Tag: عبدالعلیم خان

  • وزیراعظم کی پالیسیوں کے ثمرات: "آٹے کی قیمتیں 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں”

    وزیراعظم کی پالیسیوں کے ثمرات: "آٹے کی قیمتیں 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں”

    لاہور : سینئروزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ "پنجاب میں آٹےکی قیمتیں7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت آٹا سستا ہوا ہے”۔

    تفصیلات کے مطابق سینئروزیرخوراک پنجاب عبدالعلیم خان سے سیکریٹری خوراک شہریارسلطان کی ملاقات ہوئی ، ملاقات مین عبدالعلیم خان نے کہا کہ پنجاب میں آٹےکی قیمتیں7ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں، مختلف شہروں میں آٹےکاتھیلا مقررہ قیمت سے بھی کم میں دستیاب ہے۔

    سینئروزیرخوراک کا کہنا تھا کہ پہلی بارجنوری میں قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھاجا رہا ہے، وزیراعظم کی پالیسیوں کی بدولت آٹاسستاہواہے اور وزیراعظم کابروقت گندم درآمدکرنےکافیصلہ درست ثابت ہوا۔

    انھوں نے کہا جنوری میں قیمت بڑھانےکیلئےگندم وآٹاذخیرہ کرلیاجاتاہے، قیمتوں میں استحکام کیلئےمحکمہ خوراک ،ادارے مانیٹرنگ کر رہے ہیں، عوام کو معیاری اور سستی خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، آٹےکی قیمتوں میں کمی باعث اطمینان ہے،عوام کومزیدریلیف دیں گے۔

    سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فلورملزکوگندم کی بر وقت سپلائی جاری ہے۔

  • کرونا کی موجودہ صورتحال میں سخت فیصلےکرنا ہوں گے،علیم خان

    کرونا کی موجودہ صورتحال میں سخت فیصلےکرنا ہوں گے،علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ کرونا کی موجودہ صورت حال کے مطابق سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت کرونا کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں قانون، صحت، انڈسٹری، اطلاعات کے صوبائی وزرا نے شرکت کی۔چیف سیکریٹری،اسپیشل سیکریٹری ہیلتھ نے اجلاس میں کورونا کی صورت حال پر بریفنگ دی۔

    عبد العلیم خان نے اجلاس سے خطاب کے دوران کرونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنا ہوگا،ایس اوپیز پرعملدرآمد ہر کسی کی ذمہ داری ہے،سختی کرنا ہوگی۔

    صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ صورت حال کے مطابق سخت فیصلے کرنا ہوں گے،انتظامیہ،ٹریفک پولیس ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی کرے۔

    عبد العلیم خان نے مزید کہا کہ ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانوں،مارکیٹس کو بند کیا جائے گا۔

    ملک میں کرونا کیسز اور اموات میں مزید اضافہ

    واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹے کے دوران کرونا وائرس سے 82 افراد انتقال کرگئے جبکہ 4688 نئے کرونا کیسز بھی رپورٹ ہوئے۔

  • گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے،علیم خان

    گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے،علیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم کے وافرذ خائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبے بھرمیں فلور ملزکو مطلوبہ گندم کی فراہمی یقینی بنائیں گے،گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں، کہیں کوئی کمی نہیں ہونے دیں گے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ بارشوں کی وجہ سے تاخیر ضرور ہے سرگرمیاں جاری ہیں،گندم کی فصل اچھی ہے،صوبے کی ضروریات پوری ہوں گی۔

    وزیر خوراک پنجاب نے فلور ملز کو گندم کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ خوراک نے متعلقہ ڈی سیز کو پرمٹ کی فہرست بھجوا دی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں گندم کی بین الاضلاعی ترسیل پر کوئی پابندی نہیں ہے،کے پی کی ضروریات پوری کریں گے،بغیر پرمٹ گندم نہیں جائےگی۔علیم خان نے کہا کہ وزیراعظم کے مطابق ذخیرہ اندوزوں کو عبرت ناک سزا دیں گے۔

    سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں خصوصی طور پر آٹے کی وافر فراہمی یقینی بنائیں گے،آٹے کے ذخیرہ اندوزوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

  • گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،عبدالعلیم خان

    گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے،عبدالعلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان نے گندم کی ترسیل روکنے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے سیکریٹری خوراک سے جنوبی پنجاب سےگندم باہر نہ آنے کی تفصیلات طلب کر لیں۔

    عبد العلیم خان نے کہا کہ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں گندم خریداری،ترسیل کے ذمہ دار ہیں۔

    وزیر خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پیش نظر آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا۔

    فلور ملز مالکان مارکیٹ میں آٹے کی وافر فراہمی کو یقینی بنائیں،عبد العلیم خان

    اس سے قبل سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان سے فلور ملزایسوسی ایشن نے ملاقات کی تھی۔عبدالعلیم خان نے فلورملز مالکان سے رمضان میں رضاکارانہ آٹے کی قیمت میں کمی کی اپیل کی تھی۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے دیگر صوبوں میں گندم جانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں گے، کوئی صوبہ گندم کی خریداری نہیں کرے گا، پنجاب خود دےگا۔

