Tag: عام تعطیل

  • شب معراج پر عام تعطیل کا اعلان

    شب معراج پر عام تعطیل کا اعلان

    بھارتی شہر حیدرآباد کے تلنگانہ میں شب معراج کے موقع پر 8 فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاستی حکومت نے اس سلسلہ میں باقاعدہ طور پر احکامات جاری کر دیے ہیں۔

    اگرچہ کہ ریاستی حکومت کی تعطیلات کی فہرست میں شب معراج کو اختیاری تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا تھا تاہم اسے عام تعطیل قرار دینے اعلان کیا گیا ہے۔

    ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق 8 تاریخ کو سرکاری دفاتر اور اسکول بند رہیں گے۔

    دوسری جانب سعودی کابینہ کی جانب سے سرکاری اداروں کے ملازمین کے لیے عید الفطر اورعید الاضحی کی تعطیلات میں ترمیم کردی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عید الفطر اور عید الاضحی کی زیادہ سے زیادہ چھٹی پانچ دن کی ہو گی۔

    سعودی کابینہ نے ہدایات جاری کیں کہ جو سرکاری ادارے تعطیلات کے حوالے سے اپنا خصوصی نظام مقرر کیے ہوئے ہیں وہ تعطیلات کے اپنے نظام میں ترمیم کریں۔

    سعودی کابینہ کے مطابق عید الفطر اور عید الاضحی کی چھٹی کم سے کم چار اور زیادہ سے زیادہ پانچ دن ہوگی۔ اس پابندی میں ہفت روزہ تعطیلات شامل نہیں ہوں گی۔

    8 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری کا کہنا تھا کہ کابینہ نے ملکی اور بین الاقوامی معاملات سے متعلق پندرہ قراردادیں جاری کی ہیں۔

  • سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

    سندھ حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا

    کراچی : سندھ حکومت نے بھی کشمیر ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، اس دن تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتربندرہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کشمیر ڈے کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کردیا اور اس حوالے سے نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا۔

    نوٹی فیکشن میں کہا گیا کہ سندھ بھر میں تعلیمی اداروں سمیت سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

    یاد رہے حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر پر 5 فروری کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، کابینہ ڈویژن نے 5 فروری کی تعطیل کے نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 5 فروری کو صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائےگی۔

    خیال رہے مظلوم کشمیریوں پر بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل اور بدترین مظالم کے خلاف دنیا بھر میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منایا جایا جاتا ہے اس روز دنیا بھر میں کشمیریوں کے حق میں ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

  • کویت میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    کویت میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

    کویت میں باضابطہ طور پر اعلان کردیا گیا ہے کہ اسراء اور معراج کی تعطیل 8 فروری بروز جمعرات کو ہوگی۔ اہم بات یہ ہے کہ تعطیل کو کسی اور دن کے لیے ری شیڈول نہیں کیا جائے گا۔اس دن وزارتوں، اداروں اور نجی شعبوں میں عام تعطیل ہوگی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر اسراء اور معراج کی تعطیلات لگاتار دو کام کے دنوں (ورکنگ ڈ یز) کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں تو تعطیلات خود بخود تین دن تک اضافہ ہوجائے گا، نتیجتاً، اس سال، چھٹی جمعرات، 8 فروری، سے 10 فروری بروز ہفتہ تک رہے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کویت کے قومی دن اور یوم آزادی کی تعطیلات اتوار اور سوموار، 25 اور 26 فروری کے لیے مختص کی گئی ہیں۔ گزشتہ جمعہ اور ہفتہ، فروری 23 اور 24 کو مدنظر رکھتے ہوئے، تعطیل کی مجموعی مدت چار دن تک بڑھ جائے گی۔

    واضح رہے کہ کویت کی سول سروس کمیشن نئے سال 2024 کے لیے بھی عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے، یہ وضاحت کرتے ہوئے کہ پیر یکم جنوری 2024 کو نئے سال کی ایک عام تعطیل ہو گی۔

    سعودی عرب نے کس کے لیے نئی ٹیکس مراعات کا اعلان کیا؟

    چونکہ اتوار کا دن 31 دسمبر 2023 چھٹی کے دو دنوں (جمعہ اور ہفتہ) کے درمیان ہوگا، لہٰذا اتوار 31 دسمبر کو آرام کا دن تصور کیا جائے گا اور اس طرح نئے عیسوی سال کی 4 چھٹیاں ہوجائیں گی، سرکاری اوقات کار اگلے دن، 2 جنوری بروز منگل 2024 کو دوبارہ شروع ہوجائیں گے۔

  • سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: وفاقی حکومت کے بعد سندھ حکومت نے بھی 9 نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 9نومبر کو اقبال ڈے پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، چیف سیکریٹری سندھ فخرعالم نے نوٹیفکیشن جاری کردی۔

    یاد رہے وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا اور اس حوالے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا تھا۔

    واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

  • ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے یوم اقبال کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق 9 نومبر  بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، اس ھوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ہر سال 9 نومبر کو پورے پاکستان میں شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کو یوم اقبال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

     یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں یوم اقبال کے موقع پر عام تعطیل ختم کردی گئی تھی جسے کئی برسوں کے بعد گزشتہ سال بحال کیا گیا ہے۔

  • متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں سرکاری افرادی قوت کے وفاقی ادارے کی جانب سے جمعہ 29 ستمبر 12 ربیع الاول کے موقع پر پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وفاقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 2023 کے حوالے سے امارات میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ سرکاری تعطیلات کے مطابق جمعہ 29 ستمبر 2023 کو ’مولد نبوی‘ کی عام تعطیل ہوگی۔

