Tag: عبدالزاق داؤد

  • وزیراعظم ملکی درآمدات سنگاپور اور کوریا کے برابر لے جائیں گے، عبدالرزاق داؤد

    وزیراعظم ملکی درآمدات سنگاپور اور کوریا کے برابر لے جائیں گے، عبدالرزاق داؤد

    اسلام آباد: مشیر صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی سربراہی میں اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کے اقدامات کررہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقد ہونے والی ’’میڈ ان پاکستان‘‘ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم ایک دن درآمدات کو سنگاپور اور کوریا کے لیول تک لے جائیں گے‘۔

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ حکومت نے آتے ہیں ایف بی آر کی طرف سے عائد کی جانے والی سختیوں کا کم کیا تاکہ ملک میں سرمایہ کاری آسکے اور لوگوں کو کاروبار کے آسان مواقع مل سکیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ تمباکو کی کاشت اور ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لیے بھی حکومت اقدامات کررہی ہے، اسد عمر کا شکر گزار ہوں انہوں نے درآمدات کو بڑھانے کے لیے احسن اقدام کیا ۔

    مزید پڑھیں: پاکستان کی ایکسپورٹ 2 سے 3 سال میں بڑھے گی: مشیر تجارت

    مشیرصنعت و تجارت کا کہنا تھا کہ  چین سے مختلف ممالک سے برآمدات کے حوالے سے بات چیت جاری ہے، ہم انڈسٹری کو فروغ دینے  کے لیے ڈیوٹی میں کمی ا ور اصلاحات متعارف کرانے کے حوالے سے بھی بات کر رہے ہیں جو بھی ٹیرف لگایا جائے وہ ایک بجٹ تک نہیں بلکہ زیادہ عرصے کیلئے نافذ کیا جا سکے ۔

    انہوں نے کہا کہ بہت سی کمپنیوں کے ساتھ بیلنس شیٹ کو سامنے رکھ کر بات ہو رہی ہے ، ہم انڈسٹری کو یقین دلاتے ہیں کہ وزیراعظم کی سربراہی میں وزارتِ خزانہ اور دیگر متعلقہ حکام آپ کے مفاد میں ہی اقدامات کریں گے۔

  • عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی، عبدالزاق داؤد

    عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی، عبدالزاق داؤد

    اسلام آباد: مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری آرہی ہے، عوام کو کچھ عرصہ مہنگائی برداشت کرنا پڑے گی۔

    وزیراعظم کےمشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کلہ اب بائیس خاندانوں کا دور ختم اور بائیس ہزار خاندانوں کا ٹائم آنے والا ہے، قوم کچھ عرصہ مہنگائی کو برداشت کرے جلد سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کی معیشت میں نمایاں بہتری آئی، وقت کے ساتھ ساتھ ہمارے معاشی مسائل حل ہوجائیں گے اور پھر اچھا وقت شروع ہوگا۔

    مزید پڑھیں: جاپان کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    یاد رہے 26 مارچ کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف ارنسٹو ریمیریز ریگو کا دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے تھے ، اس دوران آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ سے ملاقاتیں کیں، جبکہ سیکریٹری خزانہ، ایف بی آر چیئرمین سے بھی ملے۔

    آئی ایم ایف مشن چیف نے پاکستان کی معاشی اصلاحات کو اچھا اقدام قرار دیتے ہوئے ملکی معیشت میں جلد بہتری کی امید ظاہر کی تھی۔ خیال رہے گذشتہ دنوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا تھا پاکستان آئی ایم ایف سے معاہدے کے قریب پہنچ چکا، آئی ایم ایف سے بیل آؤٹ پیکج پربات چیت آخری مرحلے میں ہے۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد دنیا کی نامور کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا، امریکا، روس، چین، قطر، سعودی عرب، ملائیشیا سمیت دیگر ممالک نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: کاروباری ماحول ساز گار بنانے کیلئے حکومت کام کررہی ہے: مشیر تجارت

    دوسری جانب ناروے اور کوریا نے بھی پاکستان میں  بڑی سطح پر سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا جس پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ دو روز قبل وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان جلد تجارتی معاہدہ طے ہونے جارہا ہے، اسی طرح چین نے بھی حکومت کے ساتھ غربت مٹانے کے پروگرام کا معاہدہ طے کرلیا۔