Tag: عام انتخابات

  • عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار

    عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے  عام انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرلی، ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہے ، الیکشن کمیشن نے انتخابات میں ڈیوٹی کرنے والے افسران کی فہرست تیار کرلی ہے۔

    پریزائیڈنگ افسران، اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور پولنگ اسٹاف کی فہرست تیار کی گئی ہے، دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 7361 افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

    پنجاب میں 54 ہزار 706 پریزائیڈنگ افسران ، 3لاکھ10ہزار968اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور ایک لاکھ60ہزار445پولنگ اسٹاف تعینات کیا جائے گا، صوبے میں مجموعی طور پر 5 لاکھ 26 ہزار123 افسران تعینات کیے جائیں گے۔

    سندھ میں 20 ہزار 315 پریزائیڈنگ افسران ، ایک لاکھ62ہزار523اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران اور 81ہزار262پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے، سندھ میں مجموعی طور پر2لاکھ64ہزار100افسران تعینات ہوں گے۔

    اسی طرح خیبرپختوننوا میں 16525پریزائیڈنگ افسران ، ایک لاکھ85 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ فسران،50ہزار45 پولنگ اسٹاف تعینات ہوگا جبکہ مجموعی طورپرایک لاکھ66 ہزار655افسران کو تعینات کیاجائےگا۔

    بلوچستان میں 5ہزار266پریزائیڈنگ افسران،30ہزار150 اسسٹنٹ پریزائیڈنگ افسران ، 15ہزار75 پولنگ اسٹاف تعینات کیے جائیں گے جبکہ مجموعی طور پر 50 ہزار 491 افسران تعینات ہوں گے۔

  • عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

    عام انتخابات کی تیاریاں، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

    اسلام آباد: عام انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس آ ج کوئٹہ میں طلب کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تیاریوں کے جائزہ کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کیا ہے ، چیف الیکشن کمشنر اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    اجلاس میں الیکشن کمیشن حکام، آئی جی اور چیف سیکریٹری بلوچستان شریک ہونگے، اجلاس میں بلوچستان میں انتخابی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

    چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان صوبے کے انتظامی امور اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دینگے جبکہ چیف الیکشن کمشنر عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کرینگے۔

  • پی ٹی آئی  کا عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا اور کہا جلسے ، انتخابی مہم اور بینرز لگانے کی اجازت دی جائے۔

    تفصیلات کے مطابق ضابطہ اخلاق سے متعلق الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے مشاورتی اجلاس ہوا ، پی ٹی آئی نے عام انتخابات کے لیے لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے جلسے،انتخابی مہم اوربینرزلگانےکی اجازت دینے اور آزادانہ انتخابی مہم چلانے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ پی آئی نے آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے پی ٹی آئی کوہدایت کی کہ آج کی میٹنگ ضابطہ اخلاق پرمشاورت کیلئےبلائی گئی، آج ضابطہ اخلاق پر تجاویز دیں۔

    چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں سے دیگر ایشوز پر بعد میں ملاقات کرسکتے ہیں، الیکشن کمیشن شفاف انتخابات پریقین رکھتا ہے۔

  • الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

    الیکشن کمیشن کا جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کردیا اور کہا 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابات کے حوالے اعلامیہ جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے میں کرادیئےجائیں گے۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ انتخابات کا شیڈول جلد جاری کیا جائے گا اور الیکشن کمیشن 27ستمبر کو حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست شائع کردے گا اور حلاقہ بندیوں کی حتمی فہرست30نومبر کو شائع کی جائے گی۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حتمی فہرست کی اشاعت کے54 دن کےبعد جنوری کے آخر ی ہفتے میں انتخابات ہوں گے۔

    یاد رہے دو روز قبل ملک میں انتخابات سے متعلق غیریقینی صورتحال کے خاتمے کے لیے الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے انتخابات کا قبل ازوقت شیڈول جاری کرنے پرغور شروع کردیا تھا۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مجوزہ انتخابی شیڈول الیکشن کمیشن کوبھجوا دیا گیا ہے، مجوزہ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا عمل دسمبر سے شروع ہوگا۔

  • ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع

    ملک بھر میں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع

    کراچی : ملک میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے انتخابی عملے کو تربیت کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا، تربیت کے عمل میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں عام انتخابات کے حوالے سے تیاریاں شروع کردی گئیں ، الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق انتخابی عملے کو تربیت کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    ملک میں ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے ملک بھر کی طرح کراچی میں ضلعی بنیادوں پر انتخابی عملے کی تربیت کا عمل جاری ہے، ماسٹر ٹرینر کو ٹرینگ دینے کے عمل کی نگرانی متعلقہ اضلاع ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کر رہے ہیں۔

    تربیت کے عمل میں محکمہ تعلیم کے اساتذہ شامل ہیں ، کالجوں اور اسکولوں کے اساتذہ کو ماسٹر ٹریننر کو مذید تربیت کے لیے انتخابی امور کی مکمل آگاہی فراہم کی گئی۔

    ستمبر کے اختتام تک ماسٹر ٹرینگ کے مرحلے کے بعد ٹریینگ حاصل کرنے والے دیگر انتخابی عملے کی تربیت کے فرایض انجام دیں گے۔

