Tag: عامر خان

  • عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    عامر خان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا

    ممبئی : بھارت سمیت دنیا بھر میں عامر خان کی فلم ’پی کے‘ نے دھوم مچادی ہے اور17دنوں میں 300کروڑ  بھارتی روپے سے زائد کما چکی ہے جو ایک ریکارڈ ہوگیا ہے۔

    بھارتی اخبار ’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق ’پی کے‘ نے ریلیز کے پہلے ہی دو ہفتوں میں 300کروڑ سے زائد روپے کمالیے ہیں اور امکان ظاہر کیاجارہاہے کہ 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرسکتی ہے اوراگرایساہوتاہے توباکس آفس پر انڈیا کی یہ پہلی فلم ہوگی جو اس قدر بزنس کرے گی ۔

    عامر خان کی فلم ’پی کے‘ 19دسمبر کو ریلیز ہوئی تھی اور ہیروئن انوشکاشرماہیں، ایسے محسوس ہوتاہے کہ باکس آفس پر عامر خان اور راج کمار ہرنائی کا جادوچل گیا۔

  • بالی ووڈ اداکارعامر خان کا ٹیپ ریکارڈ نیلام

    بالی ووڈ اداکارعامر خان کا ٹیپ ریکارڈ نیلام

    کراچی (ویب ڈیسک) مسٹر پرفیکشسنٹ عجیب و غریب روپ میں ہیں اور جہاں جاتے ہیں وہاں یہ ٹیپ ریکارڈ ہوتا ہے ان کے ساتھ ساتھ ، ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے کباڑی بازار سے اسے 227 روپے میں خریدا تھا  لیکن فلم کی زبردست مقبولیت کی وجہ سے اس کی مانگ بڑھ گئی ہے،چیزوں کی خرید و فروخت کرنے والی سائٹ نے اس کی ڈیڑہ کروڑ روپے تک کی بولی لگا دی ہے۔

    بھارتی اخبار کے مطابق عامر خان کی نئی فلم ’پی کے‘ کی تشہیری مہم کے دوران استعمال ہونے والے ٹیپ ریکارڈر کی آن لائن نیلامی ہوئی جس میں اسے ڈیڑھ کروڑ روپے تک خریدنے کی پیش کش موصول ہوئی تاہم پیشکش کرنے والے شخص کی شناخت کو ظاہر نہیں کیا گیا۔ ’پی کے‘ بنانے والی فلمساز کمپنی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس ٹیپ ریکارڈر کے لئے بہت زیادہ رقم کی پیشکش ہوئی ہے لیکن عامر اسے بیچنا نہیں چاہتے۔

    بالی ووڈ فلم ’پی کے‘ 19 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

  • عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    عامر خان کو فلم روبوٹ کے سیکول کی آفر

    نئی دہلی: بالی ووڈ کے فلم ’روبوٹ‘ کے دوسرے حصے کی فلم بندی کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔

    بالی ووڈ کے مشہور اداکار رجنی کانت کی فلم روبوٹ کے دوسرے حصے میں ان کا کردار کسی اور ادا کار کو دینے کی اطلاعات ہیں، اس بار ہدایتکار بالی وڈ مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو رجنی کانت کی جگہ روبوٹ کا کردار دینا چاہتے ہیں، توقع کی جا رہی ہے کہ ایکشن سے بھر پور فلم روبوٹ کے سیکوئل میں عامر خان کی انٹری ہو سکتی ہے۔

    فلم کے پہلے حصے میں تو رجنی کانت نے اداکاری میں روبوٹ بن کر وہ غضب ڈھایا کہ لاکھوں متاثر ہوئے، یاد رہے کہ فلم کے سیکوئل میں رجنی کانت نے اداکاری سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد ہدایتکار نے تلاش مسٹر پرفیکٹ کو تلاش کیاہے، اور آفر دی ہے کہ عامر خان فلم میں روبوٹ کا کردار ادا کریں، اب مسٹر پرفیکٹ روبوٹ بننا پسند کریں گے یا نہیں یہ آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

  • عامر خان کی نئی فلم ’’ پی کے ‘‘ کا پہلا گانا لانچ

    عامر خان کی نئی فلم ’’ پی کے ‘‘ کا پہلا گانا لانچ

    دہلی : ہدایتکار راج کمار ہیرانی نے فلم ’’ پی کے‘‘ کی مختصر جھلک لانچ کرنے کے بعد اب فلم کا پہلا گانا دہلی میں خصوصی تقریب کے دوران لانچ کیا گیا، فلم کی زیادہ تر عکسبندی بھی دہلی میں کی گئی ہے۔ اس موقع پر عامر خان سمیت فلم کی دیگر کاسٹ بھی موجود تھی، اس گانے کا ٹائٹل ’’ ٹھرکی چھوکرو‘‘ ہے ۔

    فلم میں راجھستانی ثقافت کا عنصر دکھائی دیتا ہے، راجستھان کے علاقائی گلوکار سواروپ خان نے یہ گانا بے حد خوبصورتی سے گایا ہے اور بے حد خوبصورتی سے عامر خان پر فلمایا گیا ہے، جو مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔

    فلم جلد ہی سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

  • شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    شاہ رخ خان عامر خان کے ساتھ کام کرنے پر آمادہ

    ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہیں اور انہیں بہت خوشی ہوگی کہ وہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کریں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کے لئے تیار ہوں اور انہیں بہت خوشی ہو گی کہ کوئی ہدایت کار ایسی فلم بنائے جس میں ان دونوں کو ایک ساتھ کام کرنے کا موقع ملے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل عامر خان نے اپنی نئی آنے والی فلم’ ’پی کے“ کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کو ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم’ ’ہیپی نیو ایئر“ کی کامیابی پر مبارکباد دی تھی۔

    اس سے قبل سلمان خان نے بھی اپنے رئیلٹی شو بگ باس کے دوران شاہ رخ کی فلم کی پروموشن کی تھی جس پر شاہ رخ نے ان کا شکریہ ادا کیا تھا۔

  • فلم ’پی کے‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے، عامر خان

    فلم ’پی کے‘ پوسٹر میں برہنہ نظر آنا ہی کہانی ہے، عامر خان

    ممبئی: بالی ووڈ فلم ’ پی کے ‘ کا کے متنازع پوسٹر پر اب عامر خان نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ فلم کے جاری کردہ پوسٹر میں برہنہ نظر آنے کا مقصد کوئی شہرت حاصل کرنا نہیں ہے بلکہ یہ ایک ’’کی آرٹ‘‘ ہے جو کہ اس فلم کا حصہ ہے اور کہانی کی تصویر کشی کرتا ہے۔

    عامر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب آپ اس فلم کو دیکھیں گے پھر آپ سمجھ پائیں گے کہ اس پوسٹر میں عریاں نظر آنے کے پیچھے کیا نظریہ تھا۔ اس وقت میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ اس قسم کی فلم کے رائٹر راجکمار ہیں جو ہمیشہ کوشش کرتے ہیں کہ ان چیزوں کو منفرد انداز میں دکھایا جائے جو وہ سوچتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