Tag: عامر خان

  • عامر خان بھائی کے گلے لگ گئے، تصاویر وائرل

    عامر خان بھائی کے گلے لگ گئے، تصاویر وائرل

    مسٹر پرفیکشنسٹ کے طور پر جانے جانے والے بھارتی اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان تلخیاں ختم ہو گئی ہیں، دونوں اپنی والدہ کی سال گرہ پر گلے لگ گئے۔

    بالی ووڈ اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کافی عرصے بعد والدہ کی سالگرہ پر ملے، اس موقع پر دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے عامر خان کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ زینت حسین کی 89 ویں سال گرہ کی مختصر تقریب منعقد ہوئی تھی، جس میں عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راؤ اور عامر کے بھائی فیصل خان نے بھی شرکت کی۔

    دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا، جس کی تصاویر ان کی بہن نکہت ہیگڑے نے انسٹاگرام پر شیئر کیں، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

    عامر اور فیصل کے تعلقات میں پچھلے برس اُس وقت کچھ تلخی آ گئی تھی، جب فیصل نے عامر کو ’موقع پرست‘ کہہ دیا تھا، دراصل عامر خان نے کئی برس پرانی اپنی ایک متنازع رائے پر میڈیا پر معافی مانگ لی تھی، جس پر فیصل نے کہا عامر کو فوراً ہی معذرت کرنا چاہیے تھی، اس وقت نہیں جب ان کی فلم ریلیز ہونے والی تھی، یہ بات موقع پرستی لگتی ہے۔

    واضح رہے کہ ان دونوں بھائیوں نے 2000 کی فلم ’میلہ‘ میں ایک ساتھ اداکاری بھی کی تھی۔

  • ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، مگر…‘

    ’سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بہت بُرا رہا، مگر…‘

    ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اندسٹری کے ’بھائی‘سلمان خان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔

    عامر خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے بہترین دوست مانے جاتے ہیں اور دونوں عوامی طور پر ایک دوسرے کی تعریف بھی کرتے رہتے ہیں، لیکن ایک وقت ایسا تھا جب عامر خان، سلمان کو بالکل پسند نہیں کرتے تھے۔

    کرن جوہر کے چیٹ شو ’کافی ود کرن‘ میں اداکار عامر خان نے سلمان خان کے بارے میں انکشاف کیا کہ ’فلم انداز اپنا اپنا‘ میں میرا سلمان کے ساتھ کام کرنے کا بے حد برا تجربہ رہا، میں نے انھیں انتہائی لاپروا پایا۔

    عامر خان نے کہا کہ اس کے بعد اگرچہ میں ان سے جب بھی ملتا تو شائستگی سے بات کرتا لیکن انداز اپنا اپنا کے بعد میں ان سے دور ہی رہنے کی کوشش کرتا تھا۔

    عامر خان نے بتایا کہ مگر بعد میں سلمان سے متعلق میری رائے مکمل طور پر بدل گئی، سلمان دوبارہ میری زندگی میں اس وقت آئے جب میں اپنی بیوی رینا سے علیحدہ ہوا تھا۔

    انھوں نے کہا کہ اس وقت میں اپنی زندگی کے بے حد مایوس کن دور سے گزر رہا تھا، میں ڈیڑھ سال تک تقریباً اپنے گھر میں ہی بند رہا تھا اس دوران میری سلمان کے ساتھ ایک ڈرنک پر ملاقات ہوئی اور ہم دونوں ایک دوسرے کے قریب ہو گئے اور ہماری دوستی بڑھتی چلی گئی۔

  • عامر خان اور کپل شرما‌ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل

    عامر خان اور کپل شرما‌ کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل

    ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان اور کپل شرما‌کے درمیان دلچسپ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلائے جانے والے عامر خان نے کپل شرما‌شو کے میزبان کپل سے ایک پروگرام کے دوران آمنا سامنا ہوا۔

    اس دوران عامر خان نے کپل شرما کو کہا کہ ’میں نے کپل جی کو فون کرکے ان کا شکریہ ادا کیا، میں نے انہیں کہا آپ لوگوں کو خوب انٹرٹین کرتے ہیں، لوگوں کو دل بہلانا بہت بڑا کام ہے‘۔

