ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  اسٹوری پر ویب سیریز کی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے اسے ’خالص جادو‘ قرار دیا ہے۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے لکھا کہ مجھے اس نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار ہے۔

    ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے ہیں۔

    ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا  کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

    ’ہیرا منڈی ‘کے ٹیزر نے دھوم مچادی

    ’ہیرا منڈی‘ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

  • عالیہ بھٹ نے فلم ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

    عالیہ بھٹ نے فلم ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے!

    کترینہ کیف اور رتیک روش کے بعد بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی فلم ’بارہویں فیل‘ دیکھ لی۔

    فلم دیکھنے کے بعد انسٹاگرام اکاؤنٹ پر عالیہ ’بارہویں فیل‘ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنی فلمیں دیکھیں ان میں یہ سب سے خوبصورت فلم تھی۔

    بالی وڈ کی سپراسٹار اداکارہ نے لکھا کہ میں نے کچھ عرصے میں جو فلمیں دیکھی ہیں ہپ سب سے خوبصورت فلموں میں سے ایک تھی! اداکاروں کی پرفارمنس شاندار تھی، صرف اتنا کہنا ہے کہ بہت خوبصورت!

    انھوں نے لکھا کہ وکرانت میسی آپ اتنے متاثرکن ہیں کہ میں حیران ہوں۔ منوج کے سفر روح کو چھو لینے والا ہے۔ یہ بہت خاص فلم ہے ہر چیز دل کو چھو لینے والی ہے!

    آخر میں عالیہ بھٹ نے فلم پروڈیوسر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ودھو ونود چوپڑا صاحب اس فلم نے واقعی اپنا نشان چھوڑا ہے! بہت متاثرکن اور ایک مکمل فلم ہے۔

    اداکارہ نے لکھ کہ فلم کو دیکھنے کے بعد میں اس کی پوری کاسٹ اور عملے کی محبت میں گرفتار ہوچکی ہوں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل رتیک روشن، کنگنا رناوت، کترینہ کیف جیسے اداکاروں نے بھی فلم ’بارہویں فیل‘ کو دیکھنے کے بعد اس کی کافی تعریف کی تھی۔

  • رنبیر، عالیہ کی بیٹی راہا کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بڑا دعویٰ

    رنبیر، عالیہ کی بیٹی راہا کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کا بڑا دعویٰ

    سپراسٹار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی بیٹی کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے انھیں پیدائشی اسٹار قرار دیدیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی نامور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے کرسمس کے تہوار کے موقع پر اپنی بیٹی راہا کپور کی پہلی جھلک دنیا کو دکھائی تھی۔ ان کی بیٹی کی من موہنی صورت اور نیلی آنکھیں دیکھ کر صارفین نے انھیں پیدائشی اسٹار سے تشبیح دی ہے۔

    راہا کپور کی نیلی آنکھیں دیکھ کر کئی لوگوں کو آنجہانی رشی کپور اور راج کپور یاد آگئے جبکہ کچھ لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ بچی کرینہ کپور سے کافی شباہت رکھتی ہے۔

    ایک صارف نے راہا کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کرینہ کپور سے مشابہت رکھتی ہے جب کہ ایک شخص نے لکھا کہ یہ تو بالکل رشی کپور کی طرح لگ رہی ہیں۔

    ایک صارف نے ازراہِ مذاق راہا کے حوالے سے کہا کہ ان کے بچے آرڈر پر بنتے ہیں آپ اس بچی کی آنکھیں دیکھیں۔

    ایک اور شخص نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ کتنے اعتماد سے کیمرے کا سامنا کررہی ہے ایک اور اسٹار پیدا ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر 2018 میں فلم برہمسترا کے سیٹ پر ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوئے تھے۔ دنوں نے اپریل 2022 میں شادی کی تھی جبکہ اسی سال نومبر میں ان کے ہاں بیٹی راہا کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • عالیہ، رنبیر نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی، تصاویر، ویڈیوز وائرل

    عالیہ، رنبیر نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک دنیا کو دکھا دی، تصاویر، ویڈیوز وائرل

    رنبیرکپور اور عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی کی جھلک دکھا دی، دنوں کرسمس کے موقع پر اپنی بیٹی کو میڈیا کے سامنے لے کر آئے۔

    بالی وڈ کی معروف جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالآخر اپنی بیٹی راہا کو دنیا کے سامنے لے آئے۔ ممبئی کے پوش علاقے جوہو میں وہ دونوں کپور فیملی کی کرسمس پارٹی کے لیے پہنچنے تھے، اس دوران بیٹی راہا بھی ان کے ساتھ تھی۔

    فوٹو گرافر رنبیر کی گود میں موجود راہا کی تصاویر اور ویڈیوز بناتے رہے جو کہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

    تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ راہا نے سفید اور گلابی فراک کے ساتھ سرخ مخمل کے جوتے پہن رکھے ہیں اور دو پونی بنائے وہ بہت پیاری لگ رہی ہیں۔

    اس بار راہا کے والدین نے انھیں فوٹو گرافرز سے بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ مسکراتے ہوئے انھیں میڈیا کے سامنے لے آئے۔ یہ پہلا موقع ہے جب ان کی بیٹی کی تصاویر میڈیا کی زینت بنی ہے۔

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر پیر کو کپور خاندان کے ساتھ سالانہ کرسمس لنچ کے لیے راہا کو بھی ساتھ لے کر آئے تھے۔

