Tag: عامر لیاقت

  • گرینڈ الائنس، عامر لیاقت کا جلا وطن رہنماؤں سے رابطہ

    گرینڈ الائنس، عامر لیاقت کا جلا وطن رہنماؤں سے رابطہ

    کراچی: شہر قائد میں مہاجر قیادت کی جانب سے گرینڈ الائنس کی تشکیل کے سلسلے میں ایم این اے ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی بیرون ملک مقیم جلا وطن رہنماؤں سے رابطہ کیا ہے۔

    ذرایع کے مطابق پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بننے والے عامر لیاقت بھی کراچی کے مسائل حل نہ ہونے اور شہری سندھ کے استحصال پر دلبر داشتہ ہو گئے ہیں۔

    عامر لیاقت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے لیے گرینڈ الائنس اور مہاجر قیادت کا ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا خیر مقدم کیا ہے، اس سلسلے میں انھوں نے بیرون ملک مقیم اہم شخصیات سے رابطہ بھی کیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت نے رابطے میں شہری سندھ کے مسائل کے حل، مہاجروں کے حقوق کے لیے مل کر جدوجہد کرنے، اور مل کر ساتھ چلنے پر بات چیت کی، عامر لیاقت نے بیرون ملک مقیم اور جلا وطن رہنماؤں کے ساتھ مل کر مسائل کے حل کے لیے کوششیں کرنے پر اتفاق کیا۔

    پاکستان آئیں گے اور وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آئیں گے، واسع جلیل

    انھوں نے کہا تمام رہنما جلد وطن لوٹیں، مل کر سنجیدگی اور مثبت سوچ کے ساتھ ملکی سالمیت اور کراچی کے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے ، میرے لیے ایم این اے شپ معنی نہیں رکھتی، اپنے لوگوں کی ترقی اور خوش حالی کے لیے کراچی کو بنانے کے لیے کسی کے ساتھ بھی ڈائیلاگ اور مل بیٹھنے کے لیے تیار ہوں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے جلا وطن رہنماؤں کی وطن واپسی کی اطلاعات پر اے آر وائی نے امریکا میں مقیم ایم کیو ایم پاکستان کے سابق سینئر رہنما واسع جلیل سے رابطہ کیا تھا، انھوں نے بتایا کہ وطن واپسی کے حوالے سے جب فیصلہ کریں گے تو ضرور بتاؤں گا اور علی الاعلان وطن لوٹیں گے۔

    انھوں نے کہا جب بھی واپس آؤں گا وائس آف کراچی کے پلیٹ فارم سے آؤں گا، اس کے چیئرمین ندیم نصرت نے شہری سندھ کے مسائل کے حل کے حوالے سے مہاجروں کے اتحاد کی بات کی ہے ، وہ مہاجروں کے اتحاد کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، مہاجر اتحاد اور شہری سندھ گرینڈ الائنس کے حوالے سے اعلیٰ سطح پر رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • ضلع غربی کی تقسیم، عامر لیاقت کی سندھ حکومت کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

    ضلع غربی کی تقسیم، عامر لیاقت کی سندھ حکومت کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

    کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے ایم این اے عامر لیاقت کی ضلع غربی کی تقسیم کےخلاف درخواست پر سندھ حکومت کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ایم این اےعامر لیاقت کی ضلع غربی کی تقسیم کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سندھ حکومت کو فوری نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد کردی۔

    جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ ضلع کیماڑی کےقیام کےنوٹیفکیشن تک سندھ حکومت کونوٹس جاری نہیں کرسکتے، سندھ حکومت نے نئے ضلع کے قیام کے لیے کونساغیرقانونی کام کیا؟ کراچی پہلے ایک ضلع تھاپھر4ضلع میں تقسیم کیاگیا، ضلع ملیربنایاگیاپھرکورنگی کو ضلع کا درجہ دیا گیا۔

    جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ اب کیماڑی کوساتواں ضلع بنایاجارہا ہے، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ کونساغیرقانونی کام ہوا ہے؟ کیا ضلع کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری ہوچکا ہے؟

    ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے بتایا ضلع کیماڑی کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا، وکیل نے کہا کہ 24اگست کوسندھ اسمبلی نےضلع کیماڑی کے قیام کا بل منظور کیا۔

