Tag: عام تعطیل کا اعلان

  • 9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان

    9 اور 10 محرم تعطیلات: نادرا کی جانب سے اہم اعلان

    یوم عاشورہ پر حکومت پاکستان نے 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسی مناسبت سے نادار کے تمام دفاتر بند رہیں گے۔

    نادرا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 5 اور 6 جولائی 2025 بروز ہفتہ اور اتوار نادرا کے تمام سینٹرز بند رہیں گے، نادرا نے مزید بتایا کہ 24 گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 4 اور 5 جولائی کی درمیان شب 12 بجے سے بند رہیں گے۔

    اس کے علاوہ نادرا کے 24 گھنٹے کام کرنے والے تمام دفاتر 6 اور 7 جولائی کی درمیان شب 12 بجے تک بند رہیں گے۔

    نادرا کے مطابق اس دوران ادارے کی خدمات پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہونگی، صارفین اس سے استفادہ حاصل کرسکتے ہیں۔

    تاہم یوم عاشورہ پر 5 اور 6 جولائی کو عام تعطیل کے باوجود نادرا کال سینٹر کا عملہ صارفین کی خدمت اور رہنمائی کےلیے دستیاب رہے گا۔

    https://urdu.arynews.tv/9-and-10-muharram-holiday-announced/

  • یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے یکم محرم الحرام کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اسلامی سال کے آغاز پر تعطیل کا اعلامی جاری کردیا گیا۔

    نئے اسلامی سال کے موقع پر گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے، چھٹی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں پر یکساں طور پر ہوگا۔

    محکمہ انتظامی امور خیبر پختونخوا نے ایک روزہ تعطیل کا اعلامیہ جاری کردیا، اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چاند دیکھنے کے اعلان کے مطابق تعطیل ہوگی۔

    محرم الحرام میں بغیر اجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی

    محرم الحرام کی مناسبت سے سندھ کی صوبائی حکومت نے بھی محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کیا ہے، جس کے تحت بغیراجازت جلوس، روٹ میں تبدیلی، اشتعال انگیز مواد پر پابندی ہوگی۔

    سندھ حکومت کی جانب سے بجلی، پانی، اسٹریٹ لائٹس، صفائی کےاقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، حکام نے کہا کہ تمام جلوسوں کو مکمل سیکیورٹی کے بغیر اجازت نہ دی جائے، نفرت انگیز آڈیو، ویڈیو اور مواد کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔

    حکام نے بتایا کہ پولیس، رینجرز اور انتظامیہ کے کنٹرول رومز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں مکاتب فکر کو اسکاؤٹس اور پرائیویٹ سیکیورٹی رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hijri-new-year-holiday-oman-declares-three-day-weekend/

  • جمعہ کو تعطیل کا اعلان

    جمعہ کو تعطیل کا اعلان

    کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے شب برات کے موقع پر سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

    صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز 14 فروری بروز جمعہ کو بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شب برات کے موقع پر اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔

    شب برات ہر سال اسلامی مہینے شعبان کی 15 ویں شب کو آتی ہے، اس موقع پر ملک بھر میں خصوصی مذہبی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • پرنس کریم آغا خان کا انتقال، آج عام تعطیل کا اعلان

    پرنس کریم آغا خان کا انتقال، آج عام تعطیل کا اعلان

    اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد گلگت بلتستان حکومت نے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق آج 6 فروری کو صوبے بھرمیں عام تعطیل ہوگی، جس میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور کاروباری مراکز بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    دوسری جانب سوگ کے دوران صوبے کی تمام سرکاری عمارتوں پر تین روز تک قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

    واضح رہے کہ پرنس کریم آغا خان چہارم کا پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں گزشتہ روز انتقال ہوگیا تھا، جنہوں نے 1957 میں اپنے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی وفات کے بعد اسماعیلی مسلمانوں کی قیادت سنبھالی تھی۔

    گلگت بلتستان میں اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد آباد ہے، علاقے میں پرنس کریم آغا خان نے تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں بہت سے فلاحی کام بھی کیے ہیں، جس کی وجہ سے لوگوں کے دلوں میں ان کے لیے احترام موجود ہے۔

    مزید پڑھیں : پرنس رحیم آغا خان اسماعیلیوں کے 50 ویں امام مقرر

    واضح رہے کہ اسماعیلی فرقے کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال کے بعد ان کے فرزند پرنس رحیم الحسینی (پرنس رحیم آغا خان) کو جانشین نامزد کردیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں اپنے بیٹے پرنس رحیم آغا خان کو آئندہ امام نامزد کیا تھا، پرنس رحیم الحسینی کو ان کے والد مرحوم کی وصیت کے مطابق جانشین نامزد کیا گیا ہے۔

    اس بات کا اعلان پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں امام کے اہل خانہ اور سینیئر جماعتی رہنماؤں کی موجودگی میں کیا گیا۔

