Tag: عباس عراقچی

  • ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دیں گے، ایران کا واضح پیغام

    ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دیں گے، ایران کا واضح پیغام

    ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے بیروت حملے میں امریکی بنکر بسٹر بموں کو استعمال کیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران ہر صورت لبنان اور مزاحمت کا ساتھ دے گا، انہوں نے کہا کہ بیروت حملے میں امریکی بنکر بسٹر بم استعمال کئے گئے۔

    جبکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی بیروت پر حملے میں کوئی شراکت یا اس حوالے سے علم نہیں تھا۔

    بائیڈن نے گزشتہ روز لبنان کے شہر بیروت پر ہونے والے حملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو بیروت حملے کا کوئی علم نہیں تھا۔

    واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے بیروت پر کی گئی وحشیانہ بمباری کے بعد ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نیشنل سیکیورٹی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلالیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی لاریجانی نے کہا ہے کہ اسرائیل نے سرخ لکیر عبور کردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے پاس قائدانہ صلاحیت رکھنے والے بہت سارے کمانڈر اور رہنما موجود ہیں جو حسن نصر اللہ کی شہادت کی صورت میں متبادل قیادت تحریک کو چلانے کے لئے تیار ہے۔

    حسن نصر اللہ سے متعلق ایرانی میڈیا کا بڑا دعویٰ

    ایرانی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللّٰہ اور تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین بالکل صحت مند ہیں۔

  • جوہری معاہدے پر عملدرآمد، ایرانی نائب وزیر خارجہ جینیوا پہنچ گئے

    جوہری معاہدے پر عملدرآمد، ایرانی نائب وزیر خارجہ جینیوا پہنچ گئے

    ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تاریخی جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے جنیوا پہنچ گئے، یورپی یونین کے اہلکاروں سے ملاقات کریں گے۔

    ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے یورپی یونین کے اہلکار ہفتے کوملاقات کرینگے، امریکہ، روس، چین، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں کم کرنے کے لئے نومبر میں اتفاق کیا تھا ایران نے بھی تمام جوہری سرگرمیاں کو روکنے کا وعدہ کیا ہے، جس سے مغربی ممالک کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرنے اور مشرق وسطی میں ایک نئی جنگ کے خدشات کو کم کرنے میں مدد ملی۔

    امریکی صدربارک اوباما نے ایران کے حوالے سے نئی پابندیوں پر قانون سازی نہ کرنے پر زور دیا ہے، چوبیس نومبردو ہزار تیرہ کو جنیوا میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان طے پانے والے عبوری جوہری معاہدے میں جرمنی بھی فریق ہے، ایران کے صدر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران اپنے ایٹمی پروگرام پر نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