    انہوں نے کپل سے پوچھ لیا کہ آپ نے مجھے آج تک اپنے شو میں نہیں بلایا، کپل شرما نے کہا کہ میں نے دعوت دی تھی، آپ جب ہمارے شو میں آئیں گے تو یہ ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

    کپل شرما نے کہا کہ میں نے آپ سے کئی بار گفتگو کے دروان اپنے شو میں آنے کی درخواست کی ہے، لیکن ہر بار یہ مجھے بعد میں بات کرنے کا کہہ کر 3 سال بعد ملاقات کرتے ہیں۔

  • شاہد کپور کو کون سی فلم ٹھکرانے کا پچھتاوا 17 سال بعد بھی ہے؟

    شاہد کپور کو کون سی فلم ٹھکرانے کا پچھتاوا 17 سال بعد بھی ہے؟

    معروف بھارتی اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ انہیں سنہ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم رنگ دے بسنتی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی جو وہ قبول نہ کرسکے، اور اس کا انہیں آج بھی افسوس ہے۔

    ایک پرانے دیے گئے انٹرویو میں شاہد کا کہنا تھا کہ انہیں فلم رنگ دے بسنتی میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تھی۔

    شاہد کے مطابق انہیں اس میں سدھارتھ کا کردار آفر کیا گیا تھا، وہ فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر رو دیے تھے اور اس فلم میں کام کرنا چاہتے تھے، لیکن وقت کی کمی کے باعث انہیں انکار کرنا پڑا۔

    یاد رہے کہ راکیش اوم پرکاش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رنگ دے بسنتی کالج کے کھلنڈرے دوستوں کی کہانی تھی، سنہ 2006 میں ریلیز ہونے کے بعد یہ سال کی کامیاب ترین فلموں میں شامل رہی۔

    شاہد کپور کے مطابق انہیں اس فلم میں کام نہ کرنے کا پچھتاوا آج بھی ہے۔

    یاد رہے کہ سنہ 2003 میں شاہد کپور نے فلم عشق وشق سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا تھا، ان کی بے شمار فلموں میں سے کچھ ہٹ ہوئی تھیں جن میں جب وی میٹ، حیدر، اور پدماوت وغیرہ شامل ہیں۔

    2019 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم کبیر سنگھ متنازعہ ہونے کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں کی فہرست میں شامل ہے جبکہ حال ہی میں انہوں نے ایک ویب سیریز فرضی میں بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

  • باکسر عامر خان کی ہیروں کی گھڑی لوٹنے والے ملزمان کا اعتراف جرم

    باکسر عامر خان کی ہیروں کی گھڑی لوٹنے والے ملزمان کا اعتراف جرم

    معروف پاکستانی نژاد باکسر عامر خان گزشتہ برس سڑک پر ہونے والی ڈکیتی کی واردات میں اپنی ہیروں کی گھڑی سے محروم ہوگئے تھے، انہیں لوٹنے والے ملزمان نے اب اعراف جرم کرلیا ہے۔

    لندن میں پاکستانی نژاد باکسر عامر خان کی 86 ہزار ڈالر کی گھڑی گن پوائنٹ پر لوٹنے والے 2 ڈاکوؤں نے اعتراف جرم کر لیا ہے، اس گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے اور پاکستانی کرنسی میں اس گھڑی کی قیمت 2 کروڑ 43 لاکھ روپے کے قریب تھی۔

    20 سالہ دانتے کیمپبیل اور 25 سالہ احمد بانا نے لندن کی عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا، جبکہ ان کے اس جرم کی سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    جاسوس کانسٹیبل سٹورٹ پونڈر کا کہنا تھا کہ ان افراد نے منصوبہ بندی کے ساتھ واردات کی اور انہیں معلوم تھا کہ وہ کس کو لوٹ رہے ہیں اور کیا لوٹ رہے ہیں، گلی میں بہت سے لوگوں کی موجودگی میں انہیں اسلحہ نکال کر عامر خان کو دھمکی دینے میں کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں ہوئی۔

