Tag: عبدو روزک

  • عبدو روزک کا اپنی منگیتر امیرہ سے شادی نہ کرنے کا اعلان

    عبدو روزک کا اپنی منگیتر امیرہ سے شادی نہ کرنے کا اعلان

    بگ باس سے مشہور ہونے والے تاجکستانی گلوکار اور انفلوئنسر عبدو روزک نے اپنی منگیتر سے شادی نہ کرنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا۔

    تاجکستانی گلوکار جنھوں نے بگ باس کے 16ویں سیزن میں شرکت کرکے کافی شہرت حاصل کی تھی اب اچانک اپنی منگنی ختم کرنے اور امیرہ سے شادی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے، عبدو روزک اور ان کی منگیتر دونوں ہی 20 سال کے ہیں اور انھوں نے اپریل میں اپنی منگنی کا اعلان کیا تھا۔

    عبدو روزک نے اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے افسوس کے ساتھ اعلان کرنا پڑرہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کا ارادہ منسوخ کردیا ہے، اپنے اس سفر کے دوران ہم نے محسوس کیا کہ ہمارے درمیان ثقاتوں کا کافی فرق پایا جاتا ہے۔

    پستہ قد گلوکار نے مزید لکھا کہ جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں کہ میں ہر کام پُرعزم طریقے سے کرنے والا شخص ہوں اور اس زندگی کے اپنے چیلنجز ہوتے ہیں۔

    عبدو روزک کا مزید کہنا تھا مجھے دماغی طور پر نہایت مضبوط اور متواز شریک حیات درکار ہے جو میرے ساتھ چیلنجز کے حساب سے چل سکے۔

    خیال رہے کہ بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16ویں سیزن سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو روزک نے اس سے قبل بیھ اپنی شادی کی تقریب ملتوی کی تھی۔

    انھوں نے اسی سال مئی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر جاری کی تھیں ساتھ ہی انھوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کیا تھا۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا نے بتایا تھا کہ عبدو روزک نے اہم مصروفیت کی وجہ سے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی ان کی شادی رواں سال 7 جولائی کو نہیں ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عبدو روزک نے شادی ملتوی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’انھیں پہلے باکسنگ میچ کی پیشکش ہوئی ہے جو کہ دبئی میں 6 جولائی کو ہوگا‘۔

  • عبدو روزک نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی

    عبدو روزک نے اپنی شادی کی تقریب ملتوی کر دی

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے 16ویں سیزن سے شہرت حاصل کرنے والے عبدو روزک کی شادی کی تقریب ملتوی ہوگئی۔

    تاجکستانی گلوکار اور بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سیزن 16 کے کنسسٹنٹ عبدو روزک نے گزشتہ ماہ مئی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کی تصاویر جاری کی تھیں ساتھ ہی انہوں نے اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان بھی کیا تھا۔

    تاہم اب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدو روزک نے اہم مصروفیت کی وجہ سے شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی ان کی شادی رواں سال 7 جولائی کو نہیں ہوگی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عبدو روزک نے شادی ملتوی ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’انہیں پہلے باکسنگ میچ کی پیشکش ہوئی ہے جو کہ دبئی میں 6 جولائی کو ہوگا‘۔

    عبدو روزک کا کہنا تھا کہا میں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ انھیں اپنی زندگی میں کسی اعزاز کے لیے فائٹ کا موقع ملے گا، یہ سال میرے کریئر اور لو لائف کیلئے بہت بہترین ثابت ہوا ہے۔

    ’ لیکن اپنے کریئر کی وجہ سے مجھے اپنی شادی بدقسمتی سے ملتوی کرنی پڑ رہی ہے لیکن اس سے ہمارے مستقبل کو مالی تحفظ ملے گا‘۔

  • پستہ قد گلوکار عبدو روزک کی منگنی کی تصاویر سامنے آگئی

    پستہ قد گلوکار عبدو روزک کی منگنی کی تصاویر سامنے آگئی

    بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والے پستہ قد گلوکار عبدو روزک کی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

    فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عبدو روزک نے اپنی منگنی کی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہے جس میں وہ عربی دولہا کے لباس میں بیٹھے اپنی ہونے والی اہلیہ ’امیرہ‘ کو انگوٹھی پہنا رہے ہیں۔

    پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی 

    20 سالہ پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے 19 سالہ امارتی خاتون ’امیرہ‘ سے منگنی کی ہے، ان کی منگنی کی تصاویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abduroziq Official (@abdu_rozik)

    بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والے پستہ قد گلوکار عبدو روزک نے اپنی منگنی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپش میں ’ الحمد اللہ‘ اور 24 مارچ لکھا، جسے دیکھنے کے بعد صارفین کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ ماہ ہی منگنی کرلی تھی۔

    واضح رہے کہ تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے گذشتہ روز انسٹاگرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا ’میں نے اپنی زندگی میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک ایسا پیار ملے گا جو میری عزت کرے اور میری زندگی میں آنے والی رکاوٹوں کا بوجھ نہ ہو، 7 جولائی کی تاریخ محفوظ کرلیں، میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتا کہ میں کتنا خوش ہوں‘۔

  • پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی، جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    پستہ قد گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی، جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار

    بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک کو دلہن مل گئی۔

    بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے مشہور ہونے والے پستہ قد تاجکستانی گلوکار عبدو روزک نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر جلد شادی کے بندھن میں بندھنے کا اعلان کیا ہے۔

    20 سالہ عبدو روزک نے اپنی ویڈیو پوسٹ کی جس میں وہ پینٹ سوٹ میں ملبوس ہاتھ میں ہیرے کی قیمتی انگوٹھی لیے بیٹھے ہیں، انہوں نے 19 سالہ ’امیرہ‘ نامی امارتی لڑکی سے شادی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Abduroziq Official (@abdu_rozik)

    روزوک نے ویڈیو میں بتایا کہ ’ میں 20 برس کا ہوچکا ہوں اور  میں چاہتا ہوں کہ شادی کرکے سیٹل ہوجاؤ، اب وہ وقت آگیا ہے کیونکہ مجھے وہ لڑکی مل گئی ہے جس کی مجھے تلاش تھی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بات بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے اور سمجھ نہیں آرہا کہ میں اس خوشی کا اظہار کس طرح کروں، گلکوکار نے ویڈیو منگنی کی انگوٹھی کی بھی نقب کشائی کی اور مداحوں کو بتایا کہ وہ منگنی کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کیپشن میں شادی کی مزید تفصیلات لکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اپنی زندگی میں کبھی اتنا خوش قسمت ہوں گا کہ مجھے ایک پیار کرنے والی ملے گی جو میری عزت کرے اور مشکلات میں بھی میرا ساتھ دے گی۔

    تاجکستانی گلوکار نے شادی کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شارجہ میں مقیم اماراتی لڑکی امیرہ سے 7 جولائی کو دبئی میں شادی کرنے والے ہیں۔