Tag: عبدالقدوس بزنجو

  • پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں، عبدالقدوس بزنجو

    پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں، عبدالقدوس بزنجو

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اچھےانسان ہیں، لیکن پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اے آر وائی نیوز کو خصوصی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے کہا کہبانی پی ٹی آئی اچھےانسان ہیں، لیکن پی ٹی آئی میں ٹیم ورک نہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو خان نے بتایا کہ خان صاحب نے مجھے کہا میں کوئٹہ آرہا ہوں، آپ نےشامل ہونا ہے،اس میں کچھ شک نہیں بلوچستان کو سب سے ذیادہ فنڈز عمران خان نےدیے۔

    پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے متعلق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نون کی جانب سے بھی مریم نواز،شہبازشریف نے بھی افرز کیں لیکن زرداری صاحب سیاسی بصیرت اورعزت دینے والے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ این ایف سی کے تحت ملنے والے فنڈز صوبے کے لئے ناکافی ہیں، عوام کی ضروریات پوری نہیں ہوتیں ۔امید ہے سرفراز بگٹی مسائل حل کریں گے۔

  • لاپتہ افراد کی اصل تعداد 100 کے قریب بھی نہیں، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

    لاپتہ افراد کی اصل تعداد 100 کے قریب بھی نہیں، سابق وزیراعلیٰ بلوچستان

    اسلام آباد : سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کی اصل تعداد100 کے قریب بھی نہیں لیکن شور ذیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا لاپتہ افراد اتنے نہیں جتنے بتائے جاتے ہیں، لاپتہ افراد کی تعداد 100 کے قریب ہے ،لیکن شور ذیادہ ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے لیے ہوم اینڈ ٹرائبل افیئرز کےنام سے بورڈ بنایاتھا، چیک کیا تو لاپتہ افراد کی اصل تعداد 100 کے قریب بھی نہیں تھی۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ لوگ یہاں دھرنا دیتےہیں ، بہت سےلاپتہ افراد پہاڑوں پر لڑتے مرے اور کچھ ملک سے باہر ہیں، لاپتہ افراد کی فیملیز یہاں بیٹھی تھیں اور6 لوگ ایران میں مارے گئے اور کچھ اپس کی قبائلی لڑائیوں کی وجہ سے مارے گئے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ کچھ لوگ مسنگ ضرور ہوں گے لیکن اداروں پر الزام لگانا درست نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پہاڑوں پر باغیوں میں اتنی سکت نہیں وہ بڑے طاقتور ادارے سے لڑسکیں لیکن ان باغیوں کی وجہ سے بلوچستان 2 سو سال پیچھے چلا گیا ہے۔

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ لوگوں کی ضرورتیں پوری نہ کرسکنے کی وجہ سے بلوچستان میں ہر2یا ڈیڑھ سال بعد عدم اعتماد اور تبدیلی سامنے آجاتی ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ آدھے ملک کی سیکیورٹی بھی ہمارے گلے ہے، این ایف سی ایوارڈ کے فنڈز کا بڑا حصہ سیکیورٹی پر لگ جاتا ہے۔

    سرفراز بگٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سرفراز بگٹی تجربہ کار ہے امید ہے معاملات چلالے گا اور میرا دوست ہے اس یے اسے سپورٹ بھی کروں گا۔

  • عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب

    عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب

    کوئٹہ : بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو دوسری مرتبہ وزیراعلی بلوچستان بننے کے قریب ہیں ، بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں آج عبدالقدوس بزنجوکا بلامقابلہ انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دو ماہ سے جاری پارلیمانی سیاسی ڈیڈلاک ختم ہوگیا ، نئے قائد ایوان کے انتخاب کیلئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔

    اجلاس میں آرٹیکل 130 (4) کے تحت نئے قائد ایوان کو منتخب کیا جائے گا، سرداربابر موسیٰ خیل ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی آج ہونے والے اسمبلی اجلاس میں قائم مقام اسپیکر کے فرائض انجام دیں گے۔

    گزشتہ روزقائد ایوان کیلئے پانچ کاغذات نامزدگی فارم اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروائے گئے، پانچوں کاغذات عبدالقدوس بزنجو کیلئے جمع کروائے گئے جبکہ ان کے مقابل کسی بھی جماعت کے رکن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے عہدے کیلئے کاغذات نہیں جمع کروائے۔

