Tag: عبدالغفورحیدری

  • ہمارا بھی استحقاق ہے مولانافضل الرحمان کو صدر بنائیں،عبدالغفورحیدری

    ہمارا بھی استحقاق ہے مولانافضل الرحمان کو صدر بنائیں،عبدالغفورحیدری

    اسلام آباد : جمعیت علما اسلام(ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری کا کہنا ہے کہ ہم نے کسی کو وزیراعظم اور کسی کو صدر بنایا تو ہمارا بھی استحقاق ہےمولانافضل الرحمان کو صدر بنائیں۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام(ف) کے سیکرٹری جنرل عبدالغفورحیدری نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ 2018انتخابات میں پی ٹی آئی کوجتوانےکیلئے قمرباجوہ نے بڑا زور لگایا ، جب دیکھا بانی پی ٹی آئی سےحکومت نہیں چل رہی توہاتھ کھینچ لیا، ہاتھ کھینچ لینےکامطلب تھااگراپوزیشن کچھ کرسکتی ہےتوکرلے، ہماری تحریک نے مجبور کیا کہ ہاتھ کھینچ لیں۔

    سیکرٹری جنرل جے یوآئی ف کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو وزیراعظم اور کسی کو صدر بنایا تو ہمارا بھی حق ہے کہ مولانافضل الرحمان صدر بنیں۔

    18 ویں ترمیم سے متعلق سوال پر عبدالغفورحیدری نے کہا کہ 18ویں ترمیم اچھی چیز تھی اس کو چھیڑنے کےخلاف ہیں، 18ویں ترمیم کو کوئی چھیڑےگا تو اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پارٹی اورپرویزخٹک کوبنایاگیاہےتوسیٹیں بھی ملیں گی اور پی ٹی آئی کو پورےملک پرمسلط کیا توان کوبھی سیٹیں ملنی چاہیے۔

  • ‌‌’کنٹینر ہمیں اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکتے’

    ‌‌’کنٹینر ہمیں اسلام آباد آنے سے نہیں روک سکتے’

    لاہور : جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ کنٹینر ہمیں اسلام آباد آنےسے نہیں روک سکتے، راستے بند نہیں ہونےچاہئیں ،مریم اورنگزیب نے جلسہ ملتوی کی بات کہی ہے تو ہم لاج رکھ رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جے یو آئی ف کے رہنما عبدالغفورحیدری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کنٹینر ہمیں اسلام آباد آنےسے نہیں روک سکتے، انتظامیہ سے طے ہوا ہے راستے بند نہیں ہونےچاہئیں۔

    عبدالغفورحیدری کا کہنا تھا کہ کل نمازجمعہ مولانافضل الرحمان پڑھائیں گے ، اسلام آبادمیں جلسےکا باقاعدہ آغاز کل صبح سے ہوگا، رات گئے قافلے پہنچیں گے تو ویلکم کرتے رہیں گے۔

    رہنما جے یو آئی ف نے مزید کہا مریم اورنگزیب سے میرا رابطہ ہوانہ انھوں نے کیا، مریم اورنگزیب نے جلسہ ملتوی کی بات کہی ہے تو ہم لاج رکھ رہےہیں، قافلے ابھی تک اسلام آباد نہیں پہنچےآج دن ویسے ہی گزر گیا۔

    مزید پڑھیں : آزادی مارچ جلسہ ملتوی نہیں ہوا ، مولانا فضل الرحمان کا اعلان

    دوسری جانب راشدمحمودسومرو کا کہنا تھا کہ جلسہ شیڈول کے مطابق ہوگا، جلسےسے خطاب رات میں کریں یاکل مشاورت جاری ہے، اسلام آبادجارہے ہیں،جلسہ گاہ میں بیٹھیں گے۔

    اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں آزادی مارچ جلسہ ملتوی نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا یہ ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے؟ سب اسلام آباد کی طرف رخ کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی قیادت کو بتادیا کہ اسلام آباد میں جلسہ آج ہی ہوگا ، قافلےاپنےوقت کےمطابق اسلام آباد پہنچیں گے، جلسہ ہوگا یا نہیں ابہام پیدا نہ کریں، مارچ کےاندرجلسہ دھرناسب کچھ ہے۔

    یاد رہے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے کابیان آیا تھا اور کہا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے کیا گیا ، آزادی مارچ کا اسلام آباد میں جلسہ کل ہو گا اور مولانا فضل الرحمان کل آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

  • دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، عبدالغفورحیدری

    دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، عبدالغفورحیدری

    کراچی : ڈپٹی چئیرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حالیہ دہشت گردی کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، روز اول سے بھارت نے پاکستان کو خود مختار ملک تسلیم نہیں کیا اور ملک کی معاشی ترقی میں روڑے اٹکائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ پاک چین اقتصادی راہداری اور خطے کی صورتحال کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ سی پیک میری ریاست کا ایسا منصوبہ ہے جس سے ریاست پاوں پر کھڑا ہوجائے گا اور ہم معاشی طور پر مضبوط اور قرضے لینے کی بجائے دینے کی پوزیشن میں اجائینگے وزیراعظم وفاق اور صوبائی حکومتیں خراج تحسین کے لائق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پڑوسی ممالک اور بڑی طاقتیں اس منصوبے کو سبوثاز کرنا چاہتی ہیں ہمیں اپنا مفاد دیکھنا ہوگا بھارت نے روز اول سے ہماری خود مختاری کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کو محتاج بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم ایٹمی قوت ہیں بھارت لقمہ اجل مت سمجھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اس سلسلے کی کڑی ہے اور ہماری ترقی کا سفر جاری رہیگا دنیا بھر سے تاجر پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے انا چاہتے ہیں دہشت گردی کے لیے پرعزم ہوکر مقابلہ کرنا ہوگا۔

    اسٹینڈنگ کمیٹی سینٹ کے چیئرمین ر لیفنیٹ جنرنل عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ سی پیک میں ہمارے اور چائینہ کے مفادات ایک ہیں پوری قوم اس منصوبے پر متفق ہیں گوادر دنیا کی پانچ بندرگاہوں میں ایک ہوگی ہم ایک قوم اور پاکستانی ہیں اور ملک کا چپہ چپہ عزیز ہے سیاست سے بالا تر ہوکر ملک کی ترقی کے لیئے سوچنا ہوگا۔

  • حکمران قومی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں، عبدالغفورحیدری

    حکمران قومی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنا رہے ہیں، عبدالغفورحیدری

    لاڑکانہ : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکمران قومی دولت لوٹ کر آف شور کمپنیاں بنا کر دولت ملک سے باہر منتقل کررہے ہیں، ایسے حالات میں ملک کس طرح ترقی کرسکتا ہے۔ اقلیتوں کے لیے پیش کئے جانے والے بل پر شدید افسوس ہے، مولانا فضل الرحمٰن سمیت جے یو آئی کے کسی رہنما کی بیرون ملک تو ملک میں ہی کوئی کمپنی نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جے یو آئی کے شہید رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کی برسی کے موقع پر شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جے یو آئی کو عوامی خدمت سے روکنے کی کوشش کی جارہی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ایسی قوتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ جے یو آئی کو ایک موقعہ دیا جائے ہم مختصر عرصے میں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

    شہید اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ غفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ 20 فیصد سے بھی کم لوگ ملک کے وسائل پر قابض اور عیاشیاں کررہے ہیں جبکہ 35 فیصد افراد غربت کی لکیر سے بھی نیچے ہیں۔ وہ سیاسی رہنما جنہوں نے انتخابات سے قبل کرپشن کرنے والوں کے پیٹ پھاڑ کر پیسے نکالنے کی باتیں کیں وہ خود اقتدار میں آکر کرپشن کرنے میں مصروف ہوچکے ہیں۔

    2018 کے انتخابات میں جے یو آئی نہ صرف بڑی قوت بن کر سامنے آئے گی بلکہ وڈیروں اور چودھریوں کا راج ختم کرتے ہوئے غریب افراد کا راج قائم کیا جائے گا۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے اقلیتوں کے لیے پیش کئے جانے والے بل پر شدید افسوس اور بل پاس ہونے پر ممبران کی جہالت پر بھی افسوس ہے، نہ انہیں آئین ساز ادارے کا پتہ ہے نہ قانون کے پتہ۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت سے اپیل ہے کہ اس قانون کو فوری طور پر واپس لیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ سو پیاز بھی کھانے پڑیں اور سو جوتے بھی۔

    مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں مغربی روایات قائم کرکے شرمناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔ جمعے کے بابرکت دن کو بلیک فرائی ڈے قرار دے کر مغرب کی روایت قائم کی گئی۔ رمضان میں تاجر اشیائے خوردونوش کی قیمتیں مہنگی کردیتے ہیں انہوں نے بلیک فرائے ڈی پر آدھی قیمت پر اسٹال لگائے۔

    ، ملک میں بسنے والے 10 فیصد افراد یورپ کو خوش کرنے کے لیے سیکیولر اسٹیٹ بنانے چاہتے ہیں لیکن 90 فیصد لوگ چاہتے ہیں کہ ملک میں اسلامی ریاست قائم ہو جے یو آئی ملک کو سیکیولر اسٹیٹ بنانے نہیں دے گی ہم ایسے عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ افسوس ناک امر ہے کہ جس ملک میں آرمی چیف روزانہ دہشتگردوں کی پھانسی کی سزاؤں پر دستخط کرتے ہیں وہیں پاکستان کے عظیم لیڈر شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے پکڑے جانے والے قاتلوں کو قتل کے اعتراف اور دو سال گذرنے کے باوجود کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جارہا ہے اسے کیا سمجھا جائے کہ ملکی عدالتیں انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی؟

    اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی اور صوبائی رہنماوٴں نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں سندھ بھر سے جے یو آئی کے سینکڑوں کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