Tag: عبدالعلیم خان

  • مسلم لیگ ن سیاسی یتیم بن چکی اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، عبدالعلیم خان

    مسلم لیگ ن سیاسی یتیم بن چکی اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، عبدالعلیم خان

    لاہور : سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نواز لیگ سیاسی یتیم ہوچکی ہے اب پیپلز پارٹی کی باری ہے، آصف زرداری پنجاب کے بجائے جیل یاترا کی تیاری کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اپوزیشن کے اعصاب پر سوار ہوچکے ہیں، پی ٹی آئی کی کارکردگی نے اپوزیشن کو اکٹھے ہونے پرمجبور کیا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ  آصف زرداری کو پنجاب کے سیاسی دورے کرنے سے مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، آصف زرداری اب پنجاب کے بجائے جیل یاترا کی تیاری کریں، قومی خزانہ لوٹنے والوں کو ایک ایک پائی واپس کرناہوگی۔

    سینئر وزیر پنجاب نے مزید کہا کہ کرپشن پر اپوزیشن کارویہ سوال گندم جواب چنا کے مترادف ہے، نواز شریف اور آصف زرداری کا اتحاد عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔

    نواز لیگ اب سیاسی طور پر یتیم ہوچکی ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کی باری ہے، وزیراعظم عمران خان احتساب پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، روایتی اورخاندانی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے۔

  • عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان

    عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے، عبدالعلیم خان

    لاہور: سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ 100 روزہ پلان پر پنجاب حکومت تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے، عمران خان کے وژن کے تحت پنجاب حکومت آگے بڑھ رہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کا 100 روزہ پلان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 15 محکموں میں اصلاحات کا ایجنڈا لارہے ہیں، 100 روزہ پلان میں آئندہ پانچ سال کی لائن آف ایکشن واضح ہوگی۔

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہ ٹھوس بنیاد پر نتائج کی حامل پالیسیاں سامنے لائیں گے، 70 سال سے موجود خرابیوں کو مستقبل میں درست کریں گے، سرکاری نظام میں موجود رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

    عبدالعلیم خان نے کہا کہ تعلیم، صحت، زراعت، آبپاشی ودیگر شعبوں کے لیے سفارشات تیار ہیں، سیاحت، صنعت، سماجی بہبود، اسپورٹس کے شعبے بھی پلان میں شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: پنجاب میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے، علیم خان

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ علیم خان کا اپنے جاری کردہ بیان میں کہنا تھا کہ پنجاب کے بڑے شہروں میں کوڑے کرکٹ سے بجلی کے پلانٹ لگائے جائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے کوڑے سے 35 میگاوآٹ بجلی کا منصوبہ شروع ہوگا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں 30 میگاواٹ کے منصوبے شروع ہوں گے۔

    سینئر وزیر پنجاب نے کہا تھا کہ 22 ماہ میں منصوبوں کی تکمیل اور بجلی کی پیداوار شروع ہوسکتی ہے، کوڑا ڈمپ کرنے کے بجائے اس سے بجلی حاصل کریں گے۔

  • عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان

    عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، عبدالعلیم خان

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما اور سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان شہید سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید کے گھر پہنچے اور شہید کےاہل خانہ سے  ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلند درجات کیلیے فاتحہ خوانی کی۔

    علیم خان نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا تعزیتی پیغام بھی پہنچایا۔

    اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عبدالمعید شہید قوم کا اثاثہ ہیں، پوری قوم کو پاک فوج کی قربانیوں پر فخر ہے۔


     مزید پڑھیں :  شمالی وزیرستان،  21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعیداور سپاہی بشارت شہید 


    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں فورسز کی گاڑی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کی ، دہشتگردوں کی فائرنگ سے 21سالہ سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید اور سپاہی بشارت شہید ہوگئے تھے۔

    شہید لیفٹیننٹ عبدالمعید کا تعلق وہاڑی کے علاقے بورے سے تھا جبکہ شہید ہونیوالے اکیس سالہ سپاہی بشارت کا تعلق گلگت سے تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند  آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • نادرا میں کرپٹ لوگ انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں، عبدالعلیم خان

    نادرا میں کرپٹ لوگ انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں، عبدالعلیم خان

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نادرا میں کرپٹ لوگ انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں۔ وزیر داخلہ نادرا میں موجود کرپٹ عناصر کا اعتراف کرکے ان کے موقف کی تائید کر رہے ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں واٹر فلٹر پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹی او آرز میں سے وزیراعظم نواز شریف کا نام نہیں نکلے گا وہ سب سے پہلے جواب دہ ہیں۔

    علیم خان نے کہا کہ حکومت احتساب سے فرار چاہتی ہے، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے حلقے کا بھی وہی انجام ہوگا جو سردار ایاز صادق کے حلقے کا ہوا تھا۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور حکومت نے جعلی الیکشن ہی کرانے ہیں تو اس سے بہتر ہے کہ ملک میں آمریت کا نظام ہو، عوام ووٹ کسی کو ڈالتے ہیں اور جیت کسی اور کی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ چودھری نثار کے نادرا کے بارے میں انکشافات تحریک انصاف کے ان الزامات کی تائید ہیں کہ نادرا میں کرپٹ لوگ انتخابی دھاندلی میں ملوث ہیں۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے نادرا کے کر پٹ عناصر کو کیفر کردارتک پہنچائیں۔

    ایک سوال کے جواب میں علیم خان نے کہا کہ این اے 122 میں بائیس ہزار ووٹوں کا ہیر پھیر کیا گیا،چار ہزار ووٹ حلقے سے باہر غیرقانونی طور پر منتقل کیے گئے۔