Tag: عبدالحفیظ شیخ

  • اختیارات کا ناجائز استعمال،  نیب کی عبدالحفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

    اختیارات کا ناجائز استعمال، نیب کی عبدالحفیظ شیخ کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی سفارش

    کراچی : قومی احتساب بیورو کراچی چیپٹر نے سابق وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبد اللہ یوسف اور دیگر کے خلاف اختیارات کے مبینہ غلط استعمال سے متعلق کیس میں ریفرنس دائر کرنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈی جی نیب نجف قلی مرزا کی زیرصدارت ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا ،جس میں مختلف شکایات، انکوائریز اور تفتیش پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ریجنل بورڈ کی 2 ریفرنسز اور2شکایات انکوائریز میں تبدیل کرنے کی سفارش کی۔

    ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ منظور شدہ مقدمات میں قومی خزانے کوکروڑوں کا نقصان پہنچایاگیا ، ایل یو، بورڈ آف ریوینیو سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی شکایت کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق ملزم غلام مصطفی پھل،سابق ممبر ایل یو اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں جبکہ ڈی سی آصف میمن ،ای ڈی اواور دیگر بھی ملوث نکلے، ملزمان نے قیمتی سرکاری زمین کی کوڑیوں کے نرخ غیر قانونی الاٹمنٹ کی۔

    نیب کے ترجمان نے بتایا کہ بورڈآف ریونیوافسران و عہدیداران اور دیگر کے خلاف ریفرنس کی سفارش کردی ہے ، ملزمان میں سابق وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ، سابق چیئرمین ایف بی آر عبداللہ یوسف شامل ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق چئیرمین ایف بی آر سلمان صدیق اور دیگر بھی اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث ہیں، ملزمان نے سرکاری خزانے کو 11 اعشاریہ 125 ملین ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

    بورڈ نے ڈی سی غربی فیاض سولنگی کے خلاف انکوائری کی اجازت دے دی، ملزم فیاض سولنگی کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث ہے۔

    ترجمان نیب کے مطابق اجلاس میں بورڈ نے میگا کرپشن کیسز میں کامیاب تفتیش پر مشترکہ کمیٹیوں کو سراہا۔

  • عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ کی نشست کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ کی نشست کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج

    اسلام آباد: وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی سینیٹ انتخابات  کیلئے نامزدگی الیکشن کمیشن میں چیلنج کردی گئی اور قومی اسمبلی میں سینیٹ کی ووٹنگ موخر کرنے لیے حکم امتناع طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں شاہد اورکزئی نے وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی نامزدگی کیخلاف درخواست دائر کردی، جس میں  استدعا کی  ہے کہ سینیٹ انتخابات کے لئے وفاقی وزیر کے کاغذات نامزدگی مسترد  کئے جائیں۔

    درخواست گزار نے سوال کیا کیا آرٹیکل 91 کے تحت وفاقی وزیر ایوان بالا کے لیےنامزد کیا جا سکتا ہے؟ وزیر خزانہ کی تقرری لاہور ہائی کورٹ میں بھی چیلنج کی گئی۔

    درخواست میں قومی اسمبلی میں سینیٹ کی ووٹنگ موخر کرنے لیے حکم امتناع  بھی طلب کیا گیا ہے۔

    یاد رہے 17 فروری کو  اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کے لئے وزیر خزانہ کے کاغذات نامزدگی منظور کئے گئے تھے ،  سینیٹ انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے 52 امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہمسلم لیگ ن 19 امیدوروں کے ساتھ دوسرے نمبر اور پیپلزپارٹی 18 امیدواروں کےساتھ تیسرےنمبر پر ہے۔

    خیال رہے چاروں صوبوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ کا عمل شام کو مکمل ہوگا جبکہ  سینیٹ انتخابات کے لیے 3 مارچ کوچاروں صوبائی  اور قومی اسمبلی میں پولنگ ہوگی ،پولنگ کا عمل صبح 9 سے لے کر شام 5 تک جاری رہے گا۔

