Tag: عبداللہ شفیق

  • عبداللہ شفیق نے کونسا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا جو آج تک کسی بیٹر کے نام نہ ہوا؟

    عبداللہ شفیق نے کونسا بدترین ریکارڈ اپنے نام کیا جو آج تک کسی بیٹر کے نام نہ ہوا؟

    اوپنرعبداللہ شفیق کا جنوبی افریقہ میں سپر فلاپ شو جاری ہے، تیسرے ون ڈے میں بھی صفر پر آؤٹ ہوکر پاکستانی بیٹر نے بدترین ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق ایک ون ڈے سیریز کے تمام میچوں میں صفر پر آؤٹ ہونے والے پہلے اوپنر بن گئے، اس سے پہلے یہ بدترین ریکارڈ کسی بیٹر کے نام کے آگے درج نہیں ہوا، تیسرے میچ میں پہلی بال پر آؤٹ ہوکر انھوں نے یہ ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

    اس کے علاوہ ایک اور ناپسندیدہ ریکارڈ بھی 24 سالہ بیٹر کے نام ہوگیا، وہ ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ڈکس حاصل کرنے والے پاکستانی اوپنر بھی بن گئے۔

    یہ سال عبداللہ شفیق کے لیے بیٹ کے ساتھ کچھ خاص نہیں رہا، وہ 2024 میں 21 اننگز میں 7 مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے، جنوبی افریقہ کی سیریز میں وہ لگاتار تین بار ’0‘ پر پویلین لوٹے۔

    اس سے قبل عمران نذیر بھی ایک سال میں چھ بار صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں انھوں نے یہ ناپسندیدہ ریکارڈ 2000 میں اپنے نام کیا تھا جبکہ محمد حفیظ 2012 میں 6 بار ’ڈک‘ پر پویلین لوٹے۔

    جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور سری لنکا کے تلکارتنے دلشان کے پاس ایک سال میں 8 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے کو بدترین ریکارڈ موجود ہے۔

  • کیا شفیق کے ڈراپ کیچ کے بعد پاکستان آسٹریلیا کو میلبرن ٹیسٹ ہراپائے گا؟

    کیا شفیق کے ڈراپ کیچ کے بعد پاکستان آسٹریلیا کو میلبرن ٹیسٹ ہراپائے گا؟

    ’’یہ نہ تھی ہماری قسمت کے وصال یار ہوتا!‘‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق کی قسمت میں بھی شاید کیچ پکڑنا نہیں لکھا۔ انھوں نے دونوں ٹیسٹ میں اتنے اہم مواقعوں پر کیچز گرائے ہی کہ صرف کیچ ہیں نہیں گرے بلکہ میچ بھی ہاتھ سے نکال گیا۔

    سب سے پہلے تو عبداللہ نے پرتھ ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اوپنر ڈیوڈ وارنر کا آسان کیچ چھوڑا۔ اس کیچ کا چھوڑنا تھا کہ پھر وارنر کسی کی پکڑ میں نیہں آئے اور 164 رنز کی اننگز جڑ دی۔ آسٹریلیا نے بھی ان کی اننگز کی بدولت پہلی اننگز میں رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 487 کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجا دیا۔

    پھر وہی ہوا کہ اس ایک کیچ کا خمیازہ گرین شرٹس کو یوں بھگتنا پڑا کہ پوری ٹیم بڑے اسکور کے دباؤ میں 271 پر ڈھیر ہوئی۔ بعدازاں جب دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے فتح کے لیے 450 کا ہدف ملا تو اتنے ہاتھ پاؤں پھولے کہ پوری پاکستانی تیم محض 89 رنز پڑ آل آؤٹ ہو کر 360 رنز کی بڑی شکست سے دوچار ہوئی۔

    پھر دوسرا ٹیسٹ میچ شروع ہوا تو عبداللہ شفیق نے تاریخ کو دہرانے کی ٹھانی۔ اس بار بھی وانر ہی بیٹر تھے اور عبداللہ ہی فیلڈر تھے۔ تاہم اس بار وارنر خود ہی شرمندہ ہوکر آغا سلمان کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انھوں نے گوار نہیں کیا کہ ہر بار عبداللہ شفیق کی عنایت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔

    اگر کرکٹ بُکس کی مانی جائے تو عبداللہ نے پاکستان کے لیے میچ وہاں ڈراپ کیا جب انھوں نے مچل مارش کا آسان کیچ سلپ میں ڈراپ کردیا۔ اس وقت مارش صرف 20 رنز پر تھے اور اگر یہ کیچ ہوجاتا تو آسٹریلیا 46 رنز کے مجموعی اسکور پر 5 وکٹیں گنوا چکا ہوتا۔

    مارک وان نے بھی کمنٹری کے دوران ازاراہِ تفنن کہا کہ عبداللہ شفیق سلپ میں ایسے کیچ پکڑنے کی کوشش کررہے ہیں جیسے ان کے ہاتھ مگرمچھ کے جبڑے ہوں اور وہ انھیں بند کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

    ساتھ موجود سابق پاکستانی کپتان وقار یونس بھی اس موقع پر چپ نہ رہ سکے، ان کا کہنا تھا شاید یہ وہ لمحہ ہے جب پاکستان نے میچ مس کردیا ہے۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کیچ اس ٹیسٹ میچ میں ہار اور جیت کا فرق ثابت ہو۔

    بات تو شاید دونوں سابق کھلاڑیوں کی ہی صحیح تھی۔ تاہم اس وقت اسکور بورڈ پر کینگروز نے جو 241 رنز کی لیڈ لے رکھی ہے شاید یہ لیڈ اتنی نہ ہوتی بلکہ پاکستان کو میلبرن ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 200 رنز کے آس پاس کا قابل تعاقب ہدف ملتا۔ مگر کیا کہیں کہ ڈراپ کیچ کے بعد مارش نے 96 رنز جڑدیے اور آسٹریلیا نے تیسرے دن کھیل ختم ہونے تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 186 رنز بنا لیے ہیں۔

    عبداللہ شفیق اس سیریز میں تین اہم کیچز چھوڑ چکے ہیں جن میں سے دو اوپنر ڈیوڈ وارنر کے کیچز تھے اور ایک مچل مارش کا اہم ترین کیچ تھا۔ کیچ گرانا کھیل کا حصہ ضرور ہے مگر اپنی غلطیوں سے سیکھنا بھی اسی کھیل کا حصہ ہے اور پاکستانی فیلڈرز اب تک ان غلطیوں سے نہیں سیکھ پائے۔

    ’کیچز ون میچز‘ کا مقولہ گوروں نے یوں ہی نہیں کشید کرلیا۔ آپ بیٹنگ بولنگ اچھی نہ بھی کریں مگر کیچز پکڑتے رہیں تو میچز بھی ہاتھ میں رہتے ہیں۔ اگر پہلے ٹیسٹ میں وارنر 10، 15 رنز پر آؤٹ ہوجاتے تو شاید پاکستان ٹیم اتنی میچ نہ ہارتی یا اتنی بری طرح نہ ہارتی۔

    اب کل پھر میلبرن ٹیسٹ کے چھوتھے دن کا سورج طلو ہوگا اور آسٹریلیا 241 رنز کی لیڈ سے اپنی اننگز کا تعاقب کرے گا۔ اگر پاکستان کے لیے ہدف کا ہندسہ 300 رنز سے عبور کرجاتا ہے تو پھر قومی ٹیم کے لیے میچ جیتنا دیوانے کا خواب ہوگا۔

    ہاں اگر کل پیسرز نے وہی لائن و لینتھ رکھی اور مزید 30، 40 رنز پر آسٹریلیا کی بساط لپیٹ دی تو امید کا دیا روشن ہوجائیگا کہ شاید پاکستان دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں واپس آجائے لیکن اس کے آثار کم ہی نظر آتے ہیں۔

  • شعیب ملک نے عبداللہ شفیق سے متعلق کیا کہا؟

    شعیب ملک نے عبداللہ شفیق سے متعلق کیا کہا؟

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک بھی اوپنر عبداللہ شفیق کی بیٹنگ کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے۔

    اے اسپورٹس کے پروگرام ’دی پویلین‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا کہ عبداللہ شفیق مسلسل رنز اسکور کررہے ہیں اور ان کا کانفیڈنس لیول پہلے سے ہائی تھا، مجھے لگتا ہے کہ جیسے جیسے وہ میچز کھیلتے جارہے ہیں ان کا گیم نکھرتا جارہا ہے۔

