Tag: عامرلیاقت حسین

  • عامر لیاقت  نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا

    عامر لیاقت نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامرلیاقت حسین نے قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ دے دیا اور کہا اللہ تعالی عمران خان اورپی ٹی آئی کاحامی وناصرہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین اپنی نشست سے مستعفیٰ ہوگئے ، انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ ارسال کردیا، اللہ تعالی عمران خان اورپی ٹی آئی کاحامی وناصرہو، اللہ حافظ۔

    یاد رہے جولائی 2020 میں بھی عامر لیاقت نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کیا تھا ، جسے وزیراعظم عمران خان نے مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔

  • عامرلیاقت حسین ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سے ناراض، کل اہم فیصلہ کریں گے

    عامرلیاقت حسین ٹکٹ نہ ملنے پرپی ٹی آئی سے ناراض، کل اہم فیصلہ کریں گے

    کراچی : ڈاکٹر عامر لیاقت حسین پی ٹی آئی سے ٹکٹ نہ ملنے پر ناراض ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ کل تک اپنا سیاسی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دوں گا،  یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے تازہ پیغام میں کہی۔

    معروف ٹی وی اینکر اور ایم کیو ایم پاکستان سے منحرف ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو اپنا گھر سمجھ کر آیا تھا لیکن فردوس شمیم نے مجھے ٹکٹ دینے سے انکار کردیا۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ فردوس شمیم نے مجھ سے کچھ ایسی باتیں کہیں جو چیئرمین عمران خان کی عزت کو سامنے رکھتے ہوئے یہاں بتانا مناسب نہیں ہیں، میں کل تک اپنا سیاسی لائحہ عمل قوم کے سامنے رکھ دوں گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فردوس شمیم نقوی صاحب نے وہ بات کی جو سن کر علمائے کرام تک ہنس پڑے بلکہ علامہ شبیر حسن میثمی جو کہ ایم ایم اے کے مرکزی رہنما بھی ہیں انگشت بدنداں رہ گئے۔

    عامر لیاقت نے کہا کہ گالیاں دینے والے انصافینز کو بتانا چاہتا ہوں کہ اپنی حدود میں رہیں ، معاملہ صرف ٹکٹ کا نہیں میرے شہر کراچی کی سیاسی سوجھ بوجھ کا ہے، مجھے ٹکٹ کی کوئی خواہش نہیں، چیئرمین کا استدلال تھا کہ میں انتخاب لڑوں اسی لیے میں نے حوالہ دیا لیکن فردوس نقوی نے جو کچھ کہا مجھے اس سے اختلاف ہے۔

    میں شرافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی پر کوئی الزام یا بے ہودہ گوئی نہیں کررہا لیکن میری شریف النفسی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نوٹس لیں ورنہ پنڈورا باکس کھل جائے گا ہروقت گالیاں ناقابل برداشت ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • عامرلیاقت حسین کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم

    عامرلیاقت حسین کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے عامر لیاقت کے ٹی وی پروگرام کرنے پرعائد پابندی ختم کردی، دورانِ سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے پاس سو موٹو لینے کا اختیار نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامرلیاقت حسین پرعائد پابندی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، اس موقع پرڈاکٹر عامر لیاقت اور ان کے وکیل بابر اعوان پیش ہوئے۔

    بابر اعوان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست گزار نے مقدمہ واپس لے لیا لیکن ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لے کر ان کے پروگرام کو بند کیا، جس پر چیف جسٹس نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہائی کورٹ کے پاس از خود نوٹس لینے کا اختیار نہیں ہے لہٰذا اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو ختم کیا جاتا ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ عامر لیاقت کو آئندہ عدالتی پالیسی کے مطابق پروگرام کرنا ہوگا اور اگر انہوں نے عدالتی حکم کی خلاف ورزی کی تو ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی اور اگر ہمارےاحکامات کی پابندی نہیں کریں گے تو ٹی وی پروگرام نہیں کرسکیں گے۔

    یاد رہے کہ ٹی وی اینکر ڈاکٹرعامر لیاقت حسین پر گزشتہ سال جنوری میں نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا پر پیمرا نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن لیتے ہوئے پابندی عائد کی تھی۔


    مزید پڑھیں: پیمرا نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد کردی


    پابندی کے بعد عامر لیاقت حسین نے اسٹے آرڈر لے لیا تھا، جس کے کچھ ہی عرصے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان پر کسی بھی ٹی وی چینل پر آنے پر مکمل پابندی لگا دی تھی۔