Tag: عبدالرحمان السدیس

  • عبدالرحمٰن السدیس نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے

    عبدالرحمٰن السدیس نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے

    ریاض: ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ حرمین شریفین جنرل پریذیڈنسی ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس نے کہا ہے کہ حجاج کو شان دار خدمات فراہم کی جائیں گی۔

    ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے مکہ مکرمہ کے اسپتالوں کا دورہ کیا، انھوں نے عازمین حج کو قرآن پاک اور زمزم کے تحائف پیش کیے، اور کہا کہ عازمین حج کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہوگی۔

    واضح رہے کہ مناسکِ حج کا آغاز آج سے ہو گیا ہے، عازمین حج قافلوں کی صورت میں منیٰ پہنچ گئے، مِنیٰ میں عازمین کے لیے دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی جدید سہولیات کے ساتھ بسائی گئی ہے۔

    مناسکِ حج کا آغاز ہو گیا

    عازمین حج آج کی رات مِنیٰ میں ہی قیام کریں گے اور کل نماز فجر کے بعد مِنیٰ سے میدان عرفات روانہ ہوں گے، جہاں حج کا رکن اعظم ’’وقوف عرفہ‘‘ ادا کیا جائے گا۔

  • امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کا افتتاح کردیا

    امام کعبہ عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کا افتتاح کردیا

    ریاض : سعودی حکام نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کوحرمین پریزیڈنسی کے ماتحت کام کرنے والے 90 دوسرے پروگراموں میں شامل کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے انتظامی امور کی ذمہ دار جنرل پریزیڈنسی کے چیئرمین اور امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان بن عبدالعزیز السدیس نے حرمین شریفین اقدار کے عنوان سے ایک نئے پروگرام کا افتتاح کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام حرمین پریزیڈنسی کے ماتحت کام کرنے والے 90 دوسرے پروگراموں میں شامل ہوگا، حرمین شریفین اقدار پروگرام کا مقصد 1440ھ کے حج سیزن میں عازمین حج کی رہ نمائی کرنا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حرمین پریزیڈنسی کے زیرانتظام دیگر پروگرامات میں آئمہ و موذنین حرمین، تراجم لغات، طواف امور، گائیڈنس ،آڈیو ویڈیو پروڈکشن، مصاحف اور کتب اور مسجد حرام کی انتظامی امور سے متعلق پروگرامات شامل ہیں۔

    ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے حرمین شریفین اقدار پروگرام کے ذریعے عازمین حج کی ہر ممکن رہ نمائی اور حجاج کی سہولت کی خاطر کی جانے والی مساعی کو کامیاب بنانے پر زور دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ حرمین شریفین اقدار پروگرام کے ذریعے حج کے موقع پر گڈ گورننس کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ حجاج کی قیام گاہوں اور ان کے مناسک حج کے موقع پر حجاج کی ہر معاونت کو یقینی بنانا اور انہیں ہرممکن رہ نمائی مہیا کرنا ہے۔

  • انشاء اللہ حوثیوں کی اپنی ہی سازشیں اُن کی تباہی اور بربادی کا باعث بنیں گی ، عبدالرحمان السدیس

    انشاء اللہ حوثیوں کی اپنی ہی سازشیں اُن کی تباہی اور بربادی کا باعث بنیں گی ، عبدالرحمان السدیس

    مکہ المکرمۃ: امام کعبہ اور حرمین شریفین امور کے سربراہ عبدالرحمان السدیس نے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہروں پر کیے جانے والے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ حرکت قرار دے دیا۔

    اپنے ایک بیان میں امام کعبہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس کا کہنا تھا کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے جدہ اور طائف پر ڈرون حملے کیے گئے جو قابلِ مذمت ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر باغیوں کا حملہ بزدلانہ اور گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی شہروں پر ماہِ صیام جیسے بابرکت مہینوں میں حملوں کی کوشش کی گئی جس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ حملہ آور دین سے نابلد اور عقل سے پیدل ہیں۔

    امام کعبہ کا کہنا تھا کہ طائف اور جدہ پر حملے حوثی باغیوں کی طاغوتی سوچ کا مظہر اور جارحیت ہے۔ انہوں نے سعودی محکمہ دفاع کو حملوں کی سازش ناکام بنانے پر بھی مبارک باد پیش کرتے ہوئے بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب نے مکہ کی طرف داغے گئے حوثی باغیوں کے دو میزائلوں کو مار گرایا

    عبدالرحمان السیدیس کا کہنا تھا کہ سعودی مملکت کی سرحدوں کے محافظ دشمنوں کی گھات میں ہیں اور وہ باغیوں کی چالوں کو ناکام بناتے رہیں تے، انشاء اللہ حوثیوں کی اپنی ہی سازشیں اُن کی تباہی اور بربادی کا باعث بنیں گی۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل سعودی عرب کے دو شہروں پر حوثی باغیوں کی جانب سے بزدلانہ حملے کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کی پاکستان سمیت عرب لیگ نے شدید الفاظ میں مذمت کی اور تمام ممالک نے حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودی حکومت کو غیر مشروط تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