Tag: عبدالرزاق داؤد

  • سعودی عرب کا دو سال میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پروگرام ہے: رزاق داؤد

    سعودی عرب کا دو سال میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پروگرام ہے: رزاق داؤد

    اسلام آباد: مشیرِ تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ولیٔ عہد کے وفد کے ساتھ 20 بڑے سرمایہ کار بھی پاکستان آ رہے ہیں جو مختلف شعبہ جات میں سرمایہ کاری کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیرِ تجارت نے کہا کہ سعودی وفد کی آمد کے موقع پر پاکستانی اور سعودی سرمایہ کاروں میں ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔

    [bs-quote quote=”ایم او یوز پر دستخط کے بعد ٹیکنکل اور فزیبلٹی رپورٹس پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ہارون شریف” author_job=”چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ”][/bs-quote]

    رزاق داؤد نے کہا ’سعودی سرمایہ کار معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں دل چسپی رکھتے ہیں۔‘

    انھوں نے بتایا کہ سعودی عرب کا پاکستان میں دو سال میں 7 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا پروگرام ہے۔

    مشیرِ تجارت کا کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کار پنجاب کے آر ایل این جی شعبے میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں، سعودی عرب سے سب سے بڑی سرمایہ کاری آئل ریفائنری میں ہوگی، وہ خوراک اور زراعت کے شعبوں میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔

    پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے کہا کہ سعودی عرب سے مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کے بعد ٹیکنکل اور فزیبلٹی رپورٹس پر فوری کام شروع کیا جائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی کاوشوں سے سعودی عرب پاکستان تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں: وزیر خارجہ

    ہارون شریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے توانائی کے شعبے میں 3 بڑے معاہدے ہوں گے، ان معاہدوں سے ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صنعتوں کو فروغ ملے گا۔

    انویسٹمنٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ’سعودی عرب کے ساتھ معاشی معاہدوں سے روزگار بڑھے گا، تمام منصوبے کھلے عام بولی کے ذریعے دیے جائیں گے۔‘

  • اقتصادی اصلاحات کا پیکیج 3 دن میں پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا، عبدالرزاق داؤد

    اقتصادی اصلاحات کا پیکیج 3 دن میں پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا، عبدالرزاق داؤد

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ اقتصادی اصلاحات کا پیکیج تین دن میں پارلیمنٹ سے منظور ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹیز میں کمی سے آمدن میں 7 ارب روپے کا نقصان ہوگا، صنعتی شعبے کی ترقی سے نقصان پورا ہوجائے گا۔

    [bs-quote quote=”موجودہ مالی سال ریکارڈ برآمدات ہوں گی” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشیر تجارت”][/bs-quote]

    مشیر تجارت نے کہا کہ 5 برآمدی شعبوں کے لیے پہلے گیس، بجلی ٹیرف میں کمی کی گئی ہے، منی بجٹ میں خام مال پر ڈیوٹی میں بھی کمی کی گئی ہے، ترمیمی فنانس بل پر کاروباری طبقے کا رسپانس اچھا رہا ہے۔

    عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ حکومت نئی صنعتی پالیسی لانے پر کام کررہی ہے، مسودہ تیار ہونے کے بعد تاجر تنظیموں سے تجاویز لی جائیں گی۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ موجودہ مالی سال ریکارڈ برآمدات ہوں گی، برآمدات 25 ارب ڈالر سے زیادہ رہیں گی، 26 ارب ڈالر کا تخمینہ ہے، اس سال 27 ارب ڈالر کی برآمدات مشکل ہیں۔

    مزید پڑھیں: ہمیں درآمد کے کلچرکوختم کرکے برآمد کے کلچرکوفروغ دینا ہے‘ عبدالرزاق داؤد

    دوسری جانب سیکریٹری تجارت یوسف ڈھاگہ نے کہا کہ درآمدات میں کمی آئی ہے، 6 ماہ میں تجارتی خسارے میں ایک ارب ڈالر کمی آئی ہے، موجودہ مالی سال تجارتی خسارے میں 5 سے 6 ارب ڈالر کمی ہوگی۔

