Tag: عبدالرزاق داﺅد

  • آج ملک میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کی با ت ہو رہی ہے، مشیر تجارت

    آج ملک میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کی با ت ہو رہی ہے، مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کا کہنا ہے کہ آج ملک میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کی با ت ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متعدد ملٹی نیشنل کمپنیوں سے سرمایہ کاری بڑھانے پر بات کی ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ خاقان عباسی کے دور میں بتایاگیا ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی ہے، آج ملک میں میڈ ان پاکستان مصنوعات کی بات ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پیداواری شعبے پر زیادہ سے زیادہ توجہ دے رہی ہے، حکومت برآمدات میں اضافے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

    عبدالرزاق داﺅد کا کہنا تھا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ترین سطح پر، اسٹاک مارکیٹس گر رہی ہیں، عالمی منظر نامے کے مطابق حکومت بہت زیادہ محتاط ہے، ایسافیصلہ نہیں کریں گے جس سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔

    مشیر تجارت نے خوشخبری سنا دی: ’یہ صرف آغاز ہے‘

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال اب تک برآمدات میں 3.62 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، یہ صرف آغاز ہے، مستقبل میں مزید بہتری متوقع ہے۔

  • مشیر تجارت نے اکتوبر2019 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیے

    مشیر تجارت نے اکتوبر2019 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیے

    کراچی: مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے اکتوبر2019 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیے، اکتوبر کے دوران برآمدات2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

    تفصیلات کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد نے اکتوبر2019 کے تجارتی اعدادوشمار جاری کر دیے، ادارہ شماریات ہرماہ کی 10 تاریخ کو تجارتی اعدادوشمار جاری کرتا ہے، پہلی بار تجارتی اعدادوشمارکی تفصیلات پہلے جاری کی گئیں۔

    عبدالرزاق داﺅد نے کہا کہ اکتوبر کے دوران برآمدات2 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملکی برآمدات ایک ارب 89 کروڑ ڈالر تھیں۔

    مشیر تجارت نے کہا کہ اکتوبر2019 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات 6 فیصد زائد رہیں، اکتوبرمیں درآمدات 3 ارب 98 کروڑ ڈالرر ہیں، گزشتہ سال اکتوبرمیں درآمدات4 ارب 80 کروڑ ڈالر رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اکتوبر2019 میں گزشتہ سال کے مقابلے میں درآمدات 17 فیصد کم رہیں، اکتوبر2019 میں تجارتی خسارہ 32 فیصد کم ہو کر 1 ارب97 کروڑ ڈالر رہا، گزشتہ سال تجارتی خسارہ 2 ارب 90 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشیرتجارت رزاق داؤد کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے۔

    مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے، ای کامرس پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، انجینئرنگ، کیمیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