Tag: عباس آفریدی

  • سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

    سینیٹر عباس آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے

    کوہاٹ: سابق سینیٹر عباس آفریدی کھاریاں میں گیس لیکیج کے دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عباس آفریدی کے حجرے میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں وہ اور ان کے ساتھ تین ساتھی زخمی ہوگئے تھے۔

    عباس آفریدی کے بھتیجے حسین آفریدی نے تصدیق کی کہ کھاریاں کے برن اسپتال  میں وہ زیر علاج تھے تاہم اب ان کا انتقال ہوگیا ہے، عباس آفریدی کی نماز  جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ عباس آفریدی مارچ 2009 میں آزاد امیدوار کے طور پر سینیٹ آف پاکستان کے لیے منتخب ہوئے تھے۔ انہوں نے 19 مارچ 2014 کو وفاقی وزیر برائے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے عہدے کا حلف اٹھایا۔

  • بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستانی اسکواڈ میں اہم تبدیلی

    بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کے اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کردی گئی ہے، فاسٹ بولر وسیم جونیئر اسکواڈ سے باہر ہو گئے، جبکہ آل راؤنڈر عباس آفریدی اسکواڈ کا حصہ بن گئے۔

    پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن میں آل راؤنڈر عباس آفریدی نے 17 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔ آل راؤنڈر 20 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے اب تک 33 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

    اس سے قبل پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے سفیان مقیم کو ٹی 20 اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزشتہ ہفتے بنگلادیش کے خلاف تین میچوں کی ٹی 20 سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا جس میں اسپنر سفیان مقیم کو نظر انداز کرنے پر سابق کرکٹرز نے سوال اٹھایا تھا۔

    سفیان مقیم نے پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی اور وہ صرف تین میچ کھیل سکے جس میں انہوں نے 9.72 کی مایوس کن اکانومی ریٹ پر صرف ایک وکٹ حاصل کی۔

    اسپنر نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز پر قومی ٹیم کے لیے متاثر کن پرفارمنس پیش کی جہاں انہوں نے تین میچوں میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم سلمان علی آغا نے کہا کہ سفیان مقیم مختصر فارمیٹس کے لیے ان کی منصوبہ بندی میں شامل ہیں انہیں یہاں کی وکٹوں کے پیش نظر نظر انداز کیا گیا جو ان کے مطابق فاسٹ بولرز کے لیے زیادہ سازگار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر سفیان کو بہت پسند کرتا ہوں اور آنے والی سیریز میں وہ ہمارے مختصر فارمیٹس کے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔ میرے خیال میں سفیان وائٹ بال فارمیٹ میں اہم کردار ادا کرے گا، اور وہ مستقبل میں پاکستان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    بنگلہ دیش کیخلاف سیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیں گے، کپتان سلمان آغا

    انہوں نے مزید کہا کہ اگر ہم کنڈیشنز کو دیکھیں تو یہاں ’لاہور‘ کی پچز پر اسپنرز کو زیادہ کامیابی نہیں ملی اس لیے ان کی جگہ ایک فاسٹ بولر کو شامل کیا گیا ہے۔

  • پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر عباس آفریدی قومی ٹیم میں کیوں منتخب نہ ہوسکے؟

    پی ایس ایل کے ٹاپ وکٹ ٹیکر عباس آفریدی قومی ٹیم میں کیوں منتخب نہ ہوسکے؟

    پی ایس ایل 10 میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر عباس آفریدی کو قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے پر سابق کرکٹرز حیران رہ گئے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ عباس آفریدی نے پچھلے سال بھی کارکردگی دکھائی اور 20 کے قریب ٹی ٹوئنٹی میچز میں اس نے 33 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں، میرے خیال سے یہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ آپ نسیم اور حارث کو آرام دے کر ان کی جگہ سفیان مقیم اور عباس آفریدی کو کھلا سکتے تھے، خرم شہزاد کو بھی بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں موقع دیا جاسکتا تھا۔

    کامران اکمل کا کہنا تھا کہ اس ٹی میں پانچ اوپنرز رکھے گئے، سیریز میں 3 میچز ہیں 300 میچز نہیں ہیں یہ کس کس کو کھلائی گے، مجھے لگ رہا ہے یہاں کوئی کلیئرٹی نہیں ہے۔

    سابق کرکٹر باسط علی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی بدنصیبی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو کرکٹ کا کچھ نہیں پتا، انھیں پوچھنا چاہیے تھا کہ جن نئے لڑکو کو نیوزی لینڈ کے ٹور میں بھیجا گیا تھا وہ اس سیریز میں کہاں ہیں، ایک ٹور کے بعد سلیکشن کمیٹی نے 8 پلیئرز تبدیل کردیے۔

    انھوں نے کہا کہ شاداب خان نیوزی لینڈ کے ٹور پر بھی تھے یہاں بھی ہے، تو پھر سیفان اور عباس ٹیم میں موجود کیوں نہیں ہیں، یہ انہونی کی گئی ہے اور بہت بڑی زیادتی کی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے موجودہ سیزن میں اب تک عباس آفریدی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، انھوں نے 10 میچز میں 20.64 کی اوسط سے 17 وکٹیں اپنے نام کی ہیں، ان کا بہترین بولنگ فیگر 27 رنز دیکر 4 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/karachi-lahore-match-always-interesting-big-rival-teams-mir-hamza/

  • مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا،  اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    مسلم لیگ ن کو بڑا دھچکا، اہم رہنما کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

    لاہور : مسلم لیگ ن کے اہم رہنما نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا اور کہا پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگی رہنما عباس آفریدی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔

    عباس آفریدی نے بتایا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سےآؤٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہےاوروہ رہے گی۔

    پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