  • آئی ایم ایف معاہدہ :  پاکستان کو ایکسپورٹ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی

    آئی ایم ایف معاہدہ : پاکستان کو ایکسپورٹ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان میں بہت اہم معاہدہ ہواہے، معاہدے سے پاکستان کی ایکسپورٹ اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امید ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات میں کامیاب ہوں گے۔

    عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کل رات آئی ایم ایف اور پاکستان میں بہت اہم معاہدہ ہواہے، معاہدےسےپاکستان کی ایکسپورٹ،اقتصادی ترقی میں مدد ملےگی، خان صاحب کی ترجیح ہے کہ پاکستان کے لوگوں کوکیسے خوشحال بنایاجائے، ملکی خزانہ بہتر انداز میں محفوظ اور اضافہ کرنا عمران خان کی ترجیح ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا کےانویسٹراورکیپٹل مارکیٹ پاکستان کی طرف مائل ہوں گے، عمران خان کاگول پاکستان کے خزانے کو بہتر انداز میں استعمال کرنا ہے ، عمران خان خود کواور اپنے خاندان کوپاکستان کے خزانے سے اہم نہیں سمجھتے۔

    یاد ہے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا،  جس کے بعد پاکستان کو500ملین ‏ڈالر کی قسط کےاجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔

  • جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر نتائج آئیں گے، مشیر خزانہ

    جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر نتائج آئیں گے، مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر نتائج آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے جرمن سفیر برن ہارڈ اسٹیفن نے ملاقات کی، فرانسیسی سفیر مارک برٹی،اقتصادی قونصلر مسز انیس بوئٹری بھی ہمراہ تھے۔مشیر خزانہ نے کرونا کے معیشت پر اثرات،مستقبل کی حکمت عملی پر بریفنگ دی۔

    اس موقع پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کرونا سے پہلے اقتصادی گروتھ 3 فیصد،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول تھا،سخت مالیاتی ڈسپلن کے دو رس اثرات مرتب ہو رہےتھے۔

    انہوں نے بتایا کہ کرونا وبا کے بعد معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوئے ہیں،ملکی اقتصادی گروتھ اب منفی ایک سے منفی 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

    سفیروں نے جی20 سے قرضوں کی ری شیڈولنگ ،مزید قرضے پر بات کی جس پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جی20سے قرضوں کی ری شیڈولنگ کے بہتر فوائد آئیں گے،پاکستان کو جی20 کے حوالے سے تاحال خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔

    ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے 1.8ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈول ہوئے ہیں،پاکستان نے فی الحال کمرشل قرضوں کی ری شیڈولنگ کے لیے رجوع نہیں کیا۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا

    اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا۔ای سی سی کے اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ماہانہ، سہ ماہی فیول ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آئےگا، تاپی منصوبے سے حاصل گیس کی قیمت کا تعین پر کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ ہوگا،روپے کی قدر میں کمی سے پی ایس او و دیگر تیل کمپنیوں کو نقصان پر غور ہوگا۔

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کوہالہ پن بجلی منصوبے کی ادائیگیوں کے معاملے پر بات ہوگی،بیرونی قرضوں،ادائیگیوں کے بارے میں مربوط پالیسی کا جائزہ لیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نجی شعبے سے فارن کرنسی لون کی مد میں واجبات کی وصولی پر بات ہوگی، فرنٹیئر کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر کی تعمیر کے لیے پیشگی رقم کا معاملہ زیر غور آئےگا۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں پاکستان رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت، اسپیئر پارٹس کے لیے50 لاکھ گرانٹ کاامکان ہے۔اجلاس میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لیے 9 کروڑ سے زائد ضمنی گرانٹ اور وزیر اعظم یوتھ بزنس لون سے منسلک ایگزیکٹیو ایجنسیز کے لیے بھی ضمنی گرانٹ کا امکان ہے۔

  • ‘ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے، ہمیں اس کے لیے تیار ہونا ہوگا’

    ‘ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے، ہمیں اس کے لیے تیار ہونا ہوگا’

    اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہے ، ہمیں اسکے لیے تیارہوناہوگا، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسےفائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ڈینزاینڈڈائریکٹرز کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معیشت بحران سےنکل رہی ہے، سیمینار کا یہ مناسب وقت ہے، ہمیں بزنس ایجوکیشن کو مزید بہتر بنانے کے راستے تلاش کرنے ہوں گے۔

    مشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سےاپنی ایکسپورٹ بڑھانےمیں ناکام رہا اور ایکسپورٹ بڑھاناموجودہ حکومت کی ترجیحات میں ہے، یہ ڈیجیٹل دور ہے پاکستان کویہ موقع مس نہیں کرناچاہیے، ہمیں دیکھناہوگااس تبدیلی سے کیسےفائدہ اٹھایا جاسکتاہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ دیکھناہوگا40فیصد تعلیم یافتہ خواتین جاب کی طرف کیوں نہیں آتی؟ ہمیں بزنس اسکولز کو بڑھانا ہوگا، حکومت کامیاب جوان پروگرام شروع کر رہی ہے، کامیاب جوان پروگرام کے تحت جوانوں کواسکالرشپ دی جائیں گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکنالوجیکل انقلاب آرہاہےلیکن ہمیں اس کے لیے تیارہوناہوگا، بزنس اسکولز کو اس تبدیلی سے مقابلے کیلئے تیاررہناہوگا، دیکھنا ہوگا بزنس اسکول ایکسپورٹ کےاضافےکیلئےکیاکرداراداکرسکتےہیں۔

    مشیرخزانہ نے کہا کہ ایسے بزنس گریجویٹ تیارکریں جوحکومت کی استعدادکارمیں اضافےکاسبب بنیں، ہمیں معیاراورقومی مفادپرفوکس کرکےکام کرناہوگا۔

  • عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے، اسد عمر

    عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے، اسد عمر

    اسلام آباد : وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے ، معیشت بحالی اور مہنگائی کےخاتمے کے لیےکام صحیح سمت میں ہے ، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسدعمر نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں جھوٹی خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، عبدالحفیظ شیخ ہی مشیر خزانہ کے طور پر اپنا کام جاری رکھیں گے۔

    اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال سے اور کام سے مطمئن ہونا دو الگ الگ باتیں ہیں ، اس میں شک نہیں کہ مشکل صورتحال ہے، معیشت بحالی اور مہنگائی کےخاتمے کے لیےکام صحیح سمت میں ہے ، انشااللہ حالات بہتر ہوں گے۔

    شبر زیدی کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا میری اطلاعات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی بیمار ہیں ، حکومت سےنالاں ہونے کے حوالے سے میرے پاس معلومات نہیں۔

    مزید پڑھیں : مشیر خزانہ تبدیل نہیں ہو رہے ، وزیراعظم  عمران خان کا ترجمانوں کو دو ٹوک پیغام

    یاد رہے دو روز قبل وزیراعظم  عمران خان نے ترجمانوں کو دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا  کہ مشیرخزانہ تبدیل نہیں ہو رہے، وہ بہترین کام کر رہے ہیں،مشیر خزانہ کو اہم اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے اہم فیصلوں پر کام تیز کرنے کا کہہ دیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ شبر زیدی نے کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی ہے، ذرائع کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شبر زیدی نے صحت کی خرابی کے باعث عہدہ چھوڑا اور اپنے فیصلے سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کر دیا ہے

  • کاروباری افراد شنا ختی کارڈ کی شرط سےنہ گھبرائیں، مشیر خزانہ

    کاروباری افراد شنا ختی کارڈ کی شرط سےنہ گھبرائیں، مشیر خزانہ

    کراچی: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کاروباری افراد شنا ختی کارڈدینے کی شرط سےنہ گھبرائیں، ٹیکس دیے بغیر ترقی ممکن نہیں ، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اوور سیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سےخطاب ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مشکل معاشی صورتحال پرقابو پا لیا اور وزیر اعظم ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد شنا ختی کارڈدینے کی شرط سےنہ گھبرائیں، ٹیکس دیے بغیر ترقی ممکن نہیں ، مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، اعداد و شمار کو دستاویز پر لانےتک ٹیکس نظام میں بہتری نہیں ہو سکتی۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاورسیکٹر میں 250 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں جب کہ صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کوسبسڈی دےرہےہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف نےہمارےاصلا حات کے پلان پراعتماد کااظہار کیا، گزشتہ 4ماہ سےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جب کہ 4ماہ سے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کیا۔

