Tag: عام تعطیل

  • کویت میں عام تعطیل کا اعلان

    کویت میں عام تعطیل کا اعلان

    کویت سٹی: کویت میں نئے سال کی عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا، وزرا کی کونسل نے ملک کو نئے سال کی مبارکباد اور برکات پیش کی ہیں۔

    مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت کے وزرا کی کونسل نے جمعہ یکم جنوری 2021 کے بجائے اتوار 3 جنوری 2021 کو سرکاری تعطیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    کونسل نے عزت مآب امیر کویت، ولی عہد شہزادہ اور کویت کے معززین کے علاوہ عوام اور رہائشیوں کو نئے سال 2021 کے قریب آنے کے موقع پر مبارکباد اور برکت پیش کیں۔

    وزرا کی کونسل نے تمام شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور انفرادی اور معاشرے کی صحت کو محفوظ رکھنے اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سماجی فاصلوں کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں۔

    کونسل کا کہنا تھا کہ وائرس سے انفیکشن کی شرح اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کوویڈ 19 کی ویکسی نیشن کی قومی مہم کو نافذ کیا جارہا ہے۔

    کونسل نے کہا کہ امید کی جارہی ہے کہ اس سے اس وبا کا خاتمہ ہو گا اور اللہ نے چاہا تو ہم ایک بار پھر سے عام زندگی میں واپس لوٹ آئیں گے۔

  • انتخابات: گلگت بلتستان میں عام تعطیل کا اعلان

    انتخابات: گلگت بلتستان میں عام تعطیل کا اعلان

    گلگت: انتخابات کے باعث گلگت بلتستان میں 14 تا 16 نومبر تک تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، جب کہ انتخابی معرکے میں 2 روز باقی ہیں، 23 نشستوں پر پولنگ 15 نومبر کو ہوگی۔

    انتخابات کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں 14 سے 16 نومبر تک عام تعطیل ہوگی، الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا۔

    حلقہ گلگت 3 کے ووٹرز 22 نومبر کو حق رائے دہی استعمال کریں گے، جب کہ گلگت 3 میں الیکشن پی ٹی آئی امیدوار کے انتقال کی وجہ سے مؤخر کر دیاگیا ہے۔

    ادھر گزشتہ روز جی بی اپیلٹ کورٹ نے چیف کورٹ کا ارکان پارلیمنٹ کو انتخابی سرگرمیوں سے روکنے کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اور ارکان اسمبلی کوگلگت بلتستان بدر نہیں کیا جائے گا، تاہم گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

    گلگت بلتستان چیف کورٹ فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کی نظر ثانی کی اپیل مسترد کر دی گئی، اپیلٹ کورٹ نے حکم دیا کہ بلاول بھٹو سمیت منتخب نمائندے گلگت بلتستان میں انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

    واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا گزشتہ روز گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا 24 واں دن تھا، اور آج وہ گلگت شہر میں انتخابی مہم کے آخری جلسے سے خطاب کرنے والے ہیں، وہ اب تک جی بی کے 3 ڈویژنز، 10 اضلاع میں 40 کارنر میٹنگز کر چکے ہیں۔

  • سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

    سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، عام تعطیل 24، 25 اور 27 دسمبر کو ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 3 دن کی عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق 24 دسمبر کو شہدائے قمبر کی برسی اور 25 دسمبر کو یوم قائد کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

    بعد ازاں 27 دسمبر کو سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر بھی صوبہ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں دن تمام سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں چھٹی ہوگی۔

    ملک بھر کے تعلیمی ادارے پہلے ہی موسم سرما کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔ سندھ میں 20 سے 31 دسمبر جبکہ صوبہ پنجاب میں 20 دسمبر سے 5 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات دی گئی ہیں۔

  • اسلام آباد میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد میں 18 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پاکستان آمد کے موقع پر 18 فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 18 فروری کو اسلام آباد میں عام تعطیل ہوگی۔

    ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے اور دفاتر بند رہیں گے، وفاقی دارالحکومت میں پیر کے روز چھٹی کا اعلان سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے 2 روزہ دورے کے باعث کیا گیا ہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سعودی ولی عہد کی آمد پر 18 فروری کو سینیٹ ملازمین کو چھٹی دے دی۔

    ترجمان سینیٹ نے بتایا کہ ملازمین کو ممکنہ طور پر آمدورفت میں مشکلات کے باعث چھٹی دی گئی تاہم ایوان بالا کے ملازمین 19 فروری بروز منگل کو ڈیوٹی پر آئیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق ایوان کا 18 فروری کی شام 4 بجے ہونے والا اجلاس اب 20 فروری کی شام 4 بجے ہوگا۔

    سعودی ولی عہد تاریخی دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آج تاریخی دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں، پاکستان میں ان کے دورے کے سلسلے میں سیکورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

