Tag: عامر خان

  • عامر خان کی ہدایت کاری میں عمران خان کی 9 برس بعد اسکرین پر واپسی

    عامر خان کی ہدایت کاری میں عمران خان کی 9 برس بعد اسکرین پر واپسی

    بالی ووڈ معروف اداکار عامر خان کی ہدایت کاری میں بننے والی نئی فلم کا اعلان ہوگیا، اس فلم میں ان کے بھانجے اداکارہ عمران خان اداکارہ کے جوہر دکھائیں گے۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان آن لائن پلیٹ فارم نیٹ فلکس کے لیے ایک رومانوی کامیڈی فلم بنانے جا رہے ہیں جس میں ان کے بھانجے اداکار عمران خان 9 برس بعد نظر آئیں گے۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کے لیے یہ فلم نیٹ فلکس کی یہ پروجیکٹ بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اس کے ذریعے ہی ان کے بھانجے عمران خان اداکاری کی دنیا میں واپس قدم رکھ رہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عامر خان کی جانب سے اس فلم کی کاسٹ، شوٹنگ اور ریلیز سے متعلق جلد ہی باضابطہ طور پر اعلان  کیے جانے کا امکان ہے۔

    یاد رہے کہ بالی ووڈ کی فلم ’جانے تو یا جانے نہ‘ اور ’دہلی بیلی‘ جیسی فلموں سے شہرت حاصل کرنے والے عمران خان نے حالیہ چند برس سے بالی ووڈ سے وقفہ لیا ہوا تھا۔

  • عامر خان کی بہن کے ہمراہ پوچا کرنے کی تصویر وائرل

    عامر خان کی بہن کے ہمراہ پوچا کرنے کی تصویر وائرل

    ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش کے ساتھ گنیش چتورتھی کے موقع پر پوجا کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عامر خان نے حال ہی میں اپنی بہن نکہت اور ان کے شوہر سنتوش ہیگڈے کے ساتھ ممبئی کی رہائش گاہ پر تہوار منائی ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

    وائرل ہونے والی تصویر مین اداکار عامر خان کو اپنی بہن کے گھر پر روایتی رسومات میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا گیا، اس تقریب میں عامر خان نے روایتی لباس میں شرکت کی۔

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں، جس میں وہ جنیلیا دیشمکھ کے ساتھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔

    عامر خان اس فلم کو خود ہی پروڈیوسر کررہے ہیں، جو ان کی پروڈکشن کمپنی ’عامر خان پروڈکشنز‘ کے بینر تلے بن رہی ہے، یہ فلم 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔

  • عامر خان کا اپنی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق اہم فیصلہ

    عامر خان کا اپنی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق اہم فیصلہ

    ممبئی: بالی وڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے مستقبل میں ریلیز ہونے والی اپنی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ عامر خان فلم انڈسٹری کے کاروبار سے متعلق ایک اہم تبدیلی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ عامر خان اپنی مستقبل کی فلموں کے ڈیجیٹل رائٹس فروخت نہ کرنے پر غور کر رہے ہیں جس کا مقصد تھیٹر میں ریلیز کو ترجیح دینا ہے۔

    دراصل عامر خان کا وژن ہے کہ وہ 12 یا اس سے زائد ہفتوں کیلیے اپنی فلموں کو سینما گھروں کیلیے مخصوص رکھیں۔

    ڈیجیٹل رائٹس کی فروخت میں تاخیر کا مقصد فلم کو تھیٹر میں زیادہ سے زیادہ چلا کر دیکھنے والوں کی پذیرائی کا اندازہ لگانا ہے۔

    لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عامر خان اس منصوبہ بندی کے تحت ہی اپنی آئندہ آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ ریلیز کریں گے یا نہیں۔ فلم 20 دسمبر 2024 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

  • عامر خان کی ونیش پھوگاٹ کو ویڈیو کال، کیا ’دنگل 2‘ بننے جارہی ہے؟

    عامر خان کی ونیش پھوگاٹ کو ویڈیو کال، کیا ’دنگل 2‘ بننے جارہی ہے؟

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے سے محروم رہنے والی خاتوں ریسلر ونیش پھوگاٹ کو کال کی ہے۔