    جسٹس محمدعلی مظہر استفسار کیا کہ کیامحض بل کی بنیادپرفیصلہ عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے؟ جب تک نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوجاتا تو کس چیز کو غیرقانونی قرار دیں؟

    خورشیدشاہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہرمیں امن کی صورتحال پیداہوسکتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں احتجاج کررہی ہیں، جسٹس محمدعلی مظہر نے کہا کہ امن وامان کو کنٹرول کرنا کس کا کام ہے؟ نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری ہو تو پھر فوری سماعت کی نئی درخواست دائر کریں۔

    سندھ ہائی کورٹ میں سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

  • حواس قابو میں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا، عامر لیاقت کا مراد علی شاہ کو جواب

    حواس قابو میں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا، عامر لیاقت کا مراد علی شاہ کو جواب

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ صاحب  حواس قابومیں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے وزیراعلیٰ سندھ کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مراد علی شاہ ذہنی بیمار لگے ہیں ان کو چاہیے معائنہ کرائیں، صرف یہی سندھ دھرتی کے بیٹے نہیں ،سندھ دھرتی ہماری بھی ماں ہے.

    عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھا جائے کیا کراچی سندھ کا حصہ نہیں ہے؟ کراچی کی جوحالت کررکھی ہے وہ سب کے سامنے ہے، سندھ تقسیم نہیں ہو سکتا مگر انتظامی طور پر معاملات بدل سکتے ہیں۔

    رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ مراد علی شاہ صاحب! سندھ ماں ہے تو کراچی اس کا بیٹا ! کون ہے جو بیٹے کو ماں سے الگ کرے گا، دُنیا میں کوئی وزیراعظم ایسا نہیں جسے وزیراعظم ہوتے ہوئے وزیراعلی بننے کا شوق ہو، وزیراعلی کوتو ہوسکتا ہے، وزیراعظم کو نہیں، حواس قابومیں رکھیے کوئی آپ کی ایگزیکٹو پاور شیئر نہیں کررہا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ کااشارہ ملکی ادارے کی طرف تھا ، سندھ حکومت کراچی میں آج تک کورنگی کراسنگ کو ٹھیک نہیں کرپائی، وزیراعلیٰ سندھ جھوٹ بول رہےہیں ،کراچی صرف جہانگیر پارک کا نام نہیں ہے۔

    عامرلیاقت نے مزید کہا کہ مسائل کےحل کی بات آتی ہے تو مل کر بیٹھنا یہ خود پسند نہیں کرتے، عمران خان جب کراچی آتے ہیں تو یہ خود جانا ، ملنا پسند نہیں کرتے۔

    یاد رہے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ اسمبلی میں کہا تھا سندھ ہماری ماں ہے، ماں کے ٹکڑے کرنے کی کوئی بات کرے گا تو سامنے کھڑے ہوں گے، سندھ حکومت اور اسمبلی کی ایگزیکٹو پاور کسی کے ساتھ شیئر نہیں کریں گے۔

  • مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیے، عامر لیاقت

    مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیے، عامر لیاقت

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کا کہنا ہے کہ 100فیصد متفق ہوں کہ لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پری پلان تھی، مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی سے متعلق بیان میں کہا کہ چوروں، لٹیروں، ڈاکوؤں اور قومی دولت لوٹنے والے شریفوں کو مفت مشورہ ہے ، نیب بلائے توہجوم جمع کرا کر پتھراؤکرا دیجیے، پیشی منسوخ ہوجائے گی، بریانی کی دیگیں زیادہ پکوائیے گا بعد ازاں محنت کشوں کو کھانا کھلانا ہوگا۔

    عامر لیاقت نے سوال کیا کیا کوئی بلٹ پروف گاڑی کےشیشےپتھر سے ٹوٹ سکتے ہیں، مریم نواز نے کہا کہ جب بلایا ہے تو ڈرتے کیوں ہوں، 100فیصد متفق ہوں کہ لیگی کارکنوں کی ہنگامہ آرائی پری پلان تھی، مریم نواز نے کیلبری فونٹ آنے سے پہلے ہی ایجاد کردیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا مریم نواز کو گرفتار کرکے کارروائی کرنی چاہیے۔

  • ‘نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے’

    ‘نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے’

