Tag: عبدالفاتح السیسی

  • شہزاد محمد بن سلمان بڑے معاہدے کرنے مصرپہنچ گئے

    شہزاد محمد بن سلمان بڑے معاہدے کرنے مصرپہنچ گئے

    قاہرہ: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان گزشتہ روز قاہرہ کے دورے پر پہنچے ہیں ، یہ دورہ معاشی نقطہ نظر سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ان دنوں مصر کے چھٹے دورے پر ہیں جبکہ ولی عہد نامزد ہونے کے بعد یہ ان کا دوسرا دورہ ہے۔

    مصر کے صدر عبدالفاتح السیسی نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد کاصدارتی آفس میں استقبال کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔ اس دورے میں کئی سرکاری اور پرائیویٹ ڈیل متوقع ہیں۔

    خیال رہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے رواں سال مارچ میں مصر کا دورہ کیا تھا جو کہ تجارتی نقطہ نظر سے انتہائی اہم تھا۔ سعودی عرب مصرمیں سرمایہ کاری کرنے والا خطے کا سب سے بڑا ملک ہے جبکہ مصر میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں یہ دوسرے نمبرپر ہے۔

    مارچ میں ہونے والے دورے میں اربوں ڈالر کے سرمایہ کاری کے معاہدے کیے گئے تھے اور یہ سرمایہ کاری دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات کا حصہ ہے۔ مصر میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں سعودی عرب 11 فیصد حصہ رکھتا ہے۔

    مصر کے وزیر برائے تجارت اور انڈسٹری امر نصر کا کہنا ہے کہ سعودی شہزادے کا دورہ مصر کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اوراس سے دونوں ممالک کے معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔

    مارچ میں ہونے والے دورے میں 10 بلین امریکی ڈالر کی ڈیل طے پائی تھی جس میں وادی سینائی کے جنوبی حصے کی ترقی کرنا تھی۔ اس دورے میں مصر سعودی انویسٹ منٹ فنڈ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا تھا جس کے ذریعے مصر میں جاری پراجیکٹس میں سعودی عرب کی جانب سے 16 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانی تھی۔

  • عبدالفتاح السیسی کی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات

    عبدالفتاح السیسی کی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات

    واشنگٹن : مصر کےصدر عبدالفاتح السیسی نے صدر بننے کے بعد پہلی بار وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مصر کے صدر کے عبدالفاتح السیسی نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر امریکی صدر نےالسیسی کی جانب سے باغیوں کے خلاف کی جانے والے کارروائی کی حمایت کی۔

    مصر کےصدر السیسی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے دوران کہاکہ دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے ایک ارب تین کروڑ کی گذشتہ برس کی امریکی فوجی امداد میں اضافے کی ضرورت ہے۔

    خیال رہےکہ مصر اور امریکہ کےدرمیان اچھےتعلقات ہیں لیکن دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں کشیدگی اس وقت بڑھی جب السیسی نے اپنےسیکیولرمخالفین کےخلاف کریک ڈاؤن کیا۔


    مصری حکومت نے سابق صدر حسنی مبارک کو رہا کردیا


    مصرکے صدر کے اس اقدام کےبعد سابق امریکی صدر براک اوباماکی جانب سے تقریباََ 18 ماہ تک فوجی امداد بندکردی گئی تھی۔

    وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر اور امریکہ کے دوطرفہ تعقات کی ازسر نو ابتدا کرنا چاہتے ہیں۔

    واضح رہےکہ عبدالفاتح السیسی نے ملک میں پہلے جمہوری صدر محمد مرسی کی حکومت کو بحیثیت وزیرِ دفاع سنہ 2013 میں برطرف کر دیا تھا جب ان کے اقتدار کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج ہوا تھا۔