Tag: عبدالقادربلوچ

  • آئی ڈی پیزکو گھر کے بدلے4 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ، عبدالقادربلوچ

    آئی ڈی پیزکو گھر کے بدلے4 لاکھ روپے دینے کا فیصلہ، عبدالقادربلوچ

    بنوں : حکومت نے آپریشن ضربِ عضب میں تباہ ہونے والے ہر گھر کے بدلےچار لاکھ روپے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

    بنوں میں آئی ڈی پیز سے خطاب کرتے ہوئے عبدالقادربلوچ کا کہنا تھا حکومت متاثرین شمالی وزیرستان کی بہتری کے لیے ہر مممکنہ اقدام کر رہی ہے،ان کا کہنا تھا چار لاکھ کےعلاوہ متاثرین کو واپسی اور راشن کیلیے مزید 50 ہزار روپے بھی دیے جائیں گے۔

    دوسری جانب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، اب تک ساڑھے سات سو سے زیادہ دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے سو سے زیادہ ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں،میران شاہ کے بعد پاک فوج نے میر علی کا ستر فیصد کلیئر کرالیا ہے،میر علی میں دو اسلحہ ساز فیکٹریاں تباہ اور گھر تلاشی کے دوران زیرزمین چھپائے گئے بارود سے بھرے تیس ڈرم بھی برآمد کیے گئے ہیں ۔بویا کے علاقے سے بھی پانچ ہزارکلو بارود برآمد کرکے ناکارہ بنادیا گیا ہے ۔

  • شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضروری تھا، عبدالقادربلوچ

    شمالی وزیر ستان میں آپریشن ضروری تھا، عبدالقادربلوچ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہےشمالی وزیر ستان میں آپریشن ضروری تھا،نقل مکانی کرنے والےہمارے محسن ہیں۔

    وفاقی وزیر برائے مملکت جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ نے کراچی فیڈریشن ہاوس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ڈی پیز کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے پوری قوم کو ملکر متاثرین کا بوجھ اٹھانا ہے،انہوں نے کہا کہ شمالی وزیر ستان میں فوجی آپریشن ضروری تھا، امن و امان کے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔ آپریشن ضرب عضب میں ہم نے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کی ہیں، کچھ فرار ضرور ہوئے ہوں گے۔

    عبدالقادر بلوچ کاکہنا تھا کہ آئی ڈی پیز کو ایک لاکھ فین ، واٹر کولر، کپڑے اور ٹینٹ کی اشد ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ اس وقت فی خاندان 23 ہزار روپے ماہانہ فراہم کیا جارہا ہے ،جبکہ تباہ ہونے والے مکان کے مالک کو چار لاکھ روپے اور جزوی نقصان کے مالک کو دو لاکھ روپے دیے جائیں گے ،تمام عمل شفاف طریقے سے نادرا اور ایزی پیسہ کے تحت جاری ہے ۔

  • آئی ڈی پیز کیلئے چھ ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں، عبدالقادر بلوچ

    آئی ڈی پیز کیلئے چھ ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں، عبدالقادر بلوچ

    اسلام آباد : عبدالقادر بلوچ کاکہنا ہےآئی ڈی پیز کیلئے چھ ارب روپے جاری کیے جاچکے ہیں لیکن کئی سیاسی جماعتیں حکومتی اقدامات سےمطمئن نہیں۔

    وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ڈی پیز کی بحالیاور ان کی گروں کو واپسی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریگی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ آئی ڈی پیز کے مستقبل کے حوالے سے جامعہ حکمت عملی تشکیل دینا ضروری ہے۔

    پاکستان تحریک انصاف کی عائشہ گلالئی کا کہنا ہے کہ حکومت آئی ڈی پیز کی دیکھ بھال کے لیے صوبائی حکومت کو مزید فنڈز جاری کرے، ماضی میں فاٹا میں ہونے والے فوجی آپریشنز اور شمالی وزیرستان کے حالیہ آپریشن کے نتیجے میں اب ملک میں پچیس لاکھ افراداپنے گھروں سے باہر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، ان کی بحالی اور ان کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ہر مکمن اقدامات کیے جائیں۔