  • یوم اقبال پرعام تعطیل بحالی کی قرارداد پیش، حکومت اوراحسن اقبال کی مخالفت

    یوم اقبال پرعام تعطیل بحالی کی قرارداد پیش، حکومت اوراحسن اقبال کی مخالفت

    اسلام آباد : یوم اقبال پر 9 نومبر کو عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی ، حکومت کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے بھی  قرارداد کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں 9 نومبریعنی یومِ اقبال پر ماضی کی طرح عام تعطیل بحال کرنے کی قرارداد ایوان میں پیش کی گئی، قراردادمسلم لیگ ن کےنثارچیمہ نے پیش کی۔

    علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، چھٹی کا نہیں


    مسلم لیگ ن کے رہنما حسن اقبال نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں پہلےہی 52 قومی تعطیلات ہیں جوبہت زیادہ ہیں، علامہ اقبال نےمحنت کادرس دیا ہے، ہربات پرچھٹی کا نہیں، ایک دن کی چھٹی سے اربوں روپے کا نقصان ہوتا ہے۔

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال کے احترام میں چھٹی کی جائے توغلط ہوگا، علامہ اقبال کا ادب ہم سب کے دل میں ہے ، علامہ اقبال توکہتےتھے کہ دن کے24 گھنٹے، اور ہفتے کے ساتوں دن محنت کرنی چاہیے۔

    اقبال ڈے پر اقبال کا پیغام لوگوں تک پہنچانا چاہیے، شیریں مزاری


    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے حزبِ اختلاف کے رہنما احسن اقبال کی حمایت کرتے ہوئے ان کے موقف کو درست  قرار دیا اور کہا کہ ہرچیز پرچھٹی کا تاثر ختم ہونا چاہیے، یہ نہیں ہوسکتا کہ ہرچیز پرچھٹی کردیں، اقبال ڈے پر ہمیں چھٹی نہیں بلکہ لوگوں کو ان کے بارے میں بتانا چاہیے۔

    حکومت کی جانب سے بھی قرارداد کی مخالفت کی گئی، علی محمدخان نے کہا نثارچیمہ قراردادمیں ترمیم کرلیں کہ چھٹی نہیں ہوگی، نثارچیمہ قرارداد واپس لے لیں تاکہ ترمیم کی جا سکیں۔ علی محمدخان کی درخواست پر ن لیگ کے نثار چیمہ نے قرارداد واپس لے لی۔

    کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوا


    دوسری جانب ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 9 نومبرکی چھٹی سےمتعلق خبرمیں کوئی صداقت نہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے ایسا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔

    واضح رہے کہ 9 نومبر کو شاعرِ مشرق علامہ اقبال کا یوم پیدائش منایا جاتا ہے، علامہ اقبال برصغیر پاک و ہند کے عظیم شاعر تھے جنہوں  نے سب سے پہلے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا، ان کے اس تصور کو پاکستان کے خواب سے بھی تعبیر کیا جاتا ہے۔

    علامہ اقبال کا بیش تر کلام جوانوں میں عقابی روح پھونکنے، ان میں غیرتِ ملی کو بیدار کرنے اور انہیں ہمہ وقت آمادہٗ عمل رہنے کے فلسفے پر مشتمل ہے۔

  • الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

    الیکشن ڈے: ملک بھرمیں عام تعطیل کا اعلان

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کے موقع پرملک بھر میں 25 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو عام انتخابات والے دن ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کے دن چھٹی کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے جس کے مطابق 25 جولائی بروز بدھ کو تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق الیکشن کے دن عام تعطیل کا اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا ہے تاکہ ووٹرزاپنا حق رائے دہی بغیر کسی مشکل کے استعمال کرسکے۔

    خیال رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ کے سامان کی ترسیل شروع کردی گئی ہے اور بیلٹ پیپرزسمیت دیگرسامان فوج کی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ عام انتخابات کے لیے پولنگ 25 جولائی کو صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک جاری رہے گی، ملکی تاریخ میں پہلی بار پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کی عام تعطیل کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کی عام تعطیل کا اعلان

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں شبِ معراج کے موقع پر وزارتِ انسانی وسائل نے 14 اپریل کوعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے، اس دوران سرکاری و نجی دفاترسمیت تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

    متحدہ عرب امارات کی وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتے کے روز 14 اپریل کو شب میراج کی مناسبت سے ملک بھر میں تعطیل ہوگی جس دوران نجی و سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    وفاقی حکومت اور وزارت برائے انسانی وسائل کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ زاید النہیان اور وزیر شیخ راشد المکتوم کو تجویز بھیجوائی گئی تھی، جس کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق یو اے ائ میں 15 اپریل بروز اتوار کو دوبارہ کام شروع کیا جائے گا۔

    متحدہ عرب امارات میں شب معراج پر تعطیل کا فیصلہ انسانی وسائل کے قانون کے آرٹیکل 100 کے ریشولوشن نمبر 13 اور 11 میں ترمیم کے بعد کیا گیا ہے۔