    شعیب ملک نے کہا کہ عبداللہ شفیق شروع میں دو سے تین شاٹ کھیلتے تھے اب وہ چار سے پانچ شاٹ کھیلنے لگے ہیں اور سب سے اچھی چیز یہ ہے کہ جہاں کی گیند ہوتی ہے اسی طرف کھیلتے ہیں یہ بہت اہم ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب آپ اس لیول پر کرکٹ کھیل رہے ہوں اور اچھے بولرز کا آپ نے سامنا کرنا ہو تو آپ کو جس طرف گیند ملے اسی طرف کھیلنا چاہیے۔

    سابق کپتان نے کہا کہ عبداللہ شفیق صرف فرنٹ فٹ کے پلیئر نہیں ہیں وہ بیک فٹ پر بھی بہت اچھا کھیلتے ہیں، پاکستان میں بہت سے ایسے کھلاڑی ہیں جو فرنٹ فٹ پر اچھا کھیلتے ہیں تو وہ بیک فٹ پر اچھا نہیں کھیلتے لیکن عبداللہ دونوں سائیڈز پر بہت اچھا کھیلتے ہیں۔

    شعیب ملک نے کہا کہ جتنے بھی نوجوان بیٹرز ہیں اگر ان کی پرفارمنس اوپر نیچے بھی ہو تو آپ کو انہیں ٹیم میں ساتھ رکھنا چاہیے اور ان کی خامیوں پر کام کرنا چاہیے۔

    واضح رہے کہ عبداللہ شفیق نے ورلڈ کپ میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریاں اسکور کی ہیں، بنگلہ دیش کیخلاف میچ بھی عبداللہ شفیق نے 69 گیندوں پر 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔

  • ماضی میں خود سے کیا گیا وعدہ عبداللہ شفیق نے سچ کردکھایا!

    ماضی میں خود سے کیا گیا وعدہ عبداللہ شفیق نے سچ کردکھایا!

    ورلڈکپ میں سری لنکا کے خلاف ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کرنے والے عبداللہ شفیق نے کبھی خود کو مخاطب کرتے ہوئے ایک عہد کیا تھا جسے انھوں نے سچ کردکھایا۔

    قومی اوپنر نے تین سال قبل ایک پوسٹ کی تھی اور اس میں خود کے بارے میں کیا کہا تھا یہ جاننا یقیناً شائقین کے لیے حیران کن ہوگا۔ انھوں نے اپنے حوالے سے جو کہا تھا اسے سری لنکا کے خلاف میچ زبردست کارکردگی سے صحیح ثابت کردیا۔

    پاکستانی اوپنر نے 21 جولائی 2020 کو سوشل میڈیا پر تحریر کیا تھا کہ ’ڈیئر می! انشااللہ ایک دن میں خود کو اپنے اوپر فخر محسوس کرواؤں گا‘۔ عالمی کپ ڈیبیو میں بہترین اننگز پر ان کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔

    کرکٹر نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ پوسٹ کو شیئر کیا تھا جس میں وہ کاندھے پر بیگ اٹھائے کھڑے ہیں۔

    عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی پر نہ صرف پاکستانیوں بلکہ بھارتی تجزیہ کاروں اور سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر تعریف کی۔

    اب میچ کے بعد سوشل میڈیا پر کرکٹر کی جانب سے 3 سال قبل کی گئی ایک پوسٹ وائرل ہوچکی ہے، اس پوسٹ کو ایکس، انسٹاگرام اور فیس بک کے کئی میمز اور دیگر پیجز نے شیئر کیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی لینڈرز کے خلاف میچ میں عبداللہ شفیق نے 103 گیندوں پر 113 بنائے اور 345 رنز کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے جیت کی بنیاد رکھی تھی۔

  • عبداللہ شفیق سے متعلق بھارتی صحافی نے کیا کہا؟

    عبداللہ شفیق سے متعلق بھارتی صحافی نے کیا کہا؟

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا بھی قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کے معترف ہوگئے۔

    حیدرآباد میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری جڑ دی۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 37 رنز پر گریں جب بابر اعظم 10 اور امام الحق 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 150 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

    عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، اوپنر بیٹر نے 97 گیندوں پر 103 رنز بنائے ہیں، انہوں نے 8 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی ہے۔

    بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے عبداللہ شفیق کی اننگز کی تعریف کردی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وکرانت گپتا نے لکھا کہ کمال ہے، پاکستان نے عبداللہ شفیق کو پہلے کیوں نہیں کھلایا، یہ شاندار کھلاڑی لگ رہے ہیں۔

