Tag: عالیہ بھٹ

  • ’عالیہ بھٹ کی اداکاری دیکھ کر ایسا لگا جیسے میری بیٹی ہے‘

    ’عالیہ بھٹ کی اداکاری دیکھ کر ایسا لگا جیسے میری بیٹی ہے‘

    ممبئی: بالی ووڈ ہدایت کار کرن جوہر نے کہا ہے کہ عالیہ بھٹ باصلاحیت اداکارہ ہیں جسے دیکھ کر ایسا لگا کہ میری بیٹی پرفارم کررہی ہے۔

    اپنی نئی آنے والی فلم ’کالانک‘ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کرن جوہر کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ نے مختلف کردار بخوبی نبھا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جب میں نے عالیہ کو اداکاری کرتے دیکھا تو جذباتی ہوگیا تھا کیونکہ اُس نے سارے مناظر بہت خوبصورتی سے عکس بند کروائے اور بہترین کام کیا۔

    مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ کم عمری میں شادی سے خوف زدہ

    کرن جوہر کا کہنا تھا کہ ’میں ابھی فلم کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرسکتا مگر اتنا ضرور بتاتا ہوں کہ جب عالیہ کو اداکاری کرتے دیکھا تو ایسا لگا جیسے میری بیٹی پرفارم کررہی ہے‘۔

    بالی ووڈ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ عالیہ بھٹ کی صلاحیتوں کو دیکھ کر میں اپنے جذبات قابو نہ رکھ سکا اور زارو قطار رونے لگا حالانکہ انڈسٹری کے سارے ساتھی میرے مزاحیہ مزاج سے بخوبی واقف ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کے والد یش جوہر نے 15 برس قبل کالانک کا آئیڈیا پیش کیا، یہ ایک ڈرامہ 1940 میں اسٹیج پر دکھایا جاتا تھا۔

    یہ بھی دیکھیں: عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم ’کلنک‘ کی شوٹنگ سانپوں نے رکوادی

    رپورٹ کے مطابق فلم میں مادھوری ڈکشت، سنجے دت، ورون دھون، ادیتیہ روائے کپور  اور سوناکشی سنہا بھی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

  • عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے لیے گانا، ویڈیو دیکھیں

    عالیہ بھٹ کا رنبیر کپور کے لیے گانا، ویڈیو دیکھیں

    ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ہونے والے والے شوہر اور ساتھی اداکار رنبیر کپور کے لیے گانا گنگنایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوچکی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکاروں نے اپنے گھر والوں کو راضی بھی کرلیا جنہوں نے 2020 تک شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    عالیہ اور رنبیر کے مابین محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جن کی کئی بار تصاویر منظر عام پر بھی آچکیں تاہم دونوں جانب سے ابھی تک شادی کے پلان کی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

    یہ ضرور رہا کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ کے والد مہیش بھٹ نے  اس ضمن میں مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں اُن لوگوں کی طرح نہیں جو اپنی بیٹی کو محبت کرنے سے روکوں یا پھر اُس پر سختی کروں، یہ حقیقت ہے کہ رنبیر اور عالیہ ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست اور ساتھی ہیں‘۔

    مزید پڑھیں: عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    اُن کا کہنا تھاکہ ’شادی کے معاملے میں بیٹی اور رنبیر کا فیصلہ اور پسند پر ہم میں سے کسی کو اعتراض کبھی نہیں ہوگا اور نہ اس حوالے سے کسی کو گفتگو کرنا چاہیے‘۔

    کچھ روز قبل عالیہ بھٹ نے ایوارڈ شو میں شرکت کی جس میں انہیں ہدایت کار کرن جوہر اور میزبان منیش نے اسٹیج پر مدعو کیا، اس دوران طنز و مزاح کے نشتر بھی چلے بعد ازاں اداکارہ نے اپنی خوبصورت آواز میں رنبیر کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کا گانا گایا۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ کی صاحبزادی نے یہ گانا اپنے ہونے والے خاوند کے نام کیا۔

    چاکلیٹی ہیرو ایک نجی تقریب میں یہ بتا چکے ہیں کہ ’کچھ نیا ہونے جارہا ہے کیونکہ اب ہمارا رشتہ اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا‘۔

    یہ بھی پڑھیں: انتظار ختم !! عالیہ بھٹ نے خوشخبری سنادی، رنویرکے ساتھ تصاویر وائرل

    رنبیر نے یہ بات کس تناظر میں کہی اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع تو سامنے نہیں آئی تھی البتہ اُن کے قریبی حلقہ احباب اور دوستوں کا ماننا ہے کہ اداکار  کا اشارہ عالیہ کی طرف یہ تھا۔ علاوہ ازیں گزشتہ برس نجی ٹی وی شو میں میزبان کرن جوہر کے سوال پر بالی ووڈ اداکارہ بھی رنبیر سے محبت اور دیوانگی کا کھلا اظہار کرچکی ہیں۔

