Tag: عام تعطیل

  • کل تعطیل کا اعلان ،  تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    کل تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے

    سجاول : سندھ کے ضلع میں کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، جس کے تحت تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سجاول کی ضلعی انتظامیہ نے بزرگ صوفی بزرگ شاہ عنایت شہید کے سالانہ عرس کے موقع پر منگل 12 اگست کو ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

    ڈپٹی کمشنر زاہد حسین کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر، اسکول، کالجز اور بلدیاتی ادارے بند رہیں گے۔

    صوبائی وزیر زکوٰۃ و عشر، اوقاف و مذہبی امور سید ریاض حسین شاہ شیرازی عرس کی باقاعدہ افتتاحی تقریب انجام دیں گے۔

    مزید پڑھیں : 15 اگست کو تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

    شاہ عنایت کے مزار پر تین روزہ تقریبات میں مذہبی و ثقافتی پروگرام شامل ہوں گے، جن میں روحانی محافل، صوفی موسیقی اور شاعری کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

    صوبے بھر سے زائرین اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے، شاہ عنایت شہید کو روحانی رہنما، شاعر اور سماجی انصاف کے علمبردار کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، جن کا پیغام محبت، مساوات اور ہمدردی آج بھی لوگوں کو متاثر کرتا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے عرس کے دوران سیکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ زائرین کو سہولیات فراہم کی جا سکیں اور امن و امان قائم رکھا جا سکے۔

  • 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

    9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ بھر میں 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے صوفی شاعر حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کے 282 ویں سالانہ عرس کی مناسبت سے 9 اگست بروز ہفتہ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، عام تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    سیکریٹری ثقافت سندھ محمد خان کلہوڑو نے بتایا کہ تین روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز 9 اگست سے ہوگا، جس کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

    وزیر ثقافت نے گورنر سندھ کو عرس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت بھی دی ہے، عرس میں ملک بھر سے ہزاروں زائرین، اسکالرز اور شاہ لطیفؒ کے عقیدت مندوں کی شرکت متوقع ہے۔

    ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے عرس کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی کا حکم بھی جاری کر دیا ہے تاکہ تقریب کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

    مزید پڑھیں :  ایک ساتھ 4 روزہ طویل تعطیلات کا امکان

    حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائیؒ کا عرس ہر سال بھٹ شاہ میں واقع ان کے مزار پر منایا جاتا ہے۔ یہ سندھ کے اہم ترین روحانی و ثقافتی میلوں میں شمار ہوتا ہے، جس میں صوفی موسیقی، کلامِ لطیف کی محفلیں، علمی و ادبی نشستیں اور دعاؤں کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ میلہ محبت، امن اور رواداری کے پیغام کو عام کرنے کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

    نادرا شاختی کارڈ، ب فارم، فیملی رجسٹریشن سرٹیفیکٹ سے متعلق معلومات

  • 11 جولائی کو تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر  بند رہیں گے

    11 جولائی کو تعطیل کا اعلان ، تمام دفاتر بند رہیں گے

    ضلعی انتظامیہ نے وہاڑی میں 11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، اس دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے مشہور صوفی بزرگ بابا حاجی شیر دیوان کے سالانہ عرس کے موقع پر 11 جولائی بروز جمعہ کو وہاڑی بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر عمرانہ توقیر کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا جمعے کے روز ضلع میں تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    تعطیل کا اطلاق تعلیمی بورڈز اور یونیورسٹیوں کے جاری امتحانات پر نہیں ہوگا، جو منصوبہ بندی کے مطابق جاری رہیں گے۔

    اس اعلان کا مقصد کثیر تعداد میں عرس کی تقریبات میں شرکت کرنے والے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد کو سہولت فراہم کرنا ہے، جس میں مذہبی اجتماعات، روحانی سرگرمیاں اور ثقافتی تقریبات شامل ہیں۔

    عرس پورے پنجاب اور اس سے باہر کے شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، جو اسے خطے کی اہم سالانہ تقریبات میں سے ایک بناتا ہے۔

    تعطیل کے باوجو صحت، صفائی، سیکورٹی، اور ایمرجنسی رسپانس جیسی ضروری خدمات فراہم کرنے والے محکمے تہواروں کے دوران انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح فعال رہیں گے۔

    مقامی حکام نے متعلقہ محکموں کو ہجوم کے انتظام اور عوامی حفاظت کے اقدامات سمیت مناسب حفاظتی اور لاجسٹک انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • 28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    28 مئی کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : حکومت پاکستان نے 28 مئی کے تاریخی دن یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال 28 مئی کا دن پاکستان میں یوم تکبیر کے طور پر منایا جاتا ہے، 28 مئی 1998 پاکستانی تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جب وطن عزیز پانچ ایٹمی دھماکے کرکے دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا تھا۔

    پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ کیا 28 مئی بروز بدھ عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ تاہم اب حکومت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔

    وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ 28 مئی یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، تمام تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے۔

    مزید پڑھیں : ایٹم بم نہیں بنتا اگر ۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاانکشاف

    وفاقی حکومت نے دسمبر 2024 میں 28مئی کوعام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا اور گزشتہ سال نوٹیفکیشن کے ذریعے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔

    گذشتہ روز سندھ حکومت کی جانب سے 28 مئی یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

    جس میں کہا گیا تھا کہ یوم تکبیر کے موقع پر سندھ حکومت کے ماتحت ادارے بند رہیں گے جبکہ اسکولوں میں بھی تعطیل ہوگی اور اسکول اور ادارے 29 مئی بروز جمعرات کو کھلیں گے۔