  • عبداللہ شفیق نے سری لنکا کیخلاف شاندار سنچری جڑ دی

    عبداللہ شفیق نے سری لنکا کیخلاف شاندار سنچری جڑ دی

    ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری جڑ دی۔

    حیدرآباد میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 345 رنز کا ہدف دیا ہے۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی ابتدائی دو وکٹیں 37 رنز پر گریں جب بابر اعظم 10 اور امام الحق 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    دو وکٹیں گرنے کے بعد اوپنر عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے 150 سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنائی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    عبداللہ شفیق نے سری لنکا کے خلاف کیریئر کی پہلی سنچری بنا ڈالی، اوپنر بیٹر نے 97 گیندوں پر 103 رنز بنائے ہیں، انہوں نے 8 چوکے اور تین چھکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ICC (@icc)

    واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے تھے۔

    کوشال مینڈس نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز بنائے، سدیرا سمارا وکرما نے 89 گیندوں پر 108 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پتھن نسانکا 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

    پاکستان کی جانب سے حسن علی نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ حارث رؤف دو وکٹیں حاصل کرسکے تھے۔

  • انضمام نے عبداللہ شفیق کو اچھی بیٹنگ کی اپنی پسندیدہ ٹپ دے دی

    انضمام نے عبداللہ شفیق کو اچھی بیٹنگ کی اپنی پسندیدہ ٹپ دے دی

    راولپنڈی: سابق کپتان انضمام الحق نے عبداللہ شفیق کو اچھی بیٹنگ کی اپنی پسندیدہ ٹپ دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے صدر اور سابق کپتان انضمام الحق نے لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق کو کئی بیٹنگ ٹپس دے دی ہیں۔

    انضمام الحق نے گراؤنڈ میں عبداللہ شفیق سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپ بہت با صلاحیت بیٹر ہیں، میں نے آپ کو ٹیسٹ کرکٹ کھیلتے بھی دیکھا ہے، آپ کے پاس قدرتی طور پر اچھے کرکٹ شاٹس کھیلنے کی صلاحیت ہے۔

    انضمام نے شفیق کو مشورہ دیا کہ ٹینس بال کو گیلا کر کے بیٹنگ کی مشکل پریکٹس کریں، میں بھی بال گیلا کر کے بولرز کو کہتا تھا کہ اب مجھے آؤٹ کرو۔

    سابق کپتان نے عبداللہ شفیق کو بتایا کہ خطرناک بیٹرز وہی ہیں جو اسٹرائیک بدلتے رہتے ہیں۔

  • عبداللہ شفیق نے پشاور کو دن میں تارے دکھادئیے

    عبداللہ شفیق نے پشاور کو دن میں تارے دکھادئیے

    لاہور قلندرز کے بیٹر عبداللہ شفیق نے پشاور زلمی کے بولرز کو دن میں تارے دکھادئیے۔

    تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 8 کے پندوریں میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز مد مقابل ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، جسے عبداللہ شفیق اور فخز زمان نے درست ثابت کردکھایا۔

    عبداللہ شفیق نے پشاور زلمی کے بولرز کی خوب درگت بنائی اور ان کے خلاف میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلتے ہوئے 31 گیندوں پر نصف سینچری اسکور کرڈالی۔

    عبداللہ شفیق پانچ بلند وبالا چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 75 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    فخرزمان بھی 45 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں، دونوں بیٹرز کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 120 رنزبنے۔

  • نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کیپ مل گئی

    نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کیپ مل گئی

    روٹرڈیم: نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق کو ون ڈے ڈیبیو کیپ مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق نوجوان بیٹر عبداللہ شفیق نے آج نیدرلینڈز کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ڈیبیو کر لیا ہے۔

    مایہ ناز بیٹسمین اور قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عبداللہ شفیق کو ون ڈے کیپ دی، انھیں ٹیم میں تیسرے میچ کے لیے امام الحق کی جگہ لیا گیا ہے۔

    عبداللہ شفیق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے پاکستان کے 238 ویں کرکٹر ہوں گے۔

    تیسرا ون ڈے: پاکستان کا نیدر لینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جا رہا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کی فائنل الیون میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    امام الحق، شاداب خان، محمد رضوان اور حارث رؤف کی جگہ عبداللہ شفیق، زاہد محمود، محمد حارث اور شاہنواز دھانی فائنل الیون کا حصہ بنائے گئے ہیں۔