Tag: عبدالرزاق

  • افغانستان سے شکست، عبدالرزاق نے حقائق بیان کردیئے

    افغانستان سے شکست، عبدالرزاق نے حقائق بیان کردیئے

    سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کا قومی ٹیم کی افغانستان کے ہاتھوں شکست پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغانستان سے شکست پر سب کو بہت دکھ ہوا ہے۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ اس میچ میں پاکستان کو 350 کا ٹارگٹ دینا چاہئے تھا۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ایسا لگ رہا تھا کہ عبداللّہ شفیق کو کھیلنا ہی نہیں آتا ہے، بابراعظم کو بتانا چاہیے کہ مینجمنٹ کیا کر رہی ہے؟

    عماد وسیم نے اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے بات کرتا ہوں، کسی کھلاڑی کیخلاف نہیں، بابر اعظم کے ورلڈ ریکارڈ ہیں۔ اس وکٹ پر اوسط رن 300 ہے، افغانستان نے دکھایا دنیا کی کرکٹ کہاں جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ پہلی بار افغانستان نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    چنئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیا گیا 283 رنز کا ہدف افغانستان نے 49ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    رحمان اللہ گرباز نے 65 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ابراہیم زدران 87 رنز بنا کر نمایاں رہے، رحمت شاہ 77 اور کپتان حشمت اللہ شاہدی48 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

  • ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا آل راؤنڈر کسے ہونا چاہیے؟ عبدالرزاق نے بتادیا

    ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا آل راؤنڈر کسے ہونا چاہیے؟ عبدالرزاق نے بتادیا

    سابق کرکٹرعبدالرزاق نے ورلڈ کپ 2023 کے لیے قومی ٹیم کے آل راؤنڈر کے انتخاب پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

    قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم تجربے کے مطابق فیصلہ کریں تو فہیم اشرف کو ورلڈ کپ کے لیے جانا چاہیے۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ قومی ٹیم میں ایک اور ہونہار آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر بھی موجود ہے لیکن انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کے کم میچز کھلا کر ہی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ محمد سیم جونیئر کو ہم خیبرپختونخوا سے لائے ہیں میرے خیال انہیں پاکستان ٹیم میں بہت جلد منتخب کرلیا گیا تھا۔

    عبدالرزاق نے کہا کہ وسیم جونیئر کو زیادہ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنی چاہیے تھی اور سلیکٹ ہونے سے پہلے وہاں پر لمبے اسپیل سے بولنگ کرنا چاہیے تھی۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ محمد وسیم جونیئر اب پاکستان کے لیے چند میچز کھیلتے ہیں اور باقی میچوں میں باہر بیٹھ جاتے ہیں، آپ کبھی بھی اس طرح سے کھلاڑی کو تیار نہیں کرسکتے۔

  • عبدالرزاق بیٹے علی رزاق کی گیند پر آؤٹ ہوگئے

    قومی ٹیم سابق آل راؤندڑ عبدالرزاق کے بیٹے علی رزاق نے والد ہی آؤٹ کردیا۔

    میگا اسٹار لیگ میں سابق آل راؤنڈر کے صاحبزادے علی رزاق کراچی نائٹس کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ عبدالرزاق پشاور پٹھان کی ٹیم میں شامل ہیں۔

    سابق مایہ ناز آل راؤنڈر کا جب بیٹے سے سامنا ہوا تو وہ پہلی ہی گیند پر وکٹ گنوا بیٹھے۔

    علی رزاق نے والد کو آؤٹ کرنے کے بعد خوب جشن بھی منایا۔

    واضح رہے کہ میگا اسٹار لیگ میں قومی ٹیم کے سابق کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی کراچی نائٹس کی نمائندگی کررہے ہیں، آفریدی سمیت ٹیم کے دیگر کرکٹرز نے علی رزاق کو وکٹ حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔

  • عبدالرزاق نے دنیا کےنمبرون  پیسر کو ’بے بی‘ بولر قرار دیدیا

    عبدالرزاق نے دنیا کےنمبرون پیسر کو ’بے بی‘ بولر قرار دیدیا

    لاہور: قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر عبدالرزاق نے دنیا کے نمبر ون بولر جیسیرت بھمرا کو ’بے بی‘ بولر قرار دے دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارتی بولر میرے سامنے ہوتا تو میں اس پرغلبہ حاصل کرلیتا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں سابق آل راؤنڈر سے سوال کیا گیا کہ اگر بھمرا سے مقابلہ ہوتا توآپ کس طرح اس کا سامنا کرتے؟ جس پر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ میں ورلڈکلاس بولرز کو فیس کرچکاہوں اس لیے بھمرا جیسے بولرز کا سامنا ہوتا تو میرے لیے کوئی مشکل نہیں تھی۔

    سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ جب آپ اچھے بولرز کو کھیل کرآتے ہیں تو بھمرا جیسے بولرز کو کھیلنا آسان ہوتا ہے یہ اپنے اعتماد کی بات ہے، مثال کے طور میں میک گرا، وسیم اکرم اور شعیب اختر کو کھیل کر آرہاہوں تو بھمرا جیسے بولر تو میرے سامنے’بے بی‘ ہوگا ، میں اس پر سبقت حاصل کرسکتا ہوں ۔

    انہوں نے کہا کہ بڑی بڑی ٹیموں کے ساتھ کھیل چکا ہوں، کوچنگ میرا پیشن ہے اس کو انجوائے کرتا ہوں، ہر بڑا کھلاڑی اچھا کوچ نہیں بن سکتا، لیکچر دینا الگ بات ہے لیکن عملی میدان میں پلیئرز کو بنیادی تکنیک سکھانا، ان کی خامیوں اور خوبیوں کا اندازہ لگانااور پھر اس پر کام کرکے نتیجہ حاصل کیا جاتا ہے۔

    سابق کرکٹر نے کاہ کہ میری یہ خواہش ہے کہ جب کوچنگ میں آؤں تو کھلاڑیوں کے ساتھ فیلڈ میں کام کروں تب ہی کھلاڑی اچھے تیار کرہوں گے۔

    انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں نیچرل ٹیلنٹ موجود ہے جو کبھی ختم نہیں ہوسکتا، ابھی جو نوجوان کھلاڑی منتخب ہوئے ہیں وہ کیسے سلیکٹ ہوئے؟ ہمارے سینئر کھلاڑیوں کو نیٹ پریکٹس میں ان کے خلاف کھیلنے میں دشواری ہوئی تو ان کا انتخاب کرلیا گیا، یہ سلیکشن کا کوئی معیار نہیں کہ نیٹ میں جس بولر کو کھیلنے میں دشواری ہو تو اسے منتخب کرلیا جائے، محمد حسنین اور نسیم شاہ اچھے بولرز ہیں لیکن وقت سے پہلے ذمہ داریاں دینا ان کے کیریئر کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔

    دوسری جانب عبدالرزاق کے بھمرا سے متعلق بیان پر بھارتی میڈیا آگ بگولہ ہوگیا اور وہ طرح طرح کے تبصرے کرکے سابق آل راؤنڈر کو تنقید کا نشانہ بنانے لگ گیا۔

    عبدالرزاق کا بیان بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں کی زینت بنا ہے اور سوشل میڈیا پربھی اس بیان پر زبردست بحث جاری ہے۔

  • ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت

    ملکی معیشت درست سمت میں جارہی ہے: مشیرتجارت

    اسلام آباد: مشیرتجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی بہتری میں تجارت کا اہم کردار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتجارت رزاق داؤد کا پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات اور سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، ملکی تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے میں ٹریڈآفیسرز کا اہم کردار ہے۔

    رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ملکی معیشت کی ڈاکیومینٹیشن جیسے سخت فیصلے کیے، معیشت کی ڈاکیومینٹیشن سے ملک کا فائدہ ہے۔

    مشیرتجارت نے کہا کہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے، ای کامرس پالیسی سے برآمدات میں اضافہ ہوگا، انجینئرنگ، کیمیکل اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔

    حفیظ شیخ کی عالمی بینک کے نائب صدر سے ملاقات، ملکی معیشت پر تبادلہ خیال

    پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈ یولپمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے مشیرتجارت رزاق داؤد نے نئے ٹریڈ آفیسرز کو تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔

    خیال رہے کہ گذشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ ویگ سے ملاقات کی تھی، اس دوران ملکی معیشت پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ عالمی بینک کے رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں پاکستانی کی ترقی کی شرح 3.3 فیصد اور 2020 میں 2.4 فیصد رہے گی جبکہ 2021 میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔

  • ورلڈ کپ 2011 میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے، رزاق، ثبوت دینا ہوں گے، کامران اکمل

    ورلڈ کپ 2011 میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے، رزاق، ثبوت دینا ہوں گے، کامران اکمل

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ 2011 کے میچ میں کامران اکمل نے جان بوجھ کر کیچ چھوڑے، کامران کمل نے عبدالرزاق کے الزامات کو مسترد کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی عبدالرزاق نے نیا پنڈورا بکس کھول دیا، رزاق نے کہا کہ 2011 کے ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں شعیب اختر کی گیند پر کامران اکمل نے روس ٹیلر کے دو کیچ جان بوجھ کر چھوڑے تھے۔

    عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے میدان پالی کیلے میں آخری اوور کرنے کے لیے کوئی تیار نہ تھا شاہد آفریدی فاسٹ بولر شعیب اختر سے بولنگ کرانے کے حق میں نہیں تھے۔

    رزاق کا کہنا تھا کہ عمر گل کے دس اوورز پورے ہوچکے تھے جس کے باعث مجبوراً مجھے 49واں اوور کروایا گیا حالانکہ میں تو کافی عرصے سے آخری اوور نہیں کرارہا تھا جس کے باعث میرے آخری اوور میں 19 رنز بن گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 9 مارچ 2011 کو کھیلا جانے والا یہ مقابلہ شعیب اختر کے کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا تھا، جہاں کامران نے ان کی گیندوں پر راس ٹیلر کے دو آسان کیچز گرائے جس کے بعد ٹیلر نے 131 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہوں نے شعیب اختر کے 47ویں اوور میں تین چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 28 رنز اسکور کیے تھے اور ہم میچ ہار گئے تھے۔

    عبدالرزاق کو ثبوت دینا ہوگا، کامران اکمل

    وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے کہا ہے کہ عبدالرزاق بھائی کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی، یہاں جس کا دل چاہتا ہے منہ اٹھا کر کہہ دیتا ہے، انہیں ثبوت فراہم کرنا ہوں گے۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ عبدالرزاق کی تمام باتیں بے بنیاد کیچز چھوٹنے کا مداحوں کو افسوس ہوا تو آپ سوچیں مجھے کتنا افسوس ہوا ہوگا، وہ الزامات ثابت کریں ورنہ ایسا نہ ہو کہ میں بھی کچھ کہنا شروع کردوں۔

  • چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت

    چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے: مشیر تجارت

    اسلام آباد: مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ چینی وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے چین میں پاکستانی برآمدات میں 100 فیصد اضافہ متوقع ہے.

    [bs-quote quote=”چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”مشیر تجارت”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی تجارت سے پاکستان کو فائدہ ہوگا، جب تک اسپورٹ کا کلچر نہیں آئے گا، صحیح ترقی نہیں ہو گی، پاکستان نے چین سے آسیان ممالک والی مراعات کا مطالبہ کیا ہے.

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ چینی مارکیٹ تک رسائی دورےکی کامیابی ہے، سیکریٹری کامرس اس وقت چین میں ہی ہیں.

    انھوں نے کہا کہ سی پیک 35 سال کا پروگرام ہے، اسے مزید وسعت دے رہے ہیں، سی پیک کے آغاز پرتوانائی اور انفراسٹرکچر پر توجہ مرکوز رکھی.