    یہ ڈکیتی گزشتہ برس اپریل میں اس وقت ہوئی جب عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم مشرقی لندن میں ایک ریسٹورنٹ سے باہر آئے۔

    پولیس نے اس واردات کا سراغ سی سی ٹی وی کیمرے سے احمد بانا کی سلور رنگ کی مرسڈیز کار سے لگایا اور پھر اس کے ذریعے دانتے کیمپبیل کو پکڑا، یہ دونوں 22 جون کو گرفتار ہوئے۔

    عامر خان نے ایک سماعت کے دوران عدالت کو بتایا کہ میں ایک کھلاڑی اور فائٹر ہوں، میں نے بہت مشکل حالات کا سامنا کیا ہے، لیکن یہ مختلف تھا۔ یہ بہت زیادہ خوف زدہ کر دینے والا واقعہ تھا۔

    انہوں نے عدالت میں کہا کہ جب اس نے میرے چہرے کی طرف بندوق کی، میں اسے پہچان نہ سکا کیونکہ اس نے ماسک پہن رکھا تھا۔ میں نے منہ دوسری طرف کرلیا کیونکہ میں نہیں چاہتا تھا کہ وہ فائر کر دے۔

    سٹورٹ پونڈر نے کہا کہ جو بھی ڈکیتی کا شکار ہوتا ہے اسے فوری طور پر پولیس کو رپورٹ کرنا چاہیئے، اس سے ہمیں فارنزک شواہد ملتے ہیں اور متشدد مجرمان کے خلاف کارروائی کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    اس واقعے میں ملوث 2 مزید افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جو ریسٹورنٹ میں عامر خان پر نظر رکھے ہوئے تھے، بعد ازان عدالت نے انہیں رہا کر دیا، جبکہ حمزہ کیولین نامی ایک شخص کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔

  • ’اکیلے ہم اکیلے تم‘ فلم میں منیشا کیوں ناراض ہوگئی تھیں؟ عامر خان نے بتا دیا

    ’اکیلے ہم اکیلے تم‘ فلم میں منیشا کیوں ناراض ہوگئی تھیں؟ عامر خان نے بتا دیا

    بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے ایک بار فلم ’اکیلے ہم اکیلے تم‘ میں اپنے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ کے ساتھ پیش آنے والے ایک واقعہ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ منیشا فلم کی شوٹنگ کے دوران ناراض ہوگئی تھیں۔

    سپر اسٹار عامر خان نے یہ واقعہ ماضی کی معروف اداکارہ سیمی گریوال کے شو میں بطور مہمان گفتگو کے دوران بتائی تھی۔

    سیمی نے سوال کیا کہ  ان کا خواتین اداکاراؤں کے ساتھ بطور جنس مخالف معاملہ کس طرح کا ہوتا ہے جس پر عامر خان نے کہا کہ جب میں کسی اداکارہ کے ساتھ کام کرتا ہوں تو میں اسے یہ ظاہر کرتا ہوں کہ میں اس سے پیار کرتا ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اس کردار میں حقیقت کا رنگ بھروں۔

    انہوں نے کہا کہ جب میں اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہوں تو بھی یہی ظاہر کرتا ہوں لیکن جیسے ہی شوٹ ختم ہوتا ہے تو پھر میں اس رول سے باہر آجاتا ہوں۔

    سیمی گریوال کے مطابق ایک مرتبہ منیشا نے انہیں فلم اکیلے ہم اکیلے تم میں کام کے دوران عامر خان کے رویے کی شکایت کی تھی۔ اس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ یہ اسکرپٹ کی ضرورت تھی، اس کے علاوہ کچھ اور نہیں تھا۔ تاہم جب فلم میں کام شروع کیا تو ان سے کچھ فاصلہ برقرار رکھا۔

    واضح رہے اکیلے ہم اکیلے تم  منصور خان کی ہدایتکاری میں  1995 کی ایک رومانی فلم تھی جس میں عامر خان اور منیشا کوئرالہ کے ساتھ ماسٹر عادل نے کام کیا تھا۔

