Tag: عامر خان

  • ‘عامر خان لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے’

    ‘عامر خان لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے’

    بالی ووڈ کے خودساختہ نقاد کمال آر خان نے عامر خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ لوگوں سے 25، 25 روپے مانگ رہا ہے۔

    کمال آر خان نے اپنے سوشل میڈیا چینل پر عامر خان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو بہت بڑی فلاپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ عامر خان کا یہ ماننا تھا کہ پورا ہندوستان یوٹیوب پر 100 روپے دے کر ان کی فلم دیکھے گا اور یہ مالا مال ہوجائیں گے اور 200، 300 کروڑ روپے کما لیں گے مگر ہوا بالکل اس کے الٹ۔

    انھوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا آفس بند ہونے کا ایک اور دعویٰ کرتے ہوئے یہ بیچارہ ایمازون اور نیٹ فلکس کو کیا بند کرتا اس کا اپنا آفس بند ہونے کا وقت آگیا ہے۔

    کمار آر خان کا کہنا تھا کہ زی اس کی فلم کے او ٹی ٹی رائٹس خریدنے کےلیے 10 کروڑ روپے دے رہا تھا اور عامر نے رائٹس فروخت نہیں کیے تھے۔

    اب تک اس فلم کو یوٹیوب پر صرف ایک ملین لوگوں نے دیکھا ہے، اب عامر خان کی سمجھ میں یہ آگیا ہے کہ عوام یوٹیوب پر بھی اس فلم کو نہیں دیکھ رہی ہے۔

    کمال خان نے کہا کہ اس وجہ سے عامر خان نے فلم کے چارجز کو 100 روپے سے کم کرکے 50 روپے کردیا ہے، 50 روپے کا ملطب یہ ہے کہ 25 روپے عامر خان کو ملیں گے اور 25 روپے یوٹیوب کو ملیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ اس سے آپ اندازہ لگاسکتے ہیں کہ عامر خان بھیک مانگنے والے بن گئے ہیں، یہ کس طرح سے بھیک مانگ رہا ہے اور 25، 25 روپے اکٹھے کررہا ہے۔

    خود ساختہ تجزیہ کار نے کہا کہ میں عامر خان کو پھر سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ زیادہ ہوشیاری مت دکھایا کرو، ایک کہاوت ہے بہت پرانی کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی چال بھول گیا۔

  • ‘انداز اپنا اپنا’ کے سین کی پیروڈی، عامر اور جنید خان نے دھوم مچادی

    ‘انداز اپنا اپنا’ کے سین کی پیروڈی، عامر اور جنید خان نے دھوم مچادی

    بالی وود کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کے بیٹے جنید خان نے فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے سین کی پیروڈی کرکے دھوم مچادی۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ‘مس مالینی’ نامی پیج سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عامر خان اپنی مشہور زمانہ فلم ‘انداز اپنا اپنا’ کے ایک سین کی مزاحیہ پیروڈی اپنے بیٹے جنید خان کے ساتھ کرتے نظر آرہے ہیں جسے مداح کافی پسند کررہے ہیں۔

    عامر خان اس فلم میں جس طرح اپنے والد کو بیوقوف بناتے ہیں، اس سین کو کاپی کرتے ہوئے جنید خان نے اپنے اصلی والد عامر خان کے ساتھ کلپ بنائی ہے۔

    ویڈیو میں سین شروع ہوتا ہے اور عامر خان گیٹ سے اندار آکر پوچھتے ہیں کہ یہ کیا ہورہا ہے، جس پر جنید خان انھیں کہتے ہیں آؤٹ بولا تھا نہ باہر کھڑے رہو، جس پر عامر غصے سے کہتے ہیں کہ گدھے میں تیرا باپ ہوں۔

    اس مزاحیہ کلپ کو کچھ ہی گھنٹوں پہلے مذکورہ پیج پر شیئر کیا گیا ہے جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

  • ’لڑائیاں بھی ہوئیں اور۔۔۔‘ عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ سے دشمنی کا اعتراف

    ’لڑائیاں بھی ہوئیں اور۔۔۔‘ عامر خان کا سلمان اور شاہ رخ سے دشمنی کا اعتراف

    بالی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے  کنگ شاہ رخ خان اور سلمان خان سے دشمنی کا اعتراف کرلیا۔

