Tag: عامر ڈوگر

  • وزیراعظم شہباز شریف کا استعفی ! رہنما پی ٹی آئی  نے بڑا انکشاف کردیا

    وزیراعظم شہباز شریف کا استعفی ! رہنما پی ٹی آئی نے بڑا انکشاف کردیا

    اسلام آباد : پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے انکشاف کیا ہے کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم شہباز شریف استعفی دے رہے تھے ، پیپلز پارٹی ہاتھ ہٹالے تو صبح حکومت ختم ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام خبر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی واقعات کاذکرکرکےیہ لوگ کب تک قوم کوبےوقوف بنائیں گے، حکومت اپنی کارکردگی سامنےرکھےاب تک کیااچھاکام کیاہے، ڈیڑھ سال ہوگیابےگناہ سیکڑوں لوگ آج بھی جیل میں ہیں.

    عامر ڈوگر نے انکشاف کیا کہ دو ہفتے پہلے وزیراعظم شہبازشریف استعفی دے رہے تھے، صبح بھی ن لیگ کی حکومت ختم ہوسکتی ہے اگر پیپلزپارٹی یا ان کے اتحادی ہاتھ ہٹالیں۔

    انھوں نے بتایا کہ بہت ساری چیزیں ن لیگ کے کنٹرول میں نہیں، نوازشریف نے جوبات کی اس کے تناظر میں دیکھیں سب سمجھ آجائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہےتواس کافائدہ عوام کوبھی ملناچاہیے، عام آدمی سےپوچھ لیں مہنگائی میں کتنی کمی آئی ہے، عوام کی قوت خریدمیں کمی آئی ہےمہنگائی میں کمی نہیں آئی۔

    انھوں نے کہا کہ جب سےرجیم چینج ہوئی ہےکہ کیاپاکستان دن بدن نیچےنہیں جارہا، ہمیں بیساکھیوں والی حکومت نہیں چاہیے تھی، فارم 47 نہیں چاہیے تھا، الیکشن ٹریبونلزکوکام کرنے دیں،موجودہ حکومت خود گرجائے گی۔

    جلسوں کے حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارےدورحکومت میں کسی کوبھی جلسےیاجلوس سےنہیں روکاگیا، عجیب منطق ہےجماعت اسلامی کودھرنےکی اجازت ہےہمیں جلسےکی نہیں، 8ستمبرکوجلسہ کرنے دیں،اسلام آباد کی تاریخ کابڑاجلسہ ہوگا۔

    9 مئی سے متعلق انھوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتے،دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائیگا، جوڈیشل کمیشن بنالیں قوم کوبھی پتہ چل جائےگاکون کیاکررہاتھا، جوڈیشل کمیشن بنائیں حقائق سے پردہ اٹھائیں، ہم ذمہ دارہیں توسزا دیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت  دیدی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرہ پر جانے کی اجازت دیدی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے کی اجازت دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عامر ڈوگر کی درخواست پر سماعت کی، کسی لسٹ میں نام نہ ہونے پر پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو ایک بار بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کو عمرے کی ادائیگی کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ عامر ڈوگر 3 سے 9 اپریل تک عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جا سکتے ہیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عامر ڈوگر کی درخواست پر فریقین کو 22 اپریل کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں ڈپٹی رجسٹرار کے پاس بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت جاری کردی۔

  • وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    وزارت عظمیٰ‌: شاہ محمود نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے منصب کے لیے شاہ محمود قریشی نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے دو ارکان اسمبلی ملیکہ بخاری اور عامر ڈوگر نے بھی وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی حاصل کیے ہیں، تاہم شاہ محمود نے وزارت عظمیٰ کے لیے کاغذات جمع کرائے ہیں، شاہ محمود قریشی کے تحویز کنندہ عامر ڈوگر اور تائید کنندہ ملائیکہ بخاری ہیں۔

    قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کل کرے گی، کاغذات نامزدگی آج دن 2 بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، کاغذات کی جانچ پڑتال 3 بجے تک ہوگی۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزرائے اعلیٰ،گورنر پنجاب، خیبر پختون خوا، اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہے، پی ٹی آئی کا وزیر اعظم کے لیے امیدوار کون ہوگا، یہ فیصلہ کور کمیٹی اجلاس میں ہوگا۔

