Tag: عام تعطیلات

  • 2023 کی عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے 2023 میں عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    حکومتی اعلامیے کے مطابق ملک میں سال 2023 میں 38 عام تعطیلات اور اختیاری چھٹیاں ہوں گی، جن میں سے 16 عام جب کہ 22 اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔

    کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری 2023 کو یوم کشمیر کی عام تعطیل ہوگی، 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی، یکم مئی کو یوم مزدور کی عام تعطیل ہوگی۔

    22 سے 24 اپریل 2023 عیدالفطر کی 3 چھٹیاں ہوں گی، جب کہ 30،29 جون، اور یکم جولائی 2023 کو عیدالاضحیٰ کی 3 چھٹیاں ہوں گی، 27 اور 28 جولائی 2023 کو 10،9 محرم کی چھٹیاں ہوں گی۔

    14 اگست 2023 کو یوم آزادی کی عام تعطیل ہوگی، 28 ستمبر 2023 کو عید میلادالنبیﷺ پر عام تعطیل ہوگی۔

    9 نومبر 2023 کو یوم اقبال کی چھٹی ہوگی، 25 دسمبر 2023 کو یوم قائد اعظم اور کرسمس کی عام تعطیل ہوگی، جب کہ 26 دسمبر 2023 کو مسیحی ملازمین کے لیے یوم کرسمس پر عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 2023 کے لیے اسلامی چھٹیاں متوقع تاریخ کے حساب سے طے کی گئی ہیں، چاند کی رویت کے حساب سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔ سال 2023 میں کل 16 عام تعطیلات میں سے 2 اتوار کے روز ہوں گی۔

    2 جنوری، 22 مارچ، اور 3 جولائی کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، مسلم حکومتی ملازمین کو ایک سال میں ایک سے زیادہ آپشنل چھٹی نہیں ملے گی، جب کہ غیر مسلم حکومتی ملازمین کو سال میں 3 سے زائد آپشنل چھٹیاں نہیں ملیں گی۔

  • متحدہ عرب امارات میں سال 2022 کی تعطیلات کی فہرست

    متحدہ عرب امارات میں سال 2022 کی تعطیلات کی فہرست

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں ساڑھے 4 یوم کے طویل ویک اینڈ کے بعد نئے سال میں تعطیلات کی فہرست جاری کردی گئی۔

    سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے سرکاری تاریخیں حکومت کی تصدیق سے مشروط ہیں، تاہم سال 2022 کے لیے متحدہ عرب امارات کی عوامی تعطیلات کی مکمل فہرست یہ ہے۔

    یکم جنوری: نیا سال

    29 رمضان تا 3 شوال: عید الفطر

    9 ذوالحج: یوم عرفہ

    10 سے 12 ذوالحج: عید الاضحیٰ

    30 جولائی: نیا اسلامی سال

    8 اکتوبر: عید میلاد النبی

    یکم دسمبر: یوم یادگار

    2 اور 3 دسمبر: متحدہ عرب امارات کا قومی دن