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے پاکستان کے سیاسی نقشے پر تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، ہربات، فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حیرت ہے نقشے بازوں کونقشے کی فکر ہے؟ ناک نقشہ دیکھیں تو بھارتی شکلیں اور چلے نقشے کا مذاق اڑانے، نقشہ تو بن گیا کسی کے باپ میں ہمت ہے تو بدل کر دکھائے، ایساکرنےوالے کا ہی نقشہ بگڑکررہ جائے گا، ہربات، فیصلے پر تکلیف، ہم نے حدود بنادیں، باقی حدود میں رہیں۔

    یاد رہے چند روز قبل حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کیا تھا ، جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا جبکہ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیاتھا اور سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔

    پاکستان کےنئے سیاسی نقشے پر چین کو اعتماد میں لیاگیا ہے، نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائےگا اور سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکے بعدحتمی نقشہ سامنے آئے گا۔

    بعد ازاں بھارت نے پاکستان کی جانب سے نئے نقشے میں مقبوضہ کشمیر کو شامل کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی قانونی حیثیت ہے نہ عالمی ساکھ۔

    بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مقبوضہ کشمیر اور گجرات کے کچھ علاقوں کو نئے پاکستانی نقشے میں شامل کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، ان کے مطابق یہ ایک نام نہاد سیاسی نقشہ ہے۔

  • وزیر اعظم  عمران خان نے عامر لیاقت کا  استعفیٰ  مسترد کردیا

    وزیر اعظم عمران خان نے عامر لیاقت کا استعفیٰ مسترد کردیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت کا استعفیٰ مستردکردیا اور کہا تم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، مجھے خوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے طویل ملاقات ہوئی ، وزیراعظم نے 4صفحات پر مشتمل استعفیٰ مستردکردیا اور کہا اس پربات نہیں ہوگی۔

    عامرلیاقت کا کہنا تھا کہ اپنا دل کھول کر وزیراعظم کے سامنے رکھا، وزیراعظم نے کراچی کےمسائل پر آواز بلند کرنے کو سراہا اور کہا یہی سیاسی سوجھ بوجھ اورعوام کادرد رکھنے والے رہنما کا کردار ہونا چاہیے۔

    رکن قومی اسمبلی نے بتایا کہ وزیراعظم نے کہاتم تحریک انصاف کا اثاثہ ہو، کچھ چھوڑنےکی ضرورت نہیں، تمہاری ضرورت ہے، ہم نے مل کر پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے اور  یہ بھی کہا کہ حلقے اور کراچی کیلئے میری آواز کی قدر کرتا ہوں، مجھےخوشی ہے کہ عامر تحریک انصاف میں ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہا مسائل پراٹھنے والی آوازیں پارٹی کو آگے لے کر جاتی ہیں، خوش ہوں تم نےکراچی کی آواز بن کر سب کی توجہ دلائی ، تم جانتے ہومیں کراچی کا ہر مسئلہ اپنا سمجھتا ہوں، انشا اللہ حل ہوگا۔

    عامرلیاقت کے مطابق وزیراعظم نے مجھ سے کہا کہ بجلی،پانی ،بہترین زندگی کراچی کے ہر شہری کا حق ہے ، اور یہ حق ہم دیں گے، مسائل بہت ہیں تمہیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ذمے داریوں سے منہ نہیں موڑنے دوں گا، ساتھ ہو اور رہوگے۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملاقات میں وزیراعظم نے کہا کہ تم نے جتنے مسائل کا ذکر کیا سب میرے علم میں ہے ، کراچی میرے لیے سب سے اہم شہر ہے، مجھے یاد ہے تم نے کہا تھا کلین سوئپ کرینگے اور ہم نے کیا، اب ہم مسائل کو کلین سوئپ کریں گے۔

  • لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

    لوڈشیڈنگ، عامر لیاقت کا احتجاجاً مستعفی ہونے کا اعلان

    کراچی : پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے وزیراعظم سے ملاقات میں استعفیٰ پیش کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایک بے بس ایم این اے ہوں اور اپنے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ اعتراف کرتاہوں میں کراچی کا ایک بے بس ایم این اے ہوں، اپنے شہر کے لوگوں کو بجلی فراہم کرانے سے قاصر ہو۔

    .عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ کراچی خصوصاًاپنے حلقے کے لوگوں کا تڑپنا اورسسکنا نہیں دیکھاجاتا اور مونس علوی کے جھوٹ برداشت نہیں کرسکتا، وزیراعظم سے وقت مانگا ہے مل کر انہیں استعفی پیش کردوں گا۔