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر  کے درمیان قربتوں کا سلسلہ نئی آنے وال فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر بلغاریہ میں شروع ہوا، اس فلم میں امتابھ بچن مین کام کررہے ہیں، اسے 15 اگست 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کب ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

    ممبئی: بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور  اُن کے ساتھی رنبیر کپور دو برس بعد ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ اور رنبیر کے مابین گہری دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوچکی اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دونوں اداکاروں نے اپنے گھر والوں کو راضی بھی کرلیا جنہوں نے 2020 تک شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ذرائع ابلاغ میں اس سے قبل یہ افواہیں گردش تھیں کہ عالیہ اور رنبیر کے مابین محبت کا رشتہ ہے اور دونوں ایک دوسرے کے خفیہ ملاقاتیں بھی کرتے ہیں جن کی کئی بار تصاویر منظر عام پر بھی آچکیں۔

    مزید پڑھیں: ادھیڑ عمر بالی ووڈ اداکار کی نوجوان لڑکی سے شادی

    گزشتہ دنوں چاکلیٹی ہیرو نے ایک نجی تقریب میں شرکت کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ’کچھ نیا ہونے جارہا ہے کیونکہ اب ہمارا رشتہ اگلے مرحلے میں داخل ہوچکا‘۔

    رنبیر نے یہ بات کس تناظر میں کہی اس حوالے سے مزید کوئی اطلاع سامنے نہیں آسکی البتہ اُن کے قریبی حلقہ احباب اور دوستوں کا ماننا ہے کہ اداکار  کا اشارہ عالیہ بھٹ کی طرف یہ تھا۔

    دوسری جانب گزشتہ برس نجی ٹی وی شو میں بالی ووڈ اداکارہ بھی محبت کا اظہار کرچکی ہیں اور انہوں نے یہ بات کہی تھی کہ ہماری دوستی ہے اور میں رنبیر کی دیوانی ہوں۔

    اسے بھی پڑھیں: بالی ووڈ شادیوں کا سیزن، ایک ہفتے میں تیسری شادی

    واضح رہے کہ عالیہ اور رنبیر  کے درمیان قربتوں کا سلسلہ نئی آنے وال فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ پر بلغاریہ میں شروع ہوا، اس فلم میں امتابھ بچن مین کام کررہے ہیں، اسے 15 اگست 2019 کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے شادی کی تھی جس کے بعد ایک ہفتے کے دوران سونم کپور، میوزک ڈائریکٹر ہمیش ریشمیا، اداکارہ نہیا دھوپیا نے بھی شادی کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کی حمایت، عالیہ بھٹ اور اُن کے والد کو قتل کی دھمکیاں

    دوسری جانب بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دپیکا اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی کی تاریخ سامنے آگئی جس کے مطابق دونوں اداکار رواں سال نومبر میں شادی کرلیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • آصفہ زیادتی کیس، امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا، عالیہ بھٹ

    آصفہ زیادتی کیس، امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا، عالیہ بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی فلم ‘راضی‘ میں کشمیری لڑکی کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ عالیہ بھٹ نے 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ زیادتی اور قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم بچی کے ساتھ درندوں نے بہت برا برتاؤ کیا امید ہے متاثرہ خاندان کو انصاف ضرور ملے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فلم راضی کے نئے گانے کی ریلیز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ ’کشمیر کے ضلع کہوٹہ میں ننھی آصفہ کا جس بے دردی سے زیادتی کے بعد قتل کیا گیا وہ بہت ہی زیادہ اندوہناک واقعہ ہے‘۔

    بالی ووڈ اداکارہ نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’امید ہے گھناؤنے کام میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف مل سکے گا‘ْ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’اس طرح کے واقعات خوفناک اور شرمناک ہیں، ایک لڑکی اور ایک عورت کو اس ملک میں سب تحفظ ملنا چاہیے، اس وقت میرے جو جذبات ہیں وہ ناقابل بیان ہیں کیونکہ آصفہ کے واقعے کے بعد میرا دل بہت دکھا ہوا ہے‘۔

    مزید پڑھیں: انتہاپسند ہندوؤں کی آصفہ بانو کی وکیل کو زیادتی اور قتل کی دھمکیاں

    عالیہ کا مزید کہنا تھا کہ ’کئی روز سے میں نے اس واقعے پر مکمل نظر رکھی ہوئی تھی تاہم گذشتہ دو روز سے میں نے یہ سب پڑھنا چھوڑ دیا کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ جب تک متاثرہ خاندان کو انصاف نہیں ملے گا تب تک میں افسردہ رہوں گی‘۔

