Tag: عالیہ بھٹ

  • عالیہ بھٹ کی بغیر میک اپ ویڈیو، ٹرولنگ کی زد میں آگئیں

    عالیہ بھٹ کی بغیر میک اپ ویڈیو، ٹرولنگ کی زد میں آگئیں

    عالیہ بھٹ کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، جہاں عالیہ بھٹ سوشل میڈیا پر بہت سارے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تعریفوں سے خوش ہوتی ہیں،وہیں سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کا ایک خاص طبقہ ہے، جو ان کی ہر بات پر انہیں ٹرولنگ کا نشانہ بناتا ہے۔

    بھارتی اداکار رنبیر کپور کی اہلیہ عالیہ بھٹ نے اپنی بغیر کسی فلٹر یا میک اپ کے ویڈیو شیئر کی تھی، جس کے بعد سے انہیں ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    ویڈیو سامنے آنے کے بعد بہت سے لوگوں نے ان کی جلد اور ان کے بولنے کے انداز پر کچھ منفی تبصرے کئے۔ ایک صارف نے لکھا، ”کیا یہ صرف میں نے دیکھا ہے، ان کی ناک کے بائیں جانب ایسا لگتا ہے جیسے کسی نے اسے گھونسا مارا تھا“۔ ایک اور صارف نے لکھا، ”گال اور ناک میں سیاہ دھبوں سے بھرا عالیہ کا اصلی چہرہ۔”

    ایک سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ”ان کی باتیں سن کر تھک گئی ہوں، وہ اس طرح کی باتیں کیسے کرتی ہے، رنبیر کے بارے میں سوچو کہ اس کا سارا دن اس کے ساتھ کیسے گزرتا ہے اور وہ انہیں برداشت کرتا ہے۔

    بہت سے لوگوں نے ان کے دفاع میں بات کی، ایک صارف نے لکھا، ”آپ کو آج کل اپنا اصلی چہرہ دکھانے کے لیے ہمت کی ضرورت ہے۔ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا۔ ”دیپیکا سے 100 گنا بہتر” ہیں۔

  • عالیہ کے نیشنل ایوارڈ وصول کرنے کے دوران شوہر رنبیر ویڈیو بناتے رہے!

    عالیہ کے نیشنل ایوارڈ وصول کرنے کے دوران شوہر رنبیر ویڈیو بناتے رہے!

    گنگو بائی کاٹھیا واڑی کے لیے بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ وصول کرنے والی عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر کا سر بھی فخر سے بلند کردیا۔

    بھارتی نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر ان کے شوہر اور بالی وڈ کے نامور ایکٹر رنبیر کپور اپنی اہلیہ کی جانب سے ایوارڈ لینے کی فلم بندی کرتے رہے۔ بہترین اداکارہ کے لیے عالیہ کا نام پکارا گیا تو رنبیر نے اپنے موبائل فون میں ویڈیو بنا کر اُن خوبصورت لمحات کو قید کرلیا۔

    بالی وڈ اداکارہ نے ایوارڈ وصول کرنے کے لیے دوبارہ سے اپنی شادی کی ساڑھی پہنی تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ لمحہ ان کے کتنا خاص تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں عالیہ بھٹ کو سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ‘گنگو بائی کاٹھیاواڑی’ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ دیا گیا جبکہ ان کے ساتھ مشترکہ طور پر کریتی سینن کو بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    کریتی سینن کو ان کی فلم ’میمی‘ جب کہ الو ارجن کو ’’پشپا : دی رائز‘ کی شاندار پرفارمنس پر بہترین اداکار کے اعزاز سے نوازا گیا۔

    تامل انڈسٹری کی مشہور فلم ’آر آر آر‘ کو بیسٹ پاپولر فلم کا ایوارڈ ملا جبکہ شریا گھوشال کو بہترین خاتون پلے بیک سنگر کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔

    معروف اداکارپنکج ترپاٹھی کو بھی فلم ’میمی‘ کے بہترین اداکاری کرنے پر معاون اداکار کے نیشنل ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • عالیہ بھٹ، کریتی سینن اور الو ارجن نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    عالیہ بھٹ، کریتی سینن اور الو ارجن نے بڑا اعزاز حاصل کر لیا

    بالی وڈ کی اداکارہ کریتی سینن نے نیشنل ایوارڈز کی تقریب سے اداکار اللو ارجن اور سپر اسٹار عالیہ بھٹ کے ساتھ تصویریں شیئر کیں۔

    بالی وڈ میں صفِ اوّل میں شمار کی جانے والی اداکاراؤں عالیہ بھٹ اور کریتی سینن نے اہم اعزاز حاصل کر کے مداحوں کو خوش کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں 69ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں بہترین اداکارہ کا نیشنل ایوارڈ عالیہ بھٹ اور کریتی سینن جبکہ بہترین اداکار کیلیے الو ارجن کو ملا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti (@kritisanon)