    آج اجلاس میں نئے قائد ایوان کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں لایا جائے گا،اراکین اسمبلی اجلاس سے باقاعدہ انتخاب کے بعد وزیراعلی کو مبارکباد پیش کرنے کیلئے اراکین اسمبلی اظہار خیال کریں گے۔

    پی ٹی آئی سمیت دیگر اتحادیوں نے حمایت کا اعلان کیا ہے، جس سے میر عبدالقدوس بزنجو کا بلامقابلہ وزیراعلیٰ منتخب ہونا یقینی ہوگیا۔

    اجلاس کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری آج شام چار بجے گورنر ہاوس میں ہوگی، جس میں عبدالقدوس بزنجو حلف اٹھائیں گے۔

  • عبدالقدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کا امکان روشن

    عبدالقدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کا امکان روشن

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبدالقدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ بلوچستان بننے کا امکان روشن ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو گیا ہے، عبدالقدوس بزنجو کے مقابلے میں کسی ایم پی اے نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

    بی اے پی کے قدوس بزنجو کا وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنا یقینی ہوگیا، ان کی جانب سے اسمبلی سیکریٹریٹ میں 5 کاغذات جمع کرائے گئے، ایک کاغذات نامزدگی پر بطور تائید اور تجویز کنندہ بشریٰ رند اور لیلیٰ ترین کے دستخط تھے، سیکریٹری اسمبلی کے مطابق صوبے کے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ کل اجلاس میں ہوگی۔

    آرٹیکل 130-4 کے تحت سی ایم کے انتخاب کے لیے کل ارکان کے اکثریتی ووٹ درکار ہیں، بلوچستان اسمبلی 65 کا ایوان ہے اور قدوس بزنجو کو 33 ووٹ درکار ہیں، جب کہ بی اے پی کو اتحادیوں سمیت ایوان میں 40 کے قریب اکثریت حاصل ہے۔

    قدوس بزنجو نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا میرا کام بولنا نہیں ڈیلیور کرنا ہے، سب کو ساتھ لے کر چلوں گا، جام کمال کا بھی شکریہ، انھوں نے ڈیلیور کیا ہے، کچھ مجبوریاں تھیں اس لیے ان کے خلاف نکلے تھے۔

    بلوچستان کی نئی حکومت سے متعلق پرویز خٹک کا دعویٰ

    کوئٹہ میں بی اے پی ترجمان عبدالرحمان کھیتران نے میڈیا سےگفتگو میں کہا قدوس بزنجو کے سلسلے میں اعتماد کرنے پر پارلیمانی جماعتوں کے مشکور ہیں، کل شام 4 بجے رولز کے مطابق اجلاس ہوگا اور قدوس بزنجو تاریخ میں پہلی بار بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہوں گے۔

    انھوں نے کہا نئی صوبائی حکومت میں 65 ایم پی ایز اپنے اپنے حلقوں میں ایم پی ایز نہیں، بلکہ وزیر اعلیٰ ہوں گے، جب کہ میر عبدالقدوس بزنجو متفقہ وزیر اعلیٰ ہوں گے، آنے والی حکومت میں سب کو عزت دیں گے، گردنوں میں سریا نہیں ہوگا، سب کو فنڈز بھی دیے جائیں گے۔

    انھوں نے کہا جام کمال سے ملاقات کروں گا، رابطےکی کوشش کی ہے، جام کمال، ثنااللہ زہری، اسلم رئیسانی کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

  • بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

    بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق

    کوئٹہ : بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا ، پارلیمانی لیڈر ظہوربلیدی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ایک مثبت نتیجہ دیں گے ،جوڑ توڑ جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قائمقام صدر بی اے پی ظہور بلیدی نے تصدیق کی ہے کہ بلوچستان کے نئے وزیراعلیٰ کیلئے بی اے پی نے قدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا تاہم دیگر اتحادی جماعتوں سے بھی نئےقائدایوان کیلئےمشاورت کریں گے۔

    بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر ظہور بلیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا قدوس بزنجو کو وزیر اعلی نامزد کیا ہے ، ایک مثبت نتیجہ دیں گے ،جوڑ توڑ جاری ہے۔

    ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ نئی حکومت بنانے کیلئے تمام جماعتوں سےرابطہ کیا جائے گا ، کوشش ہوگی تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلیں، بی این پی،بی این پی عوامی، جےیوآئی ف اوربی اےپی کے ناراض ارکان حکومت میں شامل ہوں گے۔

    پارلیمانی لیڈر ظہوربلیدی نے نئے وزیراعلی کی نامزدگی کیلئے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

    یاد رہے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا اور کہا تھا کہ صوبے میں اب ساری چیزیں بہتر ہوں گی۔

    گذشتہ روز وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار جام کمال نے استعفیٰ دیا تھا اور گورنر ظہور آغا نے ان استعفیٰ منظور کرلیا تھا ، وزیر اعلیٰ کے مستعفی ہونے کے بعد آئینی طور پر صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

    اس حوالے سے چیف سیکریٹری آفس سے نوٹیفیکشن جاری کیا تھا، نئے وزیر اعلیٰ حلف لینے کے بعد اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔

  • اسپیکر بلوچستان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف اعلان بغاوت، صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ

    اسپیکر بلوچستان کا وزیر اعلیٰ کے خلاف اعلان بغاوت، صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ

    کوئٹہ: اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف اعلان بغاوت کر دیا ہے، دوسری طرف صوبائی کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کر لیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر عبد القدوس بزنجو نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ جام کمال کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی لائی جائے گی، وزیر اعلیٰ کے لیے پارٹی داؤ پر نہیں لگا سکتے، وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ کو ایک بنکر بنا دیا گیا ہے، ایک بندے کی وجہ سے پوری پارٹی کو تباہ نہیں کرنا چاہتے۔

    دوسری طرف ذرایع نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے، 2 اراکین اسمبلی صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے، ان نامزد اراکین میں سردار یارمحمد رند اور مٹھا خان کاکڑ شامل ہیں، گورنر بلوچستان صوبائی وزرا سے حلف لیں گے۔

    ادھر بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے بزنجو کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس تحریک عدم اعتما کا ذکر کیا گیا ہے وہ نہ تحریک ہے، نہ عدم نہ اعتماد، بزنجو کی بیماری کا جواب ان کے ڈاکٹر دے سکتے ہیں، ایک شخص کے ذاتی گلے شکوے ہیں، وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد اسپیکر کی محض خواہش ہے، ہمارے دور میں جتنے کام ہوئے ہیں وہ 10 سال میں نہیں ہوئے، ہم حکومت کا موازنہ پچھلے ادوار کی بہ جائے دوسرے صوبوں سے کر رہے ہیں۔

    گزشتہ رات اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں ہمارا مقصد تھا کہ عوامی پارٹی اور عوامی حکومت بنائیں گے، کوشش تھی کہ حکومت بنانے کا جو موقع ملا ہے اس میں کام یاب ہوں، لیکن وزیر اعلیٰ بلوچستان پرفارم نہیں کر رہے، اگر آپ وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں تو خود کہیں گے جام کمال کو نہیں رہنا چاہیے۔

    اسپیکر کا کہنا تھا کہ کئی لوگ استعفے دے چکے ہیں، آہستہ آہستہ لوگ حکومت چھوڑ رہے ہیں، جام کمال باتیں اچھی کرتے ہیں لیکن ناکام ہو گئے ہیں۔ بزنجو نے ترجمان پر بھی تنقید کی، کہا وہ وزیر اعلیٰ کے ترجمان بنے ہوئے ہیں پارٹی کے نہیں۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ بلوچستان بڑا صوبہ ہے، مسائل بھی زیادہ ہیں۔

  • بلوچستان اسمبلی:‌ عبدالقدوس بزنجو اسپیکر سردار بابر موسی خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب

    بلوچستان اسمبلی:‌ عبدالقدوس بزنجو اسپیکر سردار بابر موسی خیل ڈپٹی اسپیکر منتخب

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی اور 6 جماعتوں کے مشترکہ امیدوار عبدالقدوس بزنجو نے اسپیکر جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار  سردار بابر موسیٰ خیل نے ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب جیت کر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی میں اسپیکر کی نامزدگی کے لیے انتخاب کا انعقاد کیا گیا جس میں 60 میں سے 59 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

