Tag: عبدالستارایدھی

  • سندھ کابینہ کا بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری

    سندھ کابینہ کا بانی ایم کیوایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری

    کراچی : سندھ کابینہ اجلاس میں این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو مستقل کرنے اور صوبے بھر سے بانی ایم کیو ایم کے نام سے منسوب مقامات کے نام کی تبدیلی کی منظوری دے دی.

    تفصیلات کے مطابق مذکورہ اہم فیصلے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے سندھ کابینہ اجلاس میں کیے گئے جہاں کابینہ نے متفقہ طور پر ان فیصلوں کی منظوری دی.

    ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ این ٹی ایس پاس کنٹریکٹ ٹیچرز کو اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا جس کے لیے سندھ ایجوکیشن ریفارمز بل بھی اسمبلی سے پاس کرایا جائے گا.

    ذرائع کے مطابق سندھ ایجوکیش ریفارمرز جس کے تحت محکمہ تعلیم میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی جائیں گی اور اچھے ٹیچرز کو مراعات دی جائیں گی اور ٹیچرز کو اسی اسمبلی ایکٹ کے تحت مستقل کیا جائے گا.

    سندھ کابینہ اجلاس میں بانی ایم کیوایم سے منسوب مقامات کے نام تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی گئی جس کے تحت بانی ایم کیو ایم وطن دشمن ہے اس لیے اُن کے نام پرکوئی چیز نہیں ہونی چاہیے.

    خیال رہے کہ اس سے قبل بانی ایم کیو ایم کراچی اور حیدرآباد میں قائم ہونے والی یونیورسٹی کے نام بھی تبدیل کردیئے گئے بالترتیب فاطمہ جناح اور عبد الستار ایدھی  کے نام پر گئے تھے.

     

  • عبدالستارایدھی، جنید جمشید اورشہدائے اے پی ایس کی یاد میں ریلی

    عبدالستارایدھی، جنید جمشید اورشہدائے اے پی ایس کی یاد میں ریلی

    کراچی : سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے عبدالستار ایدھی، شہید جنید جمشید اور شہدائے اے پی ایس کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی، ریلی کا آغاز سی ویو سے کیا گیا، ملک کی قابل قدر شخصیات کو شہر قائد کے عوام نے زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    fixit1

    تفصیلات کے مطابق شہر قائد کی تنظیم فکس اٹ کے زیر اہتمام تنظیم کے بانی عالمگیر خان کی قیادت میں عبدالستار ایدھی، شہید جنید جمشید اور شہدائے اے پی ایس اور شہدائے سانحہ حویلیاں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

    fixit2

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی اور جنید جمشید پوری قوم خصوصاً نوجوانوں کیلئے رول ماڈل ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ان شخصیات کا فلاحی مشن جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : فکس اٹ کے بانی عالمگیرضمانت پررہا، مہم جاری رکھنے کا اعلان

     

    fixit3

    سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں فیصل ایدھی، اداکار مانی، معروف بائیکر فیصل بچہ اور دیگر اداکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی سی ویو پر جناح پارک سے شروع ہوکر ویلیج ریسٹورنٹ پر ختم ہوئی۔

    fixit4

  • عبدالستارایدھی خادم اعظم تھے، چوہدری پرویزالٰہی

    عبدالستارایدھی خادم اعظم تھے، چوہدری پرویزالٰہی

    لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی کو ان کی قومی خدمات پر خادم اعظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مشن کو آگے بڑھانا ان کے وارثوں اور حکومتوں کا فرض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ قاف کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہی نے عبدالستار ایدھی کی انسانی و قومی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ثابت کیا کہ خدمت کا جذبہ مال و زر کا محتاج نہیں۔

    چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ان کے دور میں ایدھی صاحب کے مشورے سے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور ان کا کردار خود کو خود ساختہ دعوﺅں کی بنیاد پر خادم اعلیٰ کہلوانے والوں کیلئے ایک مثال ہے۔

    پرویز الہی نے اس بات پر زور دیا کہ عبدالستار ایدھی کے مشن کو آگے بڑھانا اب ان کے وارثوں کے ساتھ ساتھ تمام حکومتوں کا بھی فرض ہے۔

     

  • ملک بھر میں ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن، کراچی میں انوکھا خراج عقیدت

    ملک بھر میں ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن، کراچی میں انوکھا خراج عقیدت

    کوئٹہ / کراچی : عبدالستارایدھی کو کراچی میں دیوار قدردانی پر تصویر بنا کر انوکھا خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ عالمی شہرت یافتہ سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی یاد میں کوئٹہ میں مختلف تنظیموں کی جانب سے موم بتیاں جلائی گئیں اور ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انسانیت کی بے لوث خدمت، پیکر انسانیت، عبدالستار ایدھی اب ہم میں نہیں رہے۔ لیکن ان کی خدمات رہتی دنیا تک یاد رکھی جائیں گی۔

    کراچی کے علاقے کورنگی میں مسیحائے پاکستان عبدالستار ایدھی کو دیوار قدردانی پر تصویر بنا کر انوکھا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

    مرحوم کی ان ہی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کورنگی میں دیوار قدر دانی بنا کر عبدالستار ایدھی کی تصویر پینٹ کی گئی۔

    اس حوالے سے مصور کا کہنا ہے کہ ایدھی صاحب کی تصویر بناکران کی بے مثال خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایدھی صاحب نے دکھیاری خواتین کا ساتھ دیا، اس موقع پر موجود خاتون انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے معاشرے میں موجود بیوہ اور بے سہارا خواتین کو سہارا دیا۔

    عبدالستار ایدھی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ دیوار قدردانی پر بنی یہ تصویر اس کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    علاوہ ازیں کوئٹہ کے آئی جی آفس چوک پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ہزارہ ا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد کی گئی جس کے دوران درجنوں افراد نے موم بتیاں جلا کر عبدالستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کیا، تعزیتی تقریب میں علاقہ معززین، خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی۔

    اس موقع پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی رہنماء محمد رضا وکیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کے حوالے سے جو تاریخ رقم کی ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔

    اس کے علاوہ اسلام آباد کی کوہسار مارکیٹ میں تحریک انصاف خواتین ونگ نے عبد الستار ایدھی کی یاد میں شمعیں روشن کیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں بھی شمعیں روشن کی گئیں۔ جبکہ سیالکوٹ میں علامہ اقبال چوک پر عبد الستار ایدھی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کی گئیں۔

    تقریب میں سول سوسائٹی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بہاولنگرمیں عبدالستار ایدھی کی یاد میں صحافی تنظیموں اور سول سوسائٹی کی جانب سے رفیق شاہ چوک میں شمعیں روشن کی گئیں۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن طارق اسماعیل، نجی تنظیموں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

     

  • آصفہ بھٹوزرداری کی سماجی رہنما عبدالستارایدھی کی عیادت

    آصفہ بھٹوزرداری کی سماجی رہنما عبدالستارایدھی کی عیادت

    کراچی: آصفہ بھٹوزرداری عبدالستارایدھی کی عیادت کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں،عبدالستارایدھی نے ایدھی فاؤنڈیشن کے قبرستان کیلئے زمین فراہم کرنے کی درخواست کردی۔

    شہید بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے ایدھی سینٹر میں سماجی رہنماعبدالستار ایدھی کی ان کے گھر جا کر عیادت کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور عبدالستار ایدھی سے ان کے علاج معالجے اور صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

    عبدالستار ایدھی نے بتایا کہ ان کا علاج ایس آئی یو ٹی میں ہورہا ہے، آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک بیٹی کی حیثیت سے ان سے ملنے آئی ہیں، پاکستان میں یا کہیں اوریا کسی ادارے میں اگرعبدالستار ایدھی اپنا علاج کروانا چاہتے ہیں تو وہاں سہولیات فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    عبدالستار ایدھی نے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ علاج و معالجے کیلئے مدد درکار ہوگی وہ ضرور بتائیں گے، عبدالستار ایدھی کاکہنا تھا کہ اگر وہ ایدھی فاؤنڈیشن کے قبرستان کیلئے سندھ حکومت سے زمین دلوادیں تو یہ ایک نعمت ہوگی ۔

    آصفہ بھٹو نے کہا کہ وہ اس معاملے میں ذاتی دلچسپی لیں گی اور وزیراعلیٰ سندھ سے بات کریں گی، آصفہ بھٹو زرداری کلفٹن میں واقع بلقیس ایدھی وومن فاؤنڈیشن کے بے سہارا اور لاوارث خواتین کے سینٹر بھی گئیں،جہاں انہوں نے خواتین اور بچوں کے مسائل سے آگاہی حاصل کی۔

    انہوں نے خواتین اور بچوں کیلئے افطاری کا انتظام بھی کیا اور خواتین و بچوں کے ساتھ روزہ افطار کیا،خواتین اور بچوں نے آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ تصویریں بھی بنوائیں۔

  • عمران خان کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے لیے گلدستہ

    عمران خان کی جانب سے عبدالستار ایدھی کے لیے گلدستہ

    کراچی : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے کی جانب سے ایدھی فاؤنڈیشن کے روح رواں عبدالستارایدھی  کی صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ گلدستہ بھیجا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی سندھ کے رہنما حلیم عادل شیخ اور ثمرعلی خان نے عبدالستار ایدھی کوعمران خان ک جانب سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سماجی رہنما عبدالستار ایدھی کی خیریت دریافت کرنے کے لیے حلیم عادل شیخ ،ایم پی اے ثمر علی خان ،افتخار احمد اور دیگر نے کھارادرپرموجود ان کی رہائش گاہ پر جاکر ملاقات کی جہاں انہوں نے چیئرمین عمران خان کی جانب سے عبدالستار ایدھی کی عیادت کرنے کے ساتھ انہیں پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا

    اس موقع پرحلیم عادل شیخ اور ایم اپی اے ثمر علی خان کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف سمجھتی ہے کہ عبدالستار ایدھی اس قوم کا سرمایہ ہیں اور ان کی زندگی ملک اور قوم کے لیے مشعل راہ ہے،انہوں نے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسے اس ملک میں آٹھ دس افراد اور ہوتے تو اس ملک کی حالت زار اس طرح نہ ہوتی ۔

    انہوں نے کہا کہ چیئرمین عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف کو ان کی صحت یابی کی بہت فکر ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ عبدالستار ایدھی کی زندگی دکھی قوم کے لیے بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ عبدالستار ایدھی کی فلاحی و سماجی خدمات کا جاری رہنا اس ملک پر کسی احسان سے کم نہیں ہے ،انہوں نے اس ملک کی خدمت عوام کے تعاون سے کرنا گوارا کیا مگر کسی بھی حکومت کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائے۔