Tag: عام انتخابات
-
بنگلہ دیش:متنازع انتخابات، پرتشدد مظاہرے 18افراد ہلاک
بنگلہ دیش میں متنازع انتخابات کے موقع پر پرتشدد احتجاج اور مظاہروں نے اٹھارہ افراد کی جان لے لی جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے، مشتعل افراد نے ایک سو پچیس سے زائد پولنگ اسٹیشن نذر آتش کردیئے اور ڈیڑھ سو سے زائد اسٹیشنوں میں پولنگ کا عمل متاثر رہا۔
بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے دوران جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد مظاہروں نے الیکشن کو متنازع بنادیا، خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشلس پارٹی کی زیر قیادت اٹھارہ جماعتی اپوزیشن اتحاد نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے ملک بھر میں مظاہرین پر طاقت کا استعمال کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ مجموعی طور پر تیرہ افراد جان سے گئے، مظاہرین نے ڈھاکا سمیت ملک بھر میں ایک سو پچیس سے زائد پولنگ اسٹیشنز کو جلا کر تباہ کردیا، الیکشن کمیشن حکام کے مطابق مجموعی طور پر ایک سو انچاس پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل نہ ہوسکا۔
شہر شہر پرتشدد واقعات کے باعث عوام گھروں سے نہیں نکلے، حکومتی اعلانات کے باوجود اکثر شہروں کی سڑکیں سنسان رہیں اور پولنگ اسٹیشنز پرووٹرز کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اپوزیشن بائیکاٹ کے سبب شیخ حسینہ کی عوامی لیگ الیکشن تو جیت جائے گی لیکن اس کی قانونی حیثیت قانونی سوال بن جائے گی، کیونکہ انتخابات کی نگرانی کے لئے امریکہ، یورپی ممالک اور دولت مشترکہ نے اپنے مبصرین بھیجنے سے پہلے ہی انکار کردیا تھا۔
-
ڈھاکا:بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری
بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عام انتخابات کے بائیکاٹ اور پرتشدد واقعات کے باوجود پولنگ کا عمل جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عام انتخابات کے موقع پرسیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ملک بھر میں پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی پر پچاس ہزار سےزائدفوجی جوان تعینات کردیئےگئے ہیں۔
پولنگ کاعمل بنگلہ دیشی وقت کےمطابق صبح آٹھ بجےشروع کیاگیا جوکہ آٹھ گھنٹےتک جاری رہےگا۔ پارلیمانی انتخابات کےدوران تین سو سے نصف نشستوں پرپولنگ جاری ہےجبکہ بقیہ نشستوں پرپہلے ہی حکمران اور اتحادی جماعتیں کامیاب ہوچکی ہیں۔
-
ڈھاکہ:عام انتخابات میں اختلاف، 118مظاہرین گرفتار
بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعتوں کیجانب سے عام انتخابات کا بائیکاٹ اور احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، حکومت نے کریک ڈاؤن کے دوران ایک سو اٹھارہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
بنگلہ دیش میں پانچ جنوری کو ہونے والے عام انتخابات میں اختلاف رائے کے بعد ملک کی اہم سیاسی جماعت بنگلہ دیش عوامی پارٹی اور اتحادی جماعت اسلامی نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مظاہروں کے باعث حکومت نے ملک بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران بڑی تعداد میں مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کے دوران وزیراعظم حسینہ واجد سے مطالبہ کیا کہ انتخابی عمل غیر جانبدار نگران حکومت کی سرپرستی میں کرائے جائیں،تاہم وزیراعظم حسینہ واجد نے اپوزیشن کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے۔