    اسپیکر راحیلہ درانی کی زیر نگرانی خفیہ رائے شماری کا انعقاد ہوا اور مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کی گئی۔  انہوں نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عبد القدوس بزنجو نے 39 ووٹ حاصل کیے جبکہ محمد نواز کاکڑ صرف 20 ووٹ حاصل کرسکے۔

    سابق اسپیکر نے عبدالقدوس بزنجو سے حلف لیا جس کے بعد وہ اپنی نئی نشست پر بیٹھ گئے۔ نومنتخب اراکین سے خطاب کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے ہاؤس چلانے کے لیے تمام لوگوں کے تعاون کی ضرورت ہے‘۔

    ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب

    بعد ازاں تین گھنٹے وقفے کے بعد نومنتخب اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کی زیرنگرانی ڈپٹی اسپیکر کے چناؤ کے لیے انتخاب کیا گیا جس میں 58 اراکین نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ پولنگ کا وقت ختم ہوا تو گنتی کا عمل شروع کیا گیا۔

    نتائج سامنے آنے پر معلوم ہوا کہ تحریک انصاف کے امیدوار سردار بابر موسیٰ خیل نے36 جبکہ دوسرے امیدوار احمد نواز نے ووٹ حاصل کئے، نومنتخب ڈپٹی اسپیکربلوچستان اسمبلی سرداربابرموسیٰ خیل سے عبدالقدوس بزنجونےحلف لیا۔

    قبل ازیں  راحیلہ درانی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخابات کے لیے  بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کیا تھا، جس میں دو امیدوار میدان میں تھے۔

    بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرکے لیے بی اے پی اور  6 اتحادی جماعتوں نے میرعبدالقدوس بزنجو کو مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا جبکہ ڈپٹی اسپیکر کے لیے تحریک انصاف کے سردار بابرموسیٰ خیل کو منتخب کیا گیا ہے جن کا انتخاب اگلے مرحلے میں کیا جائے گا۔

    اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی دوپہر 1 بجے تک سیکرٹری اسمبلی کے پاس جمع کرائے گئے اور ڈھائی بجے تک کاغذات نامزدگی واپس لینے کا وقت مقرر کیا گیا تھا۔

    کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد درست قرار دینے والے امیدواروں کے نام اسمبلی سیکرٹریٹ کے نوٹس بورڈ پرآویزاں کیے گئے۔ اسپیکر کے عہدے کے بعد پھر ڈپٹی اسپیکر  منتخب کرنے کے لیے خفیہ رائے شماری کا عمل کیا جائے گا۔

  • وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، عبدالقدوس بزنجو

    وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ یہ وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، بریگیڈیئر، کرنل اور میجد شہید ہورہے ہیں مگر پھر بھی اسی کے خلاف باتیں ہورہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ جتنی زبان ان کے پاس ہےاتنی ہمارےپاس بھی ہے، یہ کونساقانون ہےکہ لوگ یہاں بدمعاشیاں دکھارہےہیں، اسپیکر کو اس رویے پر سخت ایکشن لینا چاہیے کیونکہ ایوان کے تقدس کو پامال کیا گیا۔

    انہوں نے دعا کی کہ اللہ کرنل سہیل کے درجات بلند کرے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ وردی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہی ہے، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بریگڈیئر، کرنل، میجر شہید ہورہے ہیں، ہر تکلیف میں ہمیں فوج یاد آتی ہے مگر پھر بھی اسی کے خلاف باتیں کرتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: کرنل سہیل نے آرمی چیف کا ہزارہ برادری سے کیا ہوا وعدہ نبھایا