    خیال رہے کراچی کےمختلف علاقوں بجلی کابدترین بحران جاری ہے، رات گئےبجلی کی بندش کے باعث آدھا شہر تاریکی میں ڈوبارہا، نارتھ اورنیوکراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ سےشہری بلبلااٹھے۔

    خواجہ اجمیرنگری،شاہنوازکالونی ،گلستان جوہر،گلشن اقبال،کریم آباد،لیاقت آباد،عزیزآباد،لانڈھی،کورنگی،بلدیہ ،لیاری میں بھی گھنٹوں سے بجلی بندہے جبکہ کیماڑی کے مختلف علاقوں میں سات گھنٹے سے زائد بجلی غائب رہی ، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہری سراپا احتجاج ہیں۔

  • ’محبت میں پیسے سے زیادہ طاقت ہے‘

    ’محبت میں پیسے سے زیادہ طاقت ہے‘

    معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت اپنی اہلیہ طوبیٰ عامر کے ہمراہ اے آر وائی زندگی کے پروگرام سلام زندگی کا حصہ بنے۔

    اینکر فیصل قریشی نے عامر لیاقت اور اُن کی اہلیہ سے مختلف موضوعات پر سوالات کیے۔

    طوبیٰ عامر نے بتایا کہ عامر لیاقت خود بھی کھانے پکانے کے شوقین ہیں اور انہوں نے شادی کے اگلے روز مزیدار نہاری بنا کر کھلائی، اس کے علاوہ کبھی سوپ ، کڑاہی اور آخری بار پاستہ بنا کر کھلایا۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’گیم شوز شروع کرنے کا سہرا اے آر وائی کو جاتا ہے، سب سے پہلے ہم نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے سی ای او جرجیس سیجا کے ساتھ رحمان رمضان ٹرانسمیشن کی تھی، اُس کے بعد ہی اس سلسلے کا آغاز ہوا ‘۔

    بیک وقت کئی کام مہارت کے ساتھ کرنے کے سوال پر ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’اچھی ڈش بنانے کے لیے بہت سارے اجزا کی ضرورت ہوتی ہے اور نہاری کے لیے یہ چیزیں ضروری بھی ہیں، ویسے تو آپ سوپ بنا کر بھی پی سکتے ہیں‘۔

    ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’ہر شعبے میں طبع آزمائی کرنا ضروری ہے، جیسے عمران خان کرکٹر تھے مگر آج کو سیاست کے بے تاج بادشاہ ہیں، چیلنج کو قبول کرنا سب سے اہم چیز ہے اس میں کچھ لوگ کامیاب اور کچھ ناکام ہوجاتے ہیں‘۔

    اے آر وائی کے توسط سے پیغام دیتے ہوئے عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’پریشان ہونے والوں کو کبھی نہ کبھی آرام آجاتا ہے مگر پریشان کرنے والے کبھی سکون سے نہیں رہ سکتے‘۔

    رے پڈ فائر گیم سیگمنٹ کے دوران ڈاکٹر عامر لیاقت اور اُن کی اہلیہ نے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’پیسے میں نہیں بلکہ محبت میں زیادہ طاقت ہوتی ہے‘۔ فلموں میں کام ملنے کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ ’آفر ہوئی تو کام کروں گا مگر وزن کم کرنے کی شرط رکھی گئی تو انکار کردوں گا‘۔

    ایک اور سوال کے جواب میں عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ ’میری زندگی کا سب سے چونکا دینے والا دن 22 اگست تھا‘۔

    طوبیٰ عامر کا کہنا تھاکہ ’فارغ اوقات میں مجھے سونا بہت زیادہ پسند ہے‘۔

    مکمل ویڈیو دیکھیں

  • جاوید میاں داد کا عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

    جاوید میاں داد کا عامر لیاقت کو الیکشن لڑنے کا چیلنج

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈ بلے باز جاوید میاں داد نے عامر لیاقت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مستعفی ہو کر ان کے خلاف الیکشن لڑ کر دیکھ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی اپنی پارٹی کے ساتھ اختلافات شدید ہوگئے ہیں، سابق عظیم کرکٹر جاوید میاں داد نے انھیں اپنے خلاف الیکشن لڑنے کا چیلنج دے دیا ہے۔

    جاوید میاں داد نے کہا ’سیٹ خالی کرو میں الیکشن لڑوں گا، عوام نے ووٹ پی ٹی آئی کو دیا ہے، آپ کو پتا لگ جائے گا۔‘

