Tag: عبدالستار ایدھی

  • وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان

    وزیراعظم نوازشریف کاعبدالستارایدھی کےلیےنشان امتیاز کااعلان

    اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف نے پیکر انسانیت عبدالستار ایدھی کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان کردیا،جبکہ صوبائی حکومتوں نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق پیکرانسانیت مسیحا پاکستان عبدالستارایدھی کے انتقال پر وزیراعظم نواز شریف نے ایک روزہ سوگ کا اعلان کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو نشان امیتاز دینے کا اعلان کردیا.

    وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ خود ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں لیکن صحت اجازت نہیں دیتی،وزیراعظم کی ہدایت پر وزیراعلیٰ شہبازشریف ایدھی صاحب کے جنازے میں شرکت کریں گے.

    اُن کامزید کا کہناتھا کہ عبدالستارایدھی کو مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے.

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بھی مسیحا پاکستان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگیا،وہ انسانیت کا درد رکھنے والی معروف شخصیت تھے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا عبدالستار ایدھی کی وفات پر پوری دنیا سوگوار ہے پوری دنیا عظیم انسان سے محروم ہوگئی .

    سندھ حکومت نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے،جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا حکومتوں نے بھی عبدالستار کی وفات پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے.

  • ایدھی صاحب وینٹی لیٹر پر ہیں،صحت کے لیے دعا کی جائے،فیصل ایدھی

    ایدھی صاحب وینٹی لیٹر پر ہیں،صحت کے لیے دعا کی جائے،فیصل ایدھی

    کراچی: ممتاز سماجی کارکن عبد الستار ایدھی کی طبیعت بگڑ گئی ہے، ایدھی صاحب کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس یکانفرنس کے ذریعے قوم سے دعا کی درخواست کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عبدالستارایدھی جو اس ایس آئی یو ٹی میں زیرِ علاج ہیں،آج انہیں سانس لینے میں دشواری کے سبب اسپتال انتظامیہ نے آئی سی یو منتقل کر دیا ہے جہاں وہ وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    اسپتال انتظامیہ نے طبعیت بگڑنے کے بعد اہل خانہ کو اسپتال طلب کر لیا جہاں ایدھی صاھب کے صاحبزادے فیصل ایدھی نے پریس کانفرنس کی ، انہوں نے کہا کہ آج صبح ڈائلیسیزکے بعد ایدھی صاحب سانس لینے میں دشواری محسوس کر رہے تھے جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا جہاں وہ ابھی وینٹی لیٹر پر ہیں۔

    مکمل تفصیلات جانیے : سانس لینے میں دشواری،عبد الستار ایدھی آئی سی یو منتقل

    ایک سوال کے جواب میں فیصل ایدھی نے کہا کہ ایدھی صاحب کئی پچیدہ امراض میں مبتلا ہیں وہ ذیابیطس، بلڈ پریشر اور گردوں کے مرض میں مبتلا ہیں کچھ عرصے قبل ان کے دونوں گردے فیل ہو گئے تھے۔

    فیصل ایدھی نے مزید بتایا کہ ہم گردوں کی تبدیلی کے خواہاں تھے تا ہم ڈاکٹرز نے ایدھی صاحب کی عمر زیادہ ہونے کے باعث گردے کی تبدیلی کا منع کر دیا تھا۔

    اس موقع پر فیصل ایدھی نے پوری قوم سے درخواست کی ہے کہ وہ ایدھی صاحب کی صحت کے لیے دعا کریں اگلے 6 سے 8 گھنٹے اُن کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں،انہوں نے بتایا کہ ایدھی صاحب بطعیت کی بحالی تک وینٹی لیٹر پر رہیں گے۔

    عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس ایدھی بھی پریس کانفرنس میں فیصل ایدھی کے ہمراہ تھیں، اُن کی آنکھیں نم تھیں اور وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پا رہی تھیں اس لیے انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب بھی نہیں کیا۔

