Tag: عامر خان

  • عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    عامر خان نے سنجے دت کےوالدکا کردار کرنے سے انکار کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے معذرت کر لی.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامرخان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ جس فلم کاحصہ بن جائیں وہ سپرہٹ ہوجاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مداحوں کو ان کی فلوں کا شدت سے انتظار رہتا ہے تاہم عامر خان نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے باپ کا کردار ادا کرنے سے انکار کردیا.

    میڈیا رپورٹس کے مطابق عامرخان نے کچھ روزقبل اداکارسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کے باپ اور اپنے وقت کے لیجنڈ اداکارسنیل دت کا کردارادا کرنے کے لیے حامی بھر لی تھی تاہم اب بالی ووڈ سپر اسٹار نے سنیل دت کا کردارادا کرنے سے معذرت کرلی.

    مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخانکی جانب سے سنیل دت کا کردار ادا کرنے سے انکارکی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ ان کے انکار کے بعد فلم کے ہدایت کار نےسنجےدت کے باپ کے کردارکے لیے دوسرے اداکارکی تلاش شروع کردی ہے.

    واضح رہےکہ سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم کے لیے اداکارہ سونم کپور سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جبکہ عامر خان خان کے منع کرنے کے بعد فلم 2017 تک کے لیے ملتوی کردی گئی ہے.

  • پاکستان کی تعریف پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    پاکستان کی تعریف پر بھارتی اداکارہ کے خلاف غداری کا مقدمہ درج

    نئی دہلی: پاکستان کی تعریف کرنے اور حمایت میں بیان دینے پر ہندوستان کی تامل فلموں کی اداکارہ رامیا پر غداری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    رامیا کانگریس کی رکن بھی ہیں جبکہ وہ تامل فلموں کی مشہور اداکارہ ہیں۔ انہوں نے مذکورہ بیان ہندوستانی وزیر دفاع منوہر پاریکر کے بیان کے جواب میں دیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان جانا جہنم جانے کے برابر ہے۔

    ramya-3

    حال ہی میں سارک وفد کے رکن کی حیثیت سے اسلام آباد کا دورہ کرنے والی رامیا نے ان کے بیان کی نفی کرتے ہوئے پاکستانی عوام کو مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ قرار دیا۔

    انہوں نے کہا، ’پاکستانی عوام مہمان نواز اور محبت کرنے والے لوگ ہیں اور یہ ہمارے جیسے ہی ہیں۔ پاکستان جہنم جیسا ہرگز نہیں ہے‘۔

    انہوں نے مزید کہا، ’سیاست ہمارے درمیان نفرت پیدا کر رہی ہے۔ بھارت میں غداری کے قوانین کا استعمال سب کے لیے غلط انداز میں کیا جاتا ہے‘۔

    ramya-2

    رامیا کے بیان پر جنوبی کرناٹک کی ضلعی عدالت میں ایک وکیل نے ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کروا دیا۔

    رامیا کو اپنے بیان کے بعد تنگ نظر بھارتی عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھی سخت تنقید کا سامنا ہے، تاہم انہوں نے معافی مانگنے سے انکار کرتے ہوئے کہا، ’میں نے کچھ غلط نہیں کہا۔ اپنے خیالات کی ذمہ دار میں خود ہوں اور خیالات کے اظہار ہی کو جمہوریت کہتے ہیں‘۔

    اس سے قبل بالی وڈ اداکاروں شاہ رخ خان اور عامر خان نے بھی ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت کے حوالے سے بیانات دیے تھے جس کے بعد دونوں کے خلاف غداری کے مقدمات درج کرواد یے گئے جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے انہیں غدار اور پاکستانی ایجنٹ قرار دیا تھا۔

  • متحدہ رہنما عامر خان، عامر لیاقت حسین اور ساجد احمد بھی زیر حراست

    متحدہ رہنما عامر خان، عامر لیاقت حسین اور ساجد احمد بھی زیر حراست

    کراچی : رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کے اہم رہنما عامر خان اور رکن اسمبلی ساجد احمد کو بھی زیر حراست لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے کارکنان کی اے آر وائی نیوز کے دفتر پر حملے کے بعد قانوں نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہوگئے جس کے بعد رینجرز اور قانون نافز کرنے والے اداروں نے کراچی کے علاقے ملیر سے ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی ساجد احمد کو زیر حراست لے لیا گیا ۔