    اداکار اور پروڈیوسر عامر خان کی ونیش کو کال کے بعد مداح قیاس آرائی کررہے ہیں کہ کیا دنگل 2 بننے جارہی ہے، مداح یہ بھی اظہار خیال کررہے ہیں 2016 کی بلاک بسٹر فلم دنگل کے بعد دونوں یکجا ہوکر اس کا سیکویل بنانے کی تیاری کررہی ہیں۔

    عامر خان نے ونیش کو کال کی تھی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئیں، ان تصاویر میں مسٹر پرفیکشنسٹ ویڈیو کال پر نظرآرہے ہیں اور کافی گرمجوشی سے بات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

    دونوں کی فون کال پر ایک دوسرے سے بات کرنے کی تصویر وائرل ہونے کی دیر تھی کہ مداحوں کی جانب سے دنگل 2 بننے کی امیدوں کا اظہار کیا جارہا ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی نامور خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ جب پیرس اولمپک سے خالی ہاتھ دہلی پہنچیں تھیں تو پہنچی تھیں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا جسے انھوں نے 1000 اولمپکس گولڈ میڈل سے بہتر قرار دیا تھا۔

    نامور پہلوان نے اولمپکس میں اپنی نااہلی کے بعد پہلے رد عمل میں کہا تھا کہ اگر حالات بہتر ہوں تو وہ خود کو 2032 تک میڈل کے لیے مقابلہ کرتے ہوئے دیکھ سکتی ہیں۔

    ونیش پھوگٹ کا کہنا تھا کہ ابھی میری بہت زیادہ ریسلنگ باقی ہے لیکن اب میں اپنے مستقبل کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہوں ہے کیوں شاید اب چیزیں پہلے جیسی نہ ہو پائیں۔

    خیال رہے کہ پیرس اولمپکس 2024 کے ریسلنگ مقابلے میں بھارتی خاتون ریسلر ونیش پھوگاٹ کو فائنل میچ سے قبل نااہل قرار دیدیا گیا تھا۔

    ونیش پھوگاٹ نے کوارٹر فائنل مقابلہ اور سیمی فائنل مقابلہ بہترین انداز میں جیت کر 50 کلوگرام کی کیٹیگری کے فائنل میں جگہ بنائی تھی تاہم انھیں 100 گرام وزن زیادہ ہونے پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

  • ’تنہا رہنا پسند نہیں لیکن‘ عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر ردعمل

    ’تنہا رہنا پسند نہیں لیکن‘ عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر ردعمل

    ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عامر خان نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، ساتھ اداکار نے کرن راؤ سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

    ریا چکرورتی نے پوچھا کہ کیا آپ کا تیسری بار شادی کرنے والے ہیں جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں 59 سال کا ہوگیا ہوں، تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے، مجھے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے، میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن  سے بہت قریب ہوں، اور ہم ایک خاندان کی طرح ہیں

    اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے تو ہم اس پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں، شادی کا چلنا یا نہ چلنا ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے اور اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں، میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں، میں بہت خوش ہوں۔

    عامرخان کا کہنا تھا کہ میری دونوں فیملی میرے بہت قریب ہیں، میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔

  • عامر خان کا بڑا فیصلہ

    عامر خان کا بڑا فیصلہ

    بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان نے کہا کہ ہر فلموں میں اداکاری نہیں کرسکتا اس لیے نئے ٹیلنٹ کو موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    گزشتہ دنوں کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتہ لیڈیز کی سپریم کورٹ میں ججز، ان کے خاندانوں اور اہلکاروں کےلیے اسکریننگ کی گئی اس دوران انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیئ ٹیلنٹ سے متعلق گفتگو کی۔

    اداکار عامر خان نے فلم ’لاپتہ لیڈیز‘  کو پروڈیوس کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے کیا ہے، اب مجھے احساس ہوگیا ہے کہ اب میں ہر کہانی میں کام نہیں کرسکتا۔