    شب معراج کے پر مسرت موقع پر متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان، وزیر اعظم شیخ  محمد بن راشد المکتوم اور یو اے ای کی  مسلح افواج کے نائب کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے عرب ممالک سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

    یاد رہے کہ  شب معراج کی رات میں حضرت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)  اللہ کے حکم سے بُراق کے ذریعے مکہ سے یروشلم گئے اور اس کے بعد (آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آسمانوں پر روانہ ہوئے اور خدا سے ملاقات کے بعد زمین پر واپس لوٹ آئے تھے۔ دنیا بھر کے مسلمان اس مبارک رات  کو شب معراج کے عنوان سے مناتےہیں اور رات بھر عبادات و دعاؤں میں گزارتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔

  • یوم پاکستان: سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    یوم پاکستان: سندھ بھر میں تعطیل کا اعلان، نوٹی فکیشن جاری

    کراچی: سندھ حکومت نے یومِ پاکستان کی مناسبت سے صوبے بھر میں سرکاری تعطیل کا اعلان کردیا، 23 مارچ کو سرکاری دفاتر اور تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ہر سال کی طرح امسال بھی 23 مارچ کو یوم پاکستان ملک بھر میں سرکاری سطح پر قومی جوش و خروش سے منایا جائے گا، اس ضمن میں سندھ حکومت نے صوبے بھر میں تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

    سندھ حکومت کے نوٹی فکیشن کے مطابق 23 مارچ یعنی جمعے کے روز صوبے بھر کے تعلیمی ادارے اور صوبائی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں بند رہیں گے۔

    خیال رہے کہ 23 مارچ یوم پاکستان بھرپور قومی جذبے منایا جاتا ہے، دارالحکومت اسلام آباد میں مسلح افواج کی جانب سے شان دار مشترکہ پریڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے، جس میں تمام معزز شخصیات شرکت کرتی ہیں۔


    یوم پاکستان، برج خلیفہ پاکستانی پرچم کے رنگوں سے روشن


    علاوہ ازیں وفاقی اور صوبائی سطح پر سرکاری تقاریب کا اہتمام کیا جاتا ہے، جن میں عوام بڑی تعداد میں‌ شریک ہوتے ہیں اور قرارداد پاکستان پیش کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے پاک فوجِ کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے قومی نغمے ’امن کا نشان، ہمارا پاکستان‘ کا دوسرا حصہ جاری کیا گیا ہے، جس میں پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ نے اپنے پیغامات ریکارڈ کرائے اور 23 مارچ کی مبارک باد پیش کی۔


    یوم پاکستان پر 141 نامور شخصیات کے لیے سول ایوارڈز کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • شاہ عبد اللطیف بھٹائی کاعرس آج سے شروع، سندھ میں عام تعطیل

    شاہ عبد اللطیف بھٹائی کاعرس آج سے شروع، سندھ میں عام تعطیل

    کراچی: عظیم صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے 273 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز آج سے ہوگا، سندھ حکومت نے آج سندھ بھرمیں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے.

       shah-post4

    تفصیلات کے مطابق عظیم روحانی بزرگ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے دو سو تہترویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات آج صبح سے شروع ہوں گی۔ پروگرام کے مطابق منگل کی صبح صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ اور ہاؤسنگ جام خان شورو درگاہ پر چادر چڑھائیں گے اور زرعی و ثقافتی نمائش کا افتتاح کریں گے۔

    shah-post2

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ میلے کے اختتام پر،دانشوروں، ادیبوں، شاعروں، فنکاروں اور دیگر شخصیات میں شاہ لطیف ایوارڈ تقسیم کریں گے، میلے کی تینوں رات کانفرنس حال میں سندھ کے نامور گلوکار شاہ عبداللطیف بھٹائی کا کلام پیش کریں گے۔

    shah-post1

    یہ پڑھیں: شاہ عبدالطیف بھٹائی کا عرس: سندھ حکومت نے تعطیل کا اعلان کردیا

    shah-post3

    عرس کے موقع پر تین ہزار سے زائد پولیس اور رینجرز اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے آج سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

  • حکومت سندھ کا9نو مبرکو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

    حکومت سندھ کا9نو مبرکو تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان

    کراچی: حکومت سندھ نے یوم اقبال کے دن 9نومبر کو صوبے بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 9 نومبر بروزبدھ کو علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے دن صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کےمطابق تعلیمی اداروں میں تعطیل کا فیصلہ محکمہ تعلیم کے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت کیاگیا ہے۔

    محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوم اقبال پر شاعر مشرق کے افکار کی ترویج کے لیے خصوصی تقاریب اور سیمینار کا اہتمام کیا جائے۔

    مزیدپڑھیں:امن و امان خراب کر نے والوں کےلیے زیرو ٹالرنس، وزیر اعلیٰ سندھ

    واضح اس سے قبل گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے شہر میں امن وامان کی موجودہ صورت حال پر عدم اطمینان کا اظہار کیاتھا۔