    عالیہ بھٹ کو مذکورہ ایوارڈ ان کی سُپرہٹ فلم ’گنگوبائی کاٹھیاواڑی‘، کریتی سینن کو فلم ’ممی‘ اور الو ارجن کو فلم ’پشپا: دی رائز‘ میں بہترین اداکاری کے عوض یہ ایوارڈ دیا گیا۔

    اداکارہ کریتی سینن نے اس دن کو اپنی زندگی کا یادگار دن قرار دیا ہے اور ساتھ ہی فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی اور بالی وڈ کے اداکارؤں کے ساتھ تصاویر شیئر کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti (@kritisanon)

    پوسٹ کے کیپشن میں اداکاری نے لکھا کہ’ میں اس احساس کو الفاظ میں بیان نہیں کر سکتی، آج کا دن میری زندگی کے یادگار دنوں میں سے ایک ہو گا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایوارڈ ملنے کے بعد اداکارہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’ میں اپنی خوشی کا اظہار نہیں کرسکتی لیکن میں بہت خوش ہوں، یہ میرے لیے ایک بہت خاص لمحہ تھا کیوں کہ آج میرے والدین بھی یہاں موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Kriti (@kritisanon)

    واضح رہے کہ کریتی سینن نے فلم میں ’میمی راٹھور‘ کا کردار ادا کیا جو ایک نوجوان خاتون ہیں جنہوں نے ایک غیر ملکی جوڑے کے لیے سروگیٹ ماں بننے کا فیصلہ کیا۔

    اس فلم میں کریتی سینن کی اداکاری کو مداحوں اور ناقدین کی طرف سے یکساں طور پر سراہا گیا۔ کریتی کے علاوہ اس فلم میں پنکج ترپاٹھی اور سائی تمہنکر نے بھی معاون کردار ادا کیے تھے۔

  • عالیہ کا والد مہیش بھٹ کے حوالے سے اہم انکشاف

    عالیہ کا والد مہیش بھٹ کے حوالے سے اہم انکشاف

    بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ نے اپنے والد کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مشکل مالی حالات کے سبب مہیش بھٹ شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

    نامور فلمساز کے ماضی کے بارے میں بات کرتے ہوئے ان کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب والد کی کئی فلمیں ناکام ہوئیں تو ہمیں مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑا، ان مشکل حالات میں میرے والد کو شراب نوشی کی بُری لت لگ گئی تھی۔

    ایک انٹرویو معروف اداکارہ نے اپنی والدہ سونی رازدان اور والد مہیش بھٹ کی بالی ووڈ نگری میں جدوجہد اور مالی مشکلات سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    عالیہ بھٹ نے کہا کہ شراب نوشی کی لت کے خلاف ان کے والد نے جنگ لڑی اور اپنی اس بری عادت کوترک کیا، اداکارہ کے مطابق ان کے والدین نے موجودہ مقام تک پہنچنے کے لیے بہت جدوجہد کی ہے۔

    سونی رازدان کے کیریئر کے حوالے سے کہا انھوں نے بتایا کہ بغیر کسی انڈسٹری کنیکشن کے میری والدہ نے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انھیں ہندی نہیں آتی تھی لیکن اس کے باوجود انھوں نے محنت نہیں چھوڑی۔

    روکی اور رانی کی پریم کہانی کی اداکارہ نے کہا کہ ان کی ماں نے محنت و لگن سے ٹیلی ویژن، فلم اور تھیٹر میں اداکاری کے مختلف مواقع حاصل کیے جس کے بعد آج وہ اس مقام پر موجود ہیں۔

  • عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    عالیہ بھٹ کا شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

    مقبول عالیہ بھٹ نے شوہررنبیر کپور کی سالگرہ پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ نے رنبیر کو ان کی 41 ویں سالگرہ پر محبت بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے مبارکباد دی۔ انسٹاگرام پر شئیر کی جانے والی پوسٹ میں عالیہ نے اپنے شوہر رنبیر کو بہترین دوست قرار دیا۔

    ’گنگو بائی‘ کی اداکارہ نے جو تصاویر شیئر کی ہیں ان میں ایک دھندلی ہے جبکہ ایک تصویر میں عالیہ اور رنبیر محبت سے ایک دوسرے کو پکڑے ہوئے ہیں۔ انھوں نے پاسٹ میں لکھا کہ میری محبت، میرا بہترین دوست، میری خوشیوں کی جگہ۔