  • ٹوئنکل کھنہ نے ایسا کیا کہا کہ عامر خان انھیں تھپڑ مارنے والے تھے؟

    بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ ایک فلم سیٹ پر عامر خان انھیں بس تھپڑ مارنے ہی والے تھے، تاہم اس موقع پر مسٹر پرفیکشنسٹ نے فوراً کہا ’’کیا میں نے ایسا کیا؟‘‘

    جمعرات کے روز اپنی 48 ویں سال گرہ منانے والی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے 2015 میں اپنی کتاب ’مسز فنی بونز‘ کی رونمائی کرائی تھی، یہ نوک جھونک اسی تقریب میں ہوئی۔

    بھارتی میڈیا نے اس واقعے کی یاد تازہ کرتے ہوئے رپورٹ کیا کہ سپر اسٹار اکشے کمار کی اہلیہ ٹوئنکل نے کہا تھا کہ ایک بار اپنے شوہر کے بارے میں سوچنے پر عامر خان انھیں تھپڑ مارنے ہی والے تھے۔

    جب تقریب کے دوران کرن جوہر نے عامر سے پوچھا کہ ’’آپ کا ان کے ساتھ تجربہ کیسا رہا؟ کیا آپ نے کبھی سوچا کہ یہ اچھی اداکارہ تھیں؟‘‘ تو اس سے پہلے کہ وہ جواب دیتے ٹوئنکل نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے کہا ’’نہیں نہیں، انھوں نے ایک مرتبہ مجھ سے پوچھا کہ کیا ہو رہا ہے؟ ایسے کیوں برتاؤ کر رہی ہو؟ تم تو کام پر بالکل بھی دھیان نہیں دے رہی ہو۔‘‘

    واضح رہے کہ یہ عامر خان کی 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم ’میلہ‘ کی شوٹنگ کے دوران کا واقعہ ہے۔ ٹوئنکل نے کہا ’’اس کے جواب میں نے کہا کہ میں اکشے کے بارے میں سوچ رہی ہوں، جس کے بعد یہ مجھے تھپڑ مارتے مارتے رہ گئے۔‘

    عامر خان نے اس پر کہا ’’کیا میں نے ایسا کیا؟ نہیں نا۔‘‘ اور ٹوئنکل نے جواب دیا ’’ہاں نہیں کیا۔‘‘ عامر خان نے کہا ’’میں اس طرح کا رد عمل کبھی ظاہر نہیں کروں گا۔‘‘ ٹوئنکل نے کہا ’’ہاں، تم نے صرف چہرہ بنا لیا تھا۔‘‘

    بعد ازاں، عامر خان نے کرن جوہر کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے خیال سے یہ شان دار تھیں، ہم سب کی مختلف قابلیتیں ہیں، ٹوئنکل لوگوں کی بے عزتی کرنے کے معاملے میں بہت قابل ہے، یہ لوگوں کی بے عزتی کرنے میں ماہر ہے، میں جتنے وقت سے انھیں جانتا ہوں، یہ میری بے عزتی ہی کرتی آ رہی ہیں۔‘

  • چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان

    چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹانے کا امکان

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے سیکوریٹی اینڈ ایکس چینج کمیشن کے موجودہ چیئرمین عامر احمد خان کو ہٹاکر عاکف سعید کو چیئرمین بنائے جانے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان کو عہدے سے ہٹانے اور عاکف سعید کو چیئرمین ایس ای سی پی بنانے کا امکان ہے ۔

    ذرائع نے بتایا کہ موجودہ چیئرمین عامر خان کمشنر ایس ای سی پی تعینات رہیں گے، وفاقی حکومت ایس ای سی پی میں کمشنر کی 3خالی آسامیوں پر انٹرویو ہوچکے ہیں اور اس سلسلے میں اب تعیناتیاں جلد ہونے کا امکان ہے۔

    وفاقی حکومت نے سرکولیشن سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے قبل تین نئے کمشنر کی منظوری دے دی تھی۔

    کابینہ سرکولیشن سمری کے ذریعے نئےتعینات ہونیوالے کمشنرز عاکف سعید، عبدالرحمان اور مجتبیٰ لودھی کےناموں کی منظوری دے چکی ہے۔ عاکف سعید کی بطور کمشنر تعیناتی کے فوری بعد انہیں چیئرمین ایس ای سی پی تعینات کیا جا سکتا ہے۔