    سابق قومی کپتان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نے جو بیان دیا وہ ان کی سمجھ سے باہر ہے، کراچی والوں نےعمران خان کو ووٹ دیے ہیں، یہ باتیں پاکستان کے حق میں بہتر نہیں ہیں۔

    جاوید میاں داد نے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا ’عامر لیاقت صاحب آپ کو اچھی شروعات کرنی چاہیے، آپ پارٹی کے ممبر ہیں، آپ کو پارٹی میں رہنا چاہیے۔‘

    عامر لیاقت حسین کا جواب


    جاوید میاں داد کے بیان کے جواب میں عامر لیاقت حسین نے کہا ’الیکشن کی ضرورت نہیں، جاوید میاں داد ویسے ہی سیٹ لے لیں، جاوید میاں داد قابلِ احترام ہیں۔‘

    عامر لیاقت نے اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ اگر مقابلے کی نوبت آئی تو وہ جاوید میاں داد کے حق میں دست بردار ہوجائیں گے۔

    عامر لیاقت کی جگہ کھمبا بھی کھڑا کرتے تو جیت جاتا، فیصل جاوید

    دوسری طرف عامر لیاقت صحافیوں کے سوال کا جواب نہ دے سکے تو سوال کو عدالتی جرح سے تشبیہ دے دی، عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ انھیں کراچی کے اجلاسوں میں نظرانداز کیا گیا۔

    انھوں نے کہا ’میں وزیرِ اعظم عمران خان اور پارٹی کا کارکن ہوں، تحریکِ انصاف چھوڑ کر کہاں جا سکتا ہوں؟‘

  • عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا

    عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی کا واٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا

    کراچی : پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے، عامر لیاقت نے کراچی ایم پی ایز اورایم این ایز کا واٹس ایپ گروپ چھوڑدیا اور کہا شورمچاتا ہوں توٹکٹ ملتا ہے،شور کرتا ہوں توموبائل نمبر بھی ملتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس نہ بلانے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کا غصہ شدید ہوگیا، عامر لیاقت اور کراچی قیادت کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرگئے، جس کے بعد انھوں نے کراچی ایم پی ایز اورایم این ایزکا وٹس ایپ گروپ چھوڑ دیا۔

    عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ شور مچاتا ہوں تو ٹکٹ ملتا ہے، شور کرتا ہوں توموبائل نمبر بھی ملتا ہے۔

    پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے گروپ چھوڑنے سے پہلے وائس میسج کیا، جس میں انھوں نے سیکریٹری اطلاعات شہزاد قریشی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خدا کے لیے بہتری لے آئیں، بار بار اتنی سیٹیں نہیں ملیں گی ، اپنی عزت اپنے ہاتھوں سےخراب نہ کریں،اپنے ہی لوگوں کے ساتھ زیادتی کرنی ہے تو پھر آگے مسائل بنیں گے۔

    عامر لیاقت نے شکوہ کیا مجھے کیوں نہ بلایا؟ گورنرصاحب نےحلف برداری میں بلایا عشائیے میں کیوں نہیں بلایا ؟ جبکہ انھوں نے پی ٹی آئی ایم پی ایز اورایم این ایز کا معاملہ ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوانے پر اصرار کیا۔

    سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عامرلیاقت سے رابطے میں ہیں ان کے تحفظات دور کریں گے۔

    مزید پڑھیں:عامر لیاقت کا شکوہ، گورنر سندھ کے عشائیے میں عدم شرکت

    یاد رہے گورنر سندھ عمران اسماعیل کے عشائیے میں پی ٹی آئی اراکین نے شرکت کی تاہم پی ٹی آئی کے رہنما عامر لیاقت کی عدم شرکت کو دیگر اراکین نے بھی محسوس کیا تھا۔

    عامر لیاقت اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے تحریکِ انصاف پر تنقیدی ٹویٹ کئے تھے، کہا جا رہا ہے کہ وہ وزارت نہ ملنے پر ناراض ہیں اور انھیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    گذشتہ روز فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے عامر لیاقت کو نہیں بلکہ عمران خان کو ووٹ دیے ہیں، عامر لیاقت اپنی ذات کے لیے سیاست کر رہے ہیں یا پاکستان کے لیے۔

    https://youtu.be/7GJt7VzDB38