    عامر خان نے حال ہی میں اپنے اور بالی ووڈ کے دیگر دو سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان کے درمیان ماضی کی دشمنی کے بارے میں بات کی ہے، جہاں انہوں نے اعتراف کیا کہ ہم ہمیشہ سے ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے تھے۔

    دوران انٹرویو  عامر خان سے سوال کیا گیا کیا آپ تینوں کے درمیان کبھی تناؤ رہا؟ جس کے جواب میں عامر خان نے اعتراف کیا کہ’یقیناً ایسا تھا، ہم میں سے ہر کوئی ایک دوسرے کو پیچھے چھوڑنا چاہتا تھا، کیا اسے دشنی کہیں گے؟ لیکن یہ شمنی دوستانہ مقابلے کی طرح لگتی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیرئیر کے ابتدائی سالوں میں ہم تینوں بہترین بننا چاہتے تھے اور ماضی میں ہمارے درمیان لڑائی اور جھگڑے بھی ہوئے ہیں، لیکن ہماری دشمنی وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو گئی، اور فلم انڈسٹری میں 35 سال ایک ساتھ گزارنے کے بعد اب ہم ایک بہت اچھے دوست ہیں۔

    دوران گفتگو عامر خان نے تسلیم کیا کہ یہ تنازعات بھی تھے ان میں سے کئی تنازعات کو میڈیا پر رپورٹ بھی کیا گیا، میں یہاں کچھ نیا نہیں کہہ رہا اختلافات ہوئے ہیں لیکن یہ چیزیں دوستوں کے درمیان بھی  ہوتی ہیں کیوں کہ دوستی میں بھی اختلاف ہو سکتا ہے۔

    بالی وڈ سپر اسٹار کا کہنا تھا مجھے نہیں لگتا کہ شاہ رخ، سلمان یا میں اب چیزوں کو ایسے دیکھتے ہیں، 35 سال ایک ساتھ سفر کرنے کے بعد ہمارے درمیان پہلے سے زیادہ گرم جوشی اور دوستی کا احساس موجود ہے، ہم  اب ایک دوسرے کے ساتھ  آرام دہ اور پرسکون محسوس کرتے ہیں اور اس بات کا احساس ہمیں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کے دوران ہوا۔

  • عامر خان کی دنگل میں کی گئی بڑی غلطی جسے امیتابھ کے علاوہ کوئی نہ پکڑسکا

    عامر خان کی دنگل میں کی گئی بڑی غلطی جسے امیتابھ کے علاوہ کوئی نہ پکڑسکا

    سپر ہٹ فلم دنگل میں امیتابھ بچن نے عامر خان کی بڑی غلطی پکڑی تھی، جس کا اعتراف مسٹر پرفیکشنسٹ نے برسوں بعد خود کیا ہے۔

    عامر خان نے دنگل میں اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی تھی، 2016 میں ریلیز ہونے والی نتیش تیواری کی فلم بھارتی سینما میں اب تک کی سب سے بلاک بسٹر فلم ہے، یہ مووی دنیا بھر میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم کا بھی اعزاز رکھتی ہے۔

    تاہم عامر خان نے انکشاف کیا ہے کہ فلم میں ایک شاٹ ہے جہاں وہ ‘کریکٹر سے باہر’ نکل گئے اور صرف امیتابھ بچن نے پہلی بار فلم دیکھنے کے بعد اس کی نشاندہی کی۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ جب انھوں نے امیتابھ بچن سے فلم کے بارے میں پوچھا تو ویٹرن اداکار نے انھیں جواب دیا کہ ‘ایک شاٹ میں آپ اپنے کردار سے بایر آگئے تھے’۔

    جب عامر نے ان سے پوچھا کہ وہ کون سا شاٹ ہے تو امیتابھ نے انھیں بتایا کہ جب آپ نے اپنی بیٹی کے مقابلے کے دوران کھڑے ہو کر انگریزی میں ‘یس’ کہا تھا۔

    امیتابھ نے بتایا کہ یہ کردار کبھی انگریزی میں ‘یس’ نہیں کہہ سکتا! گائوں سے تعلق ہونے کی وجہ سے یہ کردار اپنی زندگی میں کبھی ‘یس’ نہیں کہے گا! اسکو ‘واہ’ یا ‘شباش’ جیسا کچھ کہنا چاہیے تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/aamir-khan-vidya-balan-meet-new-zealand-pm/

  • نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

    نیوزی لینڈ کے وزیرِاعظم نے عامر خان اور ودیا بالن کو کیوں بلایا ؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار عامر خان اور اداکارہ ودیا بالن نے نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم سے ملاقات کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم کرسٹوفر لکسن بھارت کے دورے پر آئے ہوئے تھے، ملاقات میں فلم پروڈیوسر سدھارتھ رائے کپور، رونی اسکریو والا اور اداکار و ڈائریکٹر آشوتوش گواریکر بھی شامل تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ملاقات میں بھارتی فلم انڈسٹری اور نیوزی لینڈ کی انڈسٹری کے درمیان تعلقات کو بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

    رپورٹس کے مطابق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے وزیرِ اعظم نے ذاتی طور پر ان مشہور شخصیات کو مدعو کیا تھا۔

    اس ملاقات کی تصویر کو نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا، ساتھ ہی اُنہوں نے یہ بھی لکھا کہ فلمیں ہماری معیشت میں پیسے اور روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہیں اور میں اس حوالے سے مزید کچھ دیکھنا چاہتا ہوں۔

    نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم نے کہا کہ مزید کیا کر سکتے ہیں اس حوالے سے بالی ووڈ کے چند ستاروں سے ان کے خیالات جان کر بہت اچھا لگا۔

    اس سے قبل مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ منائی تھی، اس موقع پر انہوں نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی۔

    انٹرنیٹ پر اس خبر کے بعد گوری کے حوالے سے صارفین اور مداحوں میں بے حد تجسس اور چہ میگوئیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آخر گوری ہیں کون؟

    گوری کی عامر خان کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی میں پہلی پبلک اپیرئنس کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سادہ لباس میں ملبوس ہیں، انہوں نے سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔

    سابقہ اہلیہ نے عامر خان کیلیے پیغام جاری کر دیا

    ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر گوری اور عامر کو پاپارازی نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا، جہاں وہ عامر کی موجودگی میں گاڑی میں سوار ہورہی ہیں۔

  • عامر خان کی اپنی نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ پہلی ویڈیو سامنے آگئی

    عامر خان کی اپنی نئی گرل فرینڈ کے ہمراہ پہلی ویڈیو سامنے آگئی

    بھارتی انڈسٹری کے معروف سینئر اداکار مسٹر پرفیکشنٹ عامر خان نے حال ہی میں اپنی 60 ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر انہوں نے اپنی دیرینہ دوست گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے رشتے کی تصدیق کی۔

    انٹرنیٹ پر اس خبر کے بعد گوری کے حوالے سے صارفین اور مداحوں میں بے حد تجسس اور چہ میگوئیوں میں اضافہ ہوگیا ہے کہ آخر گوری ہیں کون؟

    گوری کی عامر خان کے ساتھ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ممبئی میں پہلی پبلک اپیرئنس کی وائرل ویڈیو نے مداحوں کی بے چینی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

    انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ سادہ لباس میں ملبوس ہیں، انہوں نے سفید ٹاپ اور خاکی پینٹس کے ساتھ سن گلاسز پہنے ہوئے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

    ممبئی میں ایکسپل آفس کے باہر گوری اور عامر کو پاپارازی نے اپنے کیمرے میں قید کرلیا، جہاں وہ عامر کی موجودگی میں گاڑی میں سوار ہورہی ہیں۔

    اس موقع پر گوری نے میڈیا سے بچنے کی کوشش بھی کی تاہم کیمرے کی نظروں سے نہ بچ پائیں۔

    واضح رہے کہ مسٹر پرفیکشنسٹ کو بظاہر دو ناکام شادیوں کے بعد اپنی تیسری جیون ساتھی مل گئیں ہیں، جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    انہوں نے اپنی گرینڈ سالگرہ سے پہلی اپنی نئی گرل فرینڈ کا اعلان کیا تھاجس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو متعارف کرواتے ہوئے کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

    خان نے اپنی 25 سال پرانی دوست گوری سپراٹ سے میڈیا کو ملوایا تھا اور بتایا کہ یہ میری پرانی دوست ہیں، جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔

    عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    اداکار نے مزید کہا تھا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور 18 ماہ سے ایک ساتھ ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں، میں نے انہیں سلمان خان اور شاہ رخ خان سے بھی ملوایا ہے۔

  • عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ سے شادی کررہے ہیں؟ اداکار نے بتادیا