  • پنجاب سےگندم اسمگل نہیں ہونے دیں گے، عبدالعلیم خان

    پنجاب سےگندم اسمگل نہیں ہونے دیں گے، عبدالعلیم خان

    لاہور: وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ پنجاب سےگندم دوسرے صوبوں میں اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت محکمہ خوارا کا پہلا بریفنگ اجلاس ہوا جس میں پنجاب کے سیکریٹری خوراک وقاص علی محمود نے محکمہ خوراک پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    صوبائی سیکریٹری خوراک نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ صوبے میں گندم کی خریداری شروع ہوچکی ہے اور بنا کسی روک ٹوک کے باردانہ فراہم کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر وزیر خوراک پنجاب لکا کہنا تھا کہ صوبے میں گندم کی بین الاضلاعی نقل وحمل پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب سےگندم دوسرے صوبوں میں اسمگل نہیں ہونے دیں گے۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ گندم کی خریداری کا 45 لاکھ ٹن کا ہدف ہر حال میں پورا ہوگا، گندم کی خریداری پر ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ وزیر خوراک پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گندم کی خریداری کے ہدف میں اضافہ تو ہوسکتا ہے لیکن کمی ہرگز نہیں ہوسکتی۔

    عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھالیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے اٹھایا تھا‌۔

  • عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھالیا

    عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھالیا

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے پنجاب کابینہ میں شمولیت کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر ہاؤس میں عبدالعلیم خان کی تقریب حلف برداری ہوئی جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

    گورنر ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں عبدالعلیم خان نے حلف اٹھا لیا، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے عبدالعلیم خان سے حلف لیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کو دوبارہ پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    علیم خان کو نیب حوالات منتقل کردیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور آف شور کمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیر عبد العلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد عبدالعلیم خان نے اپنا استعفی وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا تھا۔ علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اور عدالتوں پر یقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آف شور کمپنیوں کا مقدمہ ہے۔

  • ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا: علیم خان

    ایک روپے کی بھی کرپشن کی ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا: علیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان نے کہا ہے کہ ایک روپے کی بھی اگر کرپشن کی ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما علیم خان نے لاہور ہائی کورٹ سے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں ضمانت پر رہائی ملنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

    انھوں نے کہا کہ نیب پہلے تفتیش کرے، کیس پہلے بنائے، پھر اگر کوئی مجرم لگے تو ضرور پکڑے، ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ پہلے پکڑ کر جیل میں ڈال دیں اور پھر سوچیں کہ کیس کون سا ڈالنا ہے۔

    علیم خان کا کہنا تھا کہ مجھ سے کسی نے نا انصافی کی تو انصاف مجھے اللہ ہی دیں گے، قانون میں سقم ہے، تفتیش تک جیل میں ڈالنا بہت بڑا ظلم ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت سے اپیل کروں گا کہ نیب کے قوانین کو دیکھا جائے، گھر والوں اور خود اس پر کیا گزرتی ہے یہ جیل میں موجود شخص ہی جانتا ہے۔

    علیم خان نے کہا کہ ان کے خلاف جنوری 2019 میں تفتیش شروع ہوئی، اور 17 ماہ میں بھی شواہد اکٹھے نہیں ہوئے، کیوں، کسی کے بھی خلاف ایسی تحقیقات ہوئیں تو وہ غلط ہوئیں۔

    انھوں نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی کیس خلاف نہیں تھا تو مجھے سو دن تک جیل میں کیوں رکھا؟

    واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبد العلیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

  • عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

    لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے عبدالعلیم خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

    وکیل علیم خان نے کہا نیب دستاویزات کے ذریعے ثابت کرنا ہے کی اثاثے آمدن سے زائد ہیں , محض گواہوں کی بنیاد پر مدن سے زائد اثاثون الزام عائد نہیں کیا جاسکتا۔

    نیب کی جانب سےعلیم خان کے مشکوک بینک ٹرایکشنزاور سرمایہ کاری کی تفصیلات عدالت میں پیش کی گئی ، نیب تفتیشی افسر نے کہا ذرائع آمدن اور اخراجات میں توازن نہیں ، کئی ملین کے اثاثے ظاہر نہیں کئے گئے۔

    وکیل علیم خان کا کہنا تھا آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نےعلیم خان کو بلاجواز گرفتار کیا، تفتیش میں نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، شواہد نہ ہونے کے باعث نیب ریفرنس دائر نہیں کر رہا۔

    نیب پراسکیوٹر نے کہا علیم خان کے خلاف ٹھوس مواد موجود ہے، ریفرنس تیاری کے مراحل میں ہے تفتیشی رپورٹ جلد مکمل کرلی جائے گی۔

