Tag: عامر کیانی

  • سیاسی مولانا کا اسلام آباد پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بابر اعوان

    سیاسی مولانا کا اسلام آباد پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، بابر اعوان

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان نے کہا ہے کہ سیاسی مولانا کا اسلام آباد پر قبضے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما بابر اعوان سے پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عامر کیانی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورت حال، آئینی امور اور وزیراعظم کے دورہ چین سے متعلق گفتگو کی گئی۔

    بابر اعوان نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ معاشی، صنعتی، زرعی،د فاعی اعتبار سے اہم ثابت ہوا، عمران خان مسلم امہ کے اہم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں، وہ خطے میں قیام امن کے لیے مصالحانہ کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ چین کی کشمیر پر پاکستانی موقف کی کھل کر حمایت خوش آئند ہے، قوم اس وقت عمران خان کی حمایت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    مزید پڑھیں: کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افراتفری چاہتا ہے، بابر اعوان

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ ملک سے ڈیڑھ لاکھ ووٹ لینے والا 15 لاکھ افراد کہاں سے لائے گا، مولانا نے غیرآئینی اقدام اٹھایا تو ریاست حرکت میں آئے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی مولوی کا مارچ غیرآئینی ہے، مولانا مدرسے کے طلبا کا مستقبل داؤ پر لگارہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بابر اعوان کا کہنا تھا کہ کشمیر سے ہمدردی نہ رکھنے والا طبقہ ملک میں افرا تفری چاہتا ہے، پی ٹی آئی حکومت کو پانچ سال حکمرانی کرنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی ناکامی کے بعد مذہب کے نام پر سیاست کررہی ہیں۔

  • وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں: عامر کیانی

    وزیر اعظم عمران خان کشمیریوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں: عامر کیانی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عامر کیانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کیلئے جدوجہد کررہے ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے خصوصی پریس کانفرنس میں‌ کیا. عامر کیانی نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہمیں متحد ہوکر آگے بڑھناچاہیے.

    عامرکیانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر حکومت کی مکمل توجہ ہے، کسی کو بھی مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے.

    سابق وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ کشمیر پر سیاست کے بجائے اپوزیشن کو اپنے معاملات ٹھیک کرنے چاہییں، اپوزیشن رہنماؤں پرکیسز ہماری حکومت نے نہیں بنائے، ہمیں مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں.

    عامرکیانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنماؤں کے کیسز عدالتوں میں ہیں، وہ ان کا سامنا کریں.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا یوم آزادی کشمیریوں کیساتھ منانے کا فیصلہ

    انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر پر پاکستان اور قوم کا مؤقف ایک ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے مظالم کئے جارہے ہیں.

    خیال رہے کہ بھارت نے غیر قانونی، غیر آئینی اقدام کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کر دی ہے. مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو ختم کرتے ہوئے کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے.

    البتہ ہزاروں کشمیروں نے کرفیو کے باوجود بھرپور احتجاج کرتے ہوئے اس عمل کو یکسر رد کر دیا ہے.

  • پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان

    پی ٹی آئی کا وزیراعظم کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان

    اسلام آباد: تحریک انصاف نے وزیراعظم عمران خان کی وطن واپسی پر فقید المثال استقبال کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی وزیراعظم کی وطن واپسی پر ان کا شاندار استقبال کرے گی، انہوں نے کارکنان کو اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کردی۔

    تحریک انصاف کے رہنما عامر کیانی نے کہا کہ قوم کو برسوں بعد عمران خان کی صورت میں صحیح قیادت ملی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قوم وزیراعظم کے کامیاب دورہ امریکا پر خوش ہے، عمران خان کو دورہ امریکا میں تاریخی کامیابیاں ملیں۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنا تاریخی دورہ امریکا مکمل کرکے نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔

    یہ پڑھیں: وزیراعظم کا تاریخی دورہ امریکا مکمل، نجی ایئرلائن کے ذریعے وطن روانہ

    وطن روانہ ہونے سے قبل وزیراعظم نے امریکا میں پی ٹی آئی رہنماؤں سے خصوصی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کھیلنے والے ملکوں میں اوورسیز پاکستانیوں سے رابطہ رہتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی سب سے زیادہ عزت کرتا ہوں، اوورسیز پاکستانیوں کو زندگی میں بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔

    جبکہ کیپٹل ہل میں امریکی کانگریس اراکین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے مابین تعلقات اعتماد کے ساتھ قائم ہونے چاہئیں جس کی بنیاد سچ ہو۔

    انہوں نے مزید کہا تھا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے پر بھروسہ کرنا چاہیئے، پاکستان نے امریکا کی جنگ لڑی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ستر ہزار جانوں کی قربانی دی۔

  • سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بڑھایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے صحت

    سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بڑھایا جائے گا، وفاقی وزیر برائے صحت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے صحت عامر کیانی کے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر سرکاری اسپتالوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے، حکومت سرکاری اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بڑھائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرصحت عامر کیانی نے اسلام آباد میں واقع پمز اسپتال کا اچانک دورہ کیا اور  ایمرجنسی ، ڈائلیسز سمیت کینسر کے وارڈز میں داخل مریضوں سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر صحت نے مریضوں کی خیریت دریافت کی اور اسپتال کی جانب سے ملنے والی سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔

    عامر کیانی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ساتھ ساتھ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کے مفت ٹیسٹ اور علاج کی بہترین سہولت کی فراہمی کو بھی  یقینی بنایا جائے۔

    مزید پڑھیں: 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کر دیے، مزید 90 لاکھ تقسیم کریں گے: وفاقی وزیر صحت

    انہوں نے ہدایت کی کہ ادویات کی قلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، مریضوں کوعلاج کی ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنا حکومت کا فرض اور حق ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پرسرکاری اسپتالوں میں علاج کی سہولتیں مزید بہتر بنائی جارہی ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ مریضوں کوسہولتوں کی فراہمی میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت جلد اسپتالوں میں فراہم کی جانے والی ادویات کا بجٹ بھی بڑھائے گی۔

  • اسلام آباد کوسگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عامر کیانی

    اسلام آباد کوسگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، عامر کیانی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کا کہنا ہے کہ شیشے کی درآمد پرپابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ اسلام آباد میں 214 پبلک مقامات اسموک فری ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کوسگریٹ نوشی سے پاک بنانے کی کوشش کررہے ہیں، شیشے کی درآمد پرپابندی جیسے اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ نوجوانوں میں تمباکوکے استعمال کی شرح10.7فیصد ہے، تعلیمی اداروں میں سگریٹ نو شی کے خاتمے کویقینی بنانا اہم ہے۔

    وفاقی وزیرصحت اسلام آباد میں فضائی آلودگی کے سدباب کے لیے متحرک

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے اسلام آباد کی فضا میں بڑھتی ہوئی آلودگی کا نوٹس لیتے ہوئے کہا تھا کہ آلودہ فضا شہریوں کو بیمار کرنے کا سبب بن رہی ہے۔

    عامر کیانی کا کہنا ہے کہ شہروں کی آلودہ فضاانسانی صحت پراثراندازہورہی ہے، شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک امراض کوجنم دے رہی ہے۔ اسلام آباد کی فضا میں آلودگی اہم ترین موسمیاتی مسئلہ ہے۔

    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی کے باعث سالانہ 700بچے موت کا شکار بنتے ہیں، اسلام آباد کے صنعتی علاقوں میں فضا آلودہ ترین ہے، صنعتی سیکٹرزآئی9، آئی 10میں فضا آلودہ ہے۔

  • حکومت کا زائد قیمتیں وصول کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم

    حکومت کا زائد قیمتیں وصول کرنے والی ادویہ ساز کمپنیوں کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مقررہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کر نے والی ادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم جاری کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

    اس ضمن میں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈریپ کے سربراہ اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک کمپنی کے ویئر ہائس پر چھاپہ مارا اور ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیا،  زاید قیمت وصول کرنے والی کمپینوں کا اسٹاک قبضے میں لینے کا حکم جاری کردیا۔

    وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ پورے ملک میں غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: حکومت عوام کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ کرے گی، عامر محمود کیانی

    عامر کیانی نے کا کہنا کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، خلاف ورزی کرنے والوں کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، مہم کی میں خود نگرانی کروں گا.

    انھوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی اضافے میں ملوث کمپنیوں کا اسٹاک قبضے میں لیا جا رہا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔

  • 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کر دیے، مزید 90 لاکھ تقسیم کریں گے: وفاقی وزیر صحت

    22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کر دیے، مزید 90 لاکھ تقسیم کریں گے: وفاقی وزیر صحت

    اسلام آباد: وفاقی وزیر عامر کیانی نے کہا ہے کہ اب تک 22 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کیے جا چکے ہیں، رواں سال 90 لاکھ صحت کارڈ تقسیم کریں گے۔

    وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں 25 فی صد سرکاری جب کہ 75 فی صد نجی اسپتال کام کر رہے ہیں، بنیادی سہولتوں کی فراہمی ریاست کی ذمےداری ہے۔

    انھوں نے کہا ’ساڑھے 3 کروڑ لوگوں کو ہیلتھ انشورنس دینے جا رہے ہیں، حکومت شعبہ صحت کے مسائل حل کرنے جا رہی ہے، شعبہ صحت میں بھرپور اصلاحات جاری ہیں۔‘

    عامر کیانی کا کہنا تھا کہ ڈرگ انڈسٹری انتہائی اہمیت کی حامل ہے لیکن اس کی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے، حکومت ادویات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، صورت حال سنبھالنے کے لیے خیبر پختون خوا میں ہیلتھ کارڈ کا اجرا کیا۔

    وزیر صحت نے کہا کہ یومیہ 65 ہزار صحت کارڈز کی پرنٹنگ و تقسیم جاری ہے، ہیلتھ کارڈ سے عام آدمی کو بہترین طبی سہولتیں میسر آ رہی ہیں، ہیلتھ کارڈ ہولڈر کو ٹرانسپورٹ الاؤنس فراہم کیا جا رہا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح ادویات کی دستیابی یقینی بنانا ہے، 2001 سے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا، ڈالر ریٹ بڑھنے اور خام مال مہنگا ہونے سے فارما انڈسٹری کو مسائل کا سامنا تھا، 900 ادویات کی قیمتوں میں رد و بدل کیا گیا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا ’385 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، حکومتی رِٹ چیلنج کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، 37 کمپنیوں نے 175 ادویات کی قیمتوں میں از خود اضافہ کیا، ان کمپنیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

    عامر کیانی نے مزید کہا کہ حکومت صنعتوں کو فعال کرنے اور نوکریاں دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، از خود قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کی پیداوار روک رہے ہیں، قانون شکن دوا ساز کمپنیوں کے خلاف عدالتوں سے بھی رجوع کریں گے۔

  • صحت کارڈ کا اجرا بڑے وعدے کی تکمیل ہے، غریبوں کو بہترین سہولیات ملیں گی: فواد چوہدری

    صحت کارڈ کا اجرا بڑے وعدے کی تکمیل ہے، غریبوں کو بہترین سہولیات ملیں گی: فواد چوہدری

    اسلام آباد: وفاقی وزیر  اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ لانچ کرکے آج بہت بڑے وعدے کی تکمیل کی گی.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفاقی وزیرصحت عامرکیانی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ کی اسلام آباد اور سابق فاٹا سے شروعات کی گئی ہے.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پروگرام سے غریبوں کو تحفظ فراہم کریں گے، صحت کارڈ سے 7 لاکھ 20 ہزار روپے تک کا علاج بالکل مفت ہوگا، 20 فروری سے پنجاب کے 4 اضلاع میں صحت کارڈ پروگرام شروع ہوگا.

    ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں صحافی برادری، کیمرا مینز کو بھی شامل کیا گیا ہے، غریب آدمی کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی اولین ترجیح ہے، صحت کارڈ خیبر پختونخوا سے شروع کیا گیا تھا.

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فنکاراور صحافیوں کو خصوصی طور پرصحت کارڈ پروگرام میں شامل کیا گیا ہے، غربت کے خاتمے کے لئے کام کرنے والی آرگنائزیشن کو اکٹھا کر رہے ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اسپتالوں پر بے تحاشا بوجھ ہے، صحت کارڈ سے شہری مرضی کے اسپتال سےعلاج کرا سکے گا، صحت کارڈ سے غریب آدمی کو علاج کی بہترین سہولتیں ملیں گی.

    انھوں نے مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ زرداری صاحب ان کے بچوں کا وقت زیادہ تر دبئی میں گزر ا ہے، میاں صاحب کے خون میں این آراو کی کمی پائی گئی ہے، انھیں صحت عطا فرمائے.

    ٹرانسپورٹ کی مد میں‌ ایک ہزار، تدفین کی مد میں دس ہزار روپے دیے جائیں گے: عامر کیانی

    اس موقع پر وزیر صحت عامر کیانی نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ کے لئے مختلف ذرائع سے فنڈز جمع کئے جا رہے ہیں، پاکستان کے غریب طبقے کو سطح غربت سے اوپر لانا ہے.

    وزیر صحت عامرکیانی نے کہا کہ دوردراز علاقوں میں رہنے والوں کوایک ہزار روپے ٹرانسپورٹ کی مد میں دیں گے، خدانخواستہ کسی کا انتقال ہوتا ہے، تو تدفین کے لئے 10 ہزار روپے بھی دیں گے.

    انھوں نے کہا کہ عوام کو آمدنی کی بنیاد پر 3 کیٹیگری میں تقسیم کر کے صحت کارڈ دیا جائے گا، صحت کارڈ کے لئے آمدن کے لحاظ سے نشان دہی کر کے شہریوں کو بلایا جائے.

  • میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا: وزیرِ اعظم کا اسپتال کے ایم ایس کو پیغام

    میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا: وزیرِ اعظم کا اسپتال کے ایم ایس کو پیغام

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کو راجہ بشارت آڈیو لیک معاملے کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، رپورٹ وزیرِ قومی صحت نے پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت آڈیو لیک معاملے پر وزیرِ قومی صحت عامر کیانی نے وزیرِ اعظم عمران خان کو ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔

    [bs-quote quote=”وزیرِ صحت عامر کیانی کو پنجاب حکومت سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    رپورٹ کے مطابق وزیرِ صحت عامر کیانی نے وزیرِ قانون پنجاب راجہ بشارت سے بات کی۔

    وزیرِ اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ صحت نے بے نظیر اسپتال کے ایم ایس سے بھی بات کی، عامر کیانی نے وزیرِ اعظم کا پیغام ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو پہنچا دیا۔

    وزیرِ اعظم نے اسپتال کے ایم ایس کو پیغام میں کہا کہ آپ میرٹ پر کام کریں، کوئی پریشان نہیں کرے گا۔

    عمران خان نے وزیرِ صحت عامر کیانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ پنجاب حکومت سے بھی رابطے میں رہیں۔ عامر کیانی کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل کیا جا رہا ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ قانون پنجاب کی سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش


    خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ قانون پنجاب کی ایم ایس بے نظیر اسپتال سے دھمکی آمیز گفتگو منظرِ عام پر آئی تھی، وزیرِ قانون نے سرکاری اسپتال کے ڈاکٹر کا تبادلہ کرانے کی کوشش کی تھی۔

    وزیرِ قانون نے ایم ایس سے مطالبہ کیا کہ حنیف عباسی کی بیٹی کا تبادلہ اسکن ڈیپارٹمنٹ میں کر دیں۔ ایم ایس کے انکار پر راجہ بشارت نے انھیں دھمکیاں دیں۔ بعد ازاں وزیرِ اعظم نے اس معاملے کا نوٹس لے لیا تھا۔