    خیال رہے صدر مملکت کی جانب سے انتخابات کی تاریخ دیے جانے کا امکان ہے ، گذشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وزیرقانون و انصاف احمد عرفان اسلم کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں انتخابات کی تاریخ پرغور کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ ملاقات میں صدر مملکت نے الیکشن کی تاریخ دینے سے متعلق صدارتی اختیار کا ذکر کیا تو وزیر قانون نے انتخابات کی تاریخ سے متعلق وزارت قانون کا موقف دہرایا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیرقانون کی رائے تھی کہ انتخابات کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔

  • ایم کیو ایم کا مصطفیٰ کمال کے حوالے سے اہم فیصلہ

    ایم کیو ایم کا مصطفیٰ کمال کے حوالے سے اہم فیصلہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے سابق میئر کراچی مصطفیٰ کمال کو عام انتخابات میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع ایم کیو ایم کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں عام انتخابات کے حوالے سے مختلف معاملات پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال کو الیکشن میں اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں مصطفیٰ کمال کو بلدیہ این اے 249 سے الیکشن لڑانے پر بھی غور کیا گیا۔

    تاہم مصطفیٰ کمال اور کتنی نشستوں اور کہاں کہاں سے انتخابات میں حصہ لیں گے، اس کا فیصلہ آئندہ کے اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

  • عام انتخابات، تین ہزار سے زائد ڈیٹا انٹری آپریٹرز آراوز کی معاونت کریں گے

    عام انتخابات، تین ہزار سے زائد ڈیٹا انٹری آپریٹرز آراوز کی معاونت کریں گے

    عام انتخابات کے لیے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی خدمات آراوز کو مہیا کی جائیں گی، ملازمین کے لیے جامع ٹریننگ پروگرام کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کے لیے 3600 ڈیٹا انٹری آپریٹرزکی خدمات آراوز کو مہیا کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے سلسلے میں جامع ٹریننگ پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ تربیت 4 سے 16 ستمبرتک 16مختلف شہروں میں کی جائے گی، تربیت کامقصد انتخابی عمل میں شفافیت لانا اور کام کو بروقت مکمل کرنا ہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ ٹریننگ کی مانیٹرنگ کے لیے جدید سسٹم بھی تیار کیا گیا ہے، 25 سینئر افسران اِس ٹریننگ کی مانیٹرنگ اور نگرانی کریں گے۔

  • عام انتخابات، الیکشن کمیشن میں غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل

    عام انتخابات، الیکشن کمیشن میں غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں عام انتخابات کے سلسلے میں غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک میں عام انتخابات کے سلسلے میں الیکشن کمیشن میں غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو مدعو کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، غیر ملکی مبصرین اور میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق بھی بنایا جا چکا ہے۔

    ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی غیر ملکی مبصرین کو دعوت نامے بھجوا دیے جائیں گے، اس سلسلے میں غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو خصوصی سیکیورٹی فیچرز کے کارڈ جاری کیے جائیں گے، جو تیار کیے جا چکے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی مبصرین و میڈیا کو پولنگ اسٹیشن کے اندر رسائی دی جائے گی، اور وہ ووٹوں کی گنتی کا شفاف عمل اور نتائج کی تیاری کا جائزہ بھی لے سکیں گے۔

  • مریم نواز کی کارکنان کو عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کرنے کی ہدایت

    مریم نواز کی کارکنان کو عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کرنے کی ہدایت

    پشاور : مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کارکنان کو عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز پشاور کے دورے پر پہنچیں ، ذرائع نے بتایا مریم نواز نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی ناکامی پر صوبائی قیادت کی سرزنش کی۔

    مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کمزور اورغیرموثرتنظیمی ڈھانچہ ہونا ثابت کرتی ہے، خیبرپختونخوامیں خودپارٹی کویونین کونسل تک مضبوط کروں گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوامیں 5سے 6لاکھ تک کی ممبرسازی کاہدف ہے ، ممبرسازی کاہدف حاصل کرلیا تون لیگ کے پی میں آسانی سے حکومت بنالے گی۔

    مریم نواز نے کارکنان کو ہدایت کی کہ عام انتخابات کی بھر پور تیاری شروع کردیں۔

  • عام انتخابات پر مشاورت: پیپلزپارٹی کا  وفد آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا

    عام انتخابات پر مشاورت: پیپلزپارٹی کا وفد آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کا وفد آج الیکشن کمیشن حکام سےملاقات کرے گا، ملاقات میں پیپلز پارٹی نوے دن میں عام انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی عام انتخابات سے متعلق سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے، پیپلزپارٹی کا 7 رکنی وفد آج الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کرے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی پی وفد میں نیئر بخاری، نوید قمر، فیصل کریم کنڈی اور تاج حیدر ، مرادعلی شاہ،شیری رحمان،فاروق نائیک شامل ہوں گے۔

    ملاقات میں پیپلزپارٹی وفد آج الیکشن کمیشن میں اپنا مؤقف پیش کرے گا اور 90 روز کے اندر الیکشن کرانے کے لئے اپنا مؤقف سامنے رکھے گا۔

    پی پی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی نے پارٹی وفد کو واضح ہدایت دی ہے، پیپلزپارٹی کی قانونی ٹیم حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم اور دیگرقانونی دلائل دے گی اور الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے بعد نوے دن میں عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کرے گی۔

    گذشتہ روز الیکشن کمیشن حکام نے ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سے مشاورت کی تھی جبکہ اس سے قبل پی ٹی آئی،ن لیگ، جے یو آئی کے وفود پہلے ہی الیکشن کمیشن سے مشاورت کر چکے ہیں۔