    عامر خان نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا کے دنوں میں میرے پاس اپنے کیریئر کے بارے میں غور و فکر کرنے کا کافی وقت تھا، اس وقت میری عمر 56 سال تھی اور میں نے سوچا کہ شاید میرے پاس کام کرنے کے لیے مزید 15 سال ہوں گے اور میں 70 سال کی عمر تک کام کرتا رہوں گا مگر اس کے بعد کیا ہوگا؟۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ جب میں نے اس بارے میں سوچا تو میں نے ارادہ کیا کہ جو کچھ گزشتہ برسوں کے دوران میں نے سیکھا ہے اسے آنے والے نئے ٹیلنٹ میں منقل کروں گا، جس کے بعد میں نے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا۔

    عامر خان نے کہا کہ میں ایسی کہانیاں لانا چاہتا ہوں جو میرے دل کو چھوئیں، میں تمام فلموں میں کام نہیں کرسکوں گا، لیکن میں انہیں پروڈیوس کرسکتا ہوں۔

    بالی ووڈ اداکار عامر خان نے مزید کہا کہ میں نئے لکھاریوں، ہدایت کاروں، فنکاروں اور دیگر لوگوں کو پلیٹ فارم دینا چاہتا ہوں، اسی لیے لاپتہ لیڈیز میرا پہلا پروجیکٹ ہے، اور میری کوشش ہے کہ میں سالانہ 5 فلمیں پروڈیوس کروں۔

  • کیا عامر خان بالی ووڈ چھوڑ رہے ہیں؟

    کیا عامر خان بالی ووڈ چھوڑ رہے ہیں؟

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی ذمہ دار سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔

    حال ہی میں بالی ووڈ انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والے اداکار جنید خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے والد کی ریٹائرمنٹ سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    انٹرویو کے دوران جب جنید خان سے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ہی پروڈکشن کے کام میں جانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ ’’جی یہ میرا فیصلہ ہے، میں فلم سیٹ پر رہا ہوں اور فلم ’پی کے‘ کے سیٹ پر کیمرے کے پیچھے موجود تھا‘‘۔

    جنید خان کا کہنا تھا کہ فلم مہاراج کی شوٹنگ مکمل ہونے کے بعد عامر خان پروڈکشن کی جانب سے ہم ایک فلم کے لیے کام کر رہے تھے، اس دوران انہوں نے مجھ سے اس بات کا اظہار بھی کیا۔

    اداکار جنید خان کا کہنا تھا کہ انہوں (عامر خان) نے مجھ سے کہا کہ ’میں ریٹائر ہو رہا ہوں، کیوں نہ تم یہ سب سنبھالو۔‘ لہٰذا یہ وہ لمحہ تھا جب میں نے پروڈکشن میں آنے کا فیصلہ کیا۔

    اداکار جنید خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ مجھے پروڈکشن کے بارے میں اچھی معلومات ہیں، لیکن یہ فلم سازی میں مشکل ترین کاموں میں سے ایک ہے۔

    خیال رہے کہ جنید خان اس وقت عامر خان پروڈکشنز کےلیے فلم ’پریتم پیارے‘ پروڈیوس کر رہے ہیں۔

  • کپل شرما شو کے بعد عامر خان اب کس شو میں شرکت کریں گے؟

    کپل شرما شو کے بعد عامر خان اب کس شو میں شرکت کریں گے؟

    ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان ’دی گریٹ کپل شرما‘ شو کے بعد اب ایک اور شو میں نظر آنے کیلئے تیار ہیں۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے حال ہی میں کامیڈین کپل شرما کے شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں شرکت کی تھی اب وہ ایک پوڈکاسٹ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔

    بالی ووڈ ہنگامہ ایکسپریس کے مطابق اداکار عامر خان اب اداکارہ ریا چکرورتی کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کریں گے، وہ ایپی سوڈ 2 کے اگلے مہمان ہوں گے۔

    اس سے قبل ریا کے پوڈ کاسٹ میں اداکارہ ششمیتا سین نے شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اپنی پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق گفتگو کی تھی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

    تاہم اب مداح عامر خان کو پوڈکاسٹ انٹرویو میں دیکھنے کیلئے متجسس ہیں، دوسرے ایپی سوڈ میں عامر خان کے بطور مہمان نظر آنے کے امکانات ہیں۔

