Tag: عام تعطیل

  • 9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    9 نومبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : 9 نومبر کو یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے اہم خبر آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ہر سال 9 نومبر کو علامہ محمد اقبال کی یاد میں منایا جاتا ہے، اور اس دن کو عام تعطیل ہوتی ہے تاہم حکومت کی جانب سے چھٹی کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔

    جیسے جیسے 9 نومبر قریب آرہا ہے، پاکستانی یہ جاننے کے لیے بے تاب ہیں کہ کیا 9 نومبر بروز ہفتہ یوم اقبال کی مناسبت سے عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

    وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں یوم اقبال کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

    چونکہ یہ تعطیل وفاقی حکومت کی گزیٹڈ تعطیلات میں درج ہے، اس لیے وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنا باقی ہے۔

    پاکستان میں 2024 میں سرکاری تعطیلات


    خیال رہے 9 نومبر 1877 کو سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے علامہ اقبال برصغیر کی ایک اہم شخصیت کے طور پر ابھرے، انہوں نے تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کیا۔

    ہر سال 9 نومبر کو یوم اقبال منایا جاتا ہے، جس میں اردو ادب اور نظریہ پاکستان کی ایک اہم شخصیت اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا جاتا ہے۔ اس دن میں تقاریب، شاعری پڑھنا، اور تعلیمی سرگرمیاں شامل ہیں جو فلسفہ اور قومی شناخت میں ان کی شراکت کو تلاش کرتی ہیں۔

  • 11 ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    11 ربیع الاول کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

    کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی تجویز کے بعد کیا حکومت 11 ربیع الاول کو عام تعطیل کا اعلان کریں گی یا نہیں؟

    تفصیلات کے مطابق گیارہ ربیع الاول کو عام تعطیل کیلئے گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کوخط لکھ دیا۔

    گورنرنےخط میں کہا ہے کہ علمائے کرام نے 11 ربیع الاول پر تعطیل کا مطالبہ کیا ہے، تعطیل سے عاشقان رسولﷺ کو مذہبی تقریبات میں شرکت میں آسانی ہوگی۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ وفاق اورصوبائی حکومت کی جانب سے تعطیل کااعلان اجتماعی احترام کی عکاسی کرے گا، امید ہےوزیراعظم اوروزیراعلیٰ سندھ گیارہ ربیع الاول کی تعطیل کی تجویز پر غور کریں گے.

    گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےچیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کیبل آپریٹرز بارہ ربیع الاول تک عیدمیلاد النبیﷺکی تعظیم میں تفریحی موادنشر نہ کریں اور چیئرمین پیمرا اس حوالے سےمیڈیا ہاؤسز اور کیبل آپریٹرز کو پابند کرے۔

    گذشتہ روز گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ سندھ کو خط لکھ کر 11 اور 12 ربیع الاول کی چھٹی کے اعلان کا مطالبہ کروں گا۔

    انھوں نے 11 اور 12 ربیع الاول کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے کے الیکٹرک حکام کو بھی خط لکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیئرمین پیمرا کو بھی خط لکھ کرکہوں گا عید میلادالنبی ﷺ کی تعظیم میں کیبل آپریٹرزکو پابند کیا جائے۔

  • 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 17 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، اس دن تمام اسکولز، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے عید میلاد النبی (12 ربیع الاول) کے موقع پر چھٹی کا اعلان کردیا۔

    کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 17 ستمبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، تمام اسکول، کالجز، سرکاری، نیم سرکاری اور نجی دفاتر بند رہیں گے۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے بدھ کے روز اعلان کیا تھا کہ اسلامی مہینے کا چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے 12 ربیع الاول 17 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔

    واضح رہے ماہ ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خاص اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس مہینے نبی آخرالزماں ﷺ کی دنیا میں آمد ہوئی، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم پوری دنیا کے لئے عملی نمونہ بن کر آئے اور وہ ہر شعبے میں اس اوج کمال پر فائز ہیں کہ ان جیسا کوئی تھا اور نہ ہی قیامت تک آسکتا ہے۔

  • کل 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی

    کل 6 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اہم خبر آگئی

    اسلام آباد : کل 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفیکیشن اصلی ہے یا جعلی۔

    6 ستمبر پاکستان میں قومی یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن عام تعطیل ہوگی یا نہیں ؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ایک جھوٹا نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے یوم دفاع کی مناسبت سے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    فی الحال وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان میں سرکاری طور پر تعطیل نہیں ہوگی۔

    بہرحال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جب 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقعے پر تعطیل دے دی گئی تھی تو وزیر اعظم شہباز شریف 6 ستمبر کو بھی تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

    یوم دفاع اور شہداء کا دن ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب بھارتی افواج نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا تھا، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے ہمت اور عزم کے ساتھ بھارتی حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

    دوسری جانب ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر چھٹی ہوگی۔

    واضح رہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم ربیع الاول جمعے کو ہے لحاظہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔

  • پیر کو عام تعطیل کا اعلان، اسکول اور دفاتر بند رہیں گے

    پیر کو عام تعطیل کا اعلان، اسکول اور دفاتر بند رہیں گے

    لاہور : حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، جس کے پیش نظر  26اگست کو تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر  بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پیر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ، حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس پر مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

    اس حوالے سے چیف سیکرٹری نےنوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا 26 اگست کو ڈسٹرکٹ لاہور میں چھٹی ہوگی اور تمام تعلیمی ادارے ،سرکاری دفاتر اور مارکیٹیں بند رہیں گی۔

