Tag: عامرخان

  • عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ 50 کروڑ بھی نہ کما سکی

    عامر خان کی ’لال سنگھ چڈھا‘ 50 کروڑ بھی نہ کما سکی

    نئی دہلی: معروف بھارتی اداکار اور مسٹر پرفیکشنسٹ سمجھے جانے والے عامر خان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا 4 روز میں 50 کروڑ روپے بھی نہ کما سکی، فلم نے پہلے دن محض 12 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔

    بھارتی ویب سائٹس کے مطابق عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا 4 دنوں کے دوران باکس آفس پر 50 کروڑ روپے بھی نہ کما سکی۔

    عامر خان کی فلمیں عموماً 100 کروڑ کما لیتی تھیں، اور اکثر پچھلی تمام فلموں کے ریکارڈ بھی توڑ دیا کرتی تھیں، تاہم اب ان کی نئی فلم کو غیر یقینی طور پر ناکامی کا سامنا ہے۔

    ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا نے گزشتہ روز، یعنی چھٹی کے دن بھی صرف 10 کروڑ روپے کا بزنس کیا جس کے بعد فلم کی مجموعی کمائی محض 37 کروڑ روپے تک ہی پہنچ سکی ہے۔

    4 روز کے دوران 37 کروڑ روپے کی کمائی عامر کی دیگر فلموں کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔ بھارتی باکس آفس پر پہلے دن لال سنگھ چڈھا کی کمائی صرف 12 کروڑ روپے تھی۔

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے فلم لال سنگھ چڈھا کو عامر خان کی سب سے کم پرفارم کرنے والی فلموں میں شامل کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ حلقوں نے اس فلم کو مکمل طور پر فلاپ قرار دے دیا ہے۔

  • امریکی باکسرٹیرنس کرافورڈ نے باکسرعامرخان کوفائٹ میں ہرا دیا

    امریکی باکسرٹیرنس کرافورڈ نے باکسرعامرخان کوفائٹ میں ہرا دیا

    نیویارک: امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو ویلٹر ویٹ ٹائٹل فائٹ میں شکست دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے میڈنسن اسکوائر گارڈن میں ہونے والی فائٹ میں امریکی باکسر ٹیرنس کرافورڈ نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو فائٹ میں ہرا دیا۔

    امریکی باکسر فائٹ کے آغاز سے ہی باکسرعامر خان پر حاوی نظر آئے اور ایک موقع پر کرافورڈ نے انہیں زمین بوس کیا۔

    عامرخان نے تیسرے راؤنڈ میں کم بیک کیا لیکن چھٹے راؤنڈ میں عامرخان کو غلط جگہ مکا لگا جس کے باعث وہ فائٹ جاری نہ رکھ سکے۔

    امریکی باکسر ٹیسرنس کرافورڈ کو ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پرفاتح قرار دیا گیا۔

    فائٹ جیتنے کے بعد کرافورڈ نے آئی بی ایف کے ویلٹر ویٹ چیمپین ایرل اسپینس کو چیلنج کردیا اور کہا کہ اگر وہ لڑنا چاہتے ہیں تو میں تیار ہوں۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر نے فائٹ میں شکست کے بعد اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں کبھی ہار نہیں مانتا، مگر غلط مکا لگنے کی وجہ سے فائٹ جاری نہ رکھ سکا۔

  • مسئلہ ٹیسوری نہیں، عامرخان پارٹی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، فاروق ستارگروپ

    مسئلہ ٹیسوری نہیں، عامرخان پارٹی پرقبضہ کرنا چاہتے ہیں، فاروق ستارگروپ

    کراچی : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ بات صرف کامران ٹیسوری کی نہیں بلکہ عامر خان گروپ پوری پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، اجلاس میں ذمہ داران نے فاروق ستار کو ویٹو پاورز دے دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی بی میں فاروق ستار کی زیرصدارت ہنگامی اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی شریک تھے، فاروق ستار نے خواجہ سہیل منصورکو منا لیا ہے جس کے بعد وہ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پی آئی بی کالونی پہنچ گئے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران فاروق ستار نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے سامنے اختلافات کی تمام تر کہانی بیان کردی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بات صرف کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی نہیں ہے بلکہ عامرخان گروپ پوری پارٹی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، عامر خان ایک بار پھر حقیقی ٹو بنانا چاہتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق فاروق ستار نے اراکین اسمبلی سے سوال کیا کہ کیا آپ لوگ ایسا ہونے دینگے؟ جس پر اراکین اسمبلی نے کہا کہ آپ جس کو ٹکٹ دیں گے ہمیں منظور ہوگا۔

    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں اراکین اور ذمہ داران نے فاروق ستارکو ویٹو پاورز دے دئیے، اجلاس میں بہادر آباد کا کسی بھی قسم کا دباؤ قبول نہ کرتے ہوئے متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بہادر آباد والے مؤقف سے پیچھے ہٹیں گے تو پھر بہادر آباد آنے کا سوچیں گے۔

  • عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

    عامرخان کا ہالی ووڈ میں کام کرنے سے انکار

    ممبئی: بالی ووڈ میں مسٹر پرفیکشنست کے نام سے پہچانے جانے والے اداکار سپر اسٹار عامرخان نے ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے سے انکار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلموں کا شدت سے انتظار رہتا ہے۔

    عامرخان کو بھارت ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے جس کے باعث دنیا کی سب سے بڑی فلم انڈسٹری کی جانب سے انہیں متعدد ہالی ووڈ فلموں میں کام کرنے کی پیش کش جسے انہوں نے ٹھکرادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ کی متعددفلموں میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن اسکرپٹ کمزور ہونے اور اپنا کردار جاندار نہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی فلم میں کام کرنے کی حامی نہیں بھری۔

    انہوں نے کہا کہ اگر کسی اچھی اسکرپٹ والی فلم میں کام کرنے کی پیش کش کی گئی تواس میں کام کرنے کے حوالے سے ضرورسوچوں گا۔

    مزید پڑھیں: فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوہ نے دھوم مچادی

     واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو رواں سال دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
  • امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    امیتابھ بچن اور عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گرہوں گے

    ممبئی : بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن اور مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پہلی بار ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہوں گے.

    تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن یش راج فلمز کے بینرتلے بننے والی فلم ”ٹھگ“ میں عامر خان کے ساتھ جلوہ گرہوں گے جس کی تصدیق خود بالی ووڈ کے شہنشاہ نے کردی ہے.

    عامر خان اور امیتابھ بچن کی یہ پہلی فلم ہے جس میں وہ ایک ساتھ دکھائی دیں گے.اس بارے میں امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ عامر خان اور یش راج فلمزکے ساتھ کام کرنا میرے لیے اعزازاور اہمیت کا مقام ہے.

    انہوں نے کہا کہ میں اس لمحے کا شدت سے انتظار کررہا ہوں تاہم فلم کی کہانی کے حوالے سے سوال پر اداکار نے کہا کہ وہ اس حوالے سے کچھ بھی بتانے سے قاصرہیں کیوں کہ اس کی اجازت نہیں ہے.

    *سپراسٹار عامرخان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا.

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی فلم ”دنگل“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور امیتابھ بچن اپنی آنے والی فلم ”پنک“ کی تشہیری مہم میں شریک ہیں۔

  • میں عامرخان کی طرح نہیں بن سکتا،شاہ رخ خان

    میں عامرخان کی طرح نہیں بن سکتا،شاہ رخ خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کا کہنا ہے جب بات فٹنس اور نظم وضبط کی ہو تو وہ سپراسٹار عامر خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اندسٹری میں بادشاہ کےنام سے جانے والےسپراسٹار کروڑوں دلوں کی جان شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے عامرخان نے اپنی آنے والی فلم ’دنگل‘ کے لیے اپنے وزن میں اضافہ کیا اور اس میں کمی لائے وہ قابل تعریف ہے اس طرح فلم کے کردار کے لیےمحنت میں نہیں کرسکتا.

    بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ جب دو سال قبل میں عامرخان سے ملاتو ان کا وزن بہت زیادہ تھا لیکن اب وہ جس مہارت سے اپنے وزن میں نمایاں کمی لائے ہیں وہ لاجواب ہے.

    یاد رہےکہ عامر خان نے اپنی فلم’دنگل‘ کے لیے وزن میں اضافہ کیا تھا تاکہ وہ کردار میں بخوبی ڈھل جائیں،ان کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر نے ان کے مداحوں کو حیران کردیا تھا.

    گزشتہ دنوں مسٹر پرفیکشنست ایک تقریب میں آئے تو ان کا نیاروپ دیکھ کر سب دھنگ رہ گئے کہ یہ وہی عامرخان نے جنہوں نے اپنی فلم کے لیے وزن میں اضافہ کیا تھا.

    AMIR KHAN POST 2

    *فلم دنگل میں عامر خان کے ایک جلوہ نے دھوم مچادی

    یاد رہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان اپنی نئی آنے والی فلم ’’دنگل‘‘ کے لیے اپنے وزن میں25 کلو کا اضافہ کیا تھا.

    فلم ’دنگل‘ مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے،جس میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،جن کی بیٹی کامن ویلتھ گیمز میں وومن ریسلنگ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی تھی.

    واضح رہے کہ عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘روں برس دسمبر میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی.

