Tag: عالیہ علی

  • عالیہ علی کی نئی تصایر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

    عالیہ علی کی نئی تصایر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی نے اپنی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کردیں، مداحوں کی جانب سے عالیہ علی کی نئی تصاویر پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ عالیہ علی نے اپنی تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ”تیزاب کا حملہ جسمانی خصوصیات کے لئے خطرناک ہوسکتا ہے، مگر روح کو نقصان نہیں پہنچا سکتا“۔

    شیئر کی گئی تصاویر میں عالیہ علی نے سفید رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے، اداکارہ نے تیزاب گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی۔

    عالیہ علی کی جانب سے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کی گئی تھیں، جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس کا سلسلہ جاری ہے۔

    عالیہ علی کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے وہ اکثر اپنے نجی اور پیشہ وارانہ مصروفیات کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے چاہنے والوں کی جانب سے خوب پذیرائی ملتی ہے۔

  • عالیہ علی کا اپنے مداحوں کو خاص پیغام!

    عالیہ علی کا اپنے مداحوں کو خاص پیغام!

    پاکستانی اداکارہ و ماڈل عالیہ علی کی تازہ ترین تصاویر اور پیغام سوشل میڈیا ایپلی کیشن انسٹاگرام پر وائرل ہورہا ہے۔

    عالیہ علی نے اپنی پوسٹ کے ذریعے سوشل میڈیا صارفین کے لئے خصوصی پیغام بھیجا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے بارے میں تبھی فیصلہ کریں جب ان کی اپنی فطرت کامل یعنی غلطیوں یا گناہوں سے پاک ہو۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں وہ سفید مغربی لباس میں ملبوس ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ کو اب تک 20,000سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔

    عالیہ علی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبول ترین پاکستانی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ تجربہ کار اداکارہ اپنے مداحوں کے لئے ذاتی اور پیشہ ورانہ واقعات کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کرتی رہتی ہیں۔

    اس سے قبل انہوں نے کالے لباس میں اپنی ایک خوبصورت شیئر کی تھی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تصویر پر ہزاروں لائکس دیئے تھے۔

  • عالیہ علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

    عالیہ علی کی سادگی مداحوں کو بھا گئی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عالیہ علی کی مشرقی لباس میں ملبوس تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ عالیہ علی نے انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ڈرامے کے کردار کا نام ’اریبہ‘ لکھا۔

    عالیہ علی نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے کہ اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔

    اداکارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداحوں کی جانب سے بھی پسند کیا جاتا ہے۔

    عالیہ علی نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ’ماہین‘ کا منفی کردار نبھایا تھا، دیگر کاسٹ میں سمیع خان، علیزے شاہ، خالد انعم، عینی زیدی، عاصم محمود، آمنہ ملک، حمزہ، عادل حسین، زین افضل، مریم نور، حنا رضوی ودیگر شامل تھے۔

    واضح رہے کہ عالیہ علی ان دنوں ڈرامہ سیریل ’من آنگن‘ میں ’اریبہ‘کا کردار نبھا رہی ہیں۔ ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض ہشام سید اور سلمان سرہندی نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی نادیہ احمد نے لکھی ہے۔

  • ’تم ’بہو‘ نہیں ناگن ہو‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ساس نے رومی کو گھر سے نکال دیا؟۔

    ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (رومی کے بھائی)، عالیہ عالی (ماہین، منفی کردار) عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’اسد کی والدہ رومی سے کہتی ہیں کہ ’کیا سمجھا تھا تم نے کہ تم ہماری آنکھوں میں دھول جھونکتی رہو گی اور ہم برداشت کرتے رہیں گے۔‘

    رومی کہتی ہیں کہ ’امی یہ کیا کہہ رہی ہیں۔‘ لیکن وہ ان کی ایک نہیں سنتی اور کہتی ہیں کہ ’ارے تم بہو نہیں ناگن ہو ناگن۔‘ کس طرح سے تم نے میری بیٹی کی خوشیوں کو ڈسا ہے۔‘

    ابھی وہ رومی کو ہاتھ پکڑ لے جارہی ہوتی ہیں کہ انہیں بھتیجے کی جانب سے روک لیا جاتا ہے لیکن منفی کردار ماہین کہتی ہیں کہ ’اچھا ہے یہ اس گھر سے جائے اور اس کے وجود سے یہ گھر پاک ہوجائے۔‘

    رومی یہ سب ہونے کے بعد پھوٹ پھوٹ کر رونے لگتی ہیں جبکہ 47ویں قسط میں دکھایا گیا کہ ماہین اسپتال میں زیر علاج ہیں رومی اسد سے کہتی ہیں کہ ’میں بھی چلوں آپ کے ساتھ لیکن وہ انہیں منع کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس وقت تمہارا گھر میں رہنا بہتر ہے۔‘

    ’تقدیر‘ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا ماہین سب کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گی؟ کیا اسد اور رومی کی طلاق ہوجائے گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