    واضح رہے کہ اداکار عامر خان  نے حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے عامر خان کی سوشل ایشو پر بننے والی سماجی و کامیڈی فلم میں ان کے ہمراہ اداکارہ  جینیلیا ڈی سوزا بھی نظر آئیں گی۔

  • جنید خان کے کامیاب فلم ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کی جانب سے پارٹی

    جنید خان کے کامیاب فلم ڈیبیو کی خوشی میں عامر خان کی جانب سے پارٹی

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے رینہ دتہ کے ساتھ اپنے بیٹے جنید خان کی پہلی فلم میں کامیابی کی خوشی میں پارٹی کا انعقاد کیا۔

    جنید خان نے رواں برس جون میں سدھارتھ ملہوترا کی نیٹ فلکس فلم ’مہاراج‘ سے اپنا ڈیبیو کیا، اس فلم میں جنید کی پہلی پرفارمنس کو ناقدین اور سامعین نے یکساں طور پر خوب سراہا گیا۔

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ بھی اپنے بیٹے کے کامیاب ڈیبیو پر اس قدر خوش ہوئے کہ انہوں نے ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں فلم مہاراج کی پوری ٹیم کو مدعو کیا گیا۔

    اس تقریب کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں عامر خان کو رینا دتہ اور فلم کے دیگر لوگوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، اس تقریب میں اداکار عمران خان اور ان کی گرل فرینڈ لیکھا واشنگٹن بھی شریک ہوئے۔

    پارٹی میں ڈائریکٹر سدھارتھ کے علاوہ جنید کے ساتھی اداکار جیدیپ اہلاوت اور شالنی پانڈے بھی موجود تھے۔

    عامر خان کے بیٹے جنید خان کی فلم مہاراج 19 سے 25 جولائی کے درمیان صرف 152.3 ملین منٹ دیکھے جانے والی نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 فلموں میں شامل ہیں۔

  • جنید خان بھی اپنے والد عامرکی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں؟

    جنید خان بھی اپنے والد عامرکی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں؟

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید خان بھی ان کی طرح ’پرفیکشنسٹ‘ ہیں یا نہیں، انھوں نے خود اس بارے میں بتادیا۔

    نیٹ فلس پر حال ہی اپنی فلم ’مہاراج‘ کی ریلیز کے بع ایک انٹرویو میں جنید سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے والد کی طرح پرفیکشنسٹ ہیں اور کیا اس میراث کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں، اس پر اداکار نے واضح کیا کہ وہ صرف اپنے راستے پر چلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ میں ایسا ہوں، ہر ایک کو اپنا کام کرنا چاہیے، زندگی ہر ایک کے لیے مختلف طریقے سے گزرتی ہے۔ میں اپنے اس سفر سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔

    انھوں نے بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ والد عامر کو میری فلم پسند آئی۔ لیکن یہ بھی ہے کہ جب وہ سامع کے طور کچھ دیکھتے ہیں تو وہ اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہے، اس لیے شاید انھوں نے اسے بھی پسند کیا۔

    خیال رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان نے 14 جون کو فلم’مہاراج‘ سے نیٹ فلیکس پر ڈیبیو کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراج میں عامر خان کے صاحبزادے کی اداکاری کو کافی سراہا گیا ہے اور ان کی صلاحیتوں کی نقادوں کی جانب سے تعریف کی گئی ہے۔

    مہاراج کی شوٹنگ اکتوبر 2023 میں مکمل ہوگئی تھی جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سدھارتھ پی ملہوترا نے انجام دیے ہیں۔

    فلم کی کہانی 1862 میں برٹش انڈیا میں رونما ہونے والے سچے واقعے کے گرد گھومتی ہے، جنید خان فلم میں صحافی کا کردار ادا کررہے ہیں جو ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

    اس سے قبل 2019 میں عامر خان نے اشارہ دیا تھا کہ ان کے بیٹے جنید خان بھی جلد فلم انڈسٹری میں آئیں گے۔ تاہم وہ بیٹے کے لیے کسی اچھی کہانی پر مبنی فلم کے منتظر تھے۔