    اے آر وائی نیوز پر حملے کے باعث قانوں نافذ کرنے والے اداروں نے آپریشن کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد متحدہ قومی مومنٹ کے اہم رہنما عامر خان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    بعد ازاں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع دفتر سے رینجر اہلکار نے ایم کیو ایم کے اہم رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے متحدہ قومی مومنٹ کے کئی اہم رہنماوں کو رینجرز ہیڈ کوارٹر طلب کرلیا گیا ہے، ساتھ ہی ایئرپورٹ پر بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کا کوئی بھی رہنما ملک یا شہر سے باہر نہیں جاسکتا ہے۔

    اس سے قبل کراچی پریس کلب سے رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینئر ڈاکٹر فاروق ستار،ارکان سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن اور خواجہ سہیل اور نامزد ڈپٹی میئر ارشدہ وہرہ  کو حراست میں لے کر رینجرز ہیڈ کوارٹر منتقل کردیا تھا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے عزیز آباد پر واقع ایم کیو ایم کے ہیڈ کوارٹر نائن زیرو کے اعتراف میں رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے ۔

  • سپراسٹار عامرخان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    سپراسٹار عامرخان کی امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش

    ممبئی : بالی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا.

    تفصیلات کے مطابق رپورٹس ہیں کہ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور امیتابھ بچن ایک ساتھ ہدایت کار ویجے کرشنہ اچاریا کی فلم ’ٹھگ‘ میں کام کریں گے.

    بالی ووڈ اسٹار عامر خان سےجب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ابھی اس فلم کےبارے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا.

    انہوں نے کہا کہ میں میں امیتابھ بچن کا بہت بڑا مداح ہوں،ان کی فلمیں دیکھ کر بڑاہوا،میں نے ان سے بہت کچھ سیکھا اگر مجھے ان کے ساتھ کرنے کا موقع ملا تو یہ میرے لیےایک خواب پورا ہونے جیسا ہوگا.

    یاد رہے کہ عامر خان اور امیتابھ بچن نے اس سے قبل ایک ساتھ کسی فلم میں کام نہیں کیا تاہم عامر خان ویجے کرشنہ اچاریا کے ساتھ ’دھوم 3‘ میں کام کرچکے ہیں جبکہ امیتابھ بچن نے ہدایت کار کے ساتھ اب تک کسی فلم میں کام نہیں کیا.

    واضح رہے کہ عامر خان اس وقت اپنی فلم ’دنگل‘ میں مصروف ہیں جو پہلوان مہاویر سنگھ کی زندگی پر ہے.فلم رواں سال کرسمس پر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی.

  • عامر خان نے کیا زری کا کام

    عامر خان نے کیا زری کا کام

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان ممبئی کے مضافات میں کپڑوں پر ہاتھ سے کاریگری کرنے والوں کی دکان پر جا پہنچے۔ انہیں وہاں کپڑوں پر کیا جانے والا کام اتنا پسند آیا کہ انہوں نے اسے مہنگے داموں خرید کر اپنے ساتھ موجود کرینہ کپور کو تحفتاً دے دیا۔ انہوں نے وہاں بیٹھ کر اپنے ہاتھ سے کپڑا بھی کاڑھا۔

    عامر خان اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ زندگی میں بھی نئے نئے تجربات کرنے کے شوقین ہیں اور یہی شوق انہیں ممبئی کے مضافات میں زری کا کام کرنے والوں کی دکان پر لے گیا۔ ان کے ساتھ اداکارہ کرینہ کپور بھی موجود تھیں۔ دکان پر کام کرنے والے افراد دونوں اداکاروں کو اپنے درمیان پاکر نہایت خوش ہوئے۔

    عامر خان ’سلطان‘ دیکھ کر رو پڑے *

    بات چیت کے دوران محنت کشوں نے بتایا کہ ایک کپڑے کا صرف ڈیزائن بنانے میں انہیں 15 دن لگتے ہیں۔ اس کے بعد کئی دنوں اور راتوں کی محنت کے بعد وہ ایک کپڑا بناتے ہیں جس کی قیمت انہیں تقریباً 6 ہزار روپے ملتی ہے۔ البتہ مارکیٹ میں یہی کپڑا 20 سے 25 ہزار روپے میں بیچا جائے گا۔

    عامر خان ہاتھ سے کیا جانے والا زری کا کام دیکھ کر نہایت متاثر ہوئے اور انہوں نے فوراً چند ملبوسات خریدنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے ایک ساڑھی خرید کر کرینہ کپور کو تحفتاً دی جبکہ ایک اور لباس اپنی اہلیہ کرن راؤ کے لیے بھی خریدا۔

