Tag: عبداللہ شاہ غازی مزار

  • کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، ڈرائیور فرار

    کراچی: تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہ گیر جاں بحق، ڈرائیور فرار

    کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب ٹریفک حادثے کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق بوٹ بیسن پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی مزار کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا۔

    بوٹ بیسن پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار ڈرائیور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ جاں بحق شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے اس کی تحقیقات بھی جاری ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/hangu-bikes-collision-leaves-3-dead/

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈسکو بیکری کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا، جبکہ مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی تھی۔

    ذرائع نے اس حوالے کہا کہ گلشن اقبال میں تیز رفتار گاڑی مسکن چورنگی کی جانب جاتے ہوئے گرین بیلٹ توڑتی ہوئی مخالف سمت میں چلی گئی تھی جس سے 2 راہ گیر شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک جاں بحق ہوگیا تھا۔

  • علی رضا عابدی کو منانا رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے، فاروق ستار

    علی رضا عابدی کو منانا رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ علی رضا عابدی ہمارا اثاثہ ہیں، انھیں منانا رابطہ کمیٹی کی ذمہ داری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے عبد اللہ شاہ غازی کے عرس کے موقع ان کے مزار پر حاضری دی، اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار اور عامر خان نے علی رضا عابدی کے حوالے سے بات چیت کی۔

    فاروق ستار نے کہا ’علی رضا عابدی ہمارا اثاثہ ہیں، ضمنی ٹکٹ ان کا حق تھا، رابطہ کمیٹی میں مجھے بھی نظر انداز کیا جا رہا ہے مگر میں دل بر داشتہ نہیں ہوا ہوں۔‘

    انھوں نے عبد اللہ شاہ غازی کے عرس کی مناسبت سے کہا کہ سندھ کی دھرتی پیار اور امن کی دھرتی ہے، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے درخت لگانے کی ضرورت ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا ’ماڑی پور میں لگایا گیا ٹریٹمنٹ پلانٹ بند پڑا ہوا ہے، ٹریٹمنٹ پلانٹ بند ہونے کی ذمہ داری حکومتِ سندھ پر ہے۔‘


    کراچی: ایم کیو ایم لندن کے دو ٹارگٹ کلر گرفتار، 6 افراد کے قتل کا اعتراف


    مزار پر حاضری دینے کے لیے آنے والے ایم کیو ایم رہنما عامر خان نے کہا کہ وہ علی رضا عابدی سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ہماری ٹیم کا حصہ ہیں۔

    عامر خان نے کہا ’علی رضا عابدی کا استعفیٰ ہمیں نہیں ملا ہے، تاہم انھیں اگر کسی قسم کے تحفظات تھے تو پارٹی سے بات کر لیتے۔‘

    رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ علی رضا عابدی ہماری ٹیم کا حصہ تھے اور رہیں گے۔ دریں اثنا متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماؤں نے مزار پر پھول چڑھائے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا کی۔