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بظاہر دو ناکام شادیوں کے بعد اپنی تیسری جیون ساتھی مل گئیں ہیں، جس نے سب کو حیران کردیا ہے۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان 60 سال کے ہوگئے ہیں انہوں نے اپنی گرینڈ سالگرہ سے پہلی اپنی نئی گرل فرینڈ کا اعلان کیا ہے جس سے پوری انڈسٹری میں کھلبلی مچ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کو متعارف کرواتے ہوئے کچھ ایسا عندیہ دیا جس سے لگتا ہے کہ اداکار تیسری شادی کرنے جا رہے ہیں۔

    عامر خان تیسری محبت کو میڈیا کے سامنے لے آئے

    عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    خان نے اپنی 25 سال پرانی دوست گوری سپراٹ سے میڈیا کو ملوایا اور بتایا کہ یہ میری پرانی دوست ہیں، جب ہم ملے تو سنگل تھے لیکن اب ہمارے بچے جوان ہوگئے ہیں۔

    اداکار نے مزید کہا کہ اب ہم پارٹنرز ہیں اور 18 ماہ سے ایک ساتھ ہیں، ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور پرعزم ہیں، میں نے انہیں سلمان خان اور شاہ رخ خان سے بھی ملوایا ہے۔

    عامر نے میڈیا سے گفتگو میں اپنی شادی سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ 60 سال کی عمر میں، مجھے شادی شوبھا دیتی ہے یا نہیں لیکن ہاں میرے بچے بہت خوش ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ سابقہ بیویوں کے ساتھ میرے بہت اچھے تعلقات ہیں۔

    یاد رہے کہ اداکار کی پہلی شادی فلم پروڈیوسر رینا دتہ سے ہوئی تھی، جن سے ان کے دو بچے جنید اور ایرا خان ہیں، دونوں کے درمیان طلاق 2002 میں ہوئی تھی۔

    بعد ازاں عامر خان نے ڈائریکٹر کرن راؤ سے 2005 میں دوسری شادی کی تھی لیکن 2021 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی، ان کا ایک بیٹا آزاد ہے۔

  • عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    عامر خان کی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کون ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

    بالی ووڈ کے 60 سالہ سپر اسٹار عامر خان کی گرل فرینڈ گوری سپراٹ  کی تمام تر تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    عامر خان نے اپنی پری برتھ ڈے میڈیا میٹ کے دوران اپنی گرل فرینڈ کو دنیا سے ملوایا اور اپنی محبت کی کہانی اور گوری سپراٹ کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

    گوری سپراٹ کون ہے؟

    بھارتی میڈیا کے مطابق گوری سپراٹ کا تعلق بنگلور سے ہے، انہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ شہر میں گزارا ہے، وہ ریٹا سپراٹ کی بیٹی ہیں، جو بنگلور میں ایک مشہور سیلون کی مالک تھیں، گوری نے اپنی تعلیم بلیو ماؤنٹین اسکول میں حاصل کی اور بعد میں 2004 میں یونیورسٹی آف آرٹس، لندن میں ایف ڈی اے اسٹائلنگ اینڈ فوٹوگرافی، فیشن کورس مکمل کیا۔

    گوری سپراٹ کے لنکڈ ان پروفائل کے مطابق، گوری فی الحال ممبئی میں بی بلنٹ سیلون چلا رہی ہیں، گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کے دوران، انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ وہ اب خان کے پروڈکشن ہاؤس کے ساتھ بھی کام کر رہی ہیں۔

    عامر خان تیسری محبت کو میڈیا کے سامنے لے آئے

    بالی ووڈ ادکار اور گوری پچھلے 25 سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں، تاہم ان کا رومانوی رشتہ گزشتہ 18 ماہ سے چل رہا ہے، گوری سپراٹ شادی شدہ تھیں اور ان کا ایک 6 سال کا بیٹا بھی ہے۔

    عامر نے تصدیق کی ہے کہ میں نے اپنی گرل فرینڈ گوری کی ملاقات اپنے بچوں، خاندان اور قریبی دوستوں شاہ رخ خان اور سلمان خان سے بھی کروائی ہے۔

    عامر نے مزید انکشاف کیا ہے کہ 12 مارچ 2025 کو شاہ رخ خان اور سلمان خان نے میرے ممبئی والے گھر میں گوری سپراٹ سے ملاقات کی، عامر خان اپنی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی خاندانی ڈنر کا اہتمام کر رہے ہیں، جس میں گوری سپراٹ بھی شریک ہوں گی۔

