خیرپور : سچل سرمست کےعرس کے موقع پر 5 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جس کے بعد ایک ہفتے میں 2 دن کی تعطیل ہو جائے۔
تفصیلات کے مطابق خیرپور میں 5 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، سچل سرمست کےعرس کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے چھٹی کا اعلان کیا۔
ڈپٹی کمشنرشرجیل نورنے5اپریل کی چھٹی کانوٹی فکیشن جاری کردیا، جس میں بتایا گیا ہے کہ 4اپریل کوشہیدذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کی عام چھٹی ہوگی اور دوسرے روز5 اپریل کوسچل سرمست کے عرس کے موقع پر چھٹی ہوگی، اس طرح ایک ہفتے میں 2 دن کی تعطیل ہو جائے گی۔
یاد رہے سندھ حکومت نے ذوالفقار علی بھٹو کی یوم شہادت پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والی خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