Tag: عامر خان

  • عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

    عامر خان کے بیٹے کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ نیٹ فلکس پر ریلیز

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جیند خان کی ڈیبیو فلم ’مہاراج‘ کو عدالت سے کلین چٹ ملنے کے بعد نیٹ فلکس پر ریلیز کردی گئی۔

    جنید خان کی فلم ’مہاراج‘ کو 14 جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے ہندو انتہا پسند گروہ کی درخواست پر فلم کو ریلیز ہونے سے روک دیا گیا تھا۔

    ہندو انتہا پسند تنظیم ’بجرنگ دَل‘ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ جنید خان کی فلم میں سناتن دھرم کی بے عزتی کی گئی ہے جو ہندوؤں کے جذبات مجروح کرنے کے ساتھ ساتھ بھارت میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ کرسکتی ہے اسی لیے فلم پر بین لگایا جائے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    جس کے بعد گزشتہ روز بھارتی ریاست گجرات کی ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے فلم ’مہاراج‘ کی نیٹ فلکس پر ریلیز پر عارضی حکمِ امتناع واپس لیتے ہوئے ریلیز کی اجازت دے دی۔

    گجرات کی عدالت نے ریمارکس دیے کہ فلم میں کوئی بھی قابل اعتراض چیز نہیں ملی، اس فلم سے درخواست گزار یا کسی بھی فرقے کے مذہبی جذبات مجروح نہیں ہوں گے۔

    عدالت نے مزید کہا کہ درخواست گزار کا بنیادی اعتراض یہ تھا کہ فلم کے چلنے سے ایک کمیونٹی کی بدنامی اور توہین ہوگی، عدالت سمجھتی ہے اس میں کوئی جان نہیں ہے۔

    عدالت نے اس فلم کو کلین چٹ دیتے ہوئے ریمارکس دیا کہ فلم مہاراج کی بنیاد وہ واقعات ہیں جو مہاراج لیبل کیس 1862 کے تناظر میں پیش آئے اور یہ کسی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح نہیں کرتے۔

    واضح رہے کہ یہ فلم ایک گجراتی مصنف سورابھ شاہ کی 2013 کی کتاب کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے جو 1862 کے مشہور ہتک عزت کیس پر تحریر کی گئی تھی۔

  • عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس اداکارہ نے دیا؟

    عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا خطاب کس اداکارہ نے دیا؟

    ممبئی: بالی ووڈ میں ’مسٹر پرفیکشنسٹ ‘کے نام سے جانے جانے والے اداکار عامر خان  نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں یہ خطاب ایک معروف اداکارہ نے دیا تھا۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

    شو کے دوران اداکار عامر خان نے انکشاف کیا کہ یہ جو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کا لیبل لگا اس کی ذمہ دار صرف و صرف ایک خاتون ہیں اور وہ شبانہ اعظمی جی ہے۔

    بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ ایک ساتھ فلم میں کب نظر آئیں گے؟ عامر خان کا انکشاف

    عامر خان نے مزید کہا کہ جس وقت میں سینما میں نیا نیا آیا تھا تو اس وقت میں فلم ’دل‘ کی شوٹنگ کر رہا تھا، اسی دوران ایک دن فلم کے ڈائریکٹر اندر کمار، میں اور شبانہ اعظمی جی کیمرہ مین بابا اعظمی(شبانہ اعظمی کے بھائی) کے گھر موجود تھے، بابا اعظمی ٹاپ کے کیمرہ مین تھے، ہم اکثر ان کے گھر جایا کرتے تھے۔

    عامر خان نے کہا کہ ایک دن ہم ہمیشہ کی طرح فلموں کے بارے میں گفتگو میں مصروف تھے، گفتگو بہت گہری ہوگئی ، اسی دوران شبانہ جی چائے لے آئیں اور مجھ سے پوچھنے لگیں کہ عامر آپ شکر کتنی لو گے؟

    عامر خان نے کہا کہ میں بحث میں اتنا کھو گیا تھا کہ مجھے احساس نہیں ہوا کہ وہ کیا پوچھ رہی ہیں، میں نے مڑ کر ان کی طرف دیکھا، سوال سمجھنے اور جواب دینے میں مجھے 5 سیکنڈ لگے، پھر میں نے پوچھا گلاس کتنا بڑا ہے؟ جس کے بعد انہوں نے مجھے کپ دکھایا، میں ابھی تک اس بحث میں ہی کھویا ہوا تھا ، پھر میں نے پوچھا چمچہ کتنا بڑا ہے، انہوں نے مجھے چمچہ دکھایا اور پھر میں نے کہا ایک چمچ۔