  • ’ماہین کو نبیل کے ’افیئر‘ کا پتا چل گیا‘

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘ میں ماہین کو شوہر نبیل کے افیئر کا پتا چل گیا۔

    ڈرامہ سیریل ’تقدیر‘میں سمیع خان (اسد)، علیزے شاہ (رابی) کا کردار نبھا رہے ہیں۔ جبکہ دیگر کاسٹ میں زین افضل (ماہین کے شوہر، رومی کے بھائی)، عاصم محمود (رومی کے بھائی)، جاوید شیخ (رومی کے والد)، عینی زیدی، مریم نور (زونی اسد کی بہن)، عالیہ علی (ماہین، منفی کردار)، خالد انعم ( اسد کے والد)  ودیگر شامل ہیں۔

    ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض محسن طلعت نے انجام دیے ہیں۔

    گزشتہ قسط میں دکھایا گیا کہ ’ماہین دروازے پر کھڑی باتیں سن رہی ہوتی ہیں جس میں کہا جاتا ہے کہ ’تمہیں سعد سے دوستی رکھنی ہی نہیں چاہیے میں یہ اس لیے کہہ رہا ہوں کہ کل کوئی اس بات کو لے کر کوئی مسئلہ ہو۔‘

    عالیہ علی (ماہین) یہ سب سن کر کہتی ہیں کہ ’اب آئے گا مزہ۔‘ وہ کہتے ہیں کہ ’آج میں نبیل اور اس لڑکی سے متعلق بات ابو سے کررہا تھا۔‘

    یہ سنتے ہی ماہین حیران ہوکر کہتی ہیں کہ ’لڑکی۔‘ کیونکہ ان کے شوہر سے متعلق بات ہورہی ہوتی ہے۔‘

    شوہر انہیں کہتے ہیں کہ ’میں تمہاری جگہ کسی کو دینے کی کوشش نہیں کرسکتا۔‘ ماہین کہتی ہیں کہ ’تم کوشش کربھی نہیں سکتے، گھر والے تو تمہیں بعد میں پوچھیں گے میں تمہاری زندگی جہنم بنادوں گی۔‘

    ’تقدیر‘ میں مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا نبیل ماہین کو چھوڑ دیں گے؟ کیا ماہین اسد اور رومی کے رشتے میں دراڑ ڈال دیں گی؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط دیکھیں۔

  • عالیہ علی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    عالیہ علی کی انسٹاگرام تصاویر وائرل

    کراچی: پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ و ماڈل عالیہ علی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نیلی زندہ ہے‘ میں شاندار اداکاری کا مظاہرہ کرکے مداحوں کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ عالیہ علی نے فوٹو شوٹ کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کردیں۔

    اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ سیاہ رنگ کا لباس زیب تن کی ہوئی ہیں۔ عالیہ علی کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ اداکارہ عالیہ علی نے گزشتہ ماہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی تھی اور شوبز انڈسٹری میں آنے سے متعلق میزبان ندا یاسر کے سوالات کے جوابات دئیے تھے۔

    اداکارہ عالیہ علی کا کہنا تھا جب کراچی آئی تو پہلا ڈرامہ روبینہ آپا (روبینہ اشرف) کے ساتھ کیا تھا ان کے ساتھ بہت اچھی دوستی تھی ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

    عالیہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کو روبینہ اشرف سے ڈر لگتا ہے لیکن مجھے کبھی بھی ان سے ڈر نہیں لگا، انہوں نے مجھ سے کہا تم اداکاری ٹھیک کرلیتی ہو، پیار بھی ہو تو کیوں نہ تم وزن کم کرلو۔

    اداکارہ نے شوبز میں آنے سے متعلق بتایا تھا کہ فیملی میں دور دور تک کوئی شوبز میں نہیں ہے، بڑی بہن نوکری کرتی ہیں، انہوں نے ایک آفس میں کال کی اور اپنی پروڈکٹ سے متعلق بتایا پھر انہوں نے پوچھا کہ آپ کام کیا کرتے ہیں تو جواب آیا کہ ایڈ ایجنسی ہے۔

    عالیہ علی کا کہنا تھا کہ میری بہن نے ان سے کہا کہ میں آپ کے آفس آؤں گی میری چھوٹی بہن کو اداکاری کرنے کا شوق ہے بعدازاں بہن کے ساتھ گئی آڈیشن دیا جو بہت بُرا تھا لیکن پھر بھی سلیکٹ ہوگئی اور تب سے لے کر اب تک یقین ہے کہ جہاں رزق ہوتا ہے وہاں بندہ خود ہی پہنچ جاتا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پرچی ایک بار ہی چلتی ہے اس کے بعد میں کام کرتی گئی کبھی کسی نے آفر کردیا، پہلے ڈرامہ دہلیز تھا اس کے بعد متعدد ڈرامے کیے۔

    یاد رہے کہ عالیہ علی اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’نیلی زندہ ہے‘ میں عالیہ نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ڈرامہ سیریل ’نیلی زندہ ہے‘ ہر جمعرات کی رات 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