Tag: عامر میر

  • پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پاکستانی بورڈ کو نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا

    پی سی بی نے بھارتی میڈیا کا پاکستانی بورڈ کو نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے انعقاد سے پاکستان کو مالی نقصان سے متعلق بھارتی میڈیا کی رپورٹ جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

    پی سی بی کے ایڈوائزر چیئرمین عامر میر اور اور سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے سارا خرچہ آئی سی سی سی نے برداشت کیا۔

    پی سی بی نے بھارت میڈیا کا نقصان ہونے کا دعوٰی مسترد کردیا ایڈوائزر چئیرمین پی سی بی عامر میر کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے پروپیگینڈا کیا جو وہ ہمیشہ سے کرتا آرہا ہے۔

    چیمپئنزٹرافی کی میزبانی کرنے پر پی سی بی کو نقصان ہوا یا نہیں؟ اہم انکشاف

    انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے آئی سی سی کا بجٹ 70ملین ڈالر تھا،جس کا سارا خرچ آئی سی سی نے اٹھایا ہے، محسن نقوی کے آنے کے بعد پی سی بی کے ریزرو میں اضافہ ہوا ہے۔

    ایڈوائزر چیئرمین پی سی بی عامر میر نے کہا کہ پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے 3 ارب روپے منافع ہوا، یہ منافع ٹکٹوں اور گیٹ منی سے ہوا، دنیا کے تین امیر ترین بورڈ میں پی سی بی کا شمار ہوتا ہے۔

    عامر میر نے بتایا کہ قذافی اسٹیڈیم کی تقریباً 90 فیصد تعمیر نو ہوئی ہے، پی سی بی کو مالی نقصان کی بےبنیاد خبریں بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا ہے، ہم نے ثابت کیا پاکستان کوئی بھی ٹورنامنٹ کرانے کیلئے اہل ہے۔

    دوسری جانب سی ایف او جاوید مرتضیٰ نے کہا کہ پی سی بی کے بجٹ سے تعمیر نو کی گئی، پی سی بی کا 18 ارب روپے کا بجٹ تھا، اسٹیڈیم کی تعمیر نو اب تک ساڑھے 10 ارب روپے خرچ کیئے جاچکے ہیں۔

  • ‘جب وقت آئے گا تو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کریں گے’

    ‘جب وقت آئے گا تو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کریں گے’

    فیصل آباد: نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سانحہ 9 مئی کے 8کیسز ہیں ، جب وقت آئے گا گرفتار کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر نے بیان میں کہا کہ سانحہ 9 مئی کے 58 ملزمان ملٹری کورٹس میں جاچکے، سینکڑوں ملزمان کوپولیس نے گرفتار کر رکھا ہے اور کیسز چل رہے ہیں۔

    عامر میر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر سانحہ 9مئی کے 8کیسز ہیں ، جب وقت آئے گا گرفتار کریں گے، 9 مئی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس کو گولی نہ چلانے کی ہدایت کی تھی۔

    نگران وزیر اطلاعات پنجاب نے بتایا کہ سانحہ 9 مئی کو پورے پنجاب میں کہیں گولی نہیں چلی، جی ایچ کیواورلاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پرحملے پر بھی فوج نے گولی نہیں چلائی، 9 مئی کو پولیس والے بھی زخمی ہوئے۔

  • گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے، عامر میر

    گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے، عامر میر

    پنجاب: پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے کہا ہے کہ گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے۔

    پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے ایک بیان میں کہا کہ پرویز الٰہی گرفتاری کا مدعا محسن نقوی پر ڈالنے سے گریز کریں، پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے ہاتھوں کرپشن کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں۔

    نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ پرویز الٰہی کے قائد خود انہیں پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دے چکے ہیں، موصوف جھوٹے الزام لگا کر سیاسی شہید نہیں بن سکتے۔

    پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا

    عامر میر کا کہنا تھا کہ پنجاب کی نگران حکومت غیر سیاسی اور غیر جانبدار ہے، پرویز الہٰی کو کرپشن پر محسن نقوی نے مجبور نہیں کیا تھا۔

    نگراں وزیراطلاعات عامر میر نے مزید کہا کہ گرفتاری کو سیاسی انتقام قرار دینا سنگین مذاق ہے، قانون پرویز الہٰی سمیت ہر بدعنوان کے خلاف حرکت میں آئے گا۔

  • ‘گرفتار ملزمان میں نہ  کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی’

    ‘گرفتار ملزمان میں نہ کسی سے زیادتی ہوگی اور نہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ پاکستانی قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عامرمیر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تمام گرفتار ملزمان کے لیے پاکستانی قوانین کا اطلاق ایک جیسا ہے، قانون کے مطابق نہ تو کسی سے زیادتی ہوگی اورنہ ہی کسی کو کوئی رعایت ملے گی۔

    عامرمیر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کی شناختی پریڈ کا طریقہ کار بھی قانون میں دیا گیا ہے، قانون کے مطابق ملزم کو شناخت سے پہلے گواہ یا کسی اور کو دیکھنے کی اجازت نہیں ہوتی، شناخت سے پہلے ملزم کی کسی بھی شخص سے ملاقات بھی نہیں کروائی جاتی۔

  • نومئی واقعات: کمشنرلاہور آج عمران خان سے ملاقات کرینگے

    نومئی واقعات: کمشنرلاہور آج عمران خان سے ملاقات کرینگے

    لاہور: حکومت اورعمران خان میں نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلئےآج مذاکرات ہونگے۔

    ذرائع کے مطابق حکومتی ٹیم آج دوپر2بجےکےبعد کمشنرلاہورکی سربراہی میں زمان پارک جائےگی جہاں حکومتی ٹیم زمان پارک سرچ کیلئےعمران خان کےنمائندوں سےمذاکرات کرے گی۔

    پنجاب کے نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد زمان پارک کے قریب نہر سے 8 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا جو کہ فرار ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

    عامر میر نے کہا کہ معلوم نہیں عمران خان نےان دہشت گردوں کوخود نکالایانکلنےکی کوشش کی،یہ وہ لوگ ہیں جو جیو فینسنگ میں سامنےآئے، ان لوگوں نے ہی جناح ہاؤس میں جاکرآگ لگائی۔

    نگراں وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم زمان پارک کو ڈرون کیمروں کےذریعےمانیٹرکررہےہیں،عدالت میں سرچ وارنٹ کیلئےدرخواست دی ہوئی ہے، عمران خان سرچ آپریشن نہیں کرنے دینگےتو قانون سب کیلئےایک ہے۔

    انہوں نے بھی تصدیق کی کہ فیصلہ کیا ہے کہ کل کمشنرلاہورعمران خان کےپاس جائیں گے اور انہیں زمان پارک آپریشن کیلئےآمادہ کرینگے۔

    پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عامر میر نے دعویٰ کیا کہ دہشت گرد اس وقت بھی زمان پارک میں موجود ہیں،نام بتانامقصد نہیں ہےمقصد ہےان دہشت گردوں کو پکڑنا، جوپکڑےگئےاورجوپکڑےجائیں گےان میں جانےپہچانےنام بھی ہونگے۔