    عامر خان کے مطابق شبانہ اعظمی نے یہ کہانی ہر جگہ سنائی، انہوں نے ہر ایک سے کہا کہ اگر آپ اس (عامر ) سے پوچھیں کہ چینی کتنی لیں گے؟، تو وہ آپ سے کپ اور چمچ کا سائز پوچھے گا۔

  • بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ ایک ساتھ فلم میں کب نظر آئیں گے؟ عامر خان کا انکشاف

    بالی ووڈ کے تینوں ’خانز‘ ایک ساتھ فلم میں کب نظر آئیں گے؟ عامر خان کا انکشاف

    بالی ووڈ کے خانز یعنی سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان دنیا بھر کے مداحوں کا دیرینہ مطالبہ جلد پورا کرنے والے ہیں۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

    بالی ووڈ اداکار سے ایک مداح نے سوال پوچھا کہ ہم نے سلمان خان اور شاہ رخ خان کو ایک ساتھ فلم میں دیکھا ہے لیکن کوئی ایسا جادو کریں جس میں ہم آپ تینوں کو ایک فلم میں دیکھ سکیں۔

    جس کا جواب دیتے ہوئے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے  تصدیق کی کہ اور کہا کہ ’ حال ہی میں سلمان اور شاہ رخ سے ملا اور ایک ساتھ فلم میں کام کرنے کی بات کی‘۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے شاہ رخ خان اور سلمان خان کو کہا کہ ہم تینوں کو انڈسٹری میں کئی سال ہوگئے اور ہمارے کروڑوں مداح ہمیں ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں اور اگر ایک ساتھ کام نہیں کریں گے تو یہ مداحوں کے ساتھ ناانصافی ہوگی۔

    اداکار نے مزید بتایا کہ ہمیں اچھی کہانی ملے گی تو ہم ضرور ایک ساتھ کام کریں گے، ‘اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہم تینوں ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

    سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے تھپڑ مارا تھا: برسوں بعد عامر خان کا انکشاف

    واضح رہے کہ بالی ووڈ کے تینوں خانز اگرچہ الگ الگ فلموں میں مختصر کرداروں یا مرکزی کرداروں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں لیکن تینوں کی کوئی بھی مشترکہ فلم آج تک سامنے نہیں آسکی۔

    تاہم رواں برس مارچ میں تینوں خانز ایک ساتھ اننت امبانی کی شادی سے قبل کی تقریبات میں ایک ساتھ ایک اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

    عامر خان کی جانب سے پہلی بار مشترکہ فلم کی تصدیق کے بعد شائقین نے خوشی کا اظہار کیا کہ بالآخر وہ ایک ساتھ تینوں خانز کو دیکھ سکیں گے۔

  • عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم میں عمران خان کی واپسی

    عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم میں عمران خان کی واپسی

    ممبئی: بالی ووڈ کے سُپر اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان 9 سال بعد اپنے ماموں کے پروڈیوس کردہ فلم کے ساتھ بڑے پردے پر واپسی آہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار عمران خان نے کچھ ماہ پہلے اداکاری کی دنیا میں واپسی سے متعلق گفتگو کی تھی اور اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ عامر خان کی پروڈیوس کردہ کامیڈی فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

    رپورٹ کے مطابق عامر خان کی پروڈکشن میں بننے والی اس کامیڈی فلم کا نام ’ہیپی پٹیل ‘ ہوگا جبکہ اداکار ویر داس اس فلم کے ذریعے ہدایتکاری کی دُنیا میں اپنا ڈیبیو کریں گے۔

    واضح رہے ویر داس اور عمران خان اس سے پہلے مشہور کامیڈی فلم ’دہلی بیلی‘ میں ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئے تھے جبکہ فلم ’دہلی بیلی‘ کے پروڈیوسر بھی بالی ووڈ اسٹار عامر خان تھے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ہپی پٹل فلم کی شوٹنگ کا آغاز بھارتی ریاست گوا میں ہوگیا ہے جبکہ عمران خان اُس وقت سے فلم کی تیاری میں مصروف ہیں۔