  • عامر خان نے 35 سال کے بعد اداکاری سے بریک لے لیا

    عامر خان نے 35 سال کے بعد اداکاری سے بریک لے لیا

    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنے فلمی کیریئر میں پہلی بار اداکاری سے بریک لے لیا۔

    عامر خان نے حال ہی میں دلی میں ایک ایونٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر پر بات کرتے ہوئے اس بارے میں بتایا کہ وہ ایکٹنگ سے بریک لے رہے ہیں اور آنے والے دیڑھ سالوں تک وہ ایکٹر کے طور پر کام نہیں کریں گے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے لال سنگھ چڈھا کے بعد چیمپئنز میں بھی اداکاری کرنی تھی لیکن میں اب ایک وقفہ لینا چاہتا ہوں، اپنے خاندان کے ساتھ، اپنی ماں، اپنے بچوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں۔

    عامر خان نے بتایا کہ میں اداکاری سے تھوڑی دیر کے لیے بریک لینا چاہتا ہوں، جب میں ایک اداکار کے طور پر کوئی فلم کرتا ہوں تو میں اس میں اتنا کھو جاتا ہوں کہ میری زندگی میں اور کچھ نہیں ہوتا۔

    بالی ووڈ کے اداکار نے بتایا کہ میں 35 سالہ طویل فلمی کیریئر میں اداکاری کرنے کے بعد پہلی بار ڈیڑھ سال کا بریک لئے رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں 35 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں نے اپنے کام پر پوری توجہ مرکوز رکھی  لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ میرے قریب رہنے والوں کے ساتھ یہ مناسب نہیں ،اب مجھے کچھ وقت نکالنا ہوگا۔ تاکہ ان کے ساتھ رہوں۔

    واضح رہے کہ عامر خان کی آخری فلم فلاپ رہی ہے، لال سنگھ چڈھا ہالی ووڈ فلم ’فاریسٹ گمپ‘ کا ہندی ری میک تھی، 100 کروڑ میں بننے والی فلم نے دنیا بھر میں صرف 80 کروڑ کمائے تھے۔

  • عامر خان نے امیشا پٹیل کو فلم کیوں دلوائی؟

    عامر خان نے امیشا پٹیل کو فلم کیوں دلوائی؟

    بالی ووڈ کی خوب صورت اداکارہ امیشا پٹیل کے پرستار یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ ایک بار انھوں نے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو اپنے آئی کیو لیول یعنی ذہانت سے بے حد متاثر کر دیا تھا۔

    ریتھک روشن کے ساتھ فلم ’کہو نا پیار ہے‘ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ امیشا پٹیل کو ایک بار عامر خان نے ان کے IQ لیول سے متاثر ہو کر فلم میں انٹری دلائی تھی۔

    امیشا پٹیل بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے بے حد کم وقت میں مقبولیت حاصل کی، پرستار امیشا پٹیل کی خوب صورتی اور اداکاری کی صلاحیت کے دیوانے ہیں۔

    پرستاروں کے ساتھ ساتھ ایک بار انھوں نے عامر خان تک کو متاثر کیا، جس پر عامر نے ایک فلم میں ایشوریہ رائے کی جگہ امیشا پٹیل کو کاسٹ کروا دیا۔

    دراصل عامر خان نے امیشا پٹیل کو 2003 میں برطانوی ٹی وی کے ایک پروگرام میں دیکھا، اس پروگرام میں عامر امیشا کے آئی کیو سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

    ہدایت کار کیتن مہتا کی فلم منگل پانڈے میں بنگالی بیوہ کے کردار کے لیے ایشوریہ رائے کے ساتھ جب بات نہیں بن پائی تو عامر خان کو امیشا پٹیل یاد آ گئیں، اور عامر خان نے اس کردار کے لیے ڈائریکٹر کو امیشا پٹیل کا نام تجویز کر دیا۔

    یاد رہے کہ منگل پانڈے میں امیشا پٹیل کے کام کو بہت سراہا گیا تھا۔ ان دنوں امیشا پٹیل اپنی سپر ہٹ فلم غدر کے دوسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