Tag: عامر خان

  • عامر خان اور درشیل سفارے کی وائرل ہونے والی تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

    عامر خان اور درشیل سفارے کی وائرل ہونے والی تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور چائلڈ اسٹار درشیل سفارے کی سامنے آنے والی منفرد کرداروں کی تصاویر کی حقیقت سامنے آگئی۔

    ’تارے زمین پر‘ کے چائلڈ اسٹار اداکار درشیل سفارے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عامر خان کی چند تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں اداکار کو منفرد کرداروں میں دیکھا گیا۔

    تصاویر میں عامر خان جنگلی کے روپ میں نظر آئے، اُن کے ایک ہاتھ میں پتھر جبکہ دوسرے ہاتھ میں آگ لگی لکڑی ہے، دیگر کرداروں میں اُنہیں خلا میں اور ساتھ ہی چھوٹا طیارہ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Darsheel Safary (@dsafary)

    تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھی کہ بالی ووڈ سُپر اسٹار عامر خان فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد اب اپنی نئی فلم ’تارے زمین پر‘ کے سیکوئل’ستارے زمین پر‘ کام شروع کردیا ہے۔

    درشیل سفارے نے عامر خان کی تصویروں کا ایک سیٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’’یہ عامر کا ملٹی ویرس ہے، اور ہم سب اس میں رہ رہے ہیں ‘‘۔

    لیکن عامر خان اور درشیل سفاری کی وائرل ہونے والی تصاویر ایک اشتہار کی ہے جس میں اداکار عامر خان اور درشیل سفاری 2007 کی فلم تارے زمین پر میں اداکاری کے 16 سال بعد دوبارہ اکٹھے ہوئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Darsheel Safary (@dsafary)

    اداکار درشیل سفاری نے اپنے انسٹاگرام پر اشتہار شیئر کیا جس میں عامر خان دادا کا کردار ادا کرتے نظر آئے، جو اپنی زندگی کے تمام مسائل کا حل تلاش کرتا ہے۔

    واضح رہے کہ 2007 میں عامر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ‘تارے زمین پر’ میں درشیل سفاری نے بچے ایشان اوستھی کا کردار ادا کیا تھا جو کہ ڈسلیکسیا جیسی بیماری کا شکار تھا۔

    اس فلم میں عامر خان نے آرٹ ٹیچر رام شنکر کا کردار ادا کیا۔ یہ فلم ایشان کی زندگی کے گرد گھومتی تھی جس کی خراب تعلیمی کارکردگی کی وجہ سے اس کے والدین اسے بورڈنگ اسکول بھیج دیتے ہیں ، جہاں پھر رام شنکر اسے پڑھنے لکھنے میں مدد اور اس کے اندر چھپے ٹیلنٹ کو باہر نکالتے ہیں۔

    یہ بھی یار رہے کہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کی ناکامی کے بعد فلم نگری سے کچھ عرصہ وقفہ لینے کے بعد عامر خان نے اب اپنے اگلے پروجیکٹ کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ان کی آنےو الی فلم کا نام ’ستارے زمین پر ‘ہے، یہ فلم 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’تارے زمین پر‘ کی تھیم سے ملتی جلتی ہوگی۔

  • شاہد کپور کا عامر خان کی فلم’رنگ دے بسنتی‘ سے متعلق اہم انکشاف

    شاہد کپور کا عامر خان کی فلم’رنگ دے بسنتی‘ سے متعلق اہم انکشاف

    ممبئی: بھارت کے نامور اداکار شاہد کپور نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان کی بلاک بسٹر فلم ’رنگ دے بسنتی‘ انہیں آفر کی گئی تھی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نامور اداکار نیہا دھوپیا کے شو ’نو فلٹر نیہا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ فلم رنگ دے بسنتی انہیں آفر کی گئی تھی لیکن وہ اسے نہیں کرسکے۔