    واضح رہے کہ عالیہ بھٹ بالی ووڈ ڈائریکٹر مہگنا گلزار کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’راضی‘ میں ایسی کشمیری لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں جسے پاکستانی شہری سے محبت ہوجاتی ہے۔ خیال رہے کہ فلم سینیما گھروں میں 11 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی کامیڈی فلموں میں کام کرنے کی خواہش

    ممبئی : بالی ووڈ حسینہ عالیہ بھٹ اپنی منفر اداکاری کی وجہ سے اندسٹری میں جانی جاتی ہیں،اداکارہ کا کہنا ہے اب وہ کامیڈی اور مزاح سے بھرپور فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم اندسٹری میں اپنی منفرد اداکاری سے ناصرف فلم نگری کے بڑے اسٹارز کو متاثر کیا بلکہ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے ان کا شمار بالی ووڈ کی مقبول ادکارؤں میں ہونے لگا ہے.

    عالیہ بھٹ نے فلم نگری میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘سے کیا اور ’اڑتا پنجاب‘ اور ’ہائی وے‘ جیسی فلموں میں چیلنجنگ کردار نبھائے،جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا،اور یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کا مخصوص انداز اور مخصوص ادائیں شائقین کے دلوں میں اتر گئیں.

    بالی ووڈ حسینہ عالیہ کا کہنا ہے کہ ’میں ایک بات واضح کردینا چاہتی ہوں کہ میں ان اداکاروں میں شمار نہیں ہونا چاہتی جو ایک ہی انداز کی فلمیں کرتے ہوں، ظاہر ہے میں سچائی پر مبنی فلمیں کرنا چاہتی ہوں،لیکن مجھے ایسی فلمیں بھی کرنی ہیں جو ان سے بالکل منفرد ہوں،مجھے انٹرٹینمنٹ فلموں میں بھی کام کرنا ہے‘.

    اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’میں کامیڈی فلموں میں بھی کام کرنا چاہتی ہوں،لوگوں کولگا تھا کہ میری فلم ’شاندار‘ کامیڈی ہے لیکن مجھے ایسا بالکل نہیں لگا‘.

    *بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہشمند

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے پاکستانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

    واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں کرن جوہر کی فلم ’بدریناتھ کی دلہنیا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں ان کے ہمراہ ورن دھون اہم کردار نبھارہے ہیں.

  • عالیہ بھٹ نے سدھارت ملہوترا کی محبت کا اقرار کرلیا

    عالیہ بھٹ نے سدھارت ملہوترا کی محبت کا اقرار کرلیا

    ممبئی: بالی ووڈ کی شوخ و چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا کے معاشقے کی خبریں طویل عرصے سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی تھیں تاہم دونوں ستاروں کی جانب سے اس سے قبل کبھی بھی اپنے تعلق کی تصدیق نہیں کی گئی تھی ۔

    ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق دونوں اداکاروں کی جانب سے سب کے سامنے باقاعدہ طور پر اپنے رشتے کا اعلان کردیاگیا۔

    17-Sidd-Alia

    رپورٹ کے مطابق 23 سالہ عالیہ بھٹ نے اپنی حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم’ ’اڑتا پنجاب“کے بعد مختصر عرصے کیلئے فلمی سر گرمیوں سے کنارہ کشی اختیار کر رکھی ہے، ان ہی چھٹیوں کے دنوں میں اداکارہ نے ممبئی میں اپنے گھر پر ایک تقریب کا انعقاد کیا۔

    alia-sidharth-647_031616074309

    تقریب میں عالیہ نے اپنے قریبی دوستوں کو مدعو کیا جس میں 31 سالہ سدھارتھ ملہوترا بھی موجود تھے۔عالیہ نے اس تقریب میں سدھارتھ کو سب سے اپنا ’بوائے فرینڈ‘ مخاطب کر کے ملوایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ عرصہ قبل دونوں کے درمیان بریک اپ کی خبریں بے بنیاد تھیں ۔

    alia-bhatt-story-+-fb_647_031416033019

  • شردھا کپورکا’عاشقی تھری’ میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار

    شردھا کپورکا’عاشقی تھری’ میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کرنے پر خوشی کا اظہار

    ممبئی: عاشقی ٹو فلم کی اداکارہ شردھا کپور نے عالیہ بھٹ کو عاشقی تھری میں کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا، اداکارہ کا کہنا ہے کہ عالیہ بہترین اداکارہ ہیں.

    تفصیلات کے مطابق عاشقی ٹو فلم میں اپنی بہترین اداکاری سے مداحوں کا دل جیتنے والی اداکارہ شردھا کپور نے عاشقی تھری میں عالیہ بھٹ کو کاسٹ کیے جانے پر خوشی کا اظہار کیا ہے،اداکارہ کا کہنا ہے کہ ان کو اس بات کا دکھ نہیں کہ وہ فلم عاشقی تھری کاحصہ نہیں ہیں،بلکے خوشی ہے عالیہ جیسی نوجوان اداکارہ فلم کا حصہ ہیں.