    واضح رہے کہ عمران خان آخری مرتبہ کامیڈی رومینٹک فلم ’کٹی بٹی‘ میں نظر آئے تھے جو 2015 میں ریلیز کی گئی۔

  • سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے تھپڑ مارا تھا: برسوں بعد عامر خان کا انکشاف

    سابقہ اہلیہ رینا دتہ نے تھپڑ مارا تھا: برسوں بعد عامر خان کا انکشاف

    ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار المعروف ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان نے اپنی پہلی سابقہ اہلیہ رینا دتہ سے انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان پہلی بار مشہور کامیڈین کپل شرما کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، انہوں نے شو میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق دلچسپ گفتگو کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Netflix India (@netflix_in)

    اس دوران عامر خان نے انکشاف کیا کہ ایک بار ان کی سابقہ ​​اہلیہ رینا دتہ نے انہیں تھپڑ مار دیا تھا، انہوں نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ ’’ میرے بڑے بیٹے جنید کی پیدائش ہونے والی تھی اور اس وقت رینا جی درد میں مبتا تھی، ہم اسپتال میں تھے اور میں ایک اچھے شوہر کی طرح ان کی تکلیف کم کرنے کے لیے ان سے سانس لینے کا کہہ رہا تھا۔

    عامر خان نے بتایا کہ جب رینا کی تکلیف میں اضافہ ہوا تو میں نے بریدنگ ایکسرسائز کے ذریعے انہیں پرسکون کرانے کی کوشش کی تو انہوں نے مجھے تھپڑ ماردیا اور کہا کہ بکواس کرنا بند کردو، مجھے بہت درد ہو رہا ہے۔ عامر خان نے یہ بھی بتایا کہ درد میں رینا نے ان کا ہاتھ بھی کاٹ لیا تھا۔

    عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت میں نے نوٹس کیاکہ جب رینا جی کو بہت زیادہ درد ہوتا تھا، تو ان کے چہرے کے تاثرات بالکل الگ ہوتے تھے،جیسے کچھ سرپرائزنگ ہو، جب وہ گھر اسپتال سے گھر آگئیں تو میں نے انہیں بتایا کہ آپ نے مجھے تھپڑ مارا تھا جس پر وہ پھر سے غصہ ہوگئیں اور کہا میں اس وقت بہت تکلیف میں تھی۔

    واضح رہے کہ عامر خان نے 1986 میں رینا دتہ سے شادی کی تھی تاہم 2002 میں جوڑے نے ایک دوسرے راہیں جدا کر لی تھیں، جوڑے کے دو بچے آئرا اور جنید ہیں۔

  • عامر خان کی فلم کا کونسا گانا ان کے لئے بہت خاص ہے؟

    عامر خان کی فلم کا کونسا گانا ان کے لئے بہت خاص ہے؟

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان نے اپنی کلاسک فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مشہور گانے ’پاپا کہتے ہیں بڑا نام کرے گا‘ کا نیا ورژن لانچ کیا ہے۔

    نئے ورژن کو آنے والی بائیوپک ’سری کانت‘ میں شامل کیا گیا ہے اور اس میں راجکمار راؤ اور عالیہ ایف شامل ہیں۔

    فلم ’سری کانت‘ کے گانے کے لانچ میں شریک عامر خان نے بتایا کہ ان کی پہلی فلم کا گانا ’پاپا کہتے ہیں‘ ان کے کیریئر میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔

    تقریب کے دوران عامر خان نے نابینا بینڈ کے ساتھ پرفارم بھی کیا اور انہیں ’قیامت سے قیامت تک‘ کے مقبول گانے ’اے میرے ہمسفر‘ گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

    عامرخان نے کہا کہ یہ بہت خاص ہے، یہ وہ گانا ہے جس نے میرے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ہم سب ابھی شروع کر رہے تھے یہ ایک دلچسپ سفر تھا۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ یہ کام کرے گا یا نہیں؟

    ان کا کہنا تھا کہ فلم ریلیز ہوئی اور پھر یہ ہمارے ہاتھ سے نکل گئی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ہندوستانی سنیما میں ایک سنگ میل ہے۔منصور اور میں فلم کے ساتھ مسائل تلاش کرتے تھے۔