    متحدہ اپوزیشن نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کر دیا

    اجلاس میں موجودہ سیاسی صورت حال کے پیش نظر حکمت عملی پر بھی غور ہوگا، ملک بھر میں پر امن احتجاج سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    دوسری طرف نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لیے مسلم لیگ ن نے ایک سے زیادہ کاغذات نامزدگی حاصل کر لیے ہیں، تاہم شہباز شریف متحدہ اپوزیشن کے قائد ایوان کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

  • ملتان ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان ،عامرڈوگرکامیاب

    ملتان ضمنی الیکشن کے سرکاری نتائج کااعلان ،عامرڈوگرکامیاب

    اسلام آباد: حلقہ این اے ایک سو اننچاس میں گزشتہ روز ہونےوالے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا گیاہےجس کےمطابق ملک عامر ڈوگرباون ہزار تین سو اکیس ووٹ لےکر کامیاب قرار پائے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نےگزشتہ روز ملتان میں ہونےوالے ضمنی انتخابات کے سرکاری نتائج کا اعلان کردیا، نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر باون ہزار تین سو اکیس ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔

    مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ آزاد امیدوارجاوید ہاشمی اڑتیس ہزار تین سو اکیانوے ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہےجبکہ پیپلزپارٹی کے امیدوار جاوید صدیقی تیسرے نمبر پر رہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں کل نناوے ہزار چھ سو نو ووٹ کاسٹ کئے گئے۔ملتان کی یہ نشست جاوید ہاشمی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

    حلقےمیں ضمنی انتخابات کےلئے دوسو چھیاسی پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے تھےجن میں سے ایک سو چھ کو حساس اور سولہ کوانتہائی حساسقرار دیاگیا تھا۔

    ،۔واضح رہے کہ گزشتہ روزملتان این اے 149 کے انتخابی دنگل میں عامر ڈوگر نے جاوید ہاشمی کو پچھاڑ دیا۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق عامر ڈوگر 11 ہزار سے زائد ووٹ سے کامیاب ہوئے تھے۔ عامر ڈوگر نے 58142 اور جاوید ہاشمی نے 47222 حاصل کیے تھے۔

                        دوسری جانب این اےایک سواننچاس کےضمنی الیکشن میں کل ہی جاوید ہاشمی نےشکست تسلیم کر کے عامرڈوگرکومبارکباد بھی دی

  • ملتان: انتخابی مہم کاوقت ختم،جاوید ہاشمی پُرامید

    ملتان: انتخابی مہم کاوقت ختم،جاوید ہاشمی پُرامید

    ملتان :حلقہ این اے ایک سواننچاس میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا۔اس حلقے میں جاوید ہاشمی اور آزاد امیدوار عامر ڈوگر میں مقابلہ ہے۔ دو ہزار تیرہ کے انتخا بات میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں سے کا میابی سمیٹنے والے جا وید ہاشمی اب حلقہ ایک سو اننچاس ملتان میں اپنی سیا سی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں۔

    جاویدہاشمی اپنے سیاسی کیریر کے کٹھن ترین دور سے گذر رہے ہیں،سولہ اکتوبر کوحلقہ ایک سواننچاس ملتان کے ضمنی انتخابات میں ان کے مدمقابل پیپلزپارٹی سے حال ہی میں منحرف ہو نے والے میاں عامر ڈوگر ہیں جنہیں پی ٹی آئی اور ڈوگر برادری کی مکمل حما یت  حصل ہے۔

    جبکہ مخدوم جا وید ہاشمی کو ن لیگ کی اعلا نیہ اور پیپلزپارٹی کی خاموش حما یت حاصل ہے۔یہ انتخا ب ایک ایسے مو قع پر ہو رہا ہے کہ جب جاوید ہاشمی کو با غی سے داغی بنے زیادہ عرصہ نہیں گذرا،پی ٹی آئی ملتان میں طا قت کا بھر پور مظاہرہ کرچکی ہے ۔

    گو نواز گو کا نعرہ زبان زد عام ہے،رہی میاں عامر ڈوگر کی بات تو وہ پہلے بھی کئی مرتبہ شکست کا ذائقہ چکھ چکے ہیں لیکن مسئلہ ہے ہا شمی صا حب کا جو دو ہزار تیرہ کے انتخا با ت میں بیک وقت تین حلقوں سے کا میاب ہو ئے تھے اور اب فقط ایک نشست نے انہیں نا کوں چنے چبوا دیئے۔

    نتیجہ کچھ بھی ہو لیکن پاکستانی سیاست کی تاریخ یہی بتا تی ہے کہ بیک جنبش قلم وفاداری بدلنے کی ادا کو عوام نے کبھی پسند نہیں کیا۔