  • 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    لاہور : 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرکاری طور پر سال بھر میں عام تعطیلات دی جاتی ہیں جن میں ’کشمیر ڈے‘، 23 مارچ کو ’پاکستان ڈے‘، یکم مئی کو ’یومِ مزدور‘، 14 اگست کو ’یومِ آزادی‘، نو نومبر کو ’اقبال ڈے‘ اور 25 دسمبر کو ’قائد ڈے‘ اور کرسمس کی چھٹی منائی جاتی ہے۔

    اسی طرح پاکستان میں مذہبی تہواروں کی چھٹیاں بھی دی جاتی ہیں جن میں عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی تین، تین چھٹیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسلامی ماہ محرم میں یوم عاشور کی دو جبکہ عید میلاد النبی کی ایک ایک چھٹی شامل ہے۔

    پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروز والا میں 5 دسمبر کو ضمنی انتخاب ہوگا، جس کے پیش نظر الیکشن کے روز ضلع بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

    خیال رہے پنجاب اسمبلی کی پی پی 139 کی نشست رانا افضل حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی جو اس سے قبل ضمنی انتخاب میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے جس کے بعد رانا تنویر حسین نے یہ نشست خالی کی تھی۔

    فائلر یا نان فائلر

    الیکشن کمیشن نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کر دیا ہے۔

    شیخوپورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عثمان جلیس ریٹرننگ آفیسر جبکہ فیروز والا کے اسسٹنٹ کمشنر محمد عدیل خان اور فیروز والا کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رانا بختیار احمد ضمنی انتخابات کے لیے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کے طور پر کام کریں گے۔

  • چہلم امام حسینؓ پر عام تعطیل کا اعلان

    چہلم امام حسینؓ پر عام تعطیل کا اعلان

    راولپنڈی: چہلم امام حسینؓ کے موقع پر 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے 26 اگست کو تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    نوٹیفکیشن مین کہا گیا کہ 26 اگست کو تعطیل کا اعلان چہلم کے جلوس کے پیش نظر کیا گیا، راولپنڈی میں 26 اگست کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    یاد رہے حکمہ تعلیم سندھ نے چہلم امام حسینؓ پر چھٹی کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سندھ میں سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اور کالجز بندرہیں گے۔

    ذرائع چیف سیکریٹری آفس نے کہا تھا کہ سندھ میں عام تعطیل نہیں ہوگی تاہم سندھ میں متعلقہ ڈویژن کے کمشنر عام تعطیل کااعلان کرسکتےہیں۔

  • حکومت کا  16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت کا 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

  • 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

    4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن جاری بھی جاری کردیا گیا۔

    جس میں کہا ہے کہ جمعرات 4 اپریل کو سندھ میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری ادارے بند رییں گے جبکہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی تعطیل ہوگی۔بلدیاتی

    اس کے علاوہ کؤنسلز اور سندھ حکومت کی تمام اتھارٹیز میں بھی 4 اپریل کو شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر چھٹی ہوگی جبکہ یکم اپریل کوعیسائی برادری کےملازمین کوایسٹرپرچھٹی ہوگی۔

    سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن وکو آرڈی نیشن ڈیپارٹمنٹ نے دونوں چھٹیوں کے الگ الگ نوٹیفیکیشن جاری کردیئے ہیں۔

  • 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    جامشورو: ضلعی انتظامیہ نے حضرت لعل شہباز قلندر کے سالانہ عرس کے موقع پر 29 فروری کوعام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ 772 ویں عرس کے موقع پر ضلعی انتظامیہ جامشورو
    نے ضلع بھر میں 29 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ حضرت لعل شہبازقلندر عرس کے پہلے روز چھٹی ہوگی۔

    دوسری جانب کمشنرحیدرآباد نے سیہون میں حضرت لعل شہبازقلندر کے سالانہ عرس کےدوران دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔

    ڈپٹی کمشنر جامشورو کی سفارش پر کمشنر حیدرآباد نے دفعہ 144 نافذ کی، اس حوالے سے کمشنر حیدرآباد نے بتایا کہ عرس کےدوران سیہون کی نہروں میں نہانے پر پابندی ہوگی جبکہ ہیوی لوڈگاڑیوں کی آمد پر بھی پابندی ہوگی۔

    خیال رہے سیہون میں حضرت لعل شہباز قلندر ؒ کے سالانہ عرس کا آغاز 29 فروری سے ہوگا ، جو 2 مارچ تک جاری رہے گا۔

  • حکومت کا 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت کا 29 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : حکومت نے 12 ربیع الاول کے موقع پر29 ستمبرکو عام تعطیل کا اعلان کردیا اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عیدمیلادالنبیﷺ پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کررہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 12ربیع الاول 29ستمبر کو ملک میں عام تعطیل ہوگی۔

    دوسری جانب جشن عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں بھی عروج پر ہیں، ملک بھر میں مختلف شہر رنگ و نور میں ڈوبا ہوا جبکہ ہر سو درودو سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔

    سرورکائنات حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی آمد آمد ہے، ملک کے مختلف شہروں میں عاشقانِ رسول ﷺ نے گھروں اور گلیوں کو برقی قمقموں سے سجا رہے ہیں۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