    کیا آپ جانتے ہیں کہ رہتک روشن کے فلیٹ کا کرایہ کتنا ہے؟

    ’پاپا کہتے ہیں‘ کے نئے ورژن میں سری کانت کی زندگی کے سفر کی جھلک دکھائی گئی ہے، جس میں پیدائش سے لے کر ایک کاروباری شخصیت کے طور پر کامیابی حاصل کرنے تک کی عکاسی کی گئی ہے۔

  • ’بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل 5 سال تک حمل۔۔۔۔‘ کرن راؤ نے کیا کہا؟

    ’بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل 5 سال تک حمل۔۔۔۔‘ کرن راؤ نے کیا کہا؟

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا کہ بیٹے آزاد کی پیدائش سے قبل  متعدس مِس کیرج ہوئے۔

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے حالیہ انٹرویو میں صحت سے متعلق مسائل اور بیٹے کی پیدائش سے متعلق گفتگو کی ہے۔

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ آزاد کی پیدائش، ان ویٹرو فرٹیلائزیشن کے ذریعے ہوئی تھی، میں نے 5 سال تک متعدد بار حمل ضائع ہونے کا دکھ بھی جھیلا ہے۔

    کیا عامر خان کی پہلی شادی کرن راؤ کی وجہ سے ناکام ہوئی تھی؟

    کرن راؤ نے  مزید کہا کہ ’جس سال انہوں نے  فلم ’دھوبی گھاٹ‘ بنائی تھی اُسی سال اُن کے ہاں آزاد کی پیدائش ہوئی تھی اور اس سے قبل 5 سال اُنہوں نے اپنی صحت سے متعلق معاملات درست کرنے اور صحت مند طریقے سے ماں بننے کے لیے بہت کوشش کی تھی‘۔

    انٹرویو میں کرن سے پوچھا گیا کہ کیا انہیں گزشتہ 10 برسوں میں بیٹے آزاد کی پرورش کے لیے اپنے کیریئر کو روکنے پر پچھتاوا محسوس ہوا؟

    کرن راؤ نے مزید کہا کہ آزاد کی پیدائش کے بعد میں نے انڈسٹری سے 10 سال کا وقفہ لیا تھا، کام سے وقفے کا مقصد اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا تھا اور انڈسٹری سے دوری پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

    کرن راؤ نے کہا ہے کہ میں نے آزاد کو 10 سال تک بھرپور وقت دیا ہے اور اس وقت سے وہ خوب لطف اندوز بھی ہوئی ہیں۔

    واضح رہے کہ  عامر خان اور کرن نے 2011 میں سیروگیسی کے عمل کے ذریعے بیٹے آزاد کا استقبال کیا، اب جوڑے کی طلاق ہوچکی ہے اور وہ اب مشترکہ طور پر آزاد کی پرورش کررہے ہیں۔

  • عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

    عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو کس نے بنائی؟ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

    پولیس نے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو بنانے والے نامعلوم فرد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اہلکار نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے عامر خان کی ڈیپ فیک ویڈیو کے سلسلے میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے، مسٹر پرفیکشنسٹ اس ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی حمایت کرتے نظر آرہے ہیں۔

    عہدیدار نے بتایا کہ عامر خان کے آفس کی جانب سے شکایات کے بعد تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت کھر پولیس اسٹیشن میں بدھ کو ایف آئی آر کا اندراج ہوا، جس میں دھوکہ دہی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

    27 سیکنڈ کے اس کلپ کو مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کا استعمال کرتے ہوئے ایڈیٹ کیا گیا ہے، عامر خان کو اس ویڈیو میں بیان بازی سے دور رہنے کی بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ڈیپ فیک ویڈیو میں اداکار کو مبینہ طور پر ان کے ٹیلی ویژن شو ستیہ میو جیتے کی ایک دہائی پرانی قسط کے ایک منظر میں دکھایا گیا ہے۔

    منگل کو عامر خان کے ترجمان نے کہا کہ اداکار نے ماضی میں الیکشن کمیشن کی مہمات کے ذریعے انتخابی آگاہی پیدا کی ہے لیکن انھوں نے کبھی کسی سیاسی جماعت کی تشہیر نہیں کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل عامر خان نے جعلی ویڈیو کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی تھی، اداکار کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے پورے کیریئر میں کبھی کسی سیاسی جماعت کی حمایت نہیں کی۔