    سیکریٹری تجارت نے کہا کہ آئل کی قیمتوں میں کمی سے بھی درآمدات میں کمی آئی، جنوری میں تجارتی خسارہ مزید ایک ارب ڈالر کم ہوگا، حکومت عالمی تجارتی معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرے گی۔

  • اپوزیشن جماعتوں کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پرتنقید، فیصل واوڈا کا جواب

    اپوزیشن جماعتوں کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پرتنقید، فیصل واوڈا کا جواب

    اسلام آباد: اپوزیشن جماعتوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ پر تنقید اور کنٹریکٹ کی منسوخی کے مطالبے پر وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کرارا جواب دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مہمند ڈیم کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈیموں کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فیصل واوڈا” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

    وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کہتے ہیں کنٹریکٹ منسوخی کا مطالبہ کرنے والے عناصر سازش کر رہے ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی جانب سے ڈیموں کے خلاف سازش ہو رہی ہے، ایسے عناصر ڈیموں کو متنازع بنا کر ملکی ترقی کو روکنا چاہتے ہیں۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ڈیم ملک کے لیے زندگی ہے، میں اس سے قطعی طور پر پیچھے نہیں ہٹوں گا، اور ہر سازش ناکام بنا دوں گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈیم کا کنٹریکٹ میرٹ پرہوا، اپوزیشن ڈیم کے کنٹریکٹ کی تحقیقات کرانا چاہے تو سو بسم اللہ، ہم وہ نہیں جو کمیشن کے لیے کام کرتے ہیں یا کک بیک لیتے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں: مہمند ڈیم پر اسی ماہ کام شروع ہوگا: واپڈا


    خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے مہمنڈ ڈیم کی تعمیر کے لیے دو کمپنیوں کو ٹھیکا دینے کے کنٹریکٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ کنٹریکٹ شفاف طریقے سے نہیں دیا گیا ہے۔

    دریں اثنا، فیصل واوڈا نے گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں طلبی پر شدید ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ کسی کو جواب دہ نہیں ہیں، دشمن قوتیں چاہتی ہیں کہ مہمند ڈیم نہ بنایا جائے، نیسپاک نے منصوبے کا جائزہ لیا ہے، کنٹریکٹ میرٹ پر دیا گیا۔

  • چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت

    چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے.

    [bs-quote quote=”چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشیر تجارت”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جب تک اسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا، صحیح ترقی نہیں ہو گی، پاکستان نے چین سے آسیان ممالک والی مراعات کا مطالبہ کیا ہے.

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے، سیکریٹری کامرس اس وقت چین میں ہی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سی پیک 35 سال کا پروگرام ہے، اسے مزید وسعت دے رہے ہیں، سی پیک کے آغاز پرتوانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز رکھی.


    مزید پڑھیں: دورہ چین مفید رہا، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملی، شاہ محمود قریشی


    انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کرے گا، بعض مصنوعات کی برآمدپر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے.

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے گذشتہ دنوں چین کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے چینی وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی، اس دورے میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے.

  • سی پیک سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: مشیرتجارت

    سی پیک سے متعلق میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا: مشیرتجارت

    اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ سی پیک سے متعلق میرے بیان کوسیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت نے فنانشل ٹائمز کی سی پی سے متعلق خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط معنی پہنائے گئے۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چین کو آگاہ کیا گیا تھا کہ سی پیک ہماری قومی ترجیح ہے اور رہے گی. چینی وزیرخارجہ نے بھی دونوں ممالک کے لئے سی پیک کی اہمیت پرزوردیا.

    واضح رہے کہ عبدالرزاق داؤد نے اے آروائی نیوزکے رابطے پر بھی رپورٹ کو یکسر غلط قراردیا تھا.

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے نجکاری، سی پیک اور توانائی کمیٹیاں تشکیل دے دیں

    یاد رہے کہ فنانشل ٹائمز نے مشیرصنعت کےانٹرویوسے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سی پیک معاہدے پرنظرثانی پرغورکررہا ہے.

    اس بیان پر شدید تنقید کی گئی اور مخالفین نے پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھ لیا.

    البتہ اب مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کی نے فنانشل ٹائمزکی خبرکی تردید کرتے ہوئے کہا گیا کہ سی پیک ہماری قومی ترجیح ہے.