  • کورکمانڈر کراچی جنرل نوید مختار کی عبدالستار ایدھی کی عیادت

    کورکمانڈر کراچی جنرل نوید مختار کی عبدالستار ایدھی کی عیادت

    کراچی : کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے معروف سماجی شخصیت عبدالستارایدھی کی عیادت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کورکمانڈر کراچی جنرل نوید مختار نے ایدھی صاحب کی دریافت کی اور انہیں انسانیت کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

    اس موقع پر جنرل نوید مختار نے کہا کہ عبدالستار ایدھی انسانیت اور ہمدردی کا نام ہیں، ایدھی صاحب کی خدمات قوم کے لیے فخر کا باعث ہیں، ایدھی صاحب نے اپنی جدوجہد سے ثابت کردیا کہ نیک مقصد کی راہ میں حائل ہر دشواری اور رکاوٹ کو عبور کیا جاسکتا ہے۔

    واضح رہے معروف سماجی شخصیت عبدالستار ایدھی شدید علیل ہیں، سیاسی سماجی شخصیات سمیت ملک بھر کی دیگر معروف شخصیات نے ایدھی صاحب سے مل کر ان کی عیادت کی اور خدمات کو سراہتے ہوئے خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ دنوں سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے رحمن ملک نے ایدھی صاحب سے ملاقات کر کے انہیں بیرون ملک علاج کے لیے قائل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم ایدھی صاحب نے انکار کرتے ہوئے ملک میں علاج کروانے کو فوقیت دی۔

    بعد ازاں سابق صدر کی صاحبزادی نے بھی ایدھی صاحب کی عیادت کی اور انہیں بیرون ملک علاج کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ علاج کے تمام اخراجات پیپلزپارٹی خود برداشت کرے گی‘‘۔

    ایدھی صاحب نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے آصفہ بھٹو سے درخواست کی تھی کہ’’  وہ سندھ حکومت سے ایدھی قبرستان کے لیے زمین الاٹ کروانے میں اپنا کردار ادا کریں‘‘۔

  • ایدھی نے آصف زرداری کی بیرون ملک علاج کی پیشکش پر بھی معذرت کرلی

    ایدھی نے آصف زرداری کی بیرون ملک علاج کی پیشکش پر بھی معذرت کرلی

     

    کراچی : سینیٹر رحمان ملک سابق صدر آصف علی زرداری کا خصوصی پیغام لے کر عبد الستار ایدھی کی عیادت کے لیے ایدھی ہوم پہنچ گئے اور بیرون ملک علاج کی پیشش کی تاہم عبدالستار ایدھی نے معذرت کرلی.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے عبدالستار ایدھی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ سابق صدر آصف علی زرداری عبدالستار ایدھی کے صحت کے حوالے سے بہت فکرمند ہیں‘‘۔

    انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے ایدھی صاحب کو پیغام بھجوایا ہے کہ ’’اگر وہ اپنے علاج کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں تو ان کے سارے اخراجات اٹھانے کے لیے تیار ہیں‘‘۔ تاہم عبدالستار ایدھی نے پیشکش مسترد کرتے ہوئے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ جو سہولیات اور سکون پاکستان میں میسر ہے وہ کہیں حاصل نہیں ہوسکتا۔

    رحمان ملک نے نوشکی ڈرون حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے ملا اختر منصور کو ایرانی سرزمین پر نشانہ اس لیے نہیں بنایا کہ اُن کی پالیسیاں بہت سخت ہیں، پاکستان کو بھی اپنی پالیسیوں میں واضح موقف اپنانا ہوگا۔

    سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت افغانستان اور ایران کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے. مصطفیٰ کمال کے الزامات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر رحمان ملک نے کہا کہ ’’جس کشتی کا ملاح نہ ہو وہ چل ہی نہیں سکتی، کمال نے میرے اوپر جھوٹے الزامات لگائے ہیں‘‘۔