  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کے ہمراہ سالگرہ منانے کی ویڈیو وائرل

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ اداکار عامر خان کی اپنی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے جانے جانے والے بالی ووڈ کے سپر اسٹار عامر خان 14 مارچ کو اپنی 59ویں سالگرہ منائی جس میں ان کی سابقہ اہلیہ و ہدایت کار کرن راؤ نے شرکت کی۔

    اس موقع پر اداکار عامر خان نے میڈیا کی موجودگی میں کرن اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ کیک کاٹ کر اپنی سالگرہ منائی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر نے کیک کاٹ کر پہلے کرن راؤ کو کھلایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بعدازاں عامر خان نے میڈیا سے گفتگو کی اور جذباتی ہوتے ہوئے کہا کہ ’ہر سال میری سالگرہ پر نیک تمناؤں کا اظہار کرنے پر وہ سب کے مشکور ہیں‘۔

    عامر خان نے کہا کہ اگر میرے پرستار مجھے کچھ تحفہ دینا چاہتے ہیں تو انہیں سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لاپتا لیڈیز کا ٹکٹ خریدنا ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ  میری پروڈکشن کمپنی کی ابتداء فلم لگان سے ہوئی اور لاپتہ لیڈیز اس پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ایک ایسی فلم ہے جس پر ہم فخر کرسکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ فلم ‘لاپتا لیڈیز’ بھارت کے دیہی علاقوں میں بنائی گئی اس فلم کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے، لاپتا لیڈیز’ کی ہدایت کاری کرن راؤ نے دی جبکہ اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا۔

  • عامر خان نے اننت امبانی کی شادی میں رقص کیوں کیا؟ اداکار نے خود بتادیا

    عامر خان نے اننت امبانی کی شادی میں رقص کیوں کیا؟ اداکار نے خود بتادیا

    عامر خان نے اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں رقص نہیں کیا تھا جبکہ وہ اننت امبانی کی شادی میں باقی دونوں خانز کے ہمراہ محوِ رقص نظر آئے تھے۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نے انسٹاگرام پر ایک ’آسک می اینی تھنگ‘ سیشن رکھا، اس دوران ایک مداح نے ان سے اننت امبانی کی شادی کی تقریبات میں رقص کرنے کے حوالے سے سوال کر ڈالا۔ اس کے جواب میں عامر خان نے دلچسپ انکشاف کیا۔

    بالی وڈ اداکار کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنی بیٹی کی شادی میں بھی رقص کیا تھا‘۔ انھوں نے امبانی خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ ’میں نے مکیش کی تقریبات میں پرفارم کیا کیونکہ وہ میرا عزیز دوست ہے۔

    نیتا، مکیش، میں، اور ا ن کے بچے ہم ایک فیملی کی طرح ہیں۔ میں ان کے فنکشنز میں پرفارم کرتا ہوں اور وہ ہماری تقریبات میں پرفارم کرتے ہیں۔

    عامر خان کا یہ بیان حقیقی دوستی کی خوبصورتی کو ظاہر کرتا ہے جو کہ امبانی فیملی اور ان کے درمیان ہے جس کا ثبوت وہ گزشتہ ہفتے دے بھی چکے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایشیا کے امیر ترین لوگوں میں شامل بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے بیٹے کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں بالی ووڈ خانز نے رقص کرتے ہوئے چار چاند لگا دیے تھے۔

    بھارت کے شہر جام نگر میں اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے پہلے کی تقریبات میں دنیا بھر سے مختلف نامور شخصیات سمیت بالی ووڈ کے اسٹارز اور کھلاڑی شریک ہوئے تھے۔

    ان تقریبات میں بالی ووڈ کے تین بڑے نام شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان نے ایک ساتھ رقص کیا تو حاضرین بھی جھوم اٹھے تھے۔

    تینوں بالی ووڈ خانز نے اسٹیج پر ایک ساتھ ’ناچو ناچو‘ پر رقص کیا تھا جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا، سوشل میڈیا پر اس رقص کی ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی۔