    عالیہ بھٹ نے اس تصویر کو بھی پوسٹ کا حصہ بنایا ہے جس میں دونوں بیس بال کا میچ دیکھنے میں مصروف ہیں جبکہ تصویر میں دونوں نے چہرہ گراؤنڈ کی طرف کیا ہوا ہے۔


    بالی وڈ اداکارہ کی اس پوسٹ پر بپاشا باسو نے کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیپی برتھ ڈے رنبیر‘۔ سوفی چودھری نے بھی اداکار رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جب کہ بیڈمنٹن پلیئر پی وی سندھو نے بھی ہیپی برتھ ڈے رنبیر لکھا۔ ردھیما کپور ساہنی نے اداکار کے لیے ریڈ ہارٹ ایموجی پوسٹ کیا۔

    اداکار رنبیر کی والدہ اور اپنے دور کی معروف اداکارہ نیتو کپور نے بھی انھیں جنم دن کی ڈھیروں مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    رنبیر کپور کی خوشی کو دوبالا کرنے کے لیے فلم میکرز نے اداکار کی آنے والی میگا تھرلر فلم ’اینیمل‘ کا ٹیزر بھی ریلیز کیا ہے۔

  • عالیہ بھٹ اور ایشیا امبانی نے مشترکہ کاروبار کرنے کا فیصلہ کرلیا

    عالیہ بھٹ اور ایشیا امبانی نے مشترکہ کاروبار کرنے کا فیصلہ کرلیا

    بالی وڈ کی ہردلعزیز اداکارہ عالیہ بھٹ اور ایشیا کے امیر ترین شخص میں سے ایک مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے مشترکہ طور پر بچوں کے لیے لوکل برانڈ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عالیہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس کا اعلان کرتے ہوئے اپنی اور ایشا کی تصویر بھی شیئر کی، اداکارہ کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ پر کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ’ایڈ آ ماما‘ اور ’ریلائنس ریٹیل وینچر لمیٹڈ‘ نے ایک مشترکہ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

    انھوں نے لکھا کہ ’ایڈ آ ماما بڑے دل کا حامل اور ایک عمدہ وینچر ہے جب کہ ریلائنس بھارت کا سب سے بڑا ریٹیلر ہے۔ ہمارا خواب مشترک ہے اور وہ یہ ہے کہ بچوں کے لیے ایک بہتر لوکل برانڈ متعارف کرایا جائے۔‘

    ’یہ برانڈ نہ صرف پوری طرح سے محفوظ ہوگا بلکہ والدین کے لیے بھی قابل قبول اور اس زمین کے لیے بھی دوستانہ ہوگا۔‘

    ’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی اداکارہ کی پوسٹ انسٹا گرام پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کے کمنٹس کا تانتا بندھ گیا جو انھیں اس پروجیکٹ کے لیے مبارکبا دے رہے ہیں۔

  • عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ پر ناظرین کی رائے آ گئی

    عالیہ بھٹ کی ہالی ووڈ فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ پر ناظرین کی رائے آ گئی

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’ ہارٹ آف اسٹون‘ شائقین کو زیادہ پسند نہیں آئی۔

    گزشتہ روز نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں گیل گیڈوٹ اور جیمی ڈرونن کے ساتھ بھارت کی اداکارہ عالیہ بھٹ بھی جلوہ گر ہوئی ہے۔

    عالیہ بھٹ کی ہالی وڈ ڈیبیو فلم ’ہارٹ آف اسٹون‘ کا ان کے شائقین کو بے صبری سے انتظار تھا تاہم اس فلم پر اداکارہ کو ناظرین و شائقین کی جانب کوئی خاص ردعمل نہیں ملا۔

    اس فلم میں جیمی ڈرونن اور گیل گیڈوٹ مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، اس فلم کا موازنہ ’’ایم آئی‘‘ سیریز سے کیا جارہا اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ اس سیریز  کی خراب یا بے جان  کاپی ہے۔

    ایک اور صارف نے اس فلم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہارٹ آف اسٹون‘ ایک بے جان جاسوس فلم کی کاپی ہے، یہ فلم ایک ناقص مشن کی بورنگ کہانی ہے جس نے عالیہ بھٹ اور جیمی ڈرونن کے ٹیلنٹ کو برباد کردیا۔

    ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ عالیہ بھٹ بالی وڈ فلم میں اداکاری نہیں کرسکتی، انہیں بس اپنا کیرئیر بنانا ہے اور ایکشن فلموں میں نظر آنا ہے۔

    فلم پر چند مثبت جائزے بھی ملے  لیکن ایسا لگتا ہے کہ اکثریت منفی رائے کی طرف بڑھ گئی ہے، ریٹنگ ایگریگیٹر کی ویب سائٹ کے مطابق اس فلم کو اب تک 53 جائزوں کی بنیاد پر صرف 33فیصد اسکور ملا ہے۔