    خیال رہے حضرت داتا گنج بخشؒ کا 981 واں سالانہ عرس کا آغاز 24 اگست سے ہوگا ، عرس کی تقریبات کا آغاز دربار پر چادر پوشی کی رسم سے کیا جائے گا، عرس کی تقریبات 26اگست تک جاری رہے گی۔

  • کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا

    ملتان : کل عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ 14 اگست بروز بدھ بھی عام تعطیل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حضرت بہاالدین زکریا کےعرس پر کل ضلع ملتان میں تعطیل کااعلان کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چھٹہ نے کہا عرس کے سلسلے میں ضلع ملتان کے 13 اگست کو تعطیل ہو گی ۔

    ڈپٹی کمشنرملتان نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    خیال رہے سلسلہ سہروردیہ کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاﺅ الدین زکریاؒکے 785 ویں سالانہ عرس کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔

    برِصغیر پاک و ہند میں سلسلہ سہروردیہ کی بنیاد رکھنے والے حضرت بہاﺅ الدین زکریاؒ 27 رمضان المبارک 566 ہجری میں کروڑ لال عیسن کے مقام پر پیدا ہوئے۔انہوں نے حدیث کی تعلیم بخارا، ثمرقند اور مدینہ منورہ سے حاصل کرنے کے بعد اپنی ساری زندگی اس خطے میں دینِ اسلام کو پھیلانے میں وقف کر دی۔

  • حکومت کا  16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت کا 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے یوم عاشورہ کے حوالے سے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی حکومت کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    وفاقی حکومت نے 9 اور 10 محرم کو تعطیل کا اعلان کیا، وزیراعظم شہبازشریف نے 16 اور 17 جولائی کو عام تعطیل کی منظوری دی۔

    وزیراعظم شہبازشریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، جس میں کہا ہے کہ تعطیلات کے دوران تمام نجی و سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    واضح رہے نیا اسلامی سال اور ماہ شروع ہوتے ہی ملک بھر میں شہدا کربلا کی یاد میں مجالس اور جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے، وفاقی و صوبائی حکومتوں نے امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات بھی کیے۔

  • کے الیکٹرک کا عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان

    کے الیکٹرک کا عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان

    کراچی: کے الیکٹرک نے یوم تکبیر کے موقع پر عام تعطیل کے پیش نظر صارفین کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے۔

    کے الیکٹرک کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 28 مئی کو واجب الادا بلوں کی ادائیگی میں ایک دن کی توسیع کی جا رہی ہے۔

    ترجمان کے الیکٹرک نے کہا صارفین 29 مئی کو بنا اضافی چارجز اپنے بل ادا کر سکتے ہیں، کے الیکٹرک لائیو ایپ اور ڈیجیٹل بینکنگ کے ذرائع میسر رہیں گے۔

    دوسری طرف کراچی کے تاجر رہنماؤں نے بھی کہا ہے کہ کاروباری و تجارتی مراکز، مارکیٹیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، صرافہ بازار صدر، بوہری بازار، الیکٹرانک مارکیٹ، موبائل مارکیٹس، ریگل، جامع کلاتھ، لی مارکیٹ، طارق روڈ، بہادرآباد، حیدری مارکیٹ، لیاقت آباد، اور کریم آباد مارکیٹیں کھلی رہیں گی۔

    واضح رہے کہ آج ملکی دفاع ناقابل تسخیر بنانے کا دن ’’یومِ تکبیر‘‘ قومی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اور ملک بھر میں عام تعطیل ہے، 26 سال پہلے آج کے دن پاکستان مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنا تھا۔

  • ایک بار پھر عام تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہوگی؟

    ایک بار پھر عام تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہوگی؟

    جیسے جیسے یکم مئی قریب آ رہا ہے، پاکستانی یہ جاننے کے انتظار میں ہے کہ کیا اس سال یوم مزدور پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟

    ہر سال کی طرح اس سال بھی یکم مئی کو لیبر ڈے کے طور پر منایا جائے گا، لیکن وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال کا چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

    سندھ حکومت نے یوم مزدور پر یکم مئی کوعام تعطیل کااعلان کردیا اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

    کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

    عالمی یوم مزدور، یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، یہ دن مزدوروں کی شراکت کو تسلیم کرنے اور ان کے حقوق کی وکالت کرنے کا دن ہے۔
    ر

  • فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے خوشخبری

    فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے خوشخبری

    23 اپریل کو غیر ملکی معززین کی آمد پر محکمہ لیبر نے کراچی میں فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

     تفصیلات کے مطابق سندھ کی محکمہ لیبر نے فیکٹریوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، سندھ فیکٹری ایکٹ کے تحت 23 اپریل کو فیکٹریز میں مزدوروں کی چھٹی ہوگی۔

    سندھ کے سیکرٹری لیبر حفیظ اللہ عباسی نے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

    ایرانی صدر کی پاکستان آمد پر عام تعطیل کا اعلان

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کمشنرکراچی نے بھی 23 اپریل (منگل)کو  شہر میں عام تعطیل کا اعلان کیا، کمشنر کراچی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کل کراچی ڈویژن میں تمام نجی اور سرکاری دفاتر  اور  تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    خیال رہےکہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی پاکستان پہنچ گئے ہیں، ایرانی صدر دورہ پاکستان کے دوران اسلام آباد ، لاہور اور کراچی جائیں گے۔

    23 اپریل منگل کو ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچیں گے، کراچی میں ایرانی صدر کی وزیراعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ سےملاقاتیں ہوگی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی میں مزار قائد پر بھی حاضری دیں گے۔