    قبل ازیں، پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے 28 مئی (بدھ) کو تاریخی دن ‘یوم تکبیر’ کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

  • 12 اپریل  کو تعطیل کا اعلان

    12 اپریل کو تعطیل کا اعلان

    لاہور : 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، تمام سرکاری دفاتر اور ادارے اس روز بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے 16ویں صدی کے صوفی بزرگ حضرت شاہ حسین کے عرس کی مناسبت سے سالانہ تہوار میلہ چراغاں کے موقع پر 12 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئر ونگ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا تعطیل صرف لاہور ضلع میں لاگو ہو گی اور تمام ذیلی دفاتر بھی اس میں شامل ہوں گے، تاہم پنجاب سول سیکرٹریٹ، اس سے منسلک محکمے اور علاقائی دفاتر تعطیل سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    میلہ چراغاں، جسے روشنیوں کا تہوار بھی کہا جاتا ہے، لاہور کی سب سے اہم ثقافتی اور روحانی تقریبات میں سے ایک ہے۔

    ہر سال حضرت شاہ حسین کے مزار پر منعقد ہونے والے اس میلے میں پورے خطے سے بڑی تعداد میں لوگ آتے ہیں اور اس میں صوفی موسیقی، شاعری کی تلاوت، اور پنجابی بزرگ کے احترام میں روایتی رسومات پیش کی جاتی ہیں۔

    یہ تقریب لاہور کے تاریخی شالامار باغ کے قریب ان کے مزار پر منعقد ہوتی ہے، جہاں ہزاروں زائرین شرکت کرتے ہیں اور یہ میلہ کئی دنوں تک جاری رہتا ہے۔

    رابعہ نے’غیرت مند’ رشتے داروں کے ہاتھوں اپنے کیےکا ‘ خمیازہ’ بھگت لیا

     

  • وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    وفاقی حکومت کا کل عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہےکہ اس موقع ملک بھر میں 5فروری کو عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    یومِ یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں چاروں صوبائی اور وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے ،جلوس ، ریلیاں اور سیمینارز منعقد کئے جائیں گے۔

    پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر انیس سو نوے سے منایا جا رہا ہے، اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے۔

    پاکستان میں ہر سال 5 فروری کو یوم یکجہتی آزاد کشمیر منایا جانا ایک مستقل روایت بن گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو اس کی خصوصی حیثیت سے محروم کردیا تھا۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کو تقسیم کرتے ہوئے اسے دو وفاقی اکائیوں میں تبدیل کردیا تھا جس کا اطلاق گزشتہ سال 31 اکتوبر سے ہوگیا تھا، ساتھ ہی بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے مکمل لاک ڈاؤن کردیا تھا جو 5 اگست سے اب تک جاری ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مواصلاتی نظام کی بندش کا بھی سامنا ہے جس کی وجہ سے معاشی بحران پیدا ہوگیا ہے اور شہری اپنے اہل خانہ سے رابطہ قائم کرنے سے محروم ہوگئے ہیں، تاہم گزشتہ ماہ خطے میں محدود موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس کو عارضی طور پر بحال کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود عوام کو مشکلات ہیں۔

  • تعلیمی اداروں‌ میں‌ چھٹی کا علان

    تعلیمی اداروں‌ میں‌ چھٹی کا علان

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے شب معراج کے موقع پر صوبے بھر میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم نے شعب معراج پرتعطیل کا اعلان کردیا لہٰذا 28 جنوری بروز منگل کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    سندھ حکومت کی جانب سے عام تعطیل کے اعلان کے بعد اسکول 29 جنوری بروز بدھ کو معمول کے مطابق کھلیں گے۔

  • تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

    تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلع کے تمام تعلیمی اداروں میں کل عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 16 دسمبر کو ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    دوسری جانب  سندھ حکومت نے 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    جس میں کہا گیا ہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    پاکستان میں آج ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی قیمت

  • بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

    بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: سندھ حکومت نے بدھ اور جمعرات کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 2 دن کی چھٹی کا اعلان کردیا ، اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    جس میں کہا ہے کہ 25 دسمبر بروز بدھ قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تمام سرکاری دفاتر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے جبکہ مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے سلسلے میں 26 دسمبر کو چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

    بانی پاکستان کا یوم پیدائش ہر سال پوری قوم انتہائی جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ مناتی ہے، دن کا آغاز وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوگا، جس کے بعد کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوگی۔

    قائد کی زندگی، سیاسی جدوجہد اور قیام پاکستان میں اہم کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں سرکاری تقریبات اور تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

    Gold Price in Pakistan Today- پاکستان میں آج سونے کی قیمت

  • 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اعلان ہوگیا

    اسلام آباد : حکومت کی جانب سے یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو عام تعطیل کے حوالے سے اہم اعلان سامنے آگیا۔

    پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں منایا جاتا ہے اور پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب تھے کہ کیا  نو نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ تاہم اب حکومت کی جانب سے اعلان کردیا گیا ہے۔

    حکومت نے یوم اقبال پر9 نومبر کو تعطیل کا اعلان کردیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    خیال رہے نو نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال برصغیر کی ایک اہم شخصیت کے طور پر ابھرے، انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

    یوم اقبال کے موقع پر اردو ادب اور نظریہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن میں تقاریب، شاعری پڑھنا، اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں جو فلسفہ اور قومی شناخت میں ان کی شراکت کو تلاش کرتی ہیں۔