  • میرے شوہر کو پسند نہیں کہ میں ۔۔۔ عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

    میرے شوہر کو پسند نہیں کہ میں ۔۔۔ عالیہ بھٹ نے اہم بات بتا دی

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں انھوں نے اپنے شوہر رنبیر کپور سے متعلق ایک اہم بات بتائی ہے۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر رنبیر کو پسند نہیں کہ غصے میں بھی ان کی آواز اونچی ہو، یہ بات انھوں نے ایک ویڈیو میں بتائی ہے، جسے انسٹاگرام پر شیئر کیا گیا ہے۔

    ویڈیو میں عالیہ بھٹ نے کہا ’میں اپنے غصے پر قابو پانے کی بہت کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ میرے شوہر رنبیر کپور کو یہ بھی نہیں پسند کہ میری آواز اِس سے بھی اونچی ہو، کیوں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ غصے میں بھی مہربان رہنا بہت اہم ہے۔‘

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ رنبیر کپور چاہتے ہیں کہ غصے میں بھی اُن کی آواز اونچی نہ ہو اور انسان غصے میں بھی مہربان رہے۔ یاد رہے کہ بالی ووڈ کے اس خوب صورت جوڑے کی شادی 14 اپریل 2022 میں ہوئی تھی۔

    کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ 28 جولائی کو ریلیز ہونے والی ہے، جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

  • رنویر اورعالیہ کی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    رنویر اورعالیہ کی فلم ‘راکی اور رانی کی پریم کہانی’ کب ریلیز ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ عالیہ بھٹ اور رومانوی اداکار رنویر سنگھ کی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کی ریلیز کی تاریخ سامنے  آگئی ہے۔

    بالی وڈ کے معروف ہدایتکار کرن جوہر انڈسٹری میں دھرما پروڈکشن کے 25 سال مکمل ہونے پر اپنی نئی فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ سے بڑے پردے پر واپس آئیں ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    راکی اور رانی کی پریم کہانی ایک کامیڈی رومانوی فلم ہے جس میں بالی وڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

    اس کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں امیتابھ بچن کی اہلیہ دیا بچن، دھرمندر، شبانہ عظمی جیسے بڑے اور سینئر اداکار بھی شامل ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    کرن جوہر نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بالی وڈ میں اپنی ہدایتکاری کے کیرئیر کے 25 برس مکمل ہونے کے موقع پر ناظرین کیلئے ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ پیش کر رہا ہوں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

    کرن جوہر نے دھرما پروڈکشن کی اپنی تمام فلموں کی جھلکیوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میں نے ڈائریکٹر کی کرسی پر جو جادوئی 25 سال گزارے ہیں ان کے لیے شکر گزاری کے سوا کچھ نہیں ان 25 سالوں میں میں نے بہت کچھ سیکھا۔‘

    واضح رہے کہ کامیڈی اور ڈرامہ سے بھرپور فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ 28 جولائی کو سنیما میں ریلیز کی جائے گی۔

  • عالیہ بھٹ کے خوابوں کا اداکار رنبیر نہیں تو پھر کون ہے؟

    عالیہ بھٹ کے خوابوں کا اداکار رنبیر نہیں تو پھر کون ہے؟

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے شاہ رخ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ وہ کونسا اداکار ہے جس کے ساتھ کام کرنا ان کا خواب ہے؟ اداکارہ نے شوہر رنبیر کپور کو چھوڑ کر شاہ رخ خان کا نام لیا۔

    عالیہ بھٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے کام کرچکی ہوں لیکن میں ان کے ساتھ ایک اور فلم کرنا چاہتی ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ میں یہ کہوں گی کہ شاہ رخ خان ہی میرے خوابوں کے ساتھی اداکار ہیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ نے 2016 میں گوری شندے کی فلم ’ڈیئر زندگی‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا تھا اور یہ فلم باکس آفس پر کامیاب ہوئی تھی۔

    اس فلم کی کہانی میں محبت، زندگی، رشتوں اور ذہنی صحت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ شاہ رخ خان ہمیشہ سے ہی عالیہ بھٹ کے پسندیدہ اداکار رہے ہیں اور وہ اپنے کئی انٹرویوز میں اداکار کی تعریف کر چکی ہیں۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان اداکاروں کی بھی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے فن کو بہتر انداز میں دنیا کے سامنے پیش کر سکیں۔

    یاد رہے کہ عالیہ بھٹ کی فلم ’گنگو بائی کاٹھیا واڑی‘ نے حال ہی میں منعقد ہونے والے فلم فیئر ایوارڈ کا میلہ لوٹ لیا تھا اور کئی ایوارڈ اپنے نام کیے تھے۔