Tag: عالیہ ریاض

  • آشا کے نہایت آسان کیچ ڈراپ کرنے پر عالیہ ریاض کی شرمیلی مسکراہٹ وائرل

    آشا کے نہایت آسان کیچ ڈراپ کرنے پر عالیہ ریاض کی شرمیلی مسکراہٹ وائرل

    بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کے دوران کرکٹر عالیہ ریاض بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کی جانب سے آسان کیچ ڈراپ کرنے پر ہنسی نہ روک پائیں۔

    ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری تھی، ایسے میں پاکستانی اوپنر منیبہ علی جو کہ 14 رنز پر بیٹنگ کر رہی تھیں انھوں فائن لیگ پر اسکوپ فلک کے ساتھ باؤنڈری مارنے کی کوشش کی۔

    تاہم ان کی یہ کوشش بالکل بھی کارگر ثابت نہیں ہوئی اور گیند سیدھی بھارتی فیلڈر آشا سوبھانہ کے ہاتھوں میں چلی گئی، مگر اس وقت عالیہ ریاض اور دیگر کرکٹرز کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب آشا نے آسان کیچ ڈراپ کردیا۔

    اس دوران کیمرہ مین نے کیمرہ پاکستانی ڈریسنگ روم میں بیٹھی آل راؤنڈر عالیہ ریاض کی طرف کیا تو وہ اس نہایت آسان ڈراپ کیچ پر منہ پر ہاتھ رکھ کر شرمیلے انداز میں مسکراتی نظر آئیں۔

    https://youtu.be/g4MvIMh2pg4?si=Y1RN7qJRYBAvOmjo

    خیال رہے کہ ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستانی خواتین ٹیم کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کرلی۔

    بھارتی ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 106 رنز کا ہدف 19ویں اوور میں حاصل کرتے ہوئے فتح اپنے نام کی، بھارت کی طرف سے شیفالی ورما 32 اور جمیما روڈریگز 23 رنز کیساتھ نمایاں رہیں۔

    گرین شرٹس کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ عمیمہ سہیل اور سعدیہ اقبال نے 1،1 بھارتی ویمنز بیٹر کو پویلین بھیجا۔

    قومی خواتین کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پہلے مقابلے میں سری لنکا کوشکست دی تھی، اب پاکستان ویمنز کا اگلا مقابلہ 11 اکتوبر کو آسٹریلیا سے ہوگا۔

  • میاں بیوی ایک ہی کرکٹ میچ میں اِن ایکشن

    میاں بیوی ایک ہی کرکٹ میچ میں اِن ایکشن

    پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس ایک ہی کرکٹ میچ میں ان ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

    کمنٹیٹر علی یونس نے سوشل میڈیا پر پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی اور اپنی اہلیہ عالیہ ریاض کے ساتھ تصویر پوسٹ کردی۔

    عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

    قومی ویمنز ٹیم کی آل راونڈ عالیہ ریاض نکاح کے چند روز بعد ہی ویسٹ انڈیز کیخلاف میدان میں اتر گئیں، عالیہ ریاض کے شوہر علی یونس نے میچ میں کمنٹیٹری کی، میاں بیوی نے میچ سے قبل ساتھ تصویر بھی بنوائی۔

    یاد رہے کہ 12 اپریل کو لاہور میں دونوں کا نکاح ہوا تھا، علی یونس سابق فاسٹ بولر وقار یونس کے بھائی ہیں، واضح رہے کہ تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہے۔

  • عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

    عالیہ ریاض اور علی یونس کی شادی، ویڈیو سامنے آگئی

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس 13اپریل کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، تاہم اب جوڑے کی شادی کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی شادی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی تھی، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز شریک ہوئے تھے۔

    نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقدکی گئی تھی،سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جبکہ دولہا نے سفید قمیض شلوار پر آف وائٹ کوٹ پہنا ہوا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جوڑے کو شادی کی مبارکبادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    شادی کی تقریب میں سیلکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق،کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف، مشتاق احمد، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شریک ہوئے۔

    شرکاء کی جانب سے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی گئی اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    ویمن کرکٹر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

    جوڑے کے نکاح کی تقریب کا انعقاد لاہور میں کیا گیا، جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں سمیت سابق کرکٹرز شریک ہوئے۔

    قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈرعالیہ ریاض اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقاریونس کے چھوٹے بھائی کمنٹیٹر علی یونس کی نکاح کی تقریب لاہور کے مقامی فارم ہاؤس میں منعقدکی گئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

    شادی کی تقریب میں سیلکٹر وہاب ریاض، سابق کرکٹرز انضمام الحق،پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، مصباح الحق،کامران اکمل، عمر اکمل، عبدالرزاق، عمران نذیر،محمد یوسف، مشتاق احمد، سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ اور قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی شریک ہوئے۔

    شادی کی تقریب میں موجود شرکاء کی جانب سے دلہا دلہن کو نکاح کی مبارک باد دی گئی اور زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

  • عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی

    عالیہ ریاض نے وقار یونس کے بھائی سے منگنی کرلی

    پاکستان ویمن ٹیم کی کھلاڑی عالیہ ریاض نے  سابق کپتان وقار یونس کے بھائی معروف کمنٹیٹر علی یونس نے منگنی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق کھلاڑی عالیہ ریاض اور کمنٹیٹر علی یونس کی منگنی کی تقریب گزشتہ روز سادگی سے واہ کینٹ میں ہوئی جس میں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی۔

    منگنی کی تقریب میں علی یونس کے بڑے بھائی سابق کپتان وقار یونس بھی شریک تھے، واضح رہے آل راؤنڈر عالیہ ریاض 62 ون ڈے اور 83 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

    انہوں نے ون ڈے میچز میں 1209 رنز اور 10 وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں 938 رنز بنائے ہیں اور 20 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