  • کراچی:عامرخان کی درخواستِ ضمانت پر29  جون کوفیصلہ سنایاجائیگا

    کراچی:عامرخان کی درخواستِ ضمانت پر29 جون کوفیصلہ سنایاجائیگا

    کراچی : ایم کیوایم کے رہنماء عامر خان کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ انتیس جون کو سنایا جائے گا۔

    متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماء عامر خان کو آج انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، کیس کی سماعت میں عدالت کو کیس کی فائل اور دیگرشواہد پیش کئے گئے۔

    وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ گرفتارملزمان میں سے کسی نے بھی یہ نہیں کہا کہ انہوں نےعامرخان کی ایما پر کوئی کام کیا ہے، عدالت نے درخواستِ ضمانت پرفیصلہ محفوظ کرلیا، درخواست پر فیصلہ انتیس جون کو سنایا جائے گا۔

    گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے ایم کیو ایم کے رہنماء عامر خان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کے مقدمہ میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں فریقین کے وکلا کو گواہان کے بیانات کی نقول فراہم کی گئیں۔

     جبکہ اس دوران عامر خان کے وکلاء نے ان کی درخواست ضمانت بھی دائر کی عدالت نے درخواست ضمانت اور مقدمہ کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

     عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ بی بی سی کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور انیس سو بانوے سے ایم کیو ایم پر اس طرح کے الزامات لگتے رہیں ہیں، عوام کل بھی الطاف حسین کے ساتھ تھے اور آج بھی ہیں۔

    ایم کیوایم کے رہنماء عامرخان کوایم کیوایم مرکز پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

  • ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان کا ضمانت پررہا نہ ہونےکا فیصلہ، مبشر لقمان کا انکشاف

    ایم کیو ایم کے رہنما عامرخان کا ضمانت پررہا نہ ہونےکا فیصلہ، مبشر لقمان کا انکشاف

    لاہور: اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھرا سچ میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے ایکسکلوسیو مناظر دکھادیئے گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام کھراسچ میں اینکر پرسن مبشرلقمان نے ایم کیوایم کے رہنما عامر خان کے حوالے سے کئی دھماکہ خیز انکشافات کئے اور نائن زیرو پر چھاپے کے ایکسکلوسیو مناظر بھی دکھائے ۔

    اینکر پرسن مبشر لقمان نے عامر خان کے اعترافی بیان کی کاپی بھی اپنے پروگرام میں دکھائی، پروگرام کھرا سچ کے مطابق عامر خان کے اعترافی بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ایم کیوایم میں شمولیت کےبعدجرائم میں ملوث ہوئے، انکے ساتھ لانڈھی سیکٹرکے کچھ لوگ بھی جرائم میں ملوث ہوئے،زمینوں پر قبضےکےساتھ لسانی ٹارگٹ کلنگ بھی کرتےتھے،پارٹی عہدیداروں کوکھالیں اورچنداجمع کرنےکاٹاسک دیاجاتاتھا۔

    پروگرام کھرا سچ میں بتایا گیا ہے کہ عامرخان کےوکیل منگل کو ضمانت کیلئےدرخواست دینگےتاہم عامرخان نےضمانت پرنہ جانےکافیصلہ کیا ہے۔

     پروگرام میں عامر خان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عامرخان نےجج سےدرخواست کی ہےکہ ان کی جان کوخطرہ ہے، پروگرام میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کی انٹیلی جنس ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آرہی ہے جو صولت مرزاسےبھی ملناچاہتی ہے۔

  • پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی آرمی چیف  سے ملاقات

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے آرمی چیف راحیل شریف سے ملاقات کی اور سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، ملاقات کے  بعد آرمی پبلک اسکول پشاور کا دورہ بھی کیا، عامر خان کا کہنا تھا کہ سانحۂ پشاور کے دکھ کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتا۔

    پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کے دوران سانحۂ پشاور پر افسوس کا اظہار کیا، آرمی چیف سے ملاقات کے بعد عامر خان نے پشاور میں آرمی پبلک اسکول کا دورہ کیا اور شہداء کی تصاویر دیکھ کر رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔

    باکسر عامر خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پشاور اسکول پر حملہ ہمارے مستقبل پر حملہ ہے، عامرخان نے سانحۂ پشاور کےشہداء کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دہشت گردی سے نمٹنا ہے اور بچوں کو ہرصورت تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ۔

    عامر خان نے مزید کہا کہ پاکستان پُرامن ملک ہے، یہاں ہر کوئی امن چاہتا ہے۔

  • باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    باکسرعامر خان سانحہ پشاور کیلئے قیمتی شارٹس عطیہ کرینگے

    کراچی : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سونے سے بنا باکسنگ شارٹس پشاور کے سانحے میں تباہ ہونے اسکول کی تعمیر نو کیلئے عطیہ کرینگے۔

    پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں ہونے والے سانحہ نے پوری دینا کو افسردہ کردیا ہے، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان بھی اس سانحے پر غمگین ہیں اور انھوں نے اپنا قیمتی شارٹس عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ تباہ شدہ اسکول کی از سرنو تعمیر اور سیکورٹی انتظامات پر ہونے والے اخراجات ادا کیے جاسکیں، عامر خان نے سونے کے دھاگوں سے بنا سینتالیس لاکھ روپے مالیت کا شارٹس امریکی حریف ڈیوان ایلگزینڈر کیخلاف فائٹ میں پہنا تھا۔