    وفاقی ادارے نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی قیادت، حکومت، عوام، عربوں اور امت مسلمہ کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد بھی دی ہے۔

    دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹکٹ 50 فیصد سے زیادہ سستے ہوگئے جس کے سبب مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

    اس حوالے سے یواے ای کی ٹریولنگ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ ماہ رواں ستمبر کے دوران گزشتہ مہینوں کے مقابلے میں فضائی ٹکٹوں میں پچاس فیصد سے زیادہ رعایت دی گئی۔

    عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹریولنگ ایجنسیوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ سستے ٹکٹوں کا سلسلہ اکتوبر میں بھی جاری رہے گا۔ ٹکٹ سستے ہونے سے سفر کرنے والوں کی تعداد میں 20 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    ایجنسیوں کے منتظمین نے بتایا کہ ان دنوں زیادہ تر امارات سے بیرون ملک سفر کرنے والے نوجوان اور خاندان ہیں۔ عام طور پر لوگ قریب ترین اور پُرفضا مقامات پرجانا پسند کررہے ہیں۔

  • پیر کو عام تعطیل کا اعلان

    پیر کو عام تعطیل کا اعلان

    کراچی : سندھ حکومت نے یوم مزدور پریکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کردیا ، پیر کے دن تمام تعلیمی سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے یوم مزدور پریکم مئی کوعام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں کہا ہے کہ تمام تعلیمی سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

    نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ یکم مئی کو یوم مزدور کے حوالے آگاہی پروگرام بھی کئے جائیں گے۔

    یومِ مزدور کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور شکاگو کے مزدوروں کی قربانیوں کو یاد کیا جائے گا ۔

  • سعودی عرب: 4 روزہ تعطیل کا اعلان

    ریاض: سعودی عرب میں رواں ماہ 4 دن کی ایک ساتھ تعطیل ہوگی، یہ تعطیلات یوم تاسیس کے موقع پر دی جائیں گی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے سال رواں کے دوران یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) پر عام تعطیل کی تفصیلات جاری کی ہیں، سرکاری و پرائیویٹ اور بغیر منافع والے سیکٹرز کے ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی ملے گی۔

    سرکاری اداروں کے ملازمین اس سال یوم تاسیس پر 2 دن چھٹی کریں گے، بدھ 22 فروری کو یوم تاسیس کی چھٹی ہوگی، سرکاری ملازمین جمعرات کو بھی چھٹی منائیں گے۔

    سول سروس قانون کی دفعہ 128 کے تحت اگر دو چھٹیوں کے درمیان ایک ورکنگ ڈے آئے تو ایسی صورت میں ورکنگ ڈے بھی چھٹی شمار کیا جاتا ہے، اس طرح سعودی عرب کے تمام سرکاری ملازمین چار دن کی مسلسل چھٹی کریں گے۔

    شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ برس شاہی فرمان جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ پہلی سعودی ریاست کی تاسیس کی یاد میں ہر سال 22 فروری کو یوم تاسیس پر سرکاری تعطیل ہوگی۔

    یاد رہے کہ فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست قائم کی تھی۔

  • امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    امارات میں عام تعطیل کا اعلان

    ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات میں سال نو کے موقع پر تعطیل کا اعلان کردیا گیا، تعطیل کا فیصلہ کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق متحدہ عرب امارات میں وزارت افرادی قوت و اماراتائزیشن نے کہا ہے کہ اتوار یکم جنوری 2023 کو نئے عیسوی سال پر پرائیوٹ سیکٹر کے تمام ملازمین کو تنخواہ سمیت چھٹی دی جائے گی۔

    وزارت افرادی قوت نے نئے عیسوی سال کی چھٹی کا اعلان سرکاری اور پرائیوٹ سیکٹرز کے لیے منظور شدہ تعطیلات کے بارے میں کابینہ سے جاری ہونے والے فیصلے کے تناظر میں کیا ہے۔

  • روس میں یکم سے 10 مئی تک عام تعطیل کا فیصلہ

    روس میں یکم سے 10 مئی تک عام تعطیل کا فیصلہ

    ماسکو: روس نے آئندہ ماہ ملک بھر میں دس روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کرونا وبا پر قابو پانے، اور دوسری جنگ عظیم میں روس کی تاریخی فتح کا جشن منانے کے لیے روس میں آئندہ ماہ مئی میں 10 روزہ عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    ماسکو میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے ہیلتھ ایجنسی کے سربراہ کے ہمراہ انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دس روزہ عام تعطیل پر عمل درآمد مئی کے مہینے میں کیا جائے گا، اگر روسی ہیلتھ ایجنسی نے تعطیل کی حمایت کی تو آرڈیننس جاری کر دیں گے۔

    ولادی میر پیوٹن نے وبا کے خاتمے کے لیے لوگوں کو کرونا ویکسین لگوانے کی ترغیب بھی دی، انھوں نے کہا کہ عوام بڑھ چڑھ کر ویکسین لگوائیں تاکہ اس عالمی وبا کا خاتمہ جلد سے جلد ممکن ہو سکے۔

    واضح رہے کہ روس کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے، جہاں اب تک 1 لاکھ 7 ہزار 900 اموات ہو چکی ہیں، جب کہ مجموعی کیسز کی تعداد 47 لاکھ 53 ہزار ہے۔

    تاہم روس میں اس وقت کرونا وائرس کی صورت حال قابو میں ہے، جس میں روس کی تیار کردہ کرونا ویکسینز کا کلیدی کردار بتایا جاتا ہے۔