Tag: عبداللہ عبداللہ

  • خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    خطے کی سیکیوریٹی کے لیئے دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، جنرل راحیل شریف

    روالپنڈی: جنرل راحیل شریف نے کہا ہے پر امن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے ،دہشت گرد دونوں ملکوں کے مشترکہ دشمن ہیں ۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف کابل کے ایک روزہ دورے کے بعد واپس پاکستان پہنچ گئے، ترجمان پاک فوج کے مطابق اپنے دورے کے موقع پر آرمی چیف نےافغان صدر اشرف غنی کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیرحنیف عتمر،وزیردفاع بسم اللہ محمد،افغان آرمی چیف جنرل شیرمحمد کریمی سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں آرمی چیف نے افغانستان کی ایک انفٹری بریگیڈ کی تربیت اورآلات کی فراہمی کی بھی پیشکش کی۔

     افغان انتخابات کوباہمی تعلقات میں تاریخی اہمیت کاحامل قراردیاانھوں نے توقع ظاہر کی کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات کے ایک نئے باب کاآغازہوگا، آرمی چیف کاکہناتھا کہ ایک پرامن اورمستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے اورخطے میں سکیورٹی کی صورتحال کویقینی بنانے کیلئے اپنے مشترکہ دشمن دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنانا ہوگا۔

  • آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    آرمی چیف کا دورہ کابل، افغان صدرسمیت اعلیٰ حکام سےملاقاتیں

    کابل: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔

    دورے کے موقع پرجنرل راحیل شریف کی نو منتخب افغان صدر اشرف غنی ،،افغان سی ای او عبداللہ عبداللہ ، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر ، وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔ اس دوران پاک افغان دفاعی تعلقات اور تعاون سمیت پاک افغان بارڈر کی تازہ ترین صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جاری تعاون پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

    آرمی چیف افغانستان میں روپوش دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے سربراہ ملا فضل اللہ اور دیگر کے خلاف کارروائی سمیت افغان حدود سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر حملوں کامعاملہ بھی اٹھا رہےہیں۔

  • آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کل کابل جائیں گے

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر جمعرات کو کابل روانہ ہوں گے۔

    پاکستان فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کل ایک روزہ دورے پر افغانستان کے دارالحکومت کابل جائی گے، جہاں وہ اعلی افغان حکام سے ملاقاتیں کریں گے، آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف افغانستان کے صدر اشرف غنی کے علاوہ ،چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے بھی ملیں گے، جنرل راحیل افغان وزیر دفاع اورقومی سلامتی کے مشیر سمیت اعلی فوجی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

  • سابق صدر آصف زرداری کو افغانستان کےاعلیٰ حکام کو مبارکباد

    سابق صدر آصف زرداری کو افغانستان کےاعلیٰ حکام کو مبارکباد

    کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے اشرف غنی کو افغان صدر اور عبداللہ عبداللہ کو سی ای او منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ جمہوری انتقال اقتدار سے علاقے میں امن و استحکام کے فروغ کا باعث بنے گا۔

    سابق صدر کا کہنا تھا کہ شرکت اقتدار کا معاہدہ افغانستان میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، اس معاہدے نے افغانستان میں ترقی کی راہیں کھول دی ہیں، آصف زرداری کا کہنا تھا کہ یہ معاہدہ ظاہر کرتا ہے کہ افغانستان میں سیاسی مخالفین باشعور اور محب وطن ہیں۔ دونوں رہنماوں نے مثالی لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے تاکہ جمہوری انتقال اقتدار کو پرامن بنایا جاسکے۔

  • اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کا معاہدہ طے

    کابل: افغانستان میں صدارتی منصب کیلئے لڑائی پانچ ماہ بعد ختم ہوگئی ۔اشرف غنی اور عبداللہ عبداللہ کے درمیان شراکتِ اقتدار کامعاہدہ طے پا گیا، اشرف غنی صدر اور عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہونگے۔

    افغانستان کے قصر صدارت پر کون بیٹھے بالاخر پانچ ماہ بعد فیصلہ ہو ہی گیا ہے، امریکا کی افغانستان میں مخلوط حکومت کی خواہش پوری ہوئی اور صدارتی کرسی کی لڑائی کا اختتام ایک معاہدے پر ہوگیا ہے، افغانستان کی صدارت کے خواہشمند دونوں امیدواروں نے شراکتِ اقتدار کے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں ۔

    معاہدے کے تحت افغانستان میں صدر حامد کرزئی کی کرسی اشرف غنی سنبھالیں گے جبکہ عبداللہ عبداللہ چیف ایگزیکٹو ہوں گے، جن کا عہدہ وزیراعظم کے برابر ہوگا۔

    واضح رہے اس سے پہلے دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے پر انتخابات میں دھاندلی کے الزامات لگائے تھے۔