    اداکار شاہد کپور نے اس کی وجہ بتائی کہ اُس وقت کے دیگر فلمیں اور شوٹنگ کی تاریخیں موجود تھیں اس لئے انہوں نے انکار کردیا لیکن جب میں نے فلم کو دیکھا تو وہ مجھے بہت پسند آئی اور پھر مجھے یہ فلم نہ کرنے کا افسوس ہوا۔

    فلم رنگ دے بسنتی تقریباً 19 سال قبل ریلیز ہوئی تھی جس میں عامر خان، سوہا علی خان، کنال کپور، شرمن جوشی، اتل کلکرنی اور سدھارتھ سمیت کئی نامور اسٹارز جلوہ گر ہوئے تھے۔

    اس فلم میں آر مادھون نے فلم میں ایک پائلٹ کا کردار نبھایا تھا اور وہی کردار فلم کی کہانی بنا تھا، فلم کے ہدایت کار اوم پرکاش مہرا نے آر مادھون سے قبل شاہ رخ خان کو اس کردار کی پیشکش کی تھی۔

  • عامر خان فلم ’دنگل‘ کی آنجہانی اداکارہ سہانی کے گھر پہنچ گئے

    عامر خان فلم ’دنگل‘ کی آنجہانی اداکارہ سہانی کے گھر پہنچ گئے

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی سُپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ سہانی بھٹناگر کی موت کے چند دن بعد ان کے گھر پہنچ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اپنی فلم کی چائلڈ اداکارہ سوہانی بھٹناگر کی انتقال کے بعد ان کی فیلمی سے تعزیت کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے۔

    اداکار عامر خان نے اس ملاقات کے دوران سہانی بھٹناگر کے والدین سے اداکارہ کی بیماری کے بارے میں بات کی اور ان کی اچانک موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    فلم ’دنگل‘ کی اداکارہ کی موت سے قبل آخری انسٹاگرام پوسٹ کیا تھی؟

    واضح رہے کہ سہانی بھٹناگر نے عامر خان کی سُپر ہٹ فلم ’دنگل‘ میں اُن کی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار ادا کیا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دنگل کے بعد سوہانی بھٹناگر نے اداکاری سے وقفہ لے لیا تھا کیونکہ وہ اپنی پڑھائی پر توجہ دینا چاہتی تھیں تاہم بیماری کے باعث وہ چل بسیں۔

  • عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

    عامر خان کی فلم ’دنگل‘ کی معروف اداکارہ انتقال کر گئیں

    بالی ووڈ کی سپر ہٹ فلم ’دنگل‘ کی معروف چائلڈ اداکارہ سہانی بھٹناگر 19 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

     بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان کی فلم دنگل میں نوجوان ببیتا پھوگٹ کا کردار ادا کرنے والی چائلڈ اداکارہ سہانی بھٹناگر بیماری کے باعث انتقال کر گئیں اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے بھی افسوس کا اظہار کیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سہانی بھٹناگر کو کچھ عرصہ قبل ٹانگ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے لیے انہوں نے دوائیاں لی تھیں، ان دوائیوں نے اداکارہ کی صحت پر منفی اثر ڈالا جس کے بعد ان کے پورے جسم میں پانی جمع ہونے لگا تھا۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سہانی کو تشویشناک حالت میں دہلی کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکیں اور آج صبح چل بسیں۔

    عامر خان کی پروڈکشن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ہمیں اپنی سوہانی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا، ہماری دلی تعزیت ان کی والدہ پوجا جی اور پورے خاندان کے ساتھ ہے۔

    عامر خان پروڈکشن ہاؤس نے لکھا کہ ’ دنگل سہانی کے بغیر ادھوری ہوتی، سہانی ایک باصلاصحیت اداکارہ تھی، سہانی تم ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہو گی‘۔

    واضح رہے کہ دنگل 23 دسمبر 2016 کو ریلیز کی گئی تھی جس میں سہانی نے عامر خان کی چھوٹی بیٹی ببیتا کماری کے بچپن کا کردار نبھایا تھا، ببیتا کماری کی جوانی کا کردار اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے نبھایا تھا۔

  • عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر جاری

    عامر خان کی سابقہ اہلیہ کرن راؤ کی فلم ”لاپتا لیڈیز“ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: جیو اسٹوڈیو اور اداکار عامر خان پروڈکشنز کے اشتراک سے کرن راؤ کی ہدایت کاری میں بننے والی ’لاپتا لیڈیز ‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

    مداحوں کے کافی انتظار کے بعد ’لاپتا لیڈیز‘ کے ٹریلر کی آخر کار نقاب کشائی کر دی گئی ہے، کامیڈی سے بھرپور انٹرٹینر پر مبنی فلم کے ٹریلر کو صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

    دیہی بھارت میں بنائی گئی اس کہانی کی کہانی دو نوجوان دلہنوں کے گرد گھومتی ہے جو ٹرین میں گم ہو جاتی ہیں اور اس کے نتیجے میں حیران کن واقعات کا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔

    ‘لاپتا لیڈیز’ ایک فلم ہے جو جیو اسٹوڈیو کی طرف سے پیش کی گئی ہے، جس کی ہدایت کاری کرن راؤ نے کی ہے، اور اسے عامر خان اور جیوتی دیشپانڈے نے پروڈیوس کیا ہے۔

    اس فلم کا اسکرین پلے بپلاب گوسوامی کی ایوارڈ یافتہ کہانی پر مبنی ہے، اسکرین پلے اور مکالمے اسنیہا ڈیسائی نے لکھے ہیں جبکہ اضافی مکالمے دیویاندھی شرما کے ہیں۔ یہ فلم یکم مارچ 2024 کو ریلیز کی جائے گی۔

  • مداحوں کا انتطار ختم، عامر خان پھر سے بڑے پردے پر نظر آئیں گے

    مداحوں کا انتطار ختم، عامر خان پھر سے بڑے پردے پر نظر آئیں گے

    عامر خان کے مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی، مسٹر پرفیکشنسٹ جلد ہی شائقین کو بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔

    کافی عرصے سے بالی وڈ سے دور رہنے والے والے عامر خان ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ کے ہندی ری میک کیساتھ اداکاری کی دنیا میں پھر سے اپنے جلوے بکھیرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ اور دیگر چیزیں فائنل کرنے کے سلسلے میں وہ بھارتی دالحکومت روانہ ہوگئے ہیں۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ پر سامنے آنے والی خبروں میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ‘تھری ایڈیٹس‘ کے اداکار اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کیلئے اگلے ایک ماہ تک دہلی میں قیام کریں گے۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے دہلی میں ایک ماہ تک رکیں گے جبکہ اگلے ماہ فروری میں فلم کے فلور پر جانے کا امکان ظاہر کیا جارہاہے۔

    میڈیا رپورٹس میں یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ عامر خان ہسپانوی فلم ’چیمپئنز‘ کے ری میک میں ایک ’مینٹور‘ کا کردار میں نظر آئیں گے۔

    اداکار فلم ’لال سنگھ چڈھا’ میں آخری بار نظر آئے تھے، تاہم یہ فلم ناکامی سے دوچار ہوئی تھی۔ اس کے بعد 2022 میں عامر خان نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔

    عامر خان نے کہا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد فلم چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں عامر کی صاحبزادی ایرا خان کی شادی ان کے پرانے دوست نوپور شیکھرے سے انجام پائی ہے۔ شادی کی استقبالیہ تقریب میں کئی بالی وڈ ستاروں نے شرکت کی تھی۔

  • عامر خان کی بیٹی کے ولیمے میں بالی وڈ ستاروں کی آمد نے چارچاند لگا دئیے

    عامر خان کی بیٹی کے ولیمے میں بالی وڈ ستاروں کی آمد نے چارچاند لگا دئیے

    ممبئی: بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرا خان اور داماد نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب میں بالی وڈ ستاروں کی آمد نے چارچاند لگا دئیے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا کے مطابق 13 جنوری کو ممبئی میں باندرہ کرلا کمپلیکس کے مقام پر آئرا خان اور نوپور شیکھرے کے ولیمے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں بالی ووڈ کی دُنیا کے نامور ستاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ولیمے کی تقریب میں شاہ رخ خان، سلمان خان، رنبیر کپور، انیل کپور، ریکھا، ہیما مالنی، مادھوری اور کترینہ سمیت دیگر بالی وڈ اداکاروں نے شرکت کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla)

    آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    بھارت میں دو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کی شادی کے لیے خصوصی رجسٹریشن کی جاتی ہے اس کے بعد جوڑے اپنی اپنی روایات کے مطابق شادیاں کرسکتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کے بعد دونوں نے مسیحی طرز سے شادی کی، اس دن آئرا مسیحی دلہن بنیں، اُنہوں نے سفید رنگ کا گاؤن زیب تن کیا جبکہ اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے پینٹ سوٹ میں ملبوس تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    واضح رہے کہ آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تقریبات کا آغاز 8 جنوری سے راجھستان کے شہر اودے پور میں ہوا تھا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

  • ’ اے کیا بولتی تو‘ عامر خان بیٹی کی شادی میں جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    ’ اے کیا بولتی تو‘ عامر خان بیٹی کی شادی میں جھوم اٹھے، ویڈیو وائرل

    آئرا خان اور اُن کے ہندو شوہر نوپور شیکھرے نے 3 جنوری کو ممبئی میں ایک تقریب کے دوران اپنی شادی کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ پر دستخط کیے۔

    آئرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی تین روزہ تقریبات بدھ کو مسیحی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔

    تقریبات کی ایک نئی اندرونی ویڈیو اب انسٹاگرام پر منظر عام پر آئی ہے، جس میں پرجوش اور قابل فخر والد کو دوستوں کے ساتھ اپنے گانے پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    عامر خان کی یہ ویڈیو اب آن لائن سامنے آئی ہے، جس میں عامر خان نے فلم ’غلام‘ کے اپنے مشہور گانے ’’اے کیا بولتی تو۔۔۔۔۔ اے کیا میں بولوں‘‘ پر ڈانس کیا۔

    انسٹاگرام پر  عامر خان کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں عامر خان اپنی بیٹی کی رخصتی پر اپنی ذہنی کیفیت کو شیئر کرتے ہوئے نظر آئے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Spice (@spicesocial)

    خیال رہے کہ پچھلے دنوں شادی کی رجسٹریشن کے بعد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر ادے پور میں گزشتہ شب ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by F I L M Y G Y A N (@filmygyan)

    آئرا نے اپنی شادی کے دن مسیحی طرز کی دلہن بننے کا انتخاب کیا اور وہ سفید رنگ کے گاؤن میں نظر آئیں جبکہ اُن کے شوہر نوپور شیکھرے خاکی رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔

  • ’’بیٹی کی شادی پر بہت روؤں گا‘‘ عامر خان نے اپنا کہا سچ کردکھایا!

    ’’بیٹی کی شادی پر بہت روؤں گا‘‘ عامر خان نے اپنا کہا سچ کردکھایا!

    بالی وڈ کے جانے مانے اداکار عامر خان نے ایک بار کہا تھا کہ میں اپنی بیٹی کی شادی پر بہت روؤں گا، اداکار نے اپنا کہا سچ کردکھایا۔

    مسٹر پرفیکشنسٹ اپنی صاحبزادی ایرا خان کی شادی پر جذبات پر قابو نہ رکھ سکے، ان کے رونے اور آنسو پوچھنے کے لمحات کیمرے میں قید ہوگئے جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

    ماضی میں ایک انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ وہ اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں بہت روئیں گے۔ انھوں نے کہا تھا کہ میں بہت جذباتی ہوں، اُس دن میں یقیناً بہت رونے والا ہوں، میں اپنی مسکراہٹ اور آنسوؤں پر قابو نہیں رکھ سکتا۔