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بات کرنا بہت آسان اور جان دینا مشکل ہے، جب عوام دہشت گردی کا نشانہ بن رہے تھے تو یہ تنقیدی لوگ کہاں تھے؟ کرنل سہیل تین بچوں کا والد تھا اُس نے بلوچستان کی خاطر جان دی۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ منظور پشتون پختونوں کا دوست نہیں بلکہ دشمن ہے، ہم ایسے لوگوں کے ساتھ نہیں بلکہ اپنی فوج، ایف سی، پولیس کے ساتھ ہیں کیونکہ انہوں نے ہمارے خاطر قربانیاں دیں، آج ہم اپنے گھروں میں سکون سے بیٹھے ہیں اور ہمارے سپاہی لڑ رہے ہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد قوم نے سکھ کا سانس لینا شروع کیا، ہمیں فوج کا احترام کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارے بچے اور بھائی ہیں، زلزلہ متاثرین کی دیکھ بھال فوج کا کام نہیں تھا مگر 2013 میں ہمیں صرف فوج ہی نظر آئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، رکاوٹوں کا مقابلہ کریںگے، عبدالقدوس بزنجو

    حکومت چلانے میں مشکلات درپیش ہیں، رکاوٹوں کا مقابلہ کریںگے، عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ: وزیرِاعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومت چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، ڈرنے والے نہیں رکاوٹوں کا ہمت سے مقابلہ کریں گے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں کیلئے سائیکلوجیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیرِاعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بلوچستان خصوصاً کوئٹہ کو دہشتگردی کا سامنا ہے، دہشت گرد امن کی فضا کو تباہ کرنے کے در پے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز اور عوام کے ساتھ مل کر صوبے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے، صوبے میں صرف ایک کمیونٹی نہیں بلکہ سب کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

    دہشت گرد عناصر سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، دشمن گوادر کو ترقی یافتہ اور سی پیک کو کامیاب ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا، اس کیلئے صوبے میں بد امنی پھیلا رہا ہے۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پاک فوج نے ملک میں قیام امن کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں،اس کے علاوہ صحافی برادری کی قربانیاں بھی کسی سے کم نہیں۔

    اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    انہوں نے کہا کہ حکومت چلانے میں مجھے مشکلات پیش آرہی ہیں، عہدے سے مستعفی ہونے کیلئے دوستوں سے بھی بات کی تھی لیکن فی الحال مستعفی ہونے کا کوئی ارداہ نہیں ہے، اب آخری مہینہ رہ گیا ہے ہمت نہیں ہاریں گے، اتنا ضرور ہے کہ جس جذبے کے ساتھ آیا تھا اس طرح کام نہیں کرسکا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیاپر شیئر کریں۔  

  • اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    اسٹیج پر آکر تنقید کرنا آسان ہے مگرجان کا نذرانہ دینا آسان نہیں،عبدالقدوس بزنجو

    کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجوکا کہنا ہے کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہےمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین جیسے لوگ اسٹیج  پر آکرتنقید کررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی، ہماری فورسز نے ملک کو امن کا گہوراہ بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک دن بدن امن کاگہوراہ بنتاجارہاہے، ہماری فورسزنےدہشت گردوں کو ناکام کردیا، فورسز نے دہشتگردوں کے عزائم کوخاک میں ملادیا ہے، شہداکے والدین کو سلام پیش کرتاہوں۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ اسٹیج پرآکرتنقیدکرناآسان ہےمگرجان کانذرانہ دیناآسان نہیں، منظورپشتین آج اسٹیج پر آکرتنقیدکررہے ہیں پہلے کہاں تھے، جب دہشت گردی ہورہی تھی۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ منظورپشتین آج تقریریں کرکے لوگوں کوورغلاتےہو، منظورپشتین آج کہتے ہو دہشت گردی کے پیچھے وردی ہے، اس وقت کہاں تھے جب دہشت گردی کےنشانے پر  وردی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ منظورپشتین ایسی بات کرتے ہو تو دہشتگردی تمہارے دماغ میں ہے، ایسی سوچ کےساتھ آگےنہیں بڑھ سکتے، پاکستانی قوم کو تقسیم کرنا آسان بات نہیں۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس قسم کی سیاست کوختم کرکے ملک کی ترقی کاسوچناچاہیے، ہم سندھی، بلوچی، پنجابی یاپٹھان نہیں بلکہ پاکستانی ہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو نے منظورپشتین کو چیلنج کیا کہ ہمت ہےتو’’را‘‘اور’’این ڈی ایس‘‘کیخلاف بات کرو، ہمت ہےتودہشت کےخلاف بات کرو، ان عناصر کیخلاف بات کرو جو  پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں، ان جیسےلوگوں نےکبھی را اور دیگرکیخلاف بات نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