    دلائل کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے اور آف شور کمپنی کیس میں علیم خان کی ضمانت منظور کرلی اور علیم خان کو 10 لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا۔

    یاد رہے علیم خان نے آفشور کمپنیاں اور آمدن سے زائد اثاثے کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ، درخواست میں علیم خان نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ آف شور کمپنیوں اور آمدن سے زائداثاثے کیس میں گرفتار کیا گیا، تمام اثاثے اور کمپنیاں گوشواروں میں ظاہر کر چکےہیں۔

    دائر درخواست میں کہا گیا تھا نیب کی جانب سے لگائے الزامات بےبنیادہیں، اختیارات کےناجائز استعمال کاالزام غلط ہے، آج تک کوئی شکایت نیب کے پاس نہیں آئی۔

    علیم خان نے استدعا کی تھی نیب آج تک کوئی الزام ثابت نہیں کر سکا، عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہاکرنےکاحکم دے۔

    واضح رہے 6 فروری کو نیب لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات اورآف شورکمپنیوں کیس میں پنجاب کے سینئر وزیرعبدالعلیم خان کو گرفتار کیا تھا۔

    نیب کی جانب سے گرفتاری کے بعد علیم خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو بھجوا دیا تھا، علیم خان کا کہنا تھا کہ مقدمات کا سامنا کریں گے، آئین اورعدالتوں پریقین رکھتے ہیں، مجھ پر آمدن سے زائد اثاثوں کا نہیں، آفشور کمپنیوں کا مقدمہ ہے

  • لاہورکےعلاوہ دیگرشہروں میں بھی قبرستان بنیں گے‘ عبدالعلیم خان

    لاہورکےعلاوہ دیگرشہروں میں بھی قبرستان بنیں گے‘ عبدالعلیم خان

    لاہور: صوبائی وزیر بلدیات عبدالعلیم خان نے کہا کہ قبرستان اہم مسئلہ ہے، ہرعلاقے میں سہولت ہونی چاہیے، سکھوں کوننکانہ صاحب اورحسن ابدال میں سہولت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئر وزیرعبدالعلیم خان کی زیر صدارت شہر خموشاں اتھارٹی کا اجلاس ہوا۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ لاہور کےعلاوہ دیگر شہروں میں بھی قبرستان بنیں گے، قبرستان اہم مسئلہ ہے ہرعلاقےمیں سہولت ہونی چاہیے، سکھوں کوننکانہ صاحب اورحسن ابدال میں سہولت دیں گے۔

    صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ لاہور کے دیگر علاقوں میں بھی سرکاری قبرستان کے لیے نشاندہی کریں، نئے بلدیاتی نظام میں پنجاب کے قبرستانوں کو شامل کیا جائے گا۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ اصل مسئلہ قبروں کے لیے جگہ ہے، حکومت مکمل تعاون کرے گی۔

    ایم ڈی شہرخموشاں نے صوبائی کو وزیر کو بتایا کہ شہرخموشاں میں نامعلوم میتوں کوبھی جگہ دی جا رہی ہے،لاہورمیں اب تک 500 میتوں کی تدفین ہوچکی ہے۔

    بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘عبدالعلیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے صوبائی وزیربرائے بلدیات عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت بلدیات کے اداروں کی خیر خواہ نہیں تھی۔

    صوبائی وزیربرائے بلدیات کا کہنا تھا کہ سابقہ حکومت بلدیات کے اداروں کی خیرخواہ نہیں تھی۔

  • بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘عبدالعلیم خان

    بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے‘عبدالعلیم خان

    لاہور: صوبائی وزیربرائے بلدیات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت بلدیات کے اداروں کی خیر خواہ نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں سینئروزیرعبدالعلیم خان سے چنیوٹ، بھوآنہ کے بلدیاتی چیئرمینوں نے ملاقات کی۔

    چنیوٹ کے چیئرمین مہرخالد نے کونسلرزسمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ بھوآنہ کے چیئرمین مہرارشد اور وائس چیئرمین تنویرگجربھی کھلاڑی بن گئے۔

    صوبائی وزیربرائے بلدیات نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پربلدیاتی چیئرمینوں کا خیرمقدم کیا،14بلدیاتی چیئرمین، مختلف میونسپل کارپوریشنوں کے میئرپہلے ہی شامل ہوچکے۔

    اس موقع پرعبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نظام کی مضبوطی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، نئے نظام میں منتخب اراکین کومالیاتی، انتظامی اختیارات دیں گے۔

    صوبائی وزیربرائے بلدیات کا مزید کہنا تھا کہ سابقہ حکومت بلدیات کے اداروں کی خیرخواہ نہیں تھی، صوبے سے مزید بلدیاتی چیئرمین پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔

    عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبرمیں سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے، عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

    عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹھوس بنیاد پر نتائج کی حامل پالیسیاں سامنے لائیں گے، 70 سال سے موجود خرابیوں کو مستقبل میں درست کریں گے، سرکاری نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