    جب گزشتہ دنوں ایرا اور نوپور باقاعدہ شادی کے بندھنے میں بندھے تو کسی بھی عام باپ کی طرح اس لمحے عامر بھی جذبات کے ہاتھوں مجبور ہوکر روتے نظر آئے۔

    شادی کی تقریب سے وائرل کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے دولہا اور دلہن نے انگوٹھیوں کا تبادلہ کیا۔ اس دوران ایرا کے والد عامر خان جو کہ سیاہ سوٹ میں ملبوس تھے روتے ہوئے نظر آئے جبکہ وہاں موجود اکثر مہمان بھی جذباتی ہو گئے۔

    اس کے علاوہ شادی کی تقریب سے وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عامر خان اور ان کی سابق اہلیہ رینا دتہ بھی اپنے آنسو صاف کرتے نظر آرہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پچھلے دنوں شادی کی رجسٹریشن کے بعد بھارتی ریاست راجھستان کے شہر ادے پور میں گزشتہ شب ایرا خان اور نوپور شیکھرے کی شادی کی شاندار تقریب منعقد ہوئی۔

    ایرا نے اپنی شادی کے دن مسیحی طرز کی دلہن بننے کا انتخاب کیا اور وہ سفید رنگ کے گاؤن میں نظر آئیں جبکہ اُن کے شوہر نوپور شیکھرے خاکی رنگ کے سوٹ میں ملبوس تھے۔

  • ’اختیارات ضبط کرنے کی سازش‘ عامر خان کے بھائی کا اداکار پر سنگین الزام

    ’اختیارات ضبط کرنے کی سازش‘ عامر خان کے بھائی کا اداکار پر سنگین الزام

    ممبئی: بالی ووڈ کے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ عامر خان کے بھائی فیصل خان نے اپنے بھائی پر سنگین الزام عائد کیا ہے کہا کہ بھائی نے تمام اختیارات ضبط کرنے کی سازش کی تھی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ماضی میں اداکار عامر خان کے بھائی فیصل خان نے ایک انٹرویو میں یہ انکشاف کیا تھا کہ عامر خان نے انہیں پاگل ثابت کر کے ان کے تمام اختیارات ضبط کرنے کی سازش کی تھی۔

    فیصل خان نے کہا کہ’ ایک دن عامر خان میرے گھر پولیس اور ڈاکٹر لے آئے ار کہا کہ میری ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے، اس میں وہ مجھے ساتھ لے جانا چاہتے ہیں‘۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ عامر نے مجھ سے کہا کہ ہم تمہیں کلینک لے کر جائیں گے جہاں تمھارا معائنہ ہوگا اور اگر تم ہمارے ساتھ نہیں گئے تو  ڈاکٹر تمہیں انجیکشن دے گا اور تمہیں بے ہوش کر کے ہم ساتھ لے جائیں گے۔

    فیصل خان نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2007 میں عامر کی میرے پاس کال آئی اور اس نے مجھ سے کہا کہ ’’فیصل تم پاگل ہو اور کل عدالت میں تم اس بات کا اقرار کرتے ہوئے یہ کہو گے تم اپنے ذہنی کیفیت کے سبب اپنے فیصلے خود نہیں لے سکتےاور تمہیں ایک سرپرست کی ضرورت ہے‘‘۔

    فیصل خان نے بتایا کہ  میں یہ سن کر چونک اٹھا، عدالت میں جج نے مجھے کہا کہ آپ مینٹل اسپتال جائیں اگر وہ آپ کی دماغی حالت کو درست قرار دے دیتا ہے تو فیصلہ آپ کے حق میں دے دیا جائے گا اور اس کے بعد یہ کیس چلتا رہا۔

    واضح رہے کہ عامر اور فیصل کے تعلقات میں اُس وقت کچھ تلخی آ گئی تھی، جب فیصل نے عامر کو ’موقع پرست‘ کہہ دیا تھا۔

    جبکہ فیصل خان نے  آئیرا کی شادی میں بھی شرکت نہیں کی تھی، ان کی عدم موجودگی نے ایک بار پھر دونوں کے تعلقات کو ناخوشگوار قرار دے دیا ہے۔