  • جنید خان کا اپنے والد عامر خان سے متعلق اہم انکشاف

    جنید خان کا اپنے والد عامر خان سے متعلق اہم انکشاف

    بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار جنید خان کا کہنا ہے کہ ظاہری شکل و صورت کی وجہ سے لوگ کو یقین نہیں کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں۔

    جنید خان نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا کہ میں عامر خان کا بیٹا ہوں، لوگ یقین نہیں کرتے کہ میں ان کا بیٹا ہوں، دراصل ہماری ظاہری شکل اور صورت میں کافی فرق ہے اور میں سائز میں اُن سے ڈبل ہوں۔

    جنید کا کہنا تھا کہ فلمی خاندان سے تعلق کے کئی فوائد ہیں، جو میں تسلیم کرتا ہوں اور اس بارے میں زیادہ دباؤ محسوس نہیں کرتا۔

    اُنہوں نے کہا کہ فلمی خاندان والا ماحول میرے اردگرد نہیں رہا، دراصل والد آج بھی جوان لگتے ہیں، اسی لیے بہت سے لوگ مجھے اُن کا بیٹا نہیں سمجھتے۔

    دوسری جانب ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کے لقب سے مشہور عامر خان کو دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا جیون ساتھی ملنے کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔

    مستقبل قریب میں عامر خان کے پاس جشن منانے کیلیے مختلف مواقع ہیں جن میں ان کی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی ریلیز، بیٹے جنید کا فلم ’لویاپا‘ سے بڑی اسکرین پر بطور اداکار و پروڈیوسر ڈیبیو، سابق اہلیہ کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ کی آسکر ایوارڈز میں زبردست دھوم وغیرہ شامل ہیں۔

    انڈین میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ عامر خان ایک خاتون کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات کروانے والے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ عامر خان کی مبینہ خاتون دوست کا تعلق بنگلور سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کی رازداری کا احترام کرنا چاہیے اور ذاتی تفصیلات کو ظاہر نہیں کرنا چاہیے لیکن اداکار نے حال ہی میں اُس خاتون کو اپنے اہل خانہ سے ملوایا اور ان کی ملاقات اچھی رہی۔

    سعدیہ امام کو کس چیز سے ڈر لگتا ہے؟ اداکارہ نے بتادیا

    اگرچہ خاتون کی شناخت یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن اس پیشرفت سے مداحوں میں تجسس پایا جاتا ہے۔

  • عامر خان کا یہ نیا روپ کس لیے؟ ویڈیو وائرل

    عامر خان کا یہ نیا روپ کس لیے؟ ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر اپنی منفرد لُک سے سب کو حیران کردیا۔

    ماضی میں بہت سے اداکاروں نے جسمانی طور پر متعدد کرداروں کو اپناتے ہوئے اپنا حلیہ تبدیل کیا ہے، جس میں اداکار عامر خان بھی شامل ہیں، اس کی ایک مثال ان کی فلم دنگل ہے، جس میں اداکار کو ایک نئے کریکٹر میں دیکھا گیا تھا۔

    عامر خان نے کئی ورسٹائل کردار ادا کیے ہیں، وہیں اداکار ایک بار پھر انہیں ایک نئے روپ کے ساتھ اپنے مداحوں کو حیران کرنے میں کامیاب ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

     

    اداکار کی ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہو رہی ہے، جس میں عامر خان کو ایک غاروں کے دور کے انسان (Caveman) کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکار عامر پروستھیٹکس، نقلی داڑھی اور مخصوص میک اپ کے ذریعے مکمل طور پر ایک نئے انداز میں ڈھل رہے ہیں، ان کے پرانے اور بوسیدہ کپڑوں نے اداکار کی شناخت کو بدل کر رکھ دیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ایک اور کلپ میں ایک داڑھی والے آدمی کو اسی طرح کے لباس میں ممبئی کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جسے لوگ عامر خان سمجھ رہے ہیں۔

    ویڈیو سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین قیاس آرائیاں کر رہے ہیں کہ یہ کسی فلم کا سین ہے یا کسی کمرشل کا حصہ؟ کچھ رپورٹس کے مطابق، یہ صرف ایک اشتہار کے لیے کیا گیا ہے۔

    فلم ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگی؟ عامر خان نے بتادیا

    اگرچہ اداکار کے اس اوتار کے پیچھے کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، لیکن کہا جا رہا ہے کہ یہ تیاری صرف ایک کمرشل کے لیے ہے تاہم، اس کی تفصیلات ابھی تک خفیہ رکھی گئی ہے۔