    اس سے قبل اتوار کی رات کو دنوں نے مہیش بھٹ کے گھر میں کرسمس کے عشائیہ میں بھی شرکت کرکی تھی تاہم وہاں ان کے ساتھ راہا کو نہیں دیکھا گیا تھا۔

  • ’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

    ’اینیمل‘ کی اداکارہ رشمیکا کیساتھ عالیہ کی ’بے دلی‘ سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

    عالیہ بھٹ کی رنبیر کی ساتھی اداکارہ رشمیکا مندانہ کے ساتھ ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    ہدایت کار سندیپ ریڈی وانگا کی نئی فلم ’اینیمل‘ نے بالی وڈ میں دھوم مچادی ہے، ہر کوئی اس کے بارے میں بات کرتا نظر آرہا ہے۔ رنبیر کپور اور ساؤتھ کی اداکارہ رشمیکا مندانہ کی کیمسٹری کو بھی شائقین نے خوب پسند کیا جو کہ فلم میں میاں بیوی کا کردار نبھا رہے ہیں۔

    عالیہ بھٹ کو شاید فلم میں دنوں کی قرابت پسند نہیں آئی تب ہی وہ رشمیکا مندانہ سے بڑی بے دلی سے گلے ملیں۔ گنگوبائی کاٹھیاواڑی کی اداکارہ اپنے شوہر رنبیر کپور کی نئی فلم ’اینیمل‘ کی تشہیر کرنے کے لیے آئی ہوئی تھیں۔

    اس ایونٹ سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں عالیہ کو اداکارہ رشمیکا مندانی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاہم، عالیہ بھٹ ان سے کافی ’عجیب و غریب‘ طریقے سے گلے ملتی ہیں اور پھر وہاں سے آگے بڑھ جاتی ہیں۔

    ویڈیو میں جو کچھ دکھائی دے رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ گڑبڑ تھی۔ ہوسکتا ہے کہ فلم کے کچھ سینز دیکھنے کے بعد عالیہ بھٹ کا موڈ خراب ہوگیا ہو ہو، انھوں نے رشمیکا کو خوشگوار انداز میں ہائی بھی نہیں کیا۔

    اس پر بہت سارے صارفین عالیہ کی فلم ’گلی بوائے‘ میں بولے جانے والے ڈائیلاگ کو بھی ازراہِ مذاق استعمال کررہے ہیں، جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ’میرے پتی سے گلو گلو کرے گی تو دھوپتونگی ہی نا اسکو!‘

    واضح رہے کہ رنبیر کپور اور رشمیکا مندانہ کی ’اینیمل‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ہی 63 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ فلم میں دنوں کی کیمسٹری اور رنبیر کی جارحانہ ادکاری کو کافی پسند کیا جارہا ہے۔

  • عالیہ بھٹ نے سدھارتھ سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی

    عالیہ بھٹ نے سدھارتھ سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی

    بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اداکار سدھارتھ ملہوترا سے بریک اپ کے کئی سال بعد خاموشی توڑ دی۔

    بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور ورون دھون جمعرات کو کافی ود کرن کے ایپی سوڈ میں بطور مہمان نظر آئیں گے، شو میں اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی ایک ویڈیو کے ذریعے شرکت کریں گی جہاں انہوں نے سدھارتھ کی تعریفیں کی ہیں۔

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے سابق بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے کہا کہ  ’’سد ایک بہت اچھا گلوکار ہے، وہ ایک بہت اچھا انسان ہے، اس کے علاوہ وہ مزاحیہ ہے اور اپنی سالگرہ کی تقریب میں سو جانے والا پہلا شخص ہے‘‘۔

    عالیہ نے مزید کہا کہ سڈ کو لوگوں میں گھلنے میں کچھ وقت لگتا ہے، وہ لوگوں سے ایک فاصلہ رکھتا ہے ملاقات کے دوران صرف ہیلو ہیلو کہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔

    عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    سدھارتھ سے ملنے والے اپنے خصوصی تحفے کے بارے میں بات کرتے ہوئے عالیہ نے کہا، میں سڈ کی بہت شکر گزار ہوں، کیونکہ اس نے مجھے میری زندگی کا پہلا پیار’’ ایڈورڈ‘‘ دیا(ایڈورڈ وہ بلی ہے جو سدھارتھ نے عالیہ کو دی تھی جب وہ ڈیٹنگ کر رہے تھے)۔

    شو کے گیم راؤنڈ کے دوران سدھارتھ سے ایک ایسی چیز کا نام بتانے کو کہا گیا جو اس نے اپنے آخری رشتے سے سیکھا، جس پر اداکار نے کہا کہ میں نے اپنے آخری رشتے سے سیکھا کہ کسی کو بھی اپنا پالتو جانور تحفے میں نہ دیں۔

    سدھارتھ نے کیارا سے شادی کرنے کی اصل وجہ بتادی؟

    کرن جوہر نے سدھارتھ سے سوال کیا کہ وہ وہ عالیہ بھٹ سے کونسی چیز چرانا چاہتے ہیں جس پر سدھارتھ نے کہا "بلی… ایڈورڈ‘‘۔

    بولی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ساتھ 2012 میں فلم ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ کے ساتھ کیا، جس کے بعد سے ان دونوں کے افیئر کی خبریں میڈیا میں سامنے آتی رہی۔

    واضح رہے کہ عالیہ نے اب رنبیر کپور سے شادی کر لی ہے اور ان کی ایک بیٹی ہے جس کا نام راہا ہے جبکہ سدھارتھ نے اس سال کے شروع میں اداکار کیارا اڈوانی سے شادی کی۔