    یاد رہے کہ عاشقی ٹو میں اداکار آدتیہ رائے کے ساتھ شردھا کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوئی تھی اور دونوں کی جوڑی کو مداحوں نے بہت پسند کیا تھا،فلم میں اداکاری سے لیکر فلم کے میوزک تک سب سُپر ہٹ تھا،فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچا دیا تھا.

    اداکارہ شردھا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مستقبل کی فلموں پر کام کر رہی ہیں اور اداکارہ کی جانب سے عالیہ بھٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا.

    واضح رہے کہ اداکارہ شردھا کپور ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘اوکے جانو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ آدتیہ رائے کا ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی.

  • ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کررہی ، عالیہ بھٹ

    ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کررہی ، عالیہ بھٹ

    ممبئی: بالی ووڈ کی چنچل اداکارہ عالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ وہ ہالی ووڈ کی کسی فلم میں کام نہیں کررہی اور نہ ہی انہیں اس قسم کی کوئی پیش کش ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا میں یہ بات متواتر گردش کررہے ہیں کہ عالیہ بھٹ بھی اب ایشوریہ رائے ، پرینکا چوپرا اور دیپیکا پدوکون کی طرح ہالی ووڈ کے لیے پر تول رہی ہیں اور انہوں نے ایک فلم سائن بھی کرلی ہے لیکن خود عالیہ بھٹ نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔

    اپنی نئی فلم کپور اینڈ سنز کی تشہیری تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ہالی ووڈ میں کام کرنا یقینی طور پر متاثر کن ہے اور انہیں پریانکا چوپڑا اور دیپیکا پڈوکون پر بہت فخر ہے، جنہوں نے بالی ووڈ سے ہالی ووڈ میں بھی انٹری دے دی ہے لیکن ابھی وہ کسی ہالی ووڈ فلم میں کام نہیں کررہیں۔

    عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ انہیں فلم عاشقی 3 کے لئے بھی پیشکش نہیں کی گئی، اگر انہیں پیشکش کی جاتی تو یقیناً اس پر ضرور سوچتیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اپنے ارادوں میں بہت مضبوط ہوتی ہیں اور اپنے خواب کو پورا کرتی ہیں بالکل اسی طرح میرے بھی خواب ہیں اور تھوڑی امید بھی ہے کہ وہ پورے ہوں گے۔

  • گوگل سرچ 2015: سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    گوگل سرچ 2015: سنی لیون نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

    سال 2015ء اپنے اختتام کی طرف رواں دواں ہے تو 2016ء کی آمد آمد ہے، رواں سال کے اختتام اور آئندہ سال کی شروعات سے قبل ایک ویب سائٹ کی طرف سے گوگل سرچ انجن پر 2015ء میں سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی بولی ووڈ شخصیات کی فہرست جا ری کی گئی ہے ۔

    مذکورہ جاری کردہ فہرست میں بالی ووڈ کی دس اداکاراؤں کے نام اور عوام کی طرف سے سرچ کی جانے والی وجوہات بھی بیان کی گئی ہیں۔رواں سال سب سے ذیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہیں اداکارہ سنی لیون جنہیں براہ راست رابطہ نہ ہونے کی بنا پر سرچ کیا گیا۔

    قطرینہ کیف کو انکے حسن کی وجہ سے ، دیپکا پڈکون کو ذہنی دباؤ کے خلاف جدوجہد کرنے اور عالیہ بھٹ کو انکی شاندار اداؤں کے باعث سرچ کیا گیا۔

    علاوہ ازیں اس فہرست میں اداکارہ رادھیکا ایپٹے، انوشکا شرما، ایشوریا رائے، کرینہ کپور، پریانکا چوپڑا اور پونم پانڈے کے نام بھی شامل ہیں۔

  • سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

    سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ سے شادی کا فیصلہ کرلیا

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور اداکارہ عالیہ بھٹ کو کئی مقامات پر ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

    یہی نہیں دونوں اداکار اکثر فلموں کے سیٹ پر بھی ملاقات کرتے دیکھے گئے ہیں تاہم دونوں نے اپنے تعلقات کے حوالے سے عوام میں کبھی اعتراف نہیں کیا۔

    عالیہ بھٹ گزشتہ دنوں اس وقت خبروں کی زینت بنیں جب انہوں نے سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔

    عالیہ بھٹ سے جب پوچھا گیا کیا وہ اپنے رشتے کو اگلی سطح پر لے جانا چاہتی ہیں تو انہوں نے اسے افواہ کہہ کر رد کر دیا تاہم ایک انٹرویو میں جب سدھارتھ ملہوترا سے اس حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس پر زیادہ بات نہیں کی۔