  • جو شخص بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

    جو شخص بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں، مشیر خزانہ

    اسلام آباد: مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ اس وقت 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو شخص بھی کما رہا ہے ہم اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کےساتھ مذاکرات ہوئے ہیں اور وفد نے معاشی کارکردگی کو سراہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام نظر آرہا ہے جب کہ ٹیکسوں کا دائرہ وسیع کررہے ہیں، حکومتی آمدن میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور خسارہ کم ہورہا ہے۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ٹیکس آمدن بڑھنے سےقرض واپس ادا کرسکیں گے، موجودہ ٹیکس دینےوالوں پر مزید بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے جو صفر ٹیکس ادا کررہے ہیں ان سےٹیکس وصول کرنا چاہتے ہیں۔

    عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کا اہم حصہ ہے ،ان کی وجہ سے معاشی بہتری آئے گی تاہم 30 سے 35 لاکھ تاجر ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں، جو بھی کما رہا ہے اس سے ٹیکس لینا چاہتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافے کےلیےبجلی اورگیس پرسبسڈی دےرہے ہیں اور جاری کھاتوں کا خسارہ کم ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا، قرض کی دوسری قسط پر مذاکرات ہوں گے

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سےآئی ایم ایف وفد کی ملاقات ہوئی جس میں سیکریٹری خزانہ نوید کامران، اسپیشل سیکریٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی اور معاشی ٹیم کے دیگرارکان بھی موجود تھے۔

    آئی ایم ایف وفدکی قیادت مشن ہیڈارنیستو رامریزریگونے کی، ملاقات میں پاکستان کی اقتصادی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کیلئے جاری پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جامع معاشی اور اصلاحاتی پالیسیزکےمثبت نتائج آناشروع ہوگئے۔

    آئی ایم ایف حکام کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تاستمبربرآمدات میں2.4فیصداضافہ ہوا جب کہ مالی سال کےابتدائی 3ماہ میں درآمدات میں22.7فیصدکمی آئی۔

  • امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے: حفیظ شیخ

    امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے: حفیظ شیخ

    واشنگٹن: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے امریکی سرمایہ کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے امریکی کمپنیوں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالحفیظ شیخ نے واشنگٹن میں ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے امریکی سرمایہ کاروں سے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، امریکی کمپنیاں ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

    دریں اثنا، حفیظ شیخ کی سربراہی میں امریکا جانے والے پاکستانی وفد نے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں اے ڈی بی کی سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی، صدر اے ڈی بی نے پاکستانی معاشی تعمیر و ترقی کے لیے مکمل تعاون کا اعادہ کیا، اور ترجیحی ترقیاتی شعبوں میں مالی امداد بڑھانے کی پیش کش کی۔

    پاکستانی وفد نے صدر ایشین ڈیولپمنٹ بینک کو دورۂ پاکستان کی دعوت دی۔

    یہ بھی پڑھیں:  حفیظ شیخ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات، ملکی معیشت پر تبادلہ خیال

    وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی وفد نے اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر سے بھی ملاقات کی، مشیر خزانہ نے انھیں معیشت کی تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا، صدر اسلامی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے ترجیحی بنیاد پر امداد دی جائے گی۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ اسلامی ترقیاتی بینک کا وفد جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف اور عالمی بینک گروپ کے اجتماعی اجلاس میں بھی شرکت کی۔

    یاد رہے دو دن قبل مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ ویگ سے بھی ملاقات کی تھی جس میں آئی ایم ایف سے قرضے سمیت ملکی معیشت کے لائحہ عمل کے بارے میں گفتگو ہوئی۔