    مزید پڑھیں: دورہ چین مفید رہا، دوطرفہ تعلقات مستحکم کرنے میں مدد ملی، شاہ محمود قریشی


    انھوں نے کہا کہ چین پاکستان کےساتھ صنعتی شعبے میں تعاون کرے گا، بعض مصنوعات کی برآمدپر ڈیوٹی فری رسائی مانگی ہے.

    یاد رہے کہ پاکستانی وزیراعظم نے گذشتہ دنوں چین کا دورہ کیا تھا، جہاں انھوں نے چینی وزیراعظم سمیت اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی، اس دورے میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے.

  • پاکستانی کھلاڑی کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ، خبر جعلی نکلی

    پاکستانی کھلاڑی کی روڈ ایکسیڈنٹ میں موت ، خبر جعلی نکلی

    کراچی: پاکستانی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے اپنی ہی موت کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کی کار حادثے میں موت کی جھوٹی خبریں  اور جعلی تصاویر زیر گردش تھیں۔

    انٹرنیٹ پر سابق بلے باز کی ایسی تصاویر سامنے آئیں کہ عبدالرزاق کو خود ہی میدان میں آنا پڑا، انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئےمداحوں کو اپنی صحت کے حوالے سے آگاہ کیا اور خبر کی تردید بھی کی۔

    ویڈیو پیغام میں اُن کا کہنا تھا کہ ’سوشل میڈیا پر میرے ایکسڈنٹ اور موت کی جعلی خبریں زیرگردش تھیں جن میں کوئی صداقت نہیں، میں زندہ اور خیریت سے ہوں اور لوگوں سے گزارش ہے کہ وہ بغیر تحقیق کے کوئی خبر نہ پھیلائیں‘۔

    عبدالرزاق نے لوگوں کے رویے پر افسوس کا اظہار بھی کیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کی کثیر تعداد بغیر سوچے سمجھے کوئی بھی بات اور خبر آگے بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث اکثر لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • شاہدآفریدی ،سعیداجمل اورعبدالرزاق دوحہ میں مدمقابل ہوں گے

    شاہدآفریدی ،سعیداجمل اورعبدالرزاق دوحہ میں مدمقابل ہوں گے

    دوحہ : قطر کے قومی دن کے موقع پر کھیلے جانے والے ٹی ٹوئینٹی میچ میں شاہد آفریدی ، سعید اجمل، کامران اکمل اور عبدالرزاق ایکش میں نظر آئیں گے سمیت دیگر موجودہ اور سابق اسٹار کھلاڑی ایک بار پھر میدان میں ان ایکشن نظر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قطر کے قومی دن 16 دسمبر کو یادگاری ٹی 20 میچ کھیلا جائے گا جب کہ ایک روزہ میچ کا انعقاد 18 دسمبر کو کیا جائے گا دونوں میچز ورلڈ اسٹارز اور قطر اسٹارز کے درمیان ایشین ٹاؤن کرکٹ اسٹیڈیم دوحہ میں کھیلے جائیں گا۔

    قطر اسٹارز میں پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق ، کامران اکمل ، بھارتی فاسٹ بولرز محمد عرفان سمیت مختلف بھاری اور سری لنکن کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    جب کہ ورلڈ اسٹارز کی قیادت معروف پاکستانی بلے باز شاہد آفریدی ورلڈ کریں گے جب کہ دیگر کھاڑیوں میں گراہم اونینز، یوسف پٹھان، جیروم ٹیلر، فرویز مہاروف، چمندا واس، نوروز منگل، کیسریک ویلیمز، لکشمی پتی بالاجی، محمد شریف، محمد الیاس، محمد اشرفل اور محمد کیف شامل ہیں۔

    قطر کے قومی دن کے موقع پر کھیلے جانے والے ان میچوں سے دنیائے کرکٹ کے شائقین اُن کھلاڑیوں کو بھی ایکشن میں دیکھ سکیں گے جو کئی عرصے سے کر کٹ کے میدان میں پانے جوہر نہیں دکھا پائے ہیں۔