    انہوں نے اس کی قیمت محنت کشوں کی اجرت جتنی نہیں بلکہ بازار میں بکنے والی قیمت کے برابر ادا کی۔

    منفرد کام کرنے کے شوقین عامر خان اس کے بعد کھڈی پر جا بیٹھے اور انہوں نے سارے عمل کا جائزہ لینے کے بعد خود بھی زری کا کام کیا۔ یہی نہیں انہوں نے کرینہ کو بھی یہ کام سکھایا۔ ناتجربہ کاری کے باعث کپڑے کی خرابی کو عامر نے جوں کا توں رکھنے کی فرمائش کی۔

    کرینہ کپور اور سیف علی خان کے ہاں چھوٹے نواب کی آمد متوقع *

    انہوں نے محنت کشوں سے کہا کہ وہ اس کپڑے کے پلو پر ان کا اور کرینہ کا نام کاڑھیں جس کے بعد اسے نیلام کیا جائے۔

    چونکہ اس کپڑے کی خاص بات یہ ہوگی کہ اس میں نظر آنے والا ’نقص‘ عامر خان اور کرینہ کپور کا بنایا ہوا ہے چنانچہ لوگ اس کی نیلامی میں دلچسپی لیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی رقم ان محنت کشوں کو دی جائے گی۔

  • بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹ خرید لیے

    بیوی کو خوش کرنے کے لیے شوہر نے فلم سلطان کے تمام ٹکٹ خرید لیے

    ممبئی: سلمان خان کی فلم سلطان نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچا دی اور کمائی کے بھی ریکارڈ بنا رہی ہے۔

    ایک خبر کے مطابق بھارتی شہر ہماچل میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو خوش کرنے کے لئے فلم سلطان کا پورا شو ہی بک کروالیا اور دونوں شوہر بیوی نے تھیٹر میں فلم کا لطف اٹھایا۔

    رپورٹس کے مطابق اس شخص کا نام شنکر مسافر ہے اور یہ ہماچل پردیش کے ہمیر پور کا رہنے والا ہے، اس شخص نے فلم ریلیز کے ایک دن پہلے ہی سنیما گھر کے پورے 120 سیٹ کی ایڈوانس بکنگ کر لی تھی۔

    اس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی سلمان کی بڑی فین ہے اسی لئے اس نے بیوی کو خوش کرنے کے لئے پورا تھیٹر بک کروا لیا۔

    واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم ’سلطان‘میں سلمان خان اورانوشکا شرما مرکزی کردار ادا کیا ہیں، فلم ’سلطان ‘میں سلمان خان ہریانہ سے تعلق رکھنے والے معروف پہلوان سلطان علی خان کے روپ میں نظر آئیں ہیں ۔ سلطان علی خان ہندوستان کو اولمپکس ریسلنگ میں گولڈ میڈل جتوانے میں کامیاب ہوئے تاہم اس کے بعد ان کی زندگی میں کافی مسائل پیش آئے اور اسی کہانی پر یہ فلم مبنی ہے۔

    فلم سلطان کے حوالے سے بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب سپر اسٹار سلمان کی دونوں فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے مجھے رلادیا سلمان کی دونوں ہی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ شاندار ہیں، ان کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں‘۔

  • بالی ووڈ اسٹارعامر خان ’سلطان‘  دیکھ کر رو پڑے

    بالی ووڈ اسٹارعامر خان ’سلطان‘ دیکھ کر رو پڑے

    ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم سلطان مداحوں کے لیے عید پر ریلیز کی گئی،فلم کو دیکھ کر مسٹر پرفیکشنسٹ رو پڑے.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے جب سپر اسٹار سلمان کی دونوں فلموں بجرنگی بھائی جان اور سلطان کے بارے میں سوال کیا گیا تو عامر خان کا کہنا تھا کہ فلم سلطان نے مجھے رلادیا سلمان کی دونوں ہی فلمیں ’بجرنگی بھائی جان‘ اور ’سلطان‘ شاندار ہیں، ان کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں‘۔

    عامرخان کا مزید کہنا تھا ’میں نے سلمان خان کو فون کرکے فلم کی مبارکباد دی،سلطان شاندار فلم ہے اور یقیناً تمام یہ پچھلے ریکارڈز توڑے گی‘۔

    یادرہے کہ عامر خان جب گذشتہ سال سلمان کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ دیکھ کر سنیما سے باہر آئے تھے تو انہیں اپنے آنسو پونچھنے کے لیے رومال کی ضرورت پڑ گئی تھی.

    واضح رہے کہ فلم ’سلطان‘ میں سلمان خان نے ایک پہلوان کا کردار ادا کیا ہے اور عامر بھی اپنی اگلی فلم ’دنگل‘ میں پہلوان کے روپ میں نظر آئیں گے.

    ’دنگل‘

  • شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

    شاہ رخ خان اور سلمان خان مجھ سے بڑے اسٹار ہیں، عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کےمسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی اداکار شاہ رخ خان اور سلمان خان ان سے بڑے سپر اسٹارز ہیں.

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے تینوں خانز شارخ خان،سلمان خان اور عامر خان کا شمار اندسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے.، تینوںاسٹارز نے اندسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں.

    بالی ووڈ کے تینوں خانر کی نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیامیں بہت بڑی فین فالوونگ ہے اور یہی وجہ ہے کہ انہیں اندسٹری کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کیا جاتاہے.

    گذشتہ روز بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم دنگل کا پوسٹر ریلیز کیا،تقریب کے دوران عامر خان نے شارخ خان اور سلمان خان کو خود سے بڑا اسٹار کہا، مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا’جب سلمان اور شاہ رخ کمرے میں آتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کوئی اسٹار آیا ہے،مجھ میں ایسی خصوصیات موجود نہیں‘.

    یاد رہے کہ عامر خان اپنی فلم’دنگل‘میں مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی ریسلر کا کردار ادا کر رہے ہیں،جنکہ ان کی فلم رواں سال 23 دسمبر کو سنیما گھروں میں مداحوں کے لیے ریلیز کی جائے گی.

  • فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ نہیں بدلوں گا،عامر خان

    فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ نہیں بدلوں گا،عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار عامر خان کی فلم دنگل کے حوالے سے افواہیں تھیں کہ مسٹرپرفیکشنسٹ فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرنے جارہے ہیں، لیکن انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی.

    تفصیلات کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے افواہیں گردش کررہی تھیں کہ عامر خان اپنی فلم دنگل کی ریلیز کی تاریخ تیئس دسمبر سے سولہ دسمبر کر رہے ہیں.

    میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ فلم کرسمس ویکنڈ پر پی ریلیز کی جائے گی، فلم کی ریلیز سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں، فلم سولہ دسمبر کو نہیں بلکہ تیئس دسمبر کو جمعے کے دن ریلیز کی جائے گی.

    یاد رہے فلم ’دنگل‘ مہاویر سنگھ پھوگٹ نامی پہلوان کی زندگی پر مبنی ہے،جس میں عامر خان مرکزی کردار ادا کررہے ہیں،جن کی بیٹی کامن ویلتھ گیمز میں وومن ریسلنگ کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی تھی.

    فلم کی آفرملنے کے حوالے سے عامر کا کہنا تھا کہ مجھے اس فلم کی آفر پی کےکی شوٹنگ کے دوران کی گئی تھی،فلم کے ہدایت کار نے مجھے اس کردار کے لیے منتخب کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ میں مہاویر پھوگٹ اور ان کی بیٹیوں پر ایک شو کرچکا تھا تو مجھے ان کی زندگی کے حوالے سے کافی معلومات تھیں.

    واضح رہے کہ صرف عامر خان ہی نہیں سلمان خان بھی اس سال ریلیز ہونے والی فلم ’سلطان‘ میں ایک پہلوان کا کردار ادا کر رہے ہیں تاہم عامر خان کا کہنا ہے کہ دونوں فلموں کی کہانی مختلف ہے.

  • پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ بھی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے

    پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ بھی ایم کیو ایم میں شامل ہوگئے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ بھی ایم کیو ایم میں شامل ہو گئے،عامر خان نے کہا کہ محب وطن ہیں، را سے نہ ماضی میں تعلق تھا نہ ہوگا، خوش ہیں کہ پارٹی خود گندے انڈوں سے صاف ہو رہی ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما اور پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ پیپلز پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر ایم کیو ایم کے ہوگئے ۔

    نائن زیرو آمد پر ساتھی اسحاق کا کارکنان اور رابطہ کمیٹی نے پرتپاک استقبال اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی،اس موقع پر ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ ہم محب وطن پاکستانی ہیں، نہ را سے تعلق تھا نہ ہوگا، اچھا ہے گندے انڈے خود پارٹی سے چلے گئے ۔

    پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ساتھی اسحاق ایڈوکیٹ نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی بات کی، ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

    متحدہ رہنمائوں نے آرمی چیف اور چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ ایم کیو ایم کے خلاف زیادتیوں اور دیوار سے لگانے کے عمل کا نوٹس لیا جائے ۔