    یاد رہے قبل ازیں چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے بھی عظیم سماجی رہنما  عبدالستار ایدھی کے بیرون ملک علاج کے تمام اخراجات برداشت کرنے کی پیشکش کی تھی تاہم اس پیشکش پر بھی ستار ایدھی نے معذرت کرلی تھی۔

  • بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو رہوگئے

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان بھی عبدالستارایدھی کی تعریف کرنے پر مجبو رہوگئے

    ممبئی: بالی ووڈ دبنگ اسٹار سلمان خان نے ایدھی فاؤنڈیشن میں گزشتہ 13 سال سے قیام پذیر بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال پر کہا ہے کہ بھارت کو عبدالستار ایدھی کا شکر گزار ہونا چاہیئے۔

    سلمان خان نے این ڈی ٹی وی سے اپنی فلم بجرنگی بھائی جان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ ہر” مُنی “کی قسمت میں سلمان خان نہیں جو اسے اسکے گھر تک بحفاظت پہنچادے۔انہوں نے کہا کہ ہم عبدالستار ایدھی کے مشکور ہیں جنہوں نے گیتا کو 13سال سے بحفاظت رکھا ہوا ہے ۔

    اداکار کا کہنا تھا کہ بھارت میں سب کو اس حقیقت کو قبول کرنا چاہیئے کہ پاکستان میں ایدھی فاؤنڈیشن نے ایک بھارتی لڑکی کو اچھے اندازمیں رکھا لیکن گیتا کو بہترین زندگی بھارت میں بھی مل سکتی ہے اوراس کا پاکستان سے بھی اچھا خیال رکھا جائے گا کیونکہ وہ ایک بھارتی ہے اور اس کے اہل خانہ اور دوست یہاں ہیں۔

    سلمان خان نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ بحیثیت بھارتی شہری گیتا کے اہلخانہ کو تلاش کیا جانا چاہیئے تاہم اگر گیتا مجھ سے ملنا چاہتی ہے تو مجھے بھی اس سے مل کر بہت خوشی ہوگی۔

  • ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا

    کراچی:عالمی شہرت یافتہ فلاحی ادارہ ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، مالی بحران کے خاتمے کیلئے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن جاری رکھا ہوا ہے۔

    بدھ کے روز عبدالستار ایدھی ایدھی فاونڈیشن کے تحت زیرِ پرورش بچوں سمیت ٹاور میں ایدھی فاونڈیشن سے تبت سینٹر تک واک کرتے ہوئے شہریوں سے مدد کی اپیل کی، شہریوں نے دل کھول کر عبدالستار ایدھی کو امداد فراہم کی۔

    عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن قافلہ تبت سینٹر سے براستہ برنس روڈ ہوتا ہوا دوبارہ ٹاور پہنچا۔

    عبدالستار ایدھی کا کہنا ہے کہ مہنگائی اور دیگر مسائل کے باعث ایدھی فاونڈیشن مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے ایدھی فاونڈیشن کے تحت ہونیوالے فلاحی کام متاثر ہورہے ہیں، جس کے تدارک کیلئے عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن جاری ہے۔

    عبدالستار ایدھی کے بھیک مشن قافلے کے ہمراہ پولیس اہلکار بھی موجود تھے، جو امن و امان کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھے ہوئے تھے۔

  • عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا

    کراچی: ایدھی فاونڈیشن کا مالی بحران کا شدت اختیار کرگیا ہے اور معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کا آغاز کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عالمی اور قومی سانحات، غریب اور بے سہارا لوگوں کی کفالت اور انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے کام کرنے والا پاکستان کا فلاحی ادارہ مالی بحران کا شکار ہوگیا ہے، ایسے میں فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کیلئے عبدالستار ایدھی خود میدان عمل میں اترے اور بھیک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

    انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں بھی عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا معاشرے میں انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی غربت کا خاتمہ ضروری ہے۔ ایدھی فاونڈیشن کے بھیک مشن کیلئے نکالی جانے والی ریلی کا آغاز میٹھادر سے ہوا جو نمائش چورنگی پر ایدھی بھیک مشن کیمپ تک پہنچی۔

  • عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن کیمپ لگانے کا اعلان

    عبدالستار ایدھی کا بھیک مشن کیمپ لگانے کا اعلان

    کراچی: سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے اعلان کردیا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اب پاکستانی عوام سے بھیک مانگے گئے اور اس لئے بھیک مشن کیمپ کے نام سے مشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    سماجی رہنما عبدالستار ایدھی نے بھیک مشن کیمپ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا کام ہے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا اور انسانیت کو بچانے والے بھیک مانگنے کیلئے مجبور ہوگئے۔

    عبدالستار ایدھی کا کہنا تھا لٹیروں کے آگے ہار نہیں مانیں گے۔ انسانیت کی خدمت بھیک مانگ کر بھی کرینگے۔ بھیک مشن کیمپ پر ایدھی صاحب نے انسانیت کی خدمت کا جذبہ رکھنے والوں سے اپیل کی ہے کہ بھیک مشن میں اپنا حصہ ڈال کر مالی مدد کریں۔

    عبدالستار ایدھی کی جانب سے بھیک مشن کے آغاز کے بعد شہریوں نے ان کی دل کھول کر امداد کی تاکہ غریبوں اور بے سہارا افراد کی زیادہ سے زیادہ خدمت ہوسکے۔

  • سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    سماجی ادارے چھیپا ٹرسٹ کے کراچی ہیڈ آفس میں ڈکیتی کی واردات

    کراچی: شہر قائد میں اب دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ادارے بھی محفوظ نہیں اور نامعلوم افراد نے ایدھی فاوٴنڈیشن کے بعد چھیپا ویلفئیر ایسوسی ایشن سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔

    کراچی میں شارع فیصل پر صدر پولیس اسٹیشن سے چند گز کی فاصلے پر ایف ٹی سی اوور ہیڈ برج سے متصل واقع چھیپا ویلفئیر سینٹر کے مرکزی دفتر میں موٹر سائیکل پر سوار 10 افراد آئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنالیا ڈاکو 40 منٹ تک انتہائی پرسکون حالت میں وہاں سے بھاری رقم لوٹ کر لے گئے۔

    پولیس نے روایتی طور پر مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے، گزشتہ ماہ بھی 8 سے 10 ملزمان معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور امانت کے طور پر رکھوائے گئے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے تاہم اب تک اس کے ملزمان بھی گرفتار نہیں ہوسکے۔

  • بحریہ ٹاون کا ایدھی سینٹر کو5 کروڑ روپےکا امدادی چیک

    بحریہ ٹاون کا ایدھی سینٹر کو5 کروڑ روپےکا امدادی چیک

    کراچی: بحریہ ٹاون کی جانب سے ایدھی سینٹر کراچی کو پانچ کروڑ روپے کا امدادی چیک دے دیا گیا۔

    ایدھی سینٹر میں پیش آنے والا ڈکیتی کے حالیہ واقع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملک ریاض کے داماد زین ملک کا کہنا تھا کہ انسانیت کی خدمت کر نے والوں کے ساتھ اس طرح کا واقعہ پیش آنا قابل افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں بحریہ ٹائون عبدالستار ایدھی کے ساتھ ہے اور ان سے جتنا ہو سکا وہ ان کی مدد کرتے رہیں گے۔

    اس موقع پرعبدالستار ایدھی کا کہنا تھا کہ ایدھی سینٹر کے لئے جمع ہونے والی تمام رقم غریب عوام پر خرچ کی جاتی ہے اور یہ مظلوم عوام کی امانت ہے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں پولیس پر پورا اعتماد ہے کہ وہ اس کیس کو جلد حل کر لے گی۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے معروف سماجی رہنما عبدالستار ایدھی سے بھی رابطہ کیااور کراچی میٹھا در اید ھی سینٹر میں ڈکیتی کی مذمت کی ۔عبدالستار ایدھی سے گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مسروقہ